Baaghi TV

Category: لاہور

  • سانحہ پی آئی سی، پولیس کا کتنا قصور، آئی جی پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

    سانحہ پی آئی سی، پولیس کا کتنا قصور، آئی جی پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

    سانحہ پی آئی سی، پولیس کا کتنا قصور، آئی جی پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلا کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے، وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں،8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرے گی،عدالت 8 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

  • سانحہ پی آئی سی، مزید کتنے وکلاء کو عدالت پیش کر دیا گیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، مزید کتنے وکلاء کو عدالت پیش کر دیا گیا؟ اہم خبر

    سانحہ پی آئی سی، مزید کتنے وکلاء کو عدالت پیش کر دیا گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار 32 وکلا کو عدالت پیش کردیاگیا،وکلاکوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کیاگیا ،24 وکلاکی فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    سانحہ پی آئی سی غفلت کےمرتکب اہلکاروں کےتعین کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی غفلت کےمرتکب پولیس افسران کی نشاندہی کرےگی کمیٹی واقعہ کی فوٹیج ودیگرپہلوؤں کاجائزہ لےکرسفارشات دےگی

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلا کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے، وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں،8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرے گی،عدالت 8 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی.

     

  • شیخ رشید نے بلاول اور مریم بارے ایسی بات کہہ دی کہ…..

    شیخ رشید نے بلاول اور مریم بارے ایسی بات کہہ دی کہ…..

    شیخ رشید نے بلاول اور مریم بارے ایسی بات کہہ دی کہ…..

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 4نئی ٹرینیں چلانے جا رہےہیں ،7ٹرینیں اورفریٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہےہیں،2020ریلوے کا سال ہے،ایم ایل ون کا شاندار آغاز کریں گے،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیس کےفیصلے میں پیرا66غیر قانونی ہے،پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا ،وہ محب وطن ہیں ،پرویز مشرف سےمتعلق فیصلے کا پیرا66مارشل لاء کے مترادف ہے،زرداری کی کرپشن میں بلاول بھٹو بھی شامل ہیں،خورشید شاہ کے 126اکاوَنٹس نکلے اور انہیں ضمانت مل گئی،بدقسمتی سے اس ملک میں جو آیا اس نے مال بنایا، پیپلزپارٹی سارے کیسز سندھ منتقل کرانا چاہتی ہے،

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں،شریف برادران لندن میں نئی سال کا آغاز کریں گے،کرپشن غداری کے مترادف ہے،اپوزیشن اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہو گئی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی آمد کے بعد ملک آگے بڑھے گا،عمران خان کو دکھ ہے اور رہے گا کہ نوازشریف باہر چلے گئے،شہبازشریف کی اچھی خبر آنے والی ہے وہ انجوائے کررہےہیں ,بلاول بھٹو پلی بارگین نہیں کریں گے تو مریم کی طرح کک آوَٹ ہو جائیں گے,آج کی عظیم فوج سمجھتی ہے جمہوریت لازم وملزوم ہے

  • مریم نواز بے چین،خاموشی نے کہیں کا نہیں چھوڑا،کیا قدم اٹھا لیا؟ اہم خبر

    مریم نواز بے چین،خاموشی نے کہیں کا نہیں چھوڑا،کیا قدم اٹھا لیا؟ اہم خبر

    مریم نواز بے چین،خاموشی نے کہیں کا نہیں چھوڑا،کیا قدم اٹھا لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنےکیلیےدوسری درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ،چیئرمین اورڈی جی نیب کوفریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا،ای سی ایل میں نام شامل کرنےکامیمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،حکومت کونام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم دیاجائے،حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ پہلے شہبازپھرنواز اب پتہ چلا ہے مریم نواز بھی مائنس ہونے جارہی ہیں،پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفرور بیٹے والد کی عیادت کیلیے پاکستان نہیں آئے،مریم نواز کو باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟مفرور بیٹے نوازشریف کے پاس ہیں .

  • رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں پھر توسیع،اے این ایف نے عدالت میں کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں پھر توسیع،اے این ایف نے عدالت میں کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں پھر توسیع،اے این ایف نے عدالت میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورمیں راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں4جنوری تک توسیع کردی ،انسداد منشیات عدالت کے جج شاکرحسن نے کیس پرسماعت کی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کیا گیا.

    رانا ثناء اللہ کی عدالت پیشی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    ایک اور مقدمے میں حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ یہ مقدمہ گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج کیا گیا تھا۔جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

    حافظ محمد سعید کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران گل ایڈووکیٹ بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اس موقع پر استغاثہ کی درخواست پرعدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال پر فرد جرم عائدکرتے ہوئے کیس کی سماعت 21دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    قبل ازیں 11دسمبر کو بھی سی ٹی ڈی لاہور کی طرف سے درج مقدمہ میں حافظ محمد سعید کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے خلاف کیس کے گواہان کو بھی شہادتوں کیلئے طلب کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 21دسمبر کو ہو گی۔

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

  • لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوف میں مبتلا

    لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوف میں مبتلا

    لاہور زلزلے سے لرز اٹھا، شہری خوف میں مبتلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ کے جھٹکے 4:42 پر محسوس کئے گئے، جھٹکے اتنے خوفناک تھے کہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    اسلام آباد میں زلزلے کے شد ید جھٹکے محسوس کئے گئے،پشاور، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.فیصل آباد، لاہور اورخوشاب، بالا کوٹ، مظفر آباد میں‌بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

    پشاور،بونیر، سوات،شانگلہ ،ڈی آئی خان،مردان ،کوہاٹ،مالاکنڈ،وانا،اور گلگت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد،چکوال، میانوالی،گجرات، سیالکوٹ، سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس میرے خلاف کچھ نہیں ،میں کسی کیس میں نامزد نہیں،میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ، نئے پاکستان میں 2قانون ہیں،میں نے گاڑی جلائی ہے تو مجھے دکھائیں،میرا سوال ہے میں نے گاڑی جلائی ہو کوئی اشتعال انگیزی کی ہو تو بتائیں،

    حسان نیازی پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مجھے بھگوڑا کہا جارہاہے،میری تصویروں پر دائرے لگا لگا کر دکھایا گیا،پولیس نے پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی،میں اس پر امن احتجاج کا حصہ بنا،میں چاہتا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹروں اور وکیلوں کا مسئلہ حکمت کے تحت حل کروائیں،میں سینئر وکلا کےموقف کے ساتھ کھڑا ہوں،انصاف برابری کی سطح پر ہوتا ہے،پی آئی سی واقعے میں جو ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،حکومت پنجاب کی ایڈمنسٹریشن غلطی کومیرے سے منسلک کیاجارہاہے،صلاح الدین کاکیس لڑا،میں بھگوڑانہیں،

    حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی سی حملے میں ڈنڈا یا لڑائی کرتا نظر نہیں آیا،وکلا کمیونٹی نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا ،مریضہ کے چہرے سے ماسک اتارنے کی فوٹیج سامنے لائی جائے ،ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتاردیے گئے،کیا میری اپنی کوئی اوقات نہیں،عمران خان کا بیٹا ہو یا بھانجا سب قانون سے نیچے ہیں،پولیس نے مجھے نامزد کرنے میں دو تین دن لگائے.عمران خان کا بھانجا ہونے کے باعث عزت کوتارتارکیا گیا،پولیس کے پاس خود جاؤں گا،میڈیاٹرائل میں سزا بھی سنادی گئی،میں وزیراعظم کو خود بھی رپورٹ کروں گا پی آئی سی کے واقعے پر سیاست کی جاتی رہی میری ویڈیو کاٹ کاٹ کر دکھائی گئی ،میڈیا کا کام ہے کہ پوری فوٹیج چلائے ،کسی بھی گناہ میں شامل کرنے سے پہلے کچھ ثابت تو کریں .

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    وزیر اعظم کا بھانجا حسان احمد خان نیازی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی,حسان خان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی,عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی

  • مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کرنے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی پر نوٹس جاری کر دئیے ،عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو جواب طلب کرلیا

    جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ،ڈپٹی پراسیکوٹر محمد اخلاق سلہری پیش ہوئے ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا یے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں ۔ملزم کے خلاف جرم کی نوعیت سزا سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور اہمیت کا حامل ہے ۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ سیشن کورٹ نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کرکے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی ۔عدالت سیشن کورٹ کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے .

    نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

    نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

     

  • بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لنڈی کوتل میں کنڈاوسرکے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاتے ہوئے ہمارے جوانوں کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے،شہید لانس نائک علی تقدیر علی اورکزئی کو عظیم قربانی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہیں.ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،شہداءاور غازیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، ان کی قربانیوں کو قرض نہیں اتارا جا سکتا،اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبر جمیل دے ،شہازشریف نے چار زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.

    علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتا ہوں ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ،ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ،نفرت، تعصب اور انسانیت دشمنی پر مبنی بھارتی جنونی رویوں سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے ،نریندر مودی حکومت انسانیت دشمنی کا سیاہ باب معصوموں کے خون سے لکھ رہی ہے، دنیا نوٹس لے،دنیا کے انصاف پسند اور مہذب لوگ اس ظلم وبربریت کے خلاف نہ اٹھے تو دنیا جل کر خاک ہوجائے گی ،ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل، فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے.

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاءاور دنیا کے امن کے لئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارتی آرمی چیف کا بیان عکاس ہے کہ بھارت خطرناک عزائم کے ساتھ خطے میں آگ دہکانا چاہتا ہے