Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور:پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں، اطلاعات کے مطابق پاک بنگلہ دیش میچز کے حوالے سےڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے واسا، پی ایچ اے ، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت الائیڈ محکموں کے سٹاف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    پاک بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں 24 سے 27 جنوری تک کرکٹ میلہ سجے گا،اس حوالے سے ڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کے لیےمقرر کردہ فوکل پرسنز کی تفصیلات اور سکیورٹی پاسز کے لیے پی ایچ اے، لیسکو، ایل ٹی سی،واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، لاہور پارکنگ کمپنی، ٹیپا، سوئی گیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو اور سول ڈیفنس سے ساف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کا کہناتھا کہ فوکل پرسنز اپنے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کریں گے اور کارکردگی کے ذمہ دار ہونگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی نے سیکورٹی حکام سے بھی امن و امان کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی ہیں

  • صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس  ، اہم فیصلے

    صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس ، اہم فیصلے

    لاہور:صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس ، اہم فیصلے ،اطلاعات کےمطابق صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لاہورپریس کلب کے صدر وصحافی کالونی کے کنوینئرارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میںکلب کے سینئر نائب صدرو ممبرمینجمنٹ کمیٹی ذوالفقار علی مہتو، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، امجد فاروق کلو، سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب،ممبر پریس کلب وصحافی کالونی کے رہائشی اشتیاق چوہدری، عامر سلامت، عامرملک، ذوالفقارشاہ ، امجد اقبال، عمر شریف، اعجاز بٹ ، آفتاب خالد ،کے علاوہ خالد محمود، ایم بی شاہد، محمد پرویز مغل ، محمد افضل ، محمد الیاس ڈار ، میاں محمد امین ، میاں ریاض ، حاجی حنیف مغل ، رفیق احمد اعوان ، محمد عاقف ، اللہ رکھا ، ملک فیاض ، میاں محمود ، محمد اسلم ، محمد شفقت منج ، حافظ حامد محمود و دیگر نے شرکت کی۔

    صدر ارشد انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پریس کلب کی منتخب باڈی کلب ممبران اور صحافی کالونی کے رہائشیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور سلسلہ میں عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جس میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد باہمی مشاورت سے اپنے نام ذوالفقار مہتو کو دے دیں جس کے بعد سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی ان افراد کو مختلف کمیٹیوں میں شامل کرکے کالونی کے مسائل پر بھرپور کام شروع کردے گی۔

    انھوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے کہاکہ رہائشی بے فکر ہوجائیں ان کے تمام مسائل کے حل کی ذمہ داری پریس کلب نے اٹھا رکھی ہے اور وہ انھیں کسی بھی حال میں مایوس نہیںکریں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے منتخب قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے شرکاءکی تواضع چائے ودیگر لوازمات سے کی گئی۔
    بابرڈوگر

  • سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی

    سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی

    لاہور:سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے ایک سال گزر جانے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما کنول پرویز کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 19 جنوری 2019 کو سانحہ ساہیوال پیش آیا، جس میں شادی پر جانے والے معصوم نہتے شہریوں کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کے سامنے انکے ماں باپ اور پیاروں کی ہلاکت انسانیت سوز واقعہ تھا، سانحہ ساہیوال کو ایک سال بیت گیا لیکن متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر نظر ہیں۔

    حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے وعدے سے بھی مکر جانا افسوسناک ہے، ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تبدیلی سرکارنا ہی متاثرین کو انصاف دے سکی اور نہ مرنے والے معصوم لوگوں کے خون کا مداوا کرتی نظرآئی۔

  • پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، عبداللہ گل کا تقریب سے خطاب

    پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، عبداللہ گل کا تقریب سے خطاب

    لاہور:ملک میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاپیدا کرنے کےلیے ضروری ہےکہ پولیس جیسے محکمے کی اصلاح کی جائے ، اس محکمے کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، ان خیالات کا اظہارتحریک نوجوان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج “معاشرے کی پولیس سے توقعات” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    عبداللہ گل نے زوردیتے ہوئے کہاکہ قانون سازی کرکے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے اور افواج کی سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بہترین عوامی مفاد میں پولیس ڈیوٹی سرانجام دے۔

    اس موقع پر عبداللہ گل نے اس اہم نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بہترین تربیت سے معاشرے کے حالات بھی بہترہوسکتے ہیں ، اس تقریب میں 5 ایم فل، 108 ماسٹرز، 260 گریجویٹ اور دیگر سے محمد عبداللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پربھی زور دیا کہ جب تک پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک نہیں کرتے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

  • لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے

    لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے

    لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے۔

    ڈی سی لاہوردانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 20 مقامات پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرک کھڑے کر دئیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماڈل اور اتوار بازاروں میں بھی آٹے کے ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں جہاں سے عوام الناس آٹا خرید سکتے ہیں.ماڈل بازار ٹیپو چوک گرین ٹاؤن ، ماڈل بازار شیر شاہ کالونی چوہنگ، ماڈل بازار وحدت کالونی ، ماڈل بازار مین پلازہ جوہر ٹاؤن، ماڈل بازار سبزہ زار، ماڈل بازار رائیونڈ ، ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل بازار چوہنگ ، ماڈل بازار چائنہ سکیم گجر پورہ میں ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں.

    ڈی سے لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کی قلت نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔گوجرانوالہ میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ایک ہفتہ کے دوران فائن آٹے میں 15 روپے کلو جبکہ چکی کے آٹے میں 20 روپے اضافہ ہوا ہےْ

    شہریوں نے آٹے کے بحران سے پریشان ہو کر حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ضرورت سے انتہائی کم آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے لہذا اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جائے.
    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
    واضح‌رہے کہ وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہے

    متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہے

    متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہی

    لاہور(باغی ٹی وی ) 21جنوری بروز منگل مین سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنماؤں حافظ عبدالناصر،حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، محمد اجمل شاد، محمد آصف جاوید،کاشف شہزاد چودھری،محمد اشفاق نسیم،عبدالستار خاں،محمد اسحاق رحمانی،محمد صدیق گل،شہزاد ندیم قیصر،بابر ظہیر، محمد افضل،ملک اصغر علی و دیگر نے اپنے اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیاکہ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس مصنوعی اقدامات اور اعلانات کر کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے سامنے اپنی کاردکرگی بڑھا چڑھا کہ پیش کرنے پر عمل پیرا ہیں۔ جبکہ محکمہ کے حقیقی مسائل کا نہ تو ان کو ادراک ہے اور نہ ہی محنت کر کے تعلیمی ترقی میں کو ئی مثبت پیش رفت لانا ان کا ایجنڈا ہے۔ اس وقت محکمہ سکول ایجوکیشن میں سب سے اہم مسلہ 11 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی کا ہے کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایجوکیٹرز کی تنخواہیں بند ہو رہی ہیں۔

    پنجاب کے تمام سرکاری سکولز کو بلدیات کے حوالے کرکے اساتذہ اور طلبہ کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس حقائق کا سامنا کریں اور مصنوعی کاردکرگی پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کو دی گئی بریفنگ میں ای ٹرانسفر کو انقلابی کام کے طور پر پیش کیا گیاجبکہ یہ سسٹم سابقہ حکومت کے بنائے گئے ایس آئی ایس کا اگلا مرحلہ ہے جسے محکمہ درست کرنے میں ناکام نظر آتا ہے پہلے پروموشن کے بعد چند ہفتوں میں میرٹ پر شفاف آرڈر ہوتے تھے اب یہ کام مہینوں میں ہوتا ہے اور اس میں بھی من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اساتذہ مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ان حالات میں بھی وزیر سکول مصنوعی طرز عمل اختیار کرتے ہوئے پاکٹ یونین کے لوگوں کے ساتھ فوٹو سیشن کروا کر اپنے حق میں بیان بازی میں مصروف ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کے منطور نظر اور مشیر بھی وہی پاکٹ یونین کے لوگ ہیں جنہوں نے سابقہ حکومت کو بھی شعبہ تعلیم میں کوئی اچھا کام نہیں کرنے دیا بلکہ خرابیاں ہی پیدا کراوائیں۔ تاھم متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنماؤں کی میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اساتذہ اور تعلیمی مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اس ضمن میں 21جنوری بروز منگل مین سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔

    کاشف شہزاد چوہدری
    مرکزی سیکرٹری جنرل
    پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب
    متحدہ محاذ اساتذہ، پنجاب
    صوبائی صدر
    پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب
    03009413816

  • ریلوے پولیس  کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    لاہور . باغی ٹی وی : ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں ریلوے پولیس کے جوانوں کو سال 2018/19 کے دوران USDOJ/ICITAP کے تعاون سے کروائے جانے والے ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسزکی اسسمنٹ کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ریلوے پولیس 16 جوانوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان اور ان کی ٹیم نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ریلوے پولیس کے جوانوں کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کے حوالے سے تحریری امتحان بھی لیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن سید ابرار عباس بھی موجود تھے۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان نے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان ریلوے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  • پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے سبزی منڈیوں کے دورے.اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 70 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 35 روپے فی کلو ہے.
    افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.منڈیوں میں تجاوزات کا جائزہ لیا.صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا گیا.
    منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی.منڈیوں میں گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا.گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہے.ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.

  • مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

    مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

    لاہور:مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو،اطلاعات کےمطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو لے کر مصنوعی بحران کا واویلا کیا جا رہا ہے. آٹا چکی مالکان نے جو آٹے کے ریٹ میں اضافہ کیا ہے اس کا فلور ملز سے کوئی تعلق نہیں

    چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں آٹے کے مسائل موجود ہیں کیونکہ وہاں آٹے کی تر سیل. نہیں ہو رہی. پنجاب سے آٹے کی ترسیل کے پی کے کو روک دی گئی ہے. وفاقی حکومت پاسکو سے گندم کا اجرا کیا لیکن صوبائی حکومت اپنے حصے کی سبسڈی دینے کو تیار نہیں ہے

    عاصم رضا نےکہاکہ پنجاب میں یومیہ گندم 25 ہزار 700 ٹن جاری کی جا رہی ہے،فلور ملز ساڑھے سات لاکھ تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہے، 34 روپے فی کلو گندم لے کر ہم 39 روپے فی کلو حساب سے فروخت کرتے ہیں.
    چکی مالکان 23 روپے فی کلو گرائینڈنگ چارجز وصول کر رہے ہیں.حکومت کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہئیے. ہم ایکس مل ریٹ کے ذمہداران ہیں اس وقت کوئی بحرانی کیفت ہے،یہ کوئی سازش ہے جو حکومت کے مخالفین کی طرف سے چل رہی ہے.

  • ایک قوم ایک نصاب، طاہر اشرفی نے کیا دبنگ اعلان اور ساتھ دی بڑی وارننگ

    ایک قوم ایک نصاب، طاہر اشرفی نے کیا دبنگ اعلان اور ساتھ دی بڑی وارننگ

    ایک قوم ایک نصاب، طاہر اشرفی نے کیا دبنگ اعلان اور ساتھ دی بڑی وارننگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قابل اعتراض کتب اور لٹریچر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،بیرون ملک سے آنے والی بعض کتب میں ایسا نفرت انگیز مودار موجود ہوتا ہے جو معاشرے میں منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کا سبب بن رہا ہے،حکومت پنجاب بیرون ملک سے آنے والی ایسی کتب کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنے جارہی ہے،اس سلسلہ میں وزارت قانون اور متحدہ علماءبورڈ کے مابین رابطہ ہے،وزارت قانون پنجاب کی قائمہ کمیٹی نے بھی اس حوالے سے کچھ سفارشات مرکز کوبھجوائی ہیں ا ور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماءکونسل و متحدہ علماءبورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تاجران اردو بازار ، دینی کتب کے پبلشرز سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران ناشران تاجران دینی کتب اردو بازار لاہور کے صدر ناصر مقبول ، انجمن تاجران و ناشران قرآن مجید کے صدر کاشف اقبال ، انجمن تاجران اردو بازارکے سینئر نائب صدر سید احسن محمود شاہ کی قیادت میں 30رکنی وفد موجود تھا جبکہ متحدہ علماءبورڈ کے کوآرڈی نیٹر ضیاءالحق نقشبندی، مولانا عثمان بیگ فاروقی ، علامہ افضل حیدری ،مولانا محمد علی نقشبندی ، مولانا محمد اسلم صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

    علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اردو بازار کے تاجران اور پبلشرز نے نفرت آمیزکتب کی اشاعت سے برات کا اظہار کیا ہے،دینی کتب کے مصنفین ، پبلشرز اور تاجران نے ہمیشہ قابل اعتراض کتب اور لٹریچر کی روک تھام کے لیے متحدہ علماءبورڈ سے تعاون کیا ہے، جس کے باعث صوبہ بھر میں قابل اعتراض مواد کی 99.9فیصد اشاعت کی روک تھام ممکن ہوچکی ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر بھی متحدہ علماءبورڈ تاجران اور پبلشرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ ہر سطح پرقابل اعتراض مواد کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    انہوں نے مصنفین اور پبلشرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بین المسالک و بین المذاہب رواداری کے مکالمے کو فروغ دیں اوراس حوالےسےکتب شائع کریں،اسلام اورنظریہ پاکستان کی بنیادی اساس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائگا،حکومت مدارس عربیہ کے نظام میں کوئی مداخلت کر رہی ہے نہ ہی اس کے نصاب کو تبدیل کیا جارہا ہے اس حوالے سے محض شکو ک و شبہات پھیلائے جارہے ہیں’’ایک قوم ایک نصاب ‘‘کی پالیسی صرف مدارس کے لیے نہیں بلکہ تمام تعلیمی اداروں کے لیے ہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ ستر سال میں پہلی بار مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کے بجائے وزارت تعلیم کرے گی، اس سلسلہ میں صوبائی سطح پر رجسٹریشن آفس کھول دیا گیا ہے،جس سے مدارس کی رجسٹریشن اکاؤنٹس سمیت تمام مسائل حل ہونگے۔

    مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟