Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

    حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

    حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ افسران نے بھی پولیس اصلاحات میں اہم کردار اداکیا، بطور وکیل اور جج پولیس کےساتھ ہمیشہ بہترتعلق رہا،اندراج مقدمہ کیلئےدرخواستیں بڑھنے سےعدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھ چکا ہے،چیف جسٹس بننے پراولین ترجیح عدالتوں میں پیش ہونیوالوں کاوقاربرقراررکھناتھا

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیس کی نوعیت کچھ بھی ہوڈسپلن فورس کےپیش ہونیوالےکااحترام ضروری ہے،ہمیں یقینی بناناہےکہ عدالتیں عدالت کی طرح کام کریں،بطورچیف جسٹس پولیس،آئی ٹی،عدلیہ میں اصلاحات کیں،پولیس یاکسی بھی شخصیت کی عدالت میں پیشی پراس کا احترام ملحوظ خاطررکھاجائے ،انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ماڈل کورٹس بنائیں ،سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنےکیلئے آخری عدالت ہے

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کومداخلت کی ضرورت نہیں ،ادارہ پہلے ہی متحرک ہوتوعدالت کو نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ،اعلیٰ حکام کی بار بار پیشی میرےنزدیک مناسب نہیں، جب بھی کوئی مسئلہ عوامی توجہ حاصل کرتاسوموٹوکی توقع کی جاتی تھی،میرا پولس سے تعلق 1976سے شروع ہوا، جب طالب علم تھا،اس وقت کے پولیس افسران اب اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے،وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی سمری وزیراعظم کو بھجوادی

    جسٹس گلزاراحمد کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا گیا ہے، وزیراعظم سمری صدرمملکت کو ارسال کریں گے، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا

    جسٹس گلزاراحمد 26ستمبرکوصبح 9بجے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے، جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

  • باغی ٹی وی کے انگلش نیوزایڈیٹرعلی کامران کو صدمہ ، نانی جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئی‌

    لاہور:باغی ٹی وی کے انگلش نیوزایڈیٹرعلی کامران کو صدمہ ، نانی جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئی‌، اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کے انگلش نیوز ایڈیٹرعلی کامران کی نانی جان کل شام کولاہورمیں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    باغی ٹی وی کے مطابق باغی ٹی وی کے انگلش نیوز ایڈیٹرعلی کامران کی نانی جان کافی دنوں سے علیل تھیں ،ذرائع کے مطابق نانی محترمہ کا جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد لٹن روڈ پر واقعہ مشہورجنازہ گاہ میں‌ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں‌ خاندان ،عزیزواقارب کے علاوہ علاقے کی سماجی ،سیاسی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی

    علی کامران کی نانی جان کی تدفین لاہور کے مشہورقبرستان "میانی صاحب” میں‌کی گئی ،مرحومہ انتہائی نیک اوراچھے اخلاق کی مالکہ تھیں‌، باغی ٹی وی کی تمام ٹیم اورادارہ غم کی اس گھڑی میں علی کامران کے لیے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ‌ نانی جان کے صغیرہ ،کبیرہ تمام گناہ معاف کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،

  • 22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

    22 سالہ حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل دونوں رشتہ داروں نے اس سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی اور مسیجز بھی کئے۔ پولیس کو حراست میں لئے گئے افراد اور مقتولہ حرا کے موبائل فونز کے سائینٹفک تجزیئے کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا

    حراست میں لیے گئے افراد سےمختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے،حرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہ کو سکی

    واضح رہے کہ گلبرگ کے علاقے میں مقتولہ حرا کو شادی سے 3 روز قبل گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ پر 6 گولیاں چلائی گئیں، دماغ میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔مسلح افراد لڑکی کو گھر سے اٹھاکر لے گئے اور پھر تھوڑی دور لے جاکر قتل کردیا جب کہ مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے باپ کو شامل تفتیش کرکے لڑکی کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ حرا کے والد ریاض حسین گزشتہ رات گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ حرا گھر میں نہیں، وہ بیٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تو عقبی پارک میں حرا کی لاش مل گئی، نامعلوم افراد اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے تھے ۔

    ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مزاحمت کرنے پر حرا کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے لڑکی کو 6 گولیاں ماریں۔پولیس نے مقتولہ کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور محلے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

  • احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر ،تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کاہنہ کاچھا کے سقراط احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے اپنے چمچے چھوڑ گئے ہیں جو سارا دن پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔اپوزیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں رسوائی اور ناکامی ملے گی۔ حکومت کو ابتدا میں تمام بیماریاں لگ گئی تھیں لیکن اب سکون سے حکومت کریں گے،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اب چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے۔ مولانا کو آگے لگایا گیا، حلوہ پارٹیاں چلیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا، اب آل پاکستان لٹ کمپنی فارن فنڈنگ پر سیاست چمکا رہی ہے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں کی لوٹ مار ایسوسی ایشن اور حاصل چند ہزار لوگ ہیں،عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے ،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

  • راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے،گیپگو سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ معززعدالت کے حکم پر پیش ہوا ہوں میں نے اجلاس میں جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری کے بعد مجھے اجلاس میں جانے کی جازت دی جائے، عدالت نے گیپگو سکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور راجہ پرویزاشرف کو جانے کی اجازت دیدی۔

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

    وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

    راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

    احساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈبنایا جائے اور میڈیکل بورڈ میں سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے ،بیمار کی بیماری کو چھپاکر رکھنا غلط بات ہے ۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں پیپلز پارٹی ان کے علاج کا مطالبہ کر رہی ہے اور میڈیکل بورڈ میں ذاتی ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک آصف زرداری کی بات نہیں مانی.

  • لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو بزرگ شہری سے 2بھینسیں لے کرفرارہوگئے ،مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے 80 سالہ بزرگ شہری ریاض پرتشدد کیا جس کے بعد شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    قانون کے محافظ سندھ میں ایسا کیا کرنے لگے کہ تین ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا

    پولیس نےنامعلوم ڈاکوؤں کےخلاف درخواست موصول کرکےقانونی کارروائی شروع کردی

    ایک اور واقعہ میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقےمیں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،نامعلوم موٹرسائیکل سواربابرنامی شہری پرتیزاب پھینک کرفرارہوگئے، بابر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

  • ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھےبیٹوں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا

    لاہور: ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھے لخت جگروں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا ، اطلاعات کے مطابق خاوند کی بیروزگاری اور گھریلو جھگڑوں نے خاتون کو ناگن بنا ڈالا، رائیونڈ کے علاقے میں ماں نے اپنے ہی دو بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کرمارڈالا، بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کر لیا۔

    اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

    پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سلامت پورہ میں 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑ کر رائیونڈ اپنے والدین کے گھرمقیم تھی، گزشتہ رات خاوند اسے لینے آیا تو خاتون نے جانے سے انکار کردیا۔ اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے کہ ناہید بی بی نے تقریباً صبح چار بجے اپنے دونوں بچوں چار سالہ احتشام اور پانچ سالہ مہروبہ کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جس کے بعد تیز دھار چھری سے خاتون نے اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی مگر اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

    بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ناہید بی بی کے والد اور دیگر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے، خاوند کی بے روزگاری کے باعث اس کا تنازع چل رہا تھا، رات خاوند ناصراوراس کے گھر والے اسے منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بچوں کے دادا کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی خاتون کے بیان اور بچوں کے پوسٹ مارٹم اورمزید شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں‌ کی منظوری

    لاہور: بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں‌ منظوری ،یہ بے روزگاروں‌ کے لیے مشکل اور مہنگائی کے دورمیں حکومت کیطرف سے ایک بہترین تحفے کے طور پر شمارکیا جارہاہے، اطلاعات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے فیز میں سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    نظر بند فاروق عبداللہ وزارت دفاع کے پینل کے لیے نامزد،بھارت کی نئی چال سامنے آگئی

    محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر کالج ٹیچر انٹرنیز بھرتی کئے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کے بعد دوسرے فیز میں مزید 690 سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    راولپنڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ورثاء کا احتجاج

    سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کے لئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائے جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔یہ بھرتیاں عارضی ہوں‌گی

    مہوش حیات اور”بریانی” کے درمیان محبت کا انکشاف،

  • سموگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ حکام نے سر جوڑ لئے، کتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    سموگ کو کیسے ختم کیا جائے؟ حکام نے سر جوڑ لئے، کتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی روک تھام کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے مصنوعی بارش کے حوالے سے سمری سیکرٹری فنانس کو بھجوا دی ۔شہر میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے خرچ کا تخمینہ بھجوایا گیا ہے۔

    کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے حوالہ سے سیکر ٹری خزانہ کو سمری بھجوا ئی ہے ، راکٹ فائر کے ذریعے کلائوڈ سیڈنگ کا عمل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اجازت سے مشروط ہے ۔اگر اجازت مل گئی تو شہر کے سموگ زدہ مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کروائی جائے گی، محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کے احکامات پر بادل بنانے کیلئے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • ڈیل یا ڈھیل،مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کی بھی خواہش پوری ہونے کا امکان

    ڈیل یا ڈھیل،مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کی بھی خواہش پوری ہونے کا امکان

    ڈیل یا ڈھیل،مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کی بھی خواہش پوری ہونے کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو پی اے سی ون کی چئیرمین شپ دینے کے معاملے پراہم پیشرفت ہوئی ہے،اسپیکرچوہدری پرویزالہٰی نےاپنی سربراہی میں7رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی قائمہ کمیٹیوں سے اپوزیشن اراکین کے مستعفی ہونے کا معاملہ بھی دیکھے گی.

    وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    کمیٹی کےچیئرمین اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی ہوں گے،وزیرقانون راجابشارت،چوہدری ظہیرالدین اورجہانزیب خان حکومت کی نمائندگی کریں گے ،کمیٹی میں اپوزیشن کیطرف سے چوہدری اقبال،سمیع اللہ خان اورملک ندیم کامران شامل ہیں.

    کمیٹی ن لیگی اراکین کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی اوران کے مطالبات کاجائزہ لے گی،اپوزیشن جماعت کےارکان نےاسٹینڈنگ کمیٹیوں سے احتجاجاًاستعفے دے رکھےہیں،ارکان نےمطالبہ کررکھاہے پی اےسی ون کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکودی جائے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کاباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا