Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوز  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوز میڈیانیٹ ورک میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورکٹوتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی۔جنرل سیکرٹری خواجہ افتاب حسن۔پریس کلب کے سیکرٹری بابر ڈوگر اور سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر پی یو جے کے سینئر نائب صدر خرم پاشااور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر میاں اسلم نے کی س موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

    اس دوران نیونیوز نیٹ ورک میڈیا گروپ کی طرف سے نصراللہ ملک۔ڈائریکٹر نیوز۔بھائی عثمان ۔ہمایوں سلیم سے مذاکرات کیے گئے ۔نیو نیوز میڈیا نیٹ ورک کی انتظامیہ نے صحافی قائدین کویقین دلایا کہ ادارہ کسی ایک ملازم کی ایک دن کی تنخواہ بھی نہیں روکے گا۔تمام تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔اس موقع پر نیو نیوز کی طرف سےڈائریکٹر نیوز بھا۶ عثمان اور نصراللہ ملک کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے خاتمے کے بعد امید ہے 30 مئی تک تمام تنخواہیں اور واجبات ادا کر دیئے جائیں گے ۔انہوں نے تنخواہوں۔میں 20 فیصد کٹوتیوں کو بھی موجودہ بحران کی سطح تک جزوی قرار دیا اور یقین دلایا کہ تمام کٹوتیاں بحران کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم کر دی جائیں گی بلکہ اس دوران نیونیوز میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو بونس بھی دیا جائے گا۔اس موقع پر نیو نیوز میڈیا نیٹ ورک۔لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے قائدین کے درمیان اس بات پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ تمام صحافی رہنما احتجاج کے کسی مرحلے پر سینئرز کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گئ ۔

    سب صحافی رہنما اور سینئرز ایک کیمونٹی کا حصہ ہیں لہذا کوئی اس حوالے سے بدتمزی کا مظاہرہ نہیں کرئے گا۔مذکرات کے بعد پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے باہر آکر نیو نیوز کی انتظامیہ سے تمام معاملات طے ہونے اور تمام قائدین کی طرف سے متفقہ طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ آج کے احتجاج سے بہت سے ایشوز پر ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے میں۔مدد ملی ہے ۔ہمیں توقع ہے کہ نیو نیوز کی انتظامیہ کورونا وائرس کے بحران کے خاتمے پر اپنے وعدے یاد رکھے گی اور انہیں پورا کرئے گی

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہرنے کامیاب احتجاج پر تمام میڈیا قائدین اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔احتجاج کے آخر جنرل سیکرٹری پی یو جے خواجہ آفتاب حسن اور لاہورپریس کلب کے سیکرٹری بابر ڈوگر نے مظاہرے میں بھرپور شرکت پر میڈیا کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے تمام کارکن صحافی متحد ہیں۔مظاہرے میں ایپنک اور ڈان ورکرز یونین کے رہنما اصغر خان۔ پی یو جے کے خزانچی بدر ظہور چشتی ۔ سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیر۔سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب۔رانا شہزاد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف۔نواز طاہر۔ زاہد شفیق طیب۔جمال احمد۔جاوید ہاشمی۔ عمرشریف ۔یامین صدیقی۔ ملک تنویر ۔ اے آر گل ۔ زوارکامریڈ۔فرخ علی اور جواد حسن گل سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • قرنطینہ سینٹرز میں صحتیاب افراد کو رپورٹ نہیں دی جارہی، ذمہ داران تاخیری ہربے استعمال کرنے لگے، شکایات

    قرنطینہ سینٹرز میں صحتیاب افراد کو رپورٹ نہیں دی جارہی، ذمہ داران تاخیری ہربے استعمال کرنے لگے، شکایات

    قرنطینہ سینٹرز میں صحتیاب افراد کو رپورٹ نہ دینے کی شکایات، ذمہ داران تاخیری ہربے استعمال کرنے لگے

    باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹرز میں لوگوں کی شکایات بڑھنے لگیں. ذروائع کے مطابق ایسی اطلاعات آر ہی ہیں کایکسپو سینٹر لاہور میں کے قرنطینہ سینٹر میں مریضوں کو آئسو لیشن کے بعد بھی بے جارکھا جا رہا ہے . وہ مریض جن کا مرض ختم ہو چکا ہے اور ان کی رپورٹ نیگٹو آچکی ہے ان کو بھی فارغ نہیں‌کیا جارہا .

    اس طرح پرائمری ہیلتھ سینٹرز کی جانب سے رپورٹ میں بے تاخیر کی جارہی ہے رپورٹ کے انے کا وقت تین دن بتایا جاتا ہے لیکن پھر بھی رپورٹ نہیں‌دی جارہی . اس وجہ سے مریضوں میں بہت زیادہ مایوسی پھیل رہی ہے .لوگ اپنے آپ خود سے چغتائی لیب وغیرہ سے رپورٹ کرار ہے ہیں.وہ رپورٹ دکھانے بعد بھی صحت یاب مریضوں کو فارغ نہیں کیا جا رہا . ایسے ہی جن کو مشتبہ طور پر ادھر سینٹر میں لایا جاتا ہے وہ متاثر ہ مریضوں میں ہی داخل کردیے جاتے ہیں.جن کو کرونا ہونے اور مرض مزید ان لوگوں تک بڑھنے کا خدشہ ہے جو ابھی تک صرف مشتبہ ہیںِ . ذرایع کے مطابق ابھی کل ہی 70 کے قریب مریضوں کے جو کہ صرف مشتبہ تھے ان مریضو کے درمیان لا کر رکھ دیا گیا ہے جو متاثر ہیں یا نیگیٹو ہیں‌ اس صورت حال مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے.

  • باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد

    باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد

    باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد

    باغی ٹی وی : باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے . باغی ٹیم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے .ادارہ یہ سمجھتا ہےکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔

    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، چند روز قبل مسلمانوں نے شب برأت کو مساجد اور قبرستان جانے سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں عبادت کی، اسی طرح آج (اتوار کو) عیسائی برادری اپنا اہم تہوار ایسٹر گھر ہی پر رہ کر منارہی ہے، ہر سال شاہراہ عراق پر واقع سینٹ پیٹرک گرجاگھر کے اطراف اس موقع پر ہزاروں مسیحی افراد جمع ہوتے ہیں اور فضا دعائیہ موسیقی سے گونج اٹھتی ہے مگر اس بار یہ گرجا گھر ماضی سے مختلف نظر آرہا ہے، کیوں کہ متعدد پولیس اہلکار اس کے داخلی دروازے پر چوکس کھڑے ہیں اور چرچ جانے والا کوئی فرد دکھائی نہیں دے رہا،کچھ یہی منظر اعظم ٹاؤن، محمودآباد، اخترکالونی، پہاڑگنج، عیسیٰ نگری، آگرہ تاج، اورنگی ٹاؤن اور شہری کے دیگر علاقوں کا ہے جہاں ایسٹر کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ بشپ صادق ڈینیئل کا کہنا ہے کہ عیسائی برادری حکومتی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھے گی۔

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد، کس صوبے میں ہوئیں ایک روز میں 6 اموات ؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد، کس صوبے میں ہوئیں ایک روز میں 6 اموات ؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد، کس صوبے میں ہوئیں ایک روز میں 6 اموات ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں

    پاکستان بھر میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 5011 ہو گئی ہے ،جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے. پاکستان میں مہلک وباء سے 762 افراد صحتمند ہو چکے ہیں، 5011 افراد میں سے 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2414 ہے،سندھ میں 1318 ،کے پی میں 697،بلوچستان میں 220، اسلام آباد میں 113ل گلگت میں 215 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض ہیں.

    خیبر پختون خواہ میں کورونا وائرس کے مزید45 کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد697 ہوگئی،خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران 6افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد30ہوگئی ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ؛ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے  جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں ؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہورہا؛اس لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ؛ ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ؛ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے  ؛371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ؛

    قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

    ایس او پی میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرے مشین، صابن، صاف پانی، کلورین سلوشن، ٹشو پیپرز وافر مقدارمیں ٹیم کے پاس موجود ہونگے، خاتون میت کی صورت میں ٹیم میں دو خوایتن ارکان موجود ہونگی، تدفین میں شریک اہل خانہ کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ایس او پی کے مطابق صرف ضروری افراد کو ہی تدفین کی اجازت دی جائے، کورونا سے متاثرہ ہلاک ہونے فرد کو غسل کے بجائے تیمم کروایا جائے، تدفین کیلئے جاری شدہ فتوی بھی فراہم کیا جائے۔ میت کی منتقلی کی گاڑی میں کسی کو بھی بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے، صرف تدفین پر مامور ٹیم ہی گاڑی میں سوار ہوگی۔ دعا اور دیگررسوم کو محدود رکھا جائے، تمام استعمال شدہ گلوز وغیرہ ڈسپوز کیے جائیں .

  • ایمرا وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات،کرونا سے بچاؤ کیلئے پولیس میں بھی صحافی برادری نے کئے ماسک تقسیم

    ایمرا وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات،کرونا سے بچاؤ کیلئے پولیس میں بھی صحافی برادری نے کئے ماسک تقسیم

    ایمرا وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات،کرونا سے بچاؤ کیلئے پولیس میں بھی صحافی برادری نے کئے ماسک تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشنز کے وفد کی سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن سے ملاقات ہوئی ہے

    دوران ملاقات ایمراء کے وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔ ایمراء وفد میں سینئر صحافی بیورو چیف ایکسپریس محمد الیاس، صدر ایمرا آصف بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی،

    ایمرا اور الرحمن گارڈنز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سی سی پی او کے ملازمین کیلئے ڈس انفیکشن ٹنل لگا دیا گیا، ایمراء نے ایس اے گارڈن اور الکبیر ٹاون کی طرف سے لاہور پولیس کو سینکڑوں ماسک بھی فراہم کئے،

    سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سی سی پی او آفس آنے والا ہر شخص ڈس انفیکشن ٹنل سے گزر کرداخل ہو گا تاکہ تمام ملازمین محفوظ ماحول میں فرائض سر انجام دیں، صحافی برادری کی جانب سے پولیس کے تحفظ کے لئے کیے گئے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

    لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم ہم سب مل کر کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایمر اکی جانب سے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں کے پریس کلبوں کو بھی سامان بھجوایا گیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے صحافیوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے

    یاد رہے کہ ایمراباڈی لاہورکے صحافی ورکروں کے دکھ درد میں‌شریک ہے ، جہاں ایک طرف میڈیا مالکان کی طرف سے ورکروں کو بےروزگارکیا گیا اوران کی تنخواہیں بھی نہیں دے رہے ان حالات میں ایمرا نے ایسے کئی خاندانوں کے دکھ درد بانٹنے کی بھرپورکوشش کی

    ایمرا باڈی میڈیا ورکروں کے ان خاندانوں کے بچوں کی کفالت بھی کرتی ہے جن کے سربراہ خانہ دوران ڈیوٹی وفات پاچکے ہیں، ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اوران کے گھروں کے چولہے جلانے تک کا مشن سرانجام دیتے ہیں

  • پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،بزدار سرکار خطرے میں

    پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،بزدار سرکار خطرے میں

    پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،بزدار سرکار خطرے میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر آئی ہے، ن لیگی رہنماؤن خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ہے ملاقات میں سیاسی امور، کرونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی

    اس موقع پر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان،انکے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا،اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں،

    کورونا سے بچاؤ،تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پرخواجہ برادران نے پرویزالٰہی کو مبارکباد بھی دی، اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں،

    واضح رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ حکومت کے اتحادی ہیں اور انکے بیٹے چوھدری مونس الہیٰ کا نام چینی آٹا بحران کے حوالہ سے ایف آئی اے کی رپورٹ میں بھی آیا ہے،تحریک انصاف نے ابھی تک مونس الہیٰ کو وزارت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا،اسلئے ایسے میں اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے،

    اتحادی جماعتوں کے حکومت پر تحفظات بھی تھے جس پر حکومت نے کمیٹی بنائی تھی اور چودھری براداران سے رابطوں کے لئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی قائم تھی بعد ازاں حکومت نے کمیٹی بدلی تو چودھری مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے. مسلم لیگ ق نے اعتراض کیا تو پھر جہانگیر ترین کو رابطوں کا کہا گیا، اب چینی بحران رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین بھی مشکل میں ہیں اور مونس الہیٰ کی وجہ سے مسلم لیگ ق بھی مشکل میں ہے اسلئے امکان ہے کہ مسلم لیگ ق اپنا خفیہ پتہ ضرور کھیلے گی.،

    چودھری پرویز الہیٰ بھی ماضی میں کہہ چکے ہیں ا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیں پہلے وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی اب خاموش ہے،شریفوں سے ہمارا یہی جھگڑا تھا کہ جو طے کرتے تھے اس سے مکر جاتے تھے پی ٹی آئی سنبھل کر حکومت کرے ان کے غلط فیصلوں سے ہمارا نقصان ہوتا ہے ،پونے دو سال سے پنجاب تجربوں کی زد میں ہے ان کی ناتجربہ کاری سے ہونے والے نقصان کی زد میں ہم بھی آئیں گے ،مجھے اسپیکر بننے کا کوئی شوق نہیں تھا ہم لینے کی بات نہیں کررہے بلکہ کہہ رہے ہیں لے لو جو لینا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی سے ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔مشورے لے کربازار میں پھرنا ہمارا کام نہیں۔ حکومت اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ ختم ہوا، ہم خود نہیں گئے تھے بلکہ عمران خان نے ہمیں بھیجا تھا، کامیابی ملی تو اس میں کیڑے ڈھونڈے گئے کہ انہوں نے پیسے دیئے جو کریڈٹ میں جانا تھا وہ ڈس کریڈٹ میں چلا گیا، حکومت کے وزراء نے باتیں کیں ، لیکن عوام نے سراہا، مجھے حکومتی ردعمل پر بڑا دکھ ہوا، جب خان صاحب نے بیان دیا تھا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے میں چھوڑ کر آ گیا تھا عمران خان نے دوبارہ بلایا، جب کسی سے بات کرنی ہو تو اس کا یہ طریقہ تھوڑا ہی ہوتا ہے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    گزشتہ روز شہباز شریف نے خواجہ برادران سے ملاقات کی تھی جس کے بعد خواجہ برادران نے آج چودھری برادران سے ملاقات کی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواجہ براردان چودھری پرویز الہیٰ کو شہباز شریف کا پیغام پہنچا کر آئے ہیں.

     

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

  • حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پرمزاحمت ناجائز، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پرمزاحمت ناجائز، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پر مساجد کی بندش سمیت سب پر عملدرآمد ضروری، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مذہبی جماعت جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے مسجدوں کی بندش کو امریکی سازش قرار دیا لیکن ان کے مسلک سے ہی تعلق رکھنے والے مفتی عاصم الحکیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی ہدایات پرعمل کرنا ضروری ہے، حکمران بھی مسلمان ہیں جیسے انہوں نے نائجیرین صدر بخاری کا نام لیا اورکہا کہ ہمارے حکمران بھی مسلمان ہیں وہ ہماری حفاظت کے لیے اقدامات کرہے ہیں

    مفتی عاصم الحکیم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے احتیاط کرنی چاہئے،وبائی بیماریوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی احتیاط کی جاتی تھی، طاعون بھی پھیلتا ہے ہے،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے لوگ آئے تھے جن میں طاعون کی بیماری تھی تو ان کو مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا بلکہ باہر بٹھایا گیا تھا

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا کیا جائے تو میں ان کو بتادوں اسلام ایک امن و سلامتی کا دین ہے ، اسلام نہیں چاہتا کہ کسی کو تکلیف پہنچے ، کوئی بیمار ہو،عجیب معاملہ ہےکہ جب مسلمان حکمران آپ کی زندگیوں کو بچانے کی فکرکررہے ہیں اورآپ اطاعت کی بجائے مزاحمت پراترائے ہیں یہ جائز نہیں، جس شخص کو کرونا وائرس ہے وہ اپ سے کہے کہ آو مجھے ملو ، جب وہ ملیں گے تو کیا وائرس نہیں پھیلے گا ، ضرور پھیلے گا،پھرہے کوئی جو جانتے ہوئے بھی کرونا مریض کے قریب جائے، ایسا نہیں ہو سکتا.

    مفتی عاصم الحکیم کا مزید کہنا تھا کہ جب دنیائے اسلام کے عظیم مرکز سعودی عرب کے شیوخ نے یہ متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ انسانی جانییں بچانے کے لیے گھرمیں جمع نماز پڑھنی ہے تو پھرآپ اورمیں کون ہوتے ہیں اپنی مرضی کرنے والے ،

    جہاں وبا پھوٹ پڑے وہاں نہیں جانا چاہئے، نماز کے لئے مسلمان مریں اس سے بہتر ہے تو احتیاط کی جائے، اگر کعبہ بند ہو سکتا ہے تو مساجد کیوں‌ بند نہیں ہو سکتیں‌، دنیا کے کئی ممالک نے مساجد کو بند کرنے کا اعلان کیا، سعودی عرب نے طواف روک دیا تھا اور دو تین دن طواف نہین ہو سکا تھا،

    مصر کے جید علماء کرام نے بھی اس حوالہ سے فتویٰ جاری کیا ہے جبکہ پاکستان میں تو ابھی تک مساجد کھلی ہیں ،مساجد کو بند کرنے کے احکامات جاری نہیں ہوئے بلکہ صوبائی حکومتوں نے نماز کے لئے صرف تین سے 5 افراد کو مسجد میں ادائیگی کا کہا ہے، عام شہریوں کے نماز کے لئے مسجد جانے پر پابندی عائد کی ہے،

    ایسے میں مفتی کفایت اللہ اپنے ہم مسلک جید عالم دین سے سبق حاصل کریں جو پیغام دے رہے ہیں کہ وبا میں مساجد کو بند کیا جا سکتا ہے ،مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد کی ویرانی کی بات نہیں مانیں گے، ہم نے دفعہ 144 دیکھا ہے، فوج اور حکومت کو بھی دیکھا ہے، اللہ سے ڈرتے ہیں باقی کسی سے نہیں ڈرتے، یہ نہ کہا جائے کہ مسجدوں کو تالے لگائے جائیں، نماز نہ پڑھی جائے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ مساجد میں صرف ازان دینے کے لئے فتویٰ دیا جائے، ہم کوئی بات برادشت نہیں کریں گے، یہ نہ کہا جائے کہ سپیکر میں اذان نہ دو، اگر ایسا کرو گے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ امریکہ کے اشارے پر مسجدوں کو ویران کیا جا رہا ہے، ہم جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم احتیاط کر رہے ہیں لیکن جب ہم سمجھے کہ یہ مسجدوں کے خلاف سازش ہے تو ہم میدان میں نکلیں گے

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا ،تمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سےرمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض روزہ رکھنے سے مستثنیٰ ہے،تراویح گھروں میں ادا ہوں گی یا مساجد میں مشاورت کے بعد کچھ کہہ سکیں گے ، سماجی دوری کی حکمت عملی کواپناکر گھروں میں تراویح کی جاسکتی ہیں،گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، ملک بھر میں لاک ڈاوَن کی صورت میں مساجد کو بھی بندکرنے پرمشاورت کریں گے،سعودی عرب نے کہا ہے کوروناکوقابو کرنے میں ایک سال لگ سکتاہے

    نماز تراویح کی مساجد میں اجازت دی جائیگی یا نہیں؟ وزریر مذہبی امور نے بتا دیا

  • کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو میانوالی کے ایم ایس نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کرونا کا ایک مریض بھاگ کر میانوالی آ گیا تھا اور اس نے یہاں کے ہسپتالوں کو کرونا کے بارے میں نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ اور کئی لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

    لیٹر میں کہا گیا ہے کہ رحمان ولد سمیر ایک پرائیویٹ سکول کا چوکیدا تھا، لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں‌ میں اسکا بھتیجا اسکے پاس گیا تھا، محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹیسٹ کئے تو رحمان اور اسکے دو بھتیجوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

    مریض نے میانوالی واپس جانے کا ارادہ کیا اور ٹرک ڈرائیور کے ہمراہ میانوالی پہنچ گیا، جب میانوالی پہنچا تو اسکو کال آئی کہ دوبارہ ٹیسٹ مثبت آیا، ٹراما سنٹر میں گیا ہے جہاں ڈاکٹر عام مریض کی طرح اس کا علاج کرتے رہے، ایک گھنٹے بعد اس نے بتایا کہ اس کو لاہور سے کرونا کے حوالہ سے کال آئی تھی

    ٹراما میں آنے والے تمام مریض، لواحقین اور ڈاکٹرز کو مشتبہ مریض قرار دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں اس حوالہ سے احتیاط کی جائے

    دوسری جانب کرونا کے مریضوں کے فرار ہونے پر آئی جی پنجاب نے سخت ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر قرنطینہ سینٹرز سے بغیر ٹیسٹ کوئی شخص فرار ہوا تو ڈی پی اور سی پی اوز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کیلئے سفارشات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی اوز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں گے.

  • لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور بچی سمیت 4 شہری زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،انسانیت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر اور سرحدوں پر کھلی جارحیت اور درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،بھارتی رویہ علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ اور کرونا وباءکی خلاف کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ،

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے 24گھنٹے میں ایل او سی کی متعدد مقامات پر خلا ف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شاردہ،ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی، بھارتی فوج نے دانستہ طور پر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے4شہری زخمی ہوئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا گیا،

  • پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    چلڈرن اسپتال لاہور سے دو بچے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیے گئے،چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق
    کا کہنا ہے کہ 15 ماہ کی بچی اور 10 سالہ لڑکا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، دونوں مریض کورونا وائرس کی علامات پر اسپتال آئے تھے،دونوں بچے چلڈرن اسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہے،

    اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر بچوں کے والدین خوشی سے نہال ہو گئے، والدین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کے لیے بچوں میں کورونا نئی چیز تھی، بہت خیال رکھا گیا،

    چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو دس دن سے زائد آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا، دونوں بچوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے جو نیگٹو آئے، نئی رپورٹ میں کورونا وائرس نہ ہونے پر بچے اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے