Baaghi TV

Category: لاہور

  • پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    لاہور:پنجاب میں تبدیلی نے بھی کئی رنگ دکھانے شروع کردیئے ، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے پرانی نمبرپلیٹس ختم کرکے نئی نمبرپلیٹس متعارف کروانے کا اعلان کرکے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان کے تکلیف دہ خبردے دی ہے، ذرائع کے مطابق نئے سال کے آغاز میں موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر آگئی، محکمہ ایکسائز نےنئے سال کے آغاز پر یونیورسل نمبر پلیٹس ، ای آکشن اور بائیو میٹرک ٹرانسفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا، شہریوں کو آئندہ سال موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی۔

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ، 

    ذرائع کے مطابق یونیورسل نمبر پلیٹ موجودہ نمبر پلیٹ سے 7 ملی میٹر بڑی ہوگی جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر 3 نمبرز اور الفاظ درج ہوں گے، سال کا اندراج ختم کر دیا جائیگا، یونیورسل پلیٹس کے ساتھ شہری ای آکشن کے ذریعے آن لائن اپنی پسند کا نمبر بھی حاصل کرسکیں گے۔

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر متعلقہ ضلع کی پہچان بھی نہیں ہوگی، پنجاب بھرکی نمبرپلیٹس کیلئے ایک ہی سیریز جاری کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم کیلئے ڈی جی ایکسائز نے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دی،

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    ذرائع کےمطابق 4 رکنی کمیٹی نے نادرا اور پی آئی ٹی بی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ورکنگ مکمل کرلی۔شہری قریبی نادرا سنٹر کے ای سہولت مرکز پر گاڑی کا نمبر بتا کر بائیو میٹرک کراسکیں گے، سسٹم آن لائن ہونے سے ایجنٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

  • نیب سے کون ڈرتا ہے؟ ڈی جی نیب نے کیا انکشاف اوربتائی کارکردگی

    نیب سے کون ڈرتا ہے؟ ڈی جی نیب نے کیا انکشاف اوربتائی کارکردگی

    نیب سے کون ڈرتا ہے؟ ڈی جی نیب نے کیا انکشاف اوربتائی کارکردگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں عالمی انسداد بد عنوانی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب تین سو پینسٹھ دن کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے، کرپٹ افراد کو سزا دلوانے کے لئے دن رات کوششیں کرتے ہیں۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    شہزاد سلیم نے مزید کہا کہ اب کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے، کیونکہ نیب ملک کی ترقی کی لئے کام کرتا ہے اور نیب سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو خود کرپٹ ہوتے ہیں،کسی بھی ادارے کا خوف لوگوں میں اچھے برے اثرات مرتب کرتا ہے۔نیب سے صرف وہ شخص ڈرتا ہے جو دو نمبر ہے، کوئی نیک اور شریف بندہ نیب سے نہیں ڈرتا، 900 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت عدالت میں دے دیے، اب عدالت فیصلہ کرے،

    ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    شہزاد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے خلاف کارکردگی میں سات سو سات سو گنا اضافہ ہو چکا ہے،نیب کے نو سو ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ایک مشہورسیاستدان کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑتھے جو پنجاب حکومت کو دیے،عوام کاپیسہ لوٹنے والوں کوکسی صورت معافی نہیں ملے گی،تحقیقات میں کسی کے اثرورسوخ کوخاطر میں نہیں لایا جائے گا ،

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں تین برسوں میں پچپن ارب روپے کے کیسسز عدالتوں میں بھیجے ہیں،جبکہ پلی بارگین کے ذریعے تین برسوں میں نو ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ,

  • سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف پھیلائے جانے والی جعلی خبروں اور پراپیگنڈا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے سمیت دیگر حکام سے جواب مانگ لیا ،جسٹس مامون رشید شیخ نے سمیع درانی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اور اس تمام کارروائی کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے ،متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ کے مخالف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والو‍ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے،

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

     

  • ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سڑکوں کی تعمیر کے بعد نئے درخت نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ کا لاہور میں درخت نہ لگانے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے گزشتہ دس سالوں میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران اکھاڑے گئے درختوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ جو درخت لگائے گئے ان کی نشونما کیسے کی جارہی ہے ؟ پودوں کی پرورش بھی ٹھیک نہیں ہورہی۔ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے اعداد شمار پیش نہیں کیے، آپ چیف سیکرٹری کو بلا لیں جس پر نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو بلایا تو انہوں نے کہنا کہ میں نے تو ابھی چارج لیا ہے ۔

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    عدالت نے کہا کہ یہاں اتنے تبادلہ ہوتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا کونسا آفیسر موجود ہے اور کونسا نہیں۔ محکمے اپنا کام نہیں کرتے۔

  • 10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو نہ پانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات پر برہم ہو گئے، نامزد چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ 10دسمبر تک اسموگ کے خاتمے کے لیے پالیسی واضح نہ ہوئی تو وزیراعلی کو طلب کریں گے۔

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے اسموگ پر نوٹس لے لیا ہے۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ آپکے وعدے،ارادے سب کچھ ہے لیکن عمل درآمد کہاں ہے۔ آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنارکھا ہے ۔تمام محکمے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بہتر ہے حل ہے کہ ہم وزیراعلی کو طلب کرتے ہیں۔ ہر سال اکتوبر اور نومبر میں آپ بھاگتے دوڑتے ہیں اور جنوری میں اسموگ سے متعلق سب بھول جاتے ہیں ۔ابھی تک اینٹوں کے بھٹے چل رہے ہیں آلودگی پھیل رہی اور محکمہ سویا ہوا ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ پنجاب بھر میں تین ہزار بھٹے بند کردئیے ہیں۔ جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ عدالت خود گواہ ہے کہ بھٹے بند نہیں ہوئے۔ ملتان کےقریب بھٹے چلتے ہوئے خود دیکھے، میرا سٹاف بھی گواہ ہے۔ اس گواہی کے بعد عدالت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے یا سٹاف کی مدعیت میں ؟ اب تک ماحولیاتی کونسل کا اجلاس کیوں نہیں ہوا ؟اگر ڈینگی پر ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے تو اسموگ سے نمٹنے کے لیے ویسے اقدامات کریں۔

  • پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌، عثمان بزداربہترثابت نہیں‌ ہوئے،اویس جمال لغاری

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌، عثمان بزداربہترثابت نہیں‌ ہوئے،اویس جمال لغاری

    لاہور:پنجاب بدلنا ہے تو چوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌بنادیں‌،یہ حقیقت ہے جسے ن لیگی قیادت بھی دل سے مانتی ہے، ان خیالات کا اظہارپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ( ن) لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل اویس لغاری نےپریس کانفرنس میں کیا،

    5-دسمبر:دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جارہاہے

    ( ن) لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل اویس لغاری نےپارٹی رہنماوں کے دل کی آواز کو زبان پرلاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ہونا چاہیے، لیکن عمران خان نے انہیں سپیکر کی نشست پر بٹھایا ہوا ہے.پنجاب نے جوترقی پرویز الٰہی کے دورمیں وہ پچھلے 50 سال میں‌ نہیں‌ہوئی

    یورپ اور مغرب میں‌ بندروں کی مہلک بیماری انسانوں میں پھیلنے لگی

    ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ( ن) لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل اویس لغاری نے کہا کہ صوبے میں سفارشی کلچر عروج پر ہے،ایمانداری اورنیک نیتی کا وزیراعلیٰ اور کابینہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کمشنر، ڈی پی او سے کے کر تھانوں کے ایس ایچ اوز تک متعدد بار تبدیل ہو چکے،

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو صدمہ ، پاکستان کی طرف تعزیت

  • فیاض‌الحسن چوہان نے شریف برادران کی کرپشن کے متعلق ناقابل یقین بات کہہ دی

    فیاض‌الحسن چوہان نے شریف برادران کی کرپشن کے متعلق ناقابل یقین بات کہہ دی

    لاہور:فیاض‌الحسن چوہان نے شریف برادران کی کرپشن کے متعلق ناقابل یقین بات کہہ دی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے فرنٹ مین اربوں کھربوں کی لوٹ کھسوٹ کا اعتراف کرچکے ہیں۔ شہباز شریف نے کرپشن کی گاجریں کھائیں جس سے اٹھنے والے درد کا نیب علاج کررہی ہے۔

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے اثاثے پورے پراسیکیورشن پراسیس کے بعد منجمد کیے اس لیے ان عوام کو بے وقوف بنانے کی بجائے واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کا سولہ سو ارب منافع کا صوبہ پنجاب شہباز شریف نے بارہ سو ارب کا مقروض کرکے عثمان بزدار کے حوالے کیا۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

    پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے چھپن کمپنیوں سے اربوں لوٹ کر انہیں خسارے کا شکارکیا جبکہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کی صورت پنجاب میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا۔پولیس پٹوار واسا ہر محکمے کا ستیاناس کرنے والے کس منہ سے اپنی بے گناہی کی بات کررہے ہیں۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

  • پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات

    پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں تبدیلی کی ہواچلنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات کرنے کے احکامات جاری، ڈاکٹر خالد محمود کو فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں تین سال کیلئے ڈین تعینات کیا گیا ہے۔

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

    پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈاکٹر خالد محمود کو ڈین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے وہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

    پروفیسر ڈاکٹرخالد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا امریکا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ، پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی نگرانی میں نو پی ایچ ڈی اور بیس ایم فل سکالرز نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

  • کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ لاہور میں یتیم اور بے سہار ا بچیوں کی پناہ گاہ کا شانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈ نٹ کے الزام انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور دارالامان کی بچیوں کو انصاف دلانے کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ تحریک انصاف کے لوگ مالی ہی نہیں بلکہ اخلاقی کرپشن میں بھی ملوث ہیں،جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصور میںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر فی الفور استعفیٰ دیں اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ آزادانہ تحقیقات سے ہی قوم کو اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔ افشاں لطیف کو دبائو میں لانے اور دھمکیاں دینا شرمناک فعل ہے۔ انھیں حکومت اور عدلیہ مکمل تحفظ فراہم کرے۔ بد قسمتی سے معاشرے کی ستائی ہوئی مظلوم بچیوں کو دارالامان میں بھی امان حاصل نہیں ہے ۔ قوم کو ایسی شرمناک تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دارالامان کی بچیوں کے حوالے سے یہ کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔بلکہ ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں۔ اگر اس وقت ہی ان معاملات کو سنجیدگی سے ہینڈل کرلیا جاتا تو ایک مرتبہ پھر ایسی خبریں میڈیا کی زینت نہ بنتیں۔ جب ڈارک ویب سائٹس کے لیے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے افراد حکومتی صفوں سے نکلیں گے تو حکمرانوں کے کردار پر انگلیاں اٹھیں گی۔عوام میں اس حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    لاہور پریس کلب کے ملازمین اور ممبران کو ملی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدات منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرز گورننگ باڈی عمران شیخ، محمداحمد رضا، شاہد چوہدری، رانا طاہر، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد، قاسم رضااور فاطمہ مختار نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے حکومت کی طرف سے 85 لاکھ روپے کی حالیہ گرانٹس کے 2 چیک ملنے کے بعد ملازمین کی تمام تنخواہیں اورگزشتہ برس کی گورننگ باڈی کی طرف سے 4 ماہ کی تنخواہوں کی نادہندگی کی ادائیگیاں شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اگلے ہفتے ملازمین کو یکمشت ساڑھے 4 ماہ کی تنخواہ ادا کردی جائے گی جبکہ تمام ممبران اور ملازمین کی گزشتہ سال سے معطل ہونیوالی گروپ انشورنس فوری بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    کلب کے صدر ارشد انصاری کی صدارت میں آج (4 دسمبر) کو ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گزشتہ سال کی گورننگ باڈی کی جانب سے دودھ فروش اور ادھار لئے گئے 7 لاکھ روپے اور بجلی بلوں سمیت مختلف نادہندگیوں کی ادائیگیوں کی ذمے داری بھی پریس کلب کی ساکھ کے پیش نظر قبول کر لی جائے۔اس فیصلے کے تحت صدر ارشد انصاری نے سابق عہدیداروں کو تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں ادھار لئے گئے 7 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد ادا کرنے کی منظوری دیدی تاہم سابق گورننگ باڈی کی طرف سے زیر التوائ چھوڑے گئے بلوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔

    گورننگ باڈی نے گزشتہ سال کی نادہندگی میں سے دودہ فروش کو بھی ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کلب لابی اور دیگر حصوں کی تزئین و آرائیش کے علاوہ لابی اور فرسٹ فلور کے واش رومز کی حالت بہتر بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔کلب میں صحت مند سرگرمیوں کی فروغ کے لئے بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی جبکہ جاری سنوکر ٹورنامنٹ کے تمام شرکاءکو اعزازی شیلڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ صحافی کالونی فیز۔ٹو کے لئے سال رواں کے دوران کی گئی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں فیز۔ٹو کی زمین ایکوائر کرنے کے لئے سیکشن 4 کے تحت نوٹیفیکشن جاری ہونے کی منزل قریب تر آگئی ہے جبکہ بی بلاک کے کیس کے فیصلے کے لئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کی عدالت کے لئے جج کے فوری تقرری کی حکومتی یقین دہانی کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

    صدر ارشد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شیڈول طے کرکے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اگلے چند روز میں کردیں گے۔اجلاس میں سیکروٹنی لسٹ میں شامل افراد کی طرف سے کلب آفس میں جمع کرائے گئے جوابات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بارے میں حتمی فیصلہ گورننگ باڈی کے آئند اجلاس میں کردیا جائے گا