Baaghi TV

Category: لاہور

  • بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بیورو کرسی میں تبادلے شروع کر دیئے گئے، پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر ر اعظم سلمان خان کو تعینات کیا گیا ہے،وہ سیکرٹری انٹیریئر ڈویژن تھے ان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے اس کا باقاعدہ نوٹکفیشن جاری کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کو وفاق میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بیورو کریسی کے تبادلوں کی منظوری دی تھی، پنجاب میں آئی جی پنجاب کی ابھی تک تبدیلی کا امکان نہیں تا ہم دیگر افسران کو تبدیل کیا جائے گا

    نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیساتھ ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نیا چیف سیکر ٹری پنجاب میں اپنی نئی بیوروکریسی کی ٹیم لائیں گے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ 2 دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے 2 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد آج پہلا تبادلہ کر دیا گیا ہے

  • حلقہ این اے 125 کی عوام نے آئینہ دکھایا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا کہا؟

    حلقہ این اے 125 کی عوام نے آئینہ دکھایا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا کہا؟

    حلقہ این اے 125 کی عوام نے آئینہ دکھایا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے چند روز قبل صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں حلقہ این اے 125 میں شرکت کی تھی وہاں موجود شہریوں نے‌ حلقہ کے مسائل حل کرنے کا کہا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ مجھے تو ووٹ ہی نہیں دئے میں تو اس حلقہ سے ہاری ہون، اگر ووٹ دیئے ہوتے تو میں قومی اسمبلی میں ہوتی جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی .

    بعد ازیں آج ڈاکٹر یاسمین راشد سے ان کے دفتر میں حلقہ این اے ایک سوپچیس کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، زبیرنیازی، یاسرگیلانی، تمام چیئرمینز، طارق ثناء باجوہ وبڑی تعداد میں نمائندگان نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہمیں یہ عزت ملی ہے۔ آج کے اکٹھ بلانے کا بنیادی مقصدعوام کے مسائل حل کرناہے۔ عوام کے مسائل یونین کونسل کی حد تک حل کئے جائیں گے۔ اپنے علاقہ کے مسائل حل کروانے کیلئے درخواستیں جمع کروائی جائیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔ حلقہ این اے ایک سوپچیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔

    مسلم لیگ ن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے انتظامیہ کوعوامی نمائندوں کی نشاندہی پرمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہا کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام میں عوامی اورمفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں بارے شعور پیدا کیا۔ ملک میں حقیقی تبدیلی لاکرعوامی مسائل حل کریں گے۔

    صوبائی وزیرصحت نے حلقہ این اے ایک سوپچیس کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پرہی متعلقہ محکمہ جات کوہدایات جاری کیں.

    واضح رہے کہ حلقہ این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد دو بار الیکشن ہار چکی ہیں.مسلم لیگ ن کےامیدوار اس حلقہ سے الیکشن جیتے ہیں.

  • سیف سٹی نے اپنا ویب ٹی وی شروع کردیا، محفوظ عوام ،‌محفوظ پاکستان ،خبروں اورمشوروں پرمبنی نشریات

    لاہور:پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کے ریلیف کے لیے ویب ٹی وی لانچ کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق لاہور سے چلنے والے ویب ٹی وی کی نشریات شروع ہوچکی ہیں‌اور ناظرین کو لمحمہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ادارے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اورپرامن زندگی سے متعارف کروانے کے لیے اپنا الگ ویب ٹی وی شروع کردیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نام سے ہے، جسے پی ایس سی اے کا نام بھی دیا گیا ہے

    ذرائع کےمطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اس پروگرام کے تحت نہ صرف لوگوں کی جان ومال کو تحفظ دینے کے لیے بھرپورمہم چلائے گی بلکہ ٹی وی انسانی صحت، طبیعت ، مجاز اور کردار کو نقصان پہنچانے والی عادات،خرافات اور خطرناک بیماریوں سے بچنے کی بھی مہم چلا چکی ہے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  امریکی سفیر کی ملاقات ، کیا ہوئی بات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات ، کیا ہوئی بات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات

    لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات ہوئی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا.اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان تعمیر کررہے ہیں .متوازن حکمت عملی کے ذریعے نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں.پنجاب میں تاریخی ورثے کی بحالی کیلیےجامع اقدامات کئے گئے ہیں. امریکی سفیر پال جونز نےکہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،

  • میانوالی کے گلوکارسلانوالی گرفتار، کیوں کیا ، پولیس نے بتادیا

    میانوالی :میانوالی کے گلوکارسلانوالی گرفتار، کیوں کیا ، پولیس نے بتادیا، اطلاعات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے گلوکار ذیشان روکھڑی کو سلانوالی پولیس نے گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے ک سلانوالی میں ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر میانوالی کے گلوکار ذشان روکھڑی ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    ذیشان روکھڑی سلانوالی کے چک 130شمالی میں شادی کی ایک تقریب میں آئے ہوئے تھےشادی کی تقریب میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سلانوالی پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا

    افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

    سلانوالی پولیس نے موقع پر سنگر زیشان روکھڑی۔ وجاہت۔ظفر اقبال ۔رستم ثاقب۔ملک شیراز کو گرفتار کر لیا ،سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہےکہ علاقے میں سب جانتے تھے کہ لوڈ اسپیکرکا استعمال ممنوع ہے تو پھر ذیشان نے کیوں استعمال کیا ؟

    پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

  • امریکی سفیرمسجد وزیرخان سے سیدھے گورنرپنجاب کے پاس کیوں‌ گئے ، اہم خبر آگئی

    لاہور :امریکی سفیر مسجد وزیرخان سے سیدھے گورنرپنجاب کے پاس کیوں‌ گئے ، اہم خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو قائمقام امریکی سفیر پال جونز نے مسجد وزیرخان سے واپس جاتے ہوئے گورنرہاوس میں‌ ملاقات کی ، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں پر مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

    چینی مسلمانوں‌ پرکیا بیت رہی ہے، صحافیوں کی عالمی تنظیم کے ہوشربا انکشافات

    گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جس کیلئے ٹرمپ ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔

    پاکستان کی سفارتکاری جاری ،قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    گورنرہاوس سے آمدہ اطلاعات کے مطابق قائمقام امریکی سفیر پال جونزسے ملاقات میں‌ چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو، ریشم

  • لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    لاہور:لاہور ، لہورای اے ، لاہورنے آج کے دن ملک کے باقی شہروں کو ایک بارپھر پیچھے چھوڑ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی میں آج لاہور کا پہلا نمبر ہے۔دوسری جانب شہر قائد کراچی 172 درجے کے ساتھ آج کا چھٹا آلودہ ترین شہر ہے۔

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق عالمی انڈیکس میں لاہور کی فضائی آلودگی 233 درجے پر ہے اور شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج پہلے نمبر پر ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی دارالحکومت دلی ماحولیاتی آلودگی میں 211 درجے کے ساتھ دوسرے نمبر پرمو جود ہے۔

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پی آئی اے ریوینو میں 44فیصد ریکارڈ اضافہ

    محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہےکہ لاہور میں سموگ ایک بار پھر بڑھنے لگی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سموگ کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری طرف سرکاری حکام سموگ پرقابوپانے کے لیے تمام تراقدامات بروئے کارلانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں

    رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔

  • چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما سردار یا صادق نے فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خرچ پر جھوٹ بولنے کے بجائے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائے،مسلم لیگ (ن) اپنے تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے،پی ٹی آئی اور اس کی قیادت فارن فنڈنگ مقدمے میں مفرور ہے،

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر جھوٹے الزامات لگا کر پی ٹی آئی اپنی چوری چھپا نہیں سکتی،چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے 5.8 فیصد شرح سے ترقی کرتا اورکم ترین 3 فیصد منہگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا،نالائق ٹولے نے اپنی نااہلی کی وجہ سے منہگائی کی اس شرح کو 14 فیصد پر پہنچادیا،ایک سال میں آپ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،ترقی کی شرح آج ڈھائی فیصد پر ہے ،ایشیاکی تیزترین ابھرتی معیشت کو15ماہ میں جنوبی ایشیاکی سست ترین معیشت میں ڈھالناپی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مشیر خزانہ کو جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے، اتنے ہی ان کے اعدادوشمار معتبر ہیں،الزام تراشیوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوا کرتے،بیڑہ غرق اور ستیاناس کا بیانیہ بول بول کر معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے تسلیم کیاتھا کہ پاکستان6 فیصد ترقی کی شرح حاصل کرلے گا،

  • فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مسئلہ یہ ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد کیوں کر رہا ہے ،امریکہ کا جب مقصد ہو دوست بن جاتا ہے،فضل الرحمان تو استعفی لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ گئے،فارن فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے،میاں صاحب جائیں کھائیں پئیں موج کریں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان واپس آئیں تو ان کا احتساب ہونا چاہیے،پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف باہر جا رہا ہے،دوردور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا،چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کاہوناچاہیے،تحریک انصاف سرخرو اور 2پارٹیاں پھنس جائیں گی، میں کہہ رہا تھا نوازشریف کو جانے دیں،آصف زرداری کے خلاف5کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی،عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،پاکستان کو اندرونی طورپر نقصان ہوگا،نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب ہوں گے،عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے،

  • سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قانون کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف درخواست پر سماعت ہوئی، جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے ایکسائز آفسران پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے سیکرٹری ، ڈی جی ایکسائز اور محکمہ کے تمام ڈیریکٹرز کو جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دے دی

    عدالت نے کہا کہ محکمہ پابند ہے کہ یکم جنوری 20107 سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی .

    سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ قانون کے مطابق ڈی جی ایکسائز یکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سے تفریحی کرنے کا پابند ہے ،محکمہ ایکسائز کے ڈیریکٹرز تحریری طور پر قبول کر چکے ہیں کہ سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا،تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سینما گھروں سے قانون کے مطابق تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم صادر فرمائے، عدالت قانون کی دانستا” خلاف ورزی کرنے والے ایکسائز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر ے۔