Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لاہور کا لنڈا بازار بند کر دیا گیا، ماڈل ٹاؤن لاہور کی انتظامیہ نے لنڈا بازار بند کروا دیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لنڈے میں فروخت ہونے والے متعدد کپڑت چین سے آتے ہیں، اس لئے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے.

    لنڈا بازار بند کروانے پر تاجروں نے احتجاج کیا ہے لیکن انتظامیہ نے انکی ایک نہ سنی اور بازار بند کروا دیا÷

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں،

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات، رینجرز کے جوان ہمارا مان ہیں، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات، رینجرز کے جوان ہمارا مان ہیں، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات، رینجرز کے جوان ہمارا مان ہیں، عثمان بزدار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے ملاقات کی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔ رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
    رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید کی ملاقات

  • جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا بڑا فیصلہ

    جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا بڑا فیصلہ

    جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کااحسن فیصلہ،ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک بنے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سفاری پارک کے قیام کی منظوری دے دی۔

    ڈیرہ غازی خان سفاری پارک میں ایک بڑا اور4 چھوٹے انکلوژر بنائے جائیں گے۔ پارک میں پکنک سپاٹ اور کیفے ٹیریا کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سوئمنگ پول اور چلڈرن پارک بھی بنائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سفاری پارک ڈی جی خان میں شجرکاری ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری تفریح گاہ کی فراہمی کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ جلد از جلد آپریشنل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے۔تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب حکومت کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا

    وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کی سرزنش کی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور کینال کے گرد درخت کاٹے گئے،آپ کی اتھارٹی کہاں ہے؟نہر کے کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے کہا کہ کنال ہیری ٹیج ایکٹ ہونے کے باوجود درخت کیوں کاٹے گئے؟

    عدالت نے رنگ روڈ پر درخت نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ،عدالت نے شہر کے ماسٹرپلان میں درخت لگانے کیلئے کیا پالیسی ہے ؟ چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیاکہ لاہور میں کھلی ڈرینزکوٹھیک کیوں نہیں کیا جارہا؟،عدالت نے کہا کہ واساکھلے مین ہولزمیں بچوں کے گرنے واقعات روکنے پر کام کرے ،واسا نہر میں آلودہ پانی کی مقدار معلوم کرنے کیلئے نمونے لے کر ٹیسٹ کرے .

    لاہورہائیکورٹ نے گرین بیلٹس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے پر چلانے کے لیے بین کر دیا جائے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ موٹر وہیکل قانون اس کی اجازت نہین دیتا ۔عدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی .

    عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا

    طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا

    طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسپتالوں میں فضلےکوٹھکانے لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین اورسیکریٹری صحت کیپٹن (ر)عثمان عدالت میں پیش ہوئے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اسپتالوں میں مریض کےلیے ناکافی سہولیات ہیں،طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کےلیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟طبی فضلے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں،

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کےلیے مشینیں نصب ہیں،کچھ اسپتالوں میں طبی فضلے کوٹھکانے لگانے کے لیےنجی کمپنیزکوٹھیکہ دیاگیاہے،

    گزشتہ برس ایک کیس میں سپریم کورٹ نے طبی فضلے کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے واضح کیا تھا کہ درخواست گزار اپنی شکایات سے متعلق موضوع فارم سے رجوع کر سکتا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

  • پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا

    پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا

    پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے،

    دوران سماعت عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیا،عدالت نے خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ آپ کےسینئر وکیل کہاں ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ امجد پرویز حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں ہیں،

    عدالت نے کہا کہ پیراگون نے زمین بیچی ،کس نے خریدی وہ تو ملزم نہیں ہے،

    پیرا گون سیکنڈل کمپنی کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ تفتیشی افسر کو واپس کر دی، عدالت نے کہا کہ تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا سب فوٹو کاپیاں لگا رکھی ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قیصر امین بٹ کی حالت خراب ہے،تفتیشی نے خود وزٹ کیا ،عدالت نے کہا کہ درخواست 12 دن میں آنی چاہیے تھی آپ 12 سال بعد آرہے ہیں،

  • آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    آصف زرداری کی بھاگ گئی بیماری، پنجاب میں کس سے کیا رابطہ؟ ہلچل مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمانی لیڈرپیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کوفون کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ سےپنجاب کی سیاست پرتبادلہ خیال کیا،حسن مرتضیٰ نےآصف زرداری سےان کی صحت دریافت کی

    آصف زرداری نے حسن مرتضیٰ کےتادم مرگ بھوک ہڑتال کےقدم کی تحسین کی، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کےمسائل حل کیلئےہی ہوتی ہے،

    قبل ازیں پی پی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پنجاب اسمبلی آمد پر  سید پارلیمانی لیڈر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹک ٹاک اور ٹیکوں پر چل رہی ہے. ریلوے پاکستان کا اہم ادارہ ہے، ہر کسی کو چور چور کہتے تھے اب ذمہ داری قبول کریں، اب کہتے ہیں کہ ادارہ جھوٹا ہے، آپ سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں، لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے، ملک نئے بحران میں داخل ہو رہا ہے. مسائل حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں،آپ اہنے خطابات میں اپنے کارنامے کیوں نہیں بتاتے، ہم نہیں کہتے کہ غیر آئینی طریقے سے تبدیلی آئے، آئینی طریقہ اختیار کرنا ہمارا حق ہے،ٹک ٹاک اور ٹیکوں کے سہارے چلنے والے حکومت ہے،

    سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے حسن مرتضیٰ کی دعوت پر پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے مولابخش چانڈیو کی آمد کا سن کر انہیں اپنے چیمبر میں مدعو کیا.

    ملاقات میں حسن مرتضیٰ ، علی حیدر گیلانی اور شازیہ عابد بھی موجود تھے، ملاقات میں پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کے قائدین میں ملک کو درپشین بحرانوں پر بھی گفتگو کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے پر حسن مرتضیٰ کی تعریف کی،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرثضیٰ نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ہمراہ مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔پی پی پی کے احتجاجی دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی تسلسل کے ساتھ آٹا چورو ، چینی چورو- عوام کا پیچھا چھوڑو کے نعرے لگائے.

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے آٹا بحران سلسلہ میں بھوک ہڑتال کی تھی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حسن مرتضیٰ کے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر اظہار اطمینان کرتے کہا کہ حسن مرتضیٰ پنجاب کے عوام کی حقوق کی آواز بنے ہیں، عوام کیلیے ڈٹ جانا جیالوں کا ہی وطیرہ ہے

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کو فون کیا تھا اورانہیں مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، پی پی پی پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز ہے ، سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں، اس حکومت نے صوبوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔

    اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے فیصلے پر قیادت اور جیالوں کے ساتھ کا شکر گذار ہوں، نالائق اور نااہل حکومت نے پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں ، پنجاب کو بنی گالہ سے چلایا جا رہا ہے ، صوبے کو بنی گالہ کے عوام دشمن فیصلوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا.

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عوامی ایشوز پر کی جانے والی بھوک ہڑتال دوسرے روز ہی ختم کردی۔

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان نے سید حسن مرتضیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حسن مرتضیٰ اور اپوزیشن ارکان کا مطالبہ تھا کہ مہنگائی ختم کر کے آٹا چینی سستی کی جائے۔

    بھوک ہڑتال کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین کی حسن مرتضیٰ سے نوک جھوک بھی ہوئی۔ خواتین ارکان نے کہا کہ مہنگائی آپ کے دور حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جس کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی سمجھ سے اوپر کی ہیں۔

    صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، چودھری ظہیر الدین اور سابق اسپیکر رانا اقبال نے حسن مرتضیٰ سے مذاکرات کیے اور انہیں منا کر چائے پلا کر بھوک ہڑتال ختم کردی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میرا کوئی ایشو نہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کیا۔

  • گورنرپنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو بھارتی دہشت گردی بارے لکھا خط

    گورنرپنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو بھارتی دہشت گردی بارے لکھا خط

    گورنرپنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو بھارتی دہشت گردی بارے لکھا خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کوخط لکھا ہے،خط میں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے7 کنونشنز کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی،بھارتی مظالم کے خلاف 30 جنوری کو قراردادیورپی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش جائے گی

    گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ 30 جنوری کو قرارداد کی منظوری کے لیے اپنا کرداد ادا کریں ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور سی اے اے قانون بھارتی دہشت گردی ہے ،بھارتی متنازعہ شہریت بل سب سے بڑے بحران کو جنم دے رہا ہے،بھارت نےاقوام متحدہ کی قراردادوں ،یورپی یونین کے کنونشنز کی خلاف ورزی کی

    گورنر پنجاب نے خط میں مزید کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ عوامی مسائل پر کھل کر بات کی ہے جو خوش آئند ہے یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل اور شہریت بل کی منسوخی کےلیےبھارت پر دباوَ ڈالے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کی بات کر رہا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل سے برصغیر میں سیاسی اورمعاشی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں،

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کے در میان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف قراراداد ‘مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،

    یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا کہ بھارت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ بھارت کیخلاف قراراداد پر 154 یورپی اراکین کے دستخط خوش آئند ہے۔ قرارداد کی منظوری کیلئے میں خود بھی یورپی اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔ دی اکانومسٹ نے بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گردی اور انتہاء پسند بن ملک بن چکا ہے۔ ہر پاکستانی خون کے آخری قطرے تک کشمیر یوں کیساتھ ہے۔ بھارت کا متنازعہ شہر یت قانون انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام ہے۔

    کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج

  • اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    اور احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سنایا لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی،احد چیمہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ احد چیمہ کے علاوہ ایل ڈی اے کا کوئی بھی ملازم ملزم نہیں بنایا گیا ،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس پرسپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے،ایل ڈی اے سٹی نے متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے،

    لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی.

    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں عدالتی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ،ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں سترہ سو بارہ فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے .

  • اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی، خراب موسم، کتنے خریدار پہنچے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی،اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے لگائے گئے بینرز اور کرسیاں ہٹا دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،