Baaghi TV

Category: لاہور

  • اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    اراکین قومی اسمبلی کو بھی "عزت” ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت میں رابطے کیلئے کوآرڈینیٹرز (تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل) عامر محمود کیانی اور چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ اراکین قومی اسمبلی کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھلے ہیں۔اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرا رہی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پورا عزت و احترام ملے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔اراکین قومی اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے۔تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

  • فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    فیکٹری میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب اور دیں اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان،صوبائی وزیر انسانی حقوق محبوب عالم کا امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اورزخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    صوبائی وزیر توانائی محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں کارخانہ وغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین کی جان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ تمام صوبائی وزراء نے فیکٹری میں آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس،لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ھے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، فیکٹری میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.

    جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فیکٹری میں کولنگ کا عمل تاحال شروع نہ ہو سکا،زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

  • لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لاہورمیں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، فیکٹری میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.

    جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فیکٹری میں کولنگ کا عمل تاحال شروع نہ ہو سکا،زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

  • جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، وزیر داخلہ

    جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، وزیر داخلہ

    جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، وزیر داخلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر (ر)اعجازشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار ایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    ورکرزکنونشن کے موقع پر ننکانہ صاحب کی تمام تحصیل کی گورننگ باڈی کے عہدیداران سے اعجازاحمدچوہدری نے حلف لیا ۔ ننکانہ صاحب پہنچنے پر ضلعی صدر سید سرور شاہ نے عہدیداران کے ہمراہ اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ کا بھرپور استقبال کیا ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ضلعی صدر سید سرور شاہ ، ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، ایم پی اے میاں عاطف ، ارشد ساہی ، رائے اسلم ، پیر صفدر شاہ ، طاہر منظور گل ، شاہد منظور گل، مون خان ، پیر طارق شاہ ، رائے مشتاق ، طارق سعید ، علی جاوید ڈوگر، ملک عامر کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

    آواران میں خواتین کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

    حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا افتتاح کیایہ میرا خواب تھا اور میں اعجازاحمدچوہدر ی اور انکی ٹیم کا ننکانہ صاحب کا دورے کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اعجاز احمدچوہدری بڑی محنت سے سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ آئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں” جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں”کے مترادف ہے۔ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشااللہ جلد نکل جائیں گے

    پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے کیا مسترد

    اس موقع پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 70 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ 5 فروری کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کریںگے فاشست مودی کی بربریت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریںگے۔ 23 فروری کو سنٹرل پنجاب کی تمام نیبر ہوڈ اورویلیج کونسل کے تمام عہدیداران اپنا حلف اٹھائیںگے ۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈرز اور ورکرز میں کوئی فرق نہیں ۔عہدیداران پارٹی نظم وضبط کے مطابق کام کرینگے ہمیں تمام کام پاکستان کی ترقی کے لئے کرنے ہیں ۔ دنیا بھر میں جو معاشرے منظم نہیں ہوتے ان پر ظلم ہوتا ہے ہمیں اس وقت منظم ہونے کی ضرورت ہیں ۔ جہاں پر ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے نہیں ہیں وہاں ورکروں کو با اختیار بنایا جائے گا ، ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ متحد ہوکر چلیں گے اور تمام سازشیوں کو ناکام بنائیں گے۔ ابھی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے مکمل نہیں ہوئی ۔

    وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، کن امور پر ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

  • فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، حمزہ شہباز

    فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور:فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، اطلاعات کےمطابق فیاض الحسن چوہان جو دعویٰ کر ریے مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کا ایسی باتیں بچپن سے سن رہا ہوں ، حمزہ شہباز نے کہاکہ فیاض الحسن کے ایسے خواب آتےہی رہتےہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اورشریف فیملی کے اکلوتے اپنے دیس میں رہ جانے والے ممبرقومی اسمبی حمزہ شہباز نےکہا کہ فارورڈ بلاک کا سن سن کر اب تو میرے بال بھی سفید ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اوررہے گی

    ذرائع کے مطابق یہ جواب حمزہ شہباز نے اس وقت دیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پنجاب میں کوئی تبدیلی دیکھ رہے ہیں بارش ہورہی ہے. اتنا کہونگا کہ یہ مقافات عمل ہے،لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں غریب آدمی روٹی کو ترس رہا ہے.حکومتی نااہلی کی انتہا ہو چکی، اللہ تعالیٰ عوام کے حال پر رحم کرے

  • ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے

    ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے

    لاہور: ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے،اطلاعات کےمطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی زیر صدارت منعقدہ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب انڈر پاس کی تعمیر اور جوہر ٹاﺅن میں اینٹرٹینمنٹ پارک کے قیام کے منصوبوں کوعمل درآمد کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔

    لاہور کی ترقی کے حوالے سے اجلاس کوبتایاگیا کہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراﺅنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ چوک میں ایک ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر کامنصوبہ مکمل کیاجائے گا۔یہ دو رویہ انڈر پاس 540 میٹرطویل اور دونوں طرف سے دو دو لینز پر مشتمل ہوگا۔یہاں سے بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    منصوبے کے لئے تقریباً سات کنال اراضی بھی ایکوائر کی جائے گی اور اس کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوہر ٹاﺅن میں علیم ڈارکرکٹ اکیڈمی سے ملحقہ 140کنال اراضی پر 33کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور کا پہلا اینٹر ٹینمنٹ پارک تعمیر کیاجائے گا۔

    یہاں جوگنگ ٹریک، جھیل،جم،باسکٹ بال کورٹ،ٹینس کورٹ،منی گالف کلب اوردیگرآﺅٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گیئں۔ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا،پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرزاق چوہان اور اقرار حسین، صوبائی محکمہ فنانس اورپی اینڈ ڈی اورمنصوبوں کے کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

  • پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن

    پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن

    صادق آباد:پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن،اطلاعات کےمطابق موٹروے پر صادق آباد کے درمیان پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار، ایمنبولینس اور ایک فائر وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ٹینکر کراچی سے ساہیوال جا رہا تھا جس میں 48 ہزار پیٹرول موجود ہے، ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے، جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

    ادھرپولیس حکام اورریسکیورضارکاروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے بروقت پہنچ کرلوگوں کواس کنٹینرکے قریب نہیں آنے دیا ، کیونکہ ہوسکتا تھا کہ سانحہ احمد پورشرقیہ کے واقعہ کی طرح صادق آباد میں لوگ پٹرول اکٹھاکرنے کے آگے بڑھتے توبہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا

  • لیڈی وارڈنز کا  کھلاڑیوں کو پھول  پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    لیڈی وارڈنز کا کھلاڑیوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    لیڈی وارڈنز کا کھلاڑیوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    باغی ٹی وی :پاکستان دنیا بھر میں مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے . پاکستانیوں کی زندہ دلی کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے .پ.اس سلسلے کی کڑی ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے، لیڈی وارڈنز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھول پیش کرتے ہوئے ویلکم کیا،اس موقع پر لیڈی وارڈنز کا کہنا تھا کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے. بھرپور طریقے سے ویلکم کیا گیا، واضح رہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کھیل کے دروازے کھل چکے ہیں. بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 میچ کی سیریز کھیل رہی ہے ، جبکہ اب پی ایس ایل کا انعقاد بھی ہونے جا رہا ہے اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر کے سٹارز پاکستان تشریف لارہے ہیں. جنہیں پاکستانی زندہ دلی اور مہمان نوازی کے جذبے سے لبریز ہو کر خوش آمدید کہہ رہے ہیں.

  • سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو فی الفور نیلام کرنے کا حکم دے دیا،

    پنجاب کے تمام سرکاری محکموں، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق سامان کو نیلام کرنے کیلئے ہدایات کی گئی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دیں۔

    ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام سے ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے، سنٹرل پولیس آفس اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں 25 کروڑ روپے جمع ہوئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

    سرکاری محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ روپے حاصل ہوئے ،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیئے۔ سالہاسال سے پڑی ہوئی ناکارہ گاڑیوں اور دیگر سامان کی وجہ سے عملے کے ساتھ دفاتر میں آنے والے سائلین کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

  • اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی استغاثہ خارج کرنے کیخلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی عدالت نے ملزمہ انیقہ کی استغاثہ خارج کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے انیقہ رشید کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں درخواست گزار کو ہی بچوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلی سطح ٹیم کی نئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اس میں تمام ملزمان ضمانت پر ہیں، جس پر فیصل باجوہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی تمام ملزمان ضمانت پر ہیں، دو ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،مدعی کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ سے ملزم ایاز مدثر قبل از گرفتاری منظور ہوئی،

    انیقہ رشید کے وکیل نے کہا کہ نئی تفتیش کی رپورٹ مجھے موصول نہیں ہوئی، جس پر جستس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ رپورٹ مکمل ہو کر عدالت کے پاس موجود ہے،رپورٹس میں انیقہ رشید اس وقوعہ میں ملوث قرار دیا گیا ہے،

    احسن بھون ایڈوکیٹ نے کہا کہ انیقہ رشید موقع کی گواہ ہے،ملزم کے وکیل نے کہا کہ انیقہ ممکن ہے پولیس رپورٹس میں گنہگار قرار دی گئی ہو لیکن وہ موقع کی گواہ بھی ہے،درخواستگزار انیقہ نے اپنے بچوں کو قتل نہیں کیا،

    عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں بچوں کو محلہ دار حسنین نے قتل کیا، ٹرائل کورٹ نے ملزم حسنین کے خلاف استغاثہ خارج کردیا، درخواست گزار انیقہ کا ٹرائل کورٹ میں استغاثہ خارج کا حکم کالعدم کیا جائے،