Baaghi TV

Category: لاہور

  • گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 25 گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ابو ذر سلیمان نیازی نے دلائل دئیے، درخواستوں میں گھی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے اقدامام کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست گزار گھی کمپنیوں کے وکیل ابو ذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کر کے سرکاری نوٹفکیشن جاری کر دیا، حکومتی نوٹفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹفکیشن جاری کیا اور حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عدالت ںے ابوذر سلیمانی نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گھی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    گھی ملز مالکان کی درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا،

  • ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس صدر ایمرا آصف بٹ کی زیر صدارت ایمرا سنٹر میں ہوا، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی سنئیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر نے شروع کی۔

    اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے گفتگو کی گئی۔ ایگزیکٹو باڈی نے گورننگ باڈی اور انتظامی کمیٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر گفتگو کی ،صدر ایمرا آصف بٹ نے ایک ماہ کے اندر ایمرا ٹی وی کا آغاز کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

    صدر ایمرا آصف بٹ نے اعادہ کیا کہ ایمرا اپنے صحافیوں بھائیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔۔ تنخواہیں نہ دینے اور ڈاون سائزنگ کے نام پر صحافیوں کامعاشی قتل کرنے والے چینلز مالکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور میڈیا مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر دھرنے دینے کے ساتھ ساتھ اب کی بار تمام یونینز کے ساتھ ملکر ان چینلز کی نشریات بھی بند کی جائے گی۔

    ایمرا الیکشن میں دنیا نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو جمہوری حق استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اور دنیا نیوز انتظامیہ کے اپنے ادارے میں کام کرنے والے صحافی بھائیو کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

    ایمرا باڈی کی جانب سے اسلام آباد میں ڈان نیوز آفس پر حملہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا، جبکہ لاہور میں احتساب عدالت میں میڈیا کوریج پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔اجلاس کے آخر میں بیورو چیف ایکسپریس نیوز محمد الیاس کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔۔

    ایمرا باڈی اجلاس میں صدر ایمرا آصف بٹ ، سنئیر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف نے شرکت کی

  • میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کےلیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار شعیب قمر نے طبعی بنیادوں پر ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت میں دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار دل کامریض ہے ،حالت دن بدن تشویشناک ہو رہی ہے، درخواست گزار کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جس کے باعث وہ تکلیف میں رہتا ہے، درخواست گزار شوگر کا مریض بھی ہے اور بائیں آنکھ بھی خراب ہے،درخواست گزار کو دوران جسمانی ریمانڈ طبعی سہولیات نہیں دیں گئیں،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی آنکھوں کا علاج موجود ہے لیکن تاخیر سے آنکھ دن بدن بگڑ رہی ہے، درخواست گزار کا سابقہ ریکارڈ صاف ستھرا ہے کسی بھی جرم میں ملوث نہیں رہا، شعیب قمر 81 دن تک نیب ریمانڈ میں رہا لیکن منی لانڈرنگ کے کوئی بھی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے، شعیب قمر پر شریف فیملی کے 3 ارب 30 کروڑ کے اثاثوں اور 3 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا،

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    درخواست میں موقف اہنایا گیا کہ شعیب قمر شریف گروپ میں کیش آفیسر ہے اور رقم جمع اور نکلواتا تھا،شعیب قمر شریف گروپ آف انڈسٹری کے سئنیرز کی طرف سے جو ہدایات ملتی اس پر عمل کرتا تھا، عدالت ٹرائل مکمل ہونے تک شعیب قمر کی درخواست ضمانت منظور کرے.

  • کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ کی معطل ہونے والی افسر افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، افشاں لطیف نے الزامات پر عدالتی کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب ،ڈی سی لاہوراورڈائریکٹربیت المال کو فریق بنایا گیا ہے،

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    عدالت نے ڈی سی لاہور اور ڈائریکٹر بیت المال کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،لاہورہائیکورٹ نے 12 دسمبر کو فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ”پاکستان پراپرٹی شو“ 6 اور 7 دسمبر کو دبئی میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مسلسل تیسرے سال پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب تک منعقد ہونے والی دو نمائشوں میں 31 ہزار سے زائد شائقین شرکت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی طرف سے پاکستان بھر میں اب تک 17 بڑی پراپرٹی کی نمائشوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں شرکاءکی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    تیسرے پاکستان پراپرٹی شو میں 60 سے زائد اسٹالز پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی نمائش کر یں گے۔ نمائش کے سب سے بڑے سپانسرز ’ایٹین‘ اور ’کیپٹل سمارٹ سٹی‘ ہیں۔ اس ایونٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو خطے کی سب سے باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی منافع بخش سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس کےعلاوہ چونکہ اس پراپرٹی شو میں ملک کے تمام اہم شہروں کی پراپرٹیز موجود ہونگی لہذا یہ ہر بجٹ کے فرد کیلئے یہ بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر معلومات کو حاصل کرتے ہوئے بہترین فیصلہ کر سکے۔

    زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لئے پہلے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کرنا شاید کچھ مشکل تھا لیکن اب یہ شو بحیثیت خود ایک نام بن چکا ہے جس کی کامیابی صرف دبئی ہی نہیں بلکہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب تک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ نہیں بڑھایا جائے گا، مارکیٹ کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بڑی نمائشوں کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں پیسہ تیزی سے گردش کرے، جب ایسا ہوگا تو پاکستان کی معیشت کو بہت سے حوالوں سے فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی خطے میں تجارتی حوالے سے ایک الگ پہچا ن ہے جہاں دنیا بھر کی صرف بہترین اور معیاری کمپنیاں ہی اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں،ایسی جگہ پر پاکستانی کمپنی کی جانب سے ایسی بڑی سرگرمی کا انعقاد ملک کیلئے فخر کا باعث ہے۔ ذیشان علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ویب سائٹ پر آنے والی ٹریفک کی بہت بڑی تعداد جی سی سی ریجن کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے آتی ہے لہذا یہ اس خطے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار موقع ہے کہ وہ اس نمائش میں آ کر بہترین اور محفوظ سرمایہ کاری کا موقع حاصل کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ یہ تیسرا پاکستان پراپرٹی شو بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

  • "میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا

    "میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا

    لاہور:”میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا ،اطلاعات کےمطابق کسی سکول کے چھوٹے چھوٹے طالب علموں‌کی آواز میں مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے گانے کوگاکرسب کو پیچھے چھوڑ‌دیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں‌ کسی سرکاری سکول کے دوبچوں نے مشہورزمانہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے مشہور گانے کو اتنی پیاری اور سحر انگیز آواز میں گایا کہ سننے والے سنتے رہ گئے اور دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

    یاد رہے کہ مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”نہ صرف پاکستان میں مقبول ہورہی ہے بلکہ یہ سرحدپار بھی یکساں مقبول ہورہی ہے، اس ڈرمہ سیریل کو پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی معاونت بھی حاصل ہے،

  • کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے جشن منانے کا اعلان کر دیا، اس حوالہ سے شہباز شریف نے لندن سے مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر کو ہدایات جاری کی ہیں، شہباز شریف نے خواجہ عمران نذیر کو کہا ہے کہ جشن کی تیاریاں شروع کر دیں، دس دسمبر کو اورنج ٹرین سٹیشن کارکنان کے ساتھ جائیں اور افتتاح کا جشن منائیں.

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار ہمارے عوامی منصوبوں پر صرف تختیاں لگا سکتی ہے۔ ہم کسی عوامی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ہمارے ادوار کے شروع کیے گیے عوامی فلاحی منصوبے ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ دو سال تک اورنج ٹرین منصوبے کی تاخیر میں موجودہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔

    دس دسمبر کو جشن منانے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی شرکت کریں گے۔ جس میں پروگرام کو حتمی ترتیب دی جائے گی.

    شہباز شریف نے تمام اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنان سمیت اورنج ٹرین کے سٹیشن پر پہنچیں اور جشن منائیں، دس دسمبر کو دنیا کو بتائیں کہ یہ شہباز شریف کا منصوبہ ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج ٹرین دس دسمبر سے چلنا شروع ہو جائے گی۔

    اورنج لائن ٹرین منصوبہ اکتوبر 2015ء ميں مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع کيا گيا، جسے 27 مہينوں ميں مکمل ہونا تھا۔اس دوران اورنج لائن ٹرین کا کیس عدالت میں چلا گیا جہاں اس پر لمبی سماعتیں چلیں اور کچھ مقامات پر اس کا کام روک دیا گیا، ن لیگ کی حکومت کے رخصت ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا تا ہم گزشتہ 15 ماہ کے دوران متعدد بار اعلان کیے گئے کہ فلاں وقت میں اورنج لائن منصوبہ چل جائے گا۔ تاہم ہر بار تاریخ پہ تاریخ ملتی رہی منصوبہ مکمل نہ ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یقین دہانی کروائی کہ اورنج ٹرین کا منصوبہ 10 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اورنج لائن سے اربوں روپے کا خسارہ ہوگا، خسارے کوپورا کرنے کے لیے پنجاب حکومت کوتیاری کرنی پڑے گی۔

    واضح رہے کہ 162 ارب کے ابتدائی تخمینے سے شروع ہونے والی اورنج لائن ٹرین کی لاگت مسلسل بڑھتے ہوئے اب تقریباً 300 ارب روپے کے قریب پہنچ چکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح دس دسمبر کو ہو گا

  • وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے

    وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے

    لاہور :وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے،اطلاعات کےمطابق پنجاب میں ہونیوالے حالیہ تقرر وتبادلے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار پر بھاری ثابت ہوئے، وزیراعلیٰ کے دو قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    معتبر ذرائع کےمطابق حالیہ تقرر و تبادلوں میں وزیر اعلیٰ کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد جعفر جو کہ وزیراعلی کے فرسٹ کزن ہیں انہیں ان کے عہدہ سے نہ صرف ہٹا دیا گیا ہے بلکہ ان کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کرکے واپس وفاق کے حوالے کی گئی ہیں۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    ڈی پی او رحیم یارخان ایس پی امیر تیمور کو ٹرانسفر کر کے ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس طرح وزیر اعلی کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے اہم ترین عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کوشکایات موصول ہوئی تھیں‌کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی عزیز بھی وزیراعلیٰ‌ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیااطلاعات کےپنجاب میں‌بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کےلیے وزیراعلیٰ‌نے پنجاب کے چند بڑوں کو بلا لیا ہے اور ان سے کہاہےکہ وہ کئی مناسب سی تاریخ دے دیں‌،

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شامل ہیں۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ کمیٹی فوری طور پر اجلاس بلا کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگر سفارشات ایک ہفتے کے اندرتجویز کر کے وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ حکومت نے اگلے سال مارچ اپریل کے مہینے میں‌ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • خبردار!مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات

    خبردار!مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات

    لاہور:مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات،اطلاعات کےمطابق مال روڈ پر جلسے جلوسوں کا معاملہ، پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ کے علاوہ بھی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    مال روڈ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح احکامات انتظامیہ کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ احکامات میں انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جی پی او چوک سے میاں میر تک کسی بھی صورت کوئی احتجاج نہ ہونے دے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناصر باغ کے علاوہ جلسے جلوسوں کے لیے کسی اور پوائنٹ کی بھی نشاندہی کریں۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے اسے ریڈ زون کے علاوہ مقرر کی گئی جگہ کی نشاندہی کی جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے زبردستی ان مقامات پرگھسنے کی کوشش کرنے والوں‌ کے خلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ کیا ہے،

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا…