Baaghi TV

Category: لاہور

  • الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    الیکشن لاہور پریس کلب،مبشر لقمان نے دی رانا عظیم اور ارشد انصاری کو مبارکباد،ساتھ کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں سینئر صحافی رانا محمد عظیم اور ارشد انصاری کا پینل جیتنے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ابھی ابھی رپورٹ ملی ہے کہ رانا عظیم اور ارشد انصاری کا پینل بھاری اکثریت سے لاہور پریس کلب کا الیکشن جیتے ہیں،جو جیتے ہیں بہت بہت مبارکباد ہو، آنے والے دنوں میں میڈیا کے دیگر شعبوں کو بھی پریس کلب کے ساتھ لے کر چلیں گے، صحافیوں کا بہت استحصال ہو رہا ہے، تنخواہیں نہیں دی جاتیں جب تنخواہ مانگتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ بھیک مانگ رہے ہوں، ڈی ایس این جیز آپریٹر کے حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے حقوق کے لئے بھی کام کرنا ہو گا،بغیر وجہ سے نوکریوں سے صحافیوں کو نکالا جاتا ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس این جیز آپریٹر، ٹیکنیشن، انجینئرز،رپورٹنگ کا بڑا اہم حصہ ہیں، ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، دس سال جیتنے کا مطلب ارشد انصاری پر لوگوں کا اندھا اعتماد ہے،امید ہے اس سال صحافیوں کا نہ صرف خیال رکھا جائے گا بلکہ اس سال مزید بہتری لائیں گے.

    مبشر لقمان نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لینے والوں اور ہارنے والوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی جو الیکشن میں کامیاب نہیں ہوئے ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں وہ الیکشن میں کھڑے ہوئے اورحصہ لیا، آئندہ وہ بھی جیت سکتے ہیں.یہ عمل جاری رہے گا، آج کے دن تمام جیتنے والوں اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں.

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں صدر اور سیکرٹری کی نشست پر ارشد انصاری کا گروپ جرنلسٹ پینل جیت چکا ہے ،گورننگ باڈی پر بھی ان کے امیدوار جیتے ہیں، جرنلسٹ پینل اور پروگریسو لورز کا آپس میں اتحا د تھا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے الیکشن سے قبل ان کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا تھا .

  • جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    جج ویڈیو سیکنڈل، پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش، کیا پوچھا گیا؟ خود بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیو سیکنڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    ایف آئی اے میں پیشی کے بعد بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کاجو کام تھا وہ نہیں لیا جا رہا،ایف آئی اے سے بھی اسی طرح کام لیا جارہا ہے جیسے نیب سے لیا جارہا ہے،ایف آئی اے کا جو کام نہیں وہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اے این ایف حنیف عباسی اور رانا ثنااللہ کے کیس میں ناکام ہوئی۔آپ نے پاکستان سے کھلواڑ شروع کردیا ہے ،حکومتوں کا کام یہ ہے کہ اداروں کو ناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوائے؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاہور سب کا پسندیدہ شہر تھا،شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کا بحران ختم کردیا تھا،خواہش ہے کہ 2020شروع ہونے سے پہلے ہی تبدیلی آجائے

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا مذاق بنا دیا،مجھ سے پوچھا گیا وڈیو کس نے دی،سب کو پتا ہے وڈیو کس نے دی،پریس کانفرنس میں کون کون تھا سب کو پتا ہے،پوچھا گیا پریس کانفرنس میں کون لوگ تھے؟ ،یہ پوچھنے بلایا؟،ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر۔ مجھ سے کہا دوبارہ بلواسکتے ہیں ،میں نے کہا جب بلائیں حاضر ہوں گا،

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں، دعاوں کی ضرورت ہے،نواز شریف صحت مند ہونے پر وطن واپسی میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرینگے،

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

  • نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف عدالت میں کب ہو گی سماعت؟ رجسٹرار نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر فوری سماعت کےلیے معذرت کر لی،رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد درخواست پر سماعت ہو سکے گی،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی ہے،آرڈیننس سے کرپشن کیسوں میں نیب کی تفتیش کا اختیار ختم کیا گیا،نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعےکرپشن کو فروغ ملے گا،صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیا جائے،

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا ان کے کچھ دوست نیب کے دائرے میں ہیں،نیب قانون کی ہمیشہ مخالفت کی ،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب وہ خوش ہوں گے،نیب نے ایک تماشہ لگایا ،کوئی پوچھنے والا نہیں نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اور ساتھیوں کو بچانے کیلیے ہے،لوگوں کی عزتیں اچھالی جاتی ہیں ،غیر قانونی حراست میں رکھتے ہیں

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

  • جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    جج ویڈیو سیکنڈل، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری ایف آئی اے میں پیش ہوں گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماعظمیٰ بخاری اورپرویز رشیدکی ایف آئی اےطلبی کامعاملہ،عظمیٰ بخاری کےوکیل نے ایف آئی اےکواگلی تاریخ کیلئےدرخواست دے دی،درخواست میں کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری بیرون ملک ہونے کےباعث پیش نہیں ہو سکتیں،عظمیٰ بخاری اور پرویزرشید کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیا گیا

    ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

     

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

  • سال -2019 صوبہ پنجاب میں 3 ہزار599 لوگ قتل کردیئے گئے

    سال -2019 صوبہ پنجاب میں 3 ہزار599 لوگ قتل کردیئے گئے

    لاہور:سال -2019 صوبہ پنجاب میں 3 ہزار599 لوگ قتل کردیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق صوبہ پنجاب 2019 میں بھی مجرموں کے نرغے میں رہا۔ قتل، اغوا، خواتین سے زیادتی، چور ی، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کے ہزاروں واقعات ہوئے، شہر ہو یا گاؤں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار رہا۔

    پاپا اورحکومت دونوں کا بیان ایک ہے ،بلاول بھٹو کی سخت سردی میں گرم گرم ٹویٹ

    سال 2019 کے آغاز سے ہی وارداتوں کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ سال کے آخر تک چلتا رہا۔پولیس رپورت کے مطابق صوبے بھر میں کہیں چوری اور ڈ کیتی کی واردات ہوئی تو کہیں قتل و غارت اور اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوئیں۔جبکہ سال بھر کے دوران متعدد خواتین زیادتی کا شکار ہوئیں تو کسی کی گاڑی چھن گئی اور کوئی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔

     

    یومِ شہدائے کشمیر: اب بھارتی کشمیر میں تعطیل نہیں ہوا کرے گی،نئی بھارتی انتظامیہ…

    رپورٹ کے مطابق سال کے 365 دنوں میں صوبے بھر میں اقدام قتل کے 9795 واقعات رونما ہوئے، لڑائی جھگڑوں کے 13040 واقعات میں ہزاروں شہری زخمی ہو گئے۔

    دس سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم قاری شمس الدین گرفتار

    اعداد و شمار کے مطابق اغوا کے 13300واقعات درج کراءے گءے ، جبکہ 76 افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کےا عداد و شمار کے مطابق 3420 خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 182 کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزیراعظم کا حکم وزیراعلیٰ کی تکمیل،پناہ گاہوں کے باسیوں کوتمام سہولیات کی فراہمی

    ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ آبادی اور بے روز گاری جرائم بڑھنے کی وجوہات ہیں۔رپورٹ کے مطابق چوری و ڈکیتی کی 15020 وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا ئے رکھا، 22200 وارداتوں میں کسی کو گاڑی تو کسی کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا۔2019 کے دوران لاہور شہر میں خود کش دھماکے سمیت دہشت گردی کے دو واقعات ہوئے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

  • عثمان بزدارکا پناہ گاہ کا دورہ، پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات، لوگوں میں گھل مل گئے

    عثمان بزدارکا پناہ گاہ کا دورہ، پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات، لوگوں میں گھل مل گئے

    لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا-صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی –

    ٕوزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے-وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا- وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-

    باغی ٹی وی کےمطابق پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے مطمئن ہیں – اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پناہ گاہ میں بہت اچھا انتظام ہے -بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ آپ سے دوسری بار ملاقات ہو رہی ہے،آپ عام لوگوں کا درد رکھتے ہیں -وزیر اعلی نے پناہ گاہ کے مختلف کمروں کا بھی معائنہ کیا-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے تحریک انصاف کی حکومت کا منفرد اقدام ہے- جن لوگوں کے پاس رات سونے کی جگہ نہیں، ان کیلئے پناہ گاہیں آغوش کا کام کرتی ہیں – اب تک لاکھوں لوگ پناہ گاہوں میں قیام کر چکے ہیں – بے سہارا لوگوں کو ایسی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے –

    عثمان بزدارنے ااس موقع پرکہاکہ پناہ گاہ جیسے فلاحی پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلا رہے ہیں اور ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں تعمیر ہورہی ہیں – غریب اوربے سہارا افراد کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے او ریہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سڑکو ں پر سونے وا لے افراد کو شدیدسردی سے بچانے کیلئے مزید پناہ گاہیں بنائی جائیں گی-
    ٭٭٭٭ث

  • پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    لاہور.باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفرایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں‌ میں‌ بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے- پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے-
    انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا- ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا- سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے- وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے- تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے- سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے- وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہےاور انشاءاللہ نہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

  • عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفرایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں‌ میں‌ بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے- پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے-

    انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا- ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا- سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے- وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے- تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے-

    انہوں نے کہا ک سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے- وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہےاور انشاءاللہ نہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

  • ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    باغی ٹی وی ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور کم سن نوجوان کی جان لے لی، گولی لگنے سے کھروٹا کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔

    فیرست ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ولیس کے مطابق زہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔زوہیب کا کہنا ہے کہ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔

    عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے، تاہم زوہیب نے پولیس کے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔گرفتاری سے پہلے کمسن ملزم زوہیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہے۔کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

    واضح‌رہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی گئی گی تھی ’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

  • وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں، سراج الحق کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم ملک کو آئینی ، جمہوری ، پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ ملک اِس وقت ایک بحران سے نکلتاہے تو دوسرے بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور طرزِ حکمرانی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کردیا ہے، قانون سازی کی بجائے آرڈی نینس کے ذریعے ایڈہاک ازم مستحکم ہورہاہے۔ ملک آئینی پارلیمانی بحران کا شکارکردیا گیا ہے۔ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریاں نہیں ہوئیں، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی انتہا کردی ہے۔ سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بھی حکومت نے اداروں کے درمیان احترام کی تمام حدیں پامال کردی ہیں ۔ اگر حکومت پہلے سے یہی موقف رکھتی تھی تو خصوصی عدالت سے اپنی پٹیشن واپس لے لیتی مگر یہ کرنے کی جرا ت نہ کرسکی ۔ یہ حکومتی نااہلی اور بے عملی کا بین ثبوت ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شوریٰ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے صدور نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کیں۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک اس وقت کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات یا لیڈر آف دی ہاوس کی تبدیلی قابلِ قبول ہوسکتی ہے۔ لیکن آئین سے ماوراء کوئی اقدام عوام کے لیے قابل قبول نہ ہوگا اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔قومی قیادت، حکومت اور اپوزیشن غیر سنجیدہ رویئے ترک کریں،ملک کودرپیش خطرات اور بحرانوں خصوصاً اقتصادی بدترین صورتحال اور عوام کی حالت زار کا ادراک کریں۔ قومی ترجیحات پر حکومت ، سیاست اور ریاست کا ازسرِ نومتفق ہونا قومی سلامتی کے لیے وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے جبکہ عملاً ریاستی اور آئینی اداروں میں غلط فہمی اور ٹکراو بڑھتا جارہاہے۔ تحریک انصاف نے ریاستی اداروں کو جس طرح متنازع بنایا ہے ماضی میں اِس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا معاشرے کی رہنمائی کے لیے کردار صفر ہے۔ وکلائ، ڈاکٹرز، عدلیہ، کے درمیان تناو کے خاتمہ کے لیے حکومت بروقت اقدامات کرنے میں بھی نااہل ثابت ہوئی ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے خفیہ اعلانیہ اقدامات ، میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کے لیے ماحول نہ بنانا بھی حکومتی نا اہلی ہے عملاً یہ فاشزم کی طرف پیش رفت ہے۔ سیاسی جمہوری محاذ پر دوریاں اور تناو سے خطرہ بڑھتا جارہاہے۔ روز وعدے ، اعلانات اور پھر یوٹرن نے حکومت کو بے وقعت کردیاہے ۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے ، حکومت کا ہر لفظ بے اعتبار ہوچکاہے ۔ بچے تعلیم سے بیمارعلاج سے اور مظلوم انصاف سے محروم ہے۔ اِس ساری صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے