Baaghi TV

Category: لاہور

  • کوئی بچ نہ پائے،بڑا فیصلہ ہو گیا،ایک اور ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لئے بڑی مشکل

    کوئی بچ نہ پائے،بڑا فیصلہ ہو گیا،ایک اور ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لئے بڑی مشکل

    کوئی بچ نہ پائے،بڑا فیصلہ ہو گیا،ایک اور ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لئے بڑی مشکل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف بڑا ایکشن سامنے آ گیا، قبضہ کیس میں شیخ روحیل اصغرکے نام اراضی کاانتقال خارج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی،محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخ روحیل اصغرکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیخ روحیل نے ہربنس پورہ میں 201 کنال سرکاری اراضی پرقبضہ کیا، شیخ روحیل اصغر نےسرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، اے سی شالیمار سے زمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،

    حکام کے مطابق شیخ روحیل اصغرکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نے ایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو طلب بھی کیا تھا، روحیل اصغر پر اثاثہ جات کی خریدو فروخت، غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا الزام ہے، روحیل اصغر کے خلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں .

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    واضح رہے کہ روحیل اصغر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں، اس سے قبل مسلم لیگ نے کے رہنما رانا مشہود نیب میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے جو بیمار ہونے کے بعد لندن منتقل ہو چکے ہیں، شہباز شریف پر بھی نیب میں کیس چل رہا ہے،مریم نواز بھی ضمانت پر رہا ہیں، شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے گرفتار کر لیا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ،راناثنااللہ کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہوئی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر اےاین ایف کے تفتیشی افسرسےجواب طلب کیا تھا.عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی،جسٹس چودھری مشتاق احمد کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی

    قبل ازیں منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت انسداد منشیات عدالت نے مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ کی جانب سے انکے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت مین پیش ہوئے تھے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • بھارتی لڑکی سبزی فروش پاکستانی دوست سے ملنے پہنچ گئی

    بھارتی لڑکی سبزی فروش پاکستانی دوست سے ملنے پہنچ گئی

    گوجرانوالہ:بھارتی لڑکی سبزی فروش پاکستانی دوست سے ملنے پہنچ گئی، اطلاعات کےمطابق فیس بک فرینڈ سے ملنے کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا۔بھارتی شہر ہریانہ کی منجیت کور پاکستانی شہری اویس کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے ملنے پہنچ گئی۔

    جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

    کرتارپور راہداری کے ذریعے گردوارہ دربار صاحب حاضری کے بعد فیس بک دوست اویس کے ساتھ اس کے آبائی شہر جانے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکاروں سے اسے روک لیا۔ممنوعہ علاقے میں داخلے اور غیر قانونی طور پر دوسرے شہر جانے کی کوشش پر لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان اویس سبزیاں فروحت کرتاہے اور منجیت کورسے 3سال قبل فیس بک پر اس سے دوستی ہوئی تھی۔واقعے سے متعلق بھارتی لڑکی کے والدین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ اویس اور اس کے ساتھ آنے والوں کوپوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

    عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

  • 40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    لاہور:40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون،اطلاعات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا ایک طرف کا کرایہ 40 روپے رکھنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے حکومتی بجٹ اور سبسڈی کو بنیاد بناتے ہوئے تجویز کیا کہ کم از کم یکطرفہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے، دوسری جانب محکمہ خزانہ نے کہا کہ منصوبے پر زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ اگر کرایہ 40 روپے کیا گیا تو سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی، مشاورت کے بعد یکطرفہ کرایہ 40 روپے کی فی کس طے پا گیا۔

    واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل نے کہا کہ اورنج ٹرین پر سبسڈی دینے اور ٹکٹ طے کرنے سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئیں ہیں تاہم کرایے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

  • لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے، لاہورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے فحش ویب سائٹس سے متعلق ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پرجواب طلب کیا ہے

    نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نے ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی جس میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور ادارے فحش ویب سائٹس کی بندش میں ناکام رہے ہیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے سے بچوں بڑوں او رہر عمر کے افراد سمیت سوسائیٹی پر منفی اثرات مرتب ہو نے لگے ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    درخواست گزار وکیل نےنقطہ اٹھایا کہ غیر اخلاقی ویب سائٹس کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے نوجوان نسل پع برا اثر پڑ رہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیا جائےلاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ، 7 دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

  • ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے آج مقامی ہوٹل میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے حوالہ سے بین الاقوامی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرپروگرام منیجرپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹرخالدمحمود، عراق، اومان، فلسطین، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، آغاخان یونیورسٹی، دی ہیلتھ فاؤنڈیشن، ایسوسی ایشن فارسوشل ڈویلپمنٹ، ایمروکے نمائندگان ودیگرفلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے صوبائی وزیرصحت کی ہیپاٹائٹس پرقابوپانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ضلع ننکانہ سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے سلسلہ میں ماڈل پلان شروع کیاجائے گا۔ وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس میں کمی لانے کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمدکیلئے سخت قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کوادویات، ٹیسٹوں اورعلاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس منعقدکروانے پرعالمی ادارہ صحت اوراتحادی فلاحی تنظیموں کی کاوش کوبے حد سراہا.

  • ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ، چوری کا مقدمہ درج

    ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ، چوری کا مقدمہ درج

    لاہور:جہاں لوگ ایک ایک لاکھ کے جوتے پہنتے ہوں وہاں لوگوں کی شاہانہ زندگی کا انداز کیا ہوگا، اطلاعات کے مطابق لاہور کی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہو گیا۔

    لاہورپولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر گنگا رام اسپتال سے میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا تھا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں اپنے جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کرکے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔مذکورہ درخواست پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارالوگوں کیلئے شیلٹرہومزبنائے گئے، پنجاب میں ضلعی،صنعتی،اسپیشل ایجوکیشن پالیسی منظورہوئی، پہلے سال ہی پنجاب میں 9 یونیورسٹیوں کی تعمیرشروع ہوئی، شیرشاہ سوری کی طرح عثمان بزدارکی بھی تعریف ہونی چاہیئے، پہلےسال ہی 9اسپتالوں کی تعمیرشروع ہوگئی،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی بارپنجاب میں سرکاری لنگرخانے کھولے گئے،ہماری حکومت میں دونمبری نظرنہیں آئے گی، شہبازشریف دورمیں مہمان نوازی کیلئے 11کروڑروپے مختص تھے،موڈیزنے بھی کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، سابق حکومت نے ملک کو 21ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا،عثمان بزدارنے پہلےسال 55کروڑکے اخراجات کم کیے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سوا 9 لاکھ کنال سرکاری اراضی واگزارکرائی، طلال چودھری،دانیال عزیز،جاویدلطیف جیسے لوگ قابض تھے،ایک سال میں ساڑھے 10ارب روپے قرض واپس کیا، جنوبی پنجاب کیلئے35فیصد بجٹ مختص کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے،گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کونقصان پہنچایا،وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی باردیہات کے اسپتالوں میں 24گھنٹے سروس کا آغاز ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک آنا بھی منی لانڈرنگ نہیں کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو دن میں بھی تارے کم اور عمران خان زیادہ نظرآتے ہیں، فضل الرحمان ناکام ہو کر واپس چلے گئے،فضل الرحمان کو اپنوں نے ہی یہاں تک پہنچادیا ہے،بلاول بھٹو زرداری بچے من کے کچے ہیں

  • رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے رانا مشہود کی نیب گرفتاری روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی

    عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کی درخواستوں کو بھی یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کر دی ،عدالت کو اگاہ کیا گیاکہ کیس کے ایک ملزم نے نیب میں پلی بارگینگ کئ درخواست دے دی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ نیب نے پہلے نام بلیک لسٹ میں شامل کروایا تھا اب نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ علیحدہ درخواست دائر کریں انہوں نے طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ہم اس کا جواب داخل کروائیں گے، درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے 2017 میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا، اب نیب نے دوبارہ انکوائری کهول کر کردار کشی کی مہم شروع کر رکهی ہے، صرف انکوائری کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ اور اب ای سی ایل میں ڈالوایا گیا ہے،

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ نیب میں کئی برسوں سے جاری انکوائری میں مسلسل پیش ہوتا رہا ہوں، نیب نے دوبارہ انکوائری شروع کروا کر طلبی کے نوٹسز بهجوا دیئے ہیں، عدالت نیب کے نوٹسز کالعدم قرار دے، ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے .

  • شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہبازشریف فیملی کے مزید اثاثے منجمد کردیئے نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

    نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

    نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے، جن پر فوری عمل درآمد کیے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کے حصص منجمد کیے گئے۔

    نیب کی جانب سے مراسلہ ایس ای سی پی اور شریف خاندان کےافرادکےعلاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھجوائے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے کاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں.

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.