Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم اور صوبائی کابینہ کا اعتمادحاصل ہے،مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکا ہوں،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو تمام اختیارات دے رکھے ہیں،حکومت نے چادر دیکھ کر پاوَں پھیلایااور ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کی ہدایات پر کام کررہے ہیں،پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے،اس لیے چیلنجز بھی زیادہ ہیں،حکومت مہنگائی کم کرنے کےلیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت کی توجہ غریب آدمی کے مسائل حل کرنے پر ہے،پی ٹی آئی حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی کی،حکومت کومہنگائی اورگڈگورننس کےمسائل درپیش ہیں،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 2007میں بے نظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا،پاکستان میں بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کیا گیا،پاکستان میں بلدیات کو مضبوط نہیں کیا گیا،حکومتیں سیاست دان ہی چلاتے ہیں،دنیا کا نظام سیاست دانوں نے ہی چلانا ہے،

  • نواز شریف بیرون ملک کب تک روانہ ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

    نواز شریف بیرون ملک کب تک روانہ ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےسفر کیلئے ڈاکٹرزنے طبی معائنہ کیا،روانگی کے سلسلےمیں ڈاکٹرزنےنوازشریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا، ہوائی سفرکیلئے نوازشریف کوہائی ڈوزدینے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹرزپلیٹ لیٹس کومحفوظ سطح پررکھنےکو یقینی بنا رہے ہیں، دیگرادویات بھی ردوبدل کے ساتھ دی جارہی ہیں، ‎ڈاکٹرزہوائی سفرکومدنظررکھ کرادویات دے رہے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف علاج کے لئے کل بیرون ملک روانہ ہوں گے،بوازشریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی،شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوںگے،محمد نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے،تمام مقدمات میں محمد نواز شریف کی سزا عدالت معطل کرچکی ہے ،اعلیٰ عدلیہ نے سزا معطلی کے فیصلہ میں تحریر کیا ہے کہ بادی النظر میں محمد نواز شریف کو دی گئی سزا غلط ہے ،حکومت اپنے حکومتی حد میں رہے عدالت نہ بنے

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے ان کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔قطر سے ایئرایمبولینس پاکستان منگوائی جائے گی، ایئرایمبولینس میں تمام طبی سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعدصحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے

    دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر حکومتی حلقوں میں بھی مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم کا رابطہ ہوا، ٹیم کو عمران خان نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور ایک مفصل رپورٹ کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔

     

  • مولانا کا پلان بی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    مولانا کا پلان بی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    مولانا کا پلان بی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جمیعت علمائے اسلام کے پلان بی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے سماعت کی،

    درخواست گزار کی طرف سے ندیم سرور ایڈووکیٹ دلائل دیے۔ عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت تمام پاکستان کے شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے پلان بی میں پنجاب سندھ روڈ، رحیم یار خان اور انڈس ہائی وے سمیت دیگر سڑکوں کو بند کرنے کی کال دی گئی ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے.

    عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ سڑکیں بند نہ کی جائیں، سڑکوں کو کھلا رکھا جائے

    جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • مولانا کا پلان بی، درخواست پر عدالت میں ہو گی اہم سماعت

    مولانا کا پلان بی، درخواست پر عدالت میں ہو گی اہم سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا پلان بی روکنے کے لیے دائرمتفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہے، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی درخواست پرسماعت کریں گے،درخواست میں وفاقی حکومت اور مولانافضل الرحمان سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ہے،

    ہائی ویز کی بندش، پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ دے گی یا نہیں؟ اہم خبر

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کارکنوں کو تمام شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل15کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔درخواست گزار نے پلان بی کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قراردینے کی استدعا بھی کی گئی.

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    واضح رہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کی پیپلز پارٹی نے حمایت کی تھی تا ہم پلان بی کی ابھی تک حمایت نہیں کی.

    جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • بدھ مت کے 70 پیروکاروں کی اچانک لاہورآمد ، سخت سیکورٹی

    لاہور:لاہوربدمت کے پیروکارکی لاہوراچانک آمد نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا . یہ پیروکارکورین ہیں اور لاہور میں ایک اہم مقام کا جائزہ لینےکےلیے پہنچے ہیں، دوسری طرف بدمت کے ان پیروکاروں کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے.

    ذرائع کے مطابق کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    عجائب گھر کے ڈائریکٹر طارق محمود جاوید کا کہنا تھا کہ گندھارا تہذیب کے بہت سے نمونے عجائب گھر میں رکھے گئے ہیں جن دیکھ کر کورین وفد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورین وفد کا لاہور آنا ان کیلئے خوش آئند عمل ہے۔

    کورین گندھارا سوسائٹی کے 70 رکنی وفد نے شاہی قلعہ میں شیش محل اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ انھوں مغلیہ دور کے طرز تعمیر کی تعریف کی اور خوبصورت مناظر کو کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔

  • حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    باغی ٹی وی : ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے مسئلے پر حکومت کی جانب سے لگائی گئی شرایط کو عدالت نے ختم کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ صرف انتقامی کاروائی کے سوا کچھ نہیں‌ ہے . حکومتی وزراعدالتی فیصلےکی من مانی تشریح کرکےتوہین عدالت کر رہے ہیں، وزرانےپریس کانفرنس میں پیغام دیاکہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں،نوازشریف کی سزاتمام کیسزمیں معطل ہے،تمام مقدمات میں نوازشریف کی سزاعدالت معطل کرچکی ہے،فیصلے میں لکھاہےبادی النظرمیں نوازشریف کودی گئی سزاغلط ہے،حکومت اپنےحکومتی حدمیں رہےعدالت نہ بنے،وزراعدالتی فیصلےکی غلط تشریح کرکےڈھٹائی کامظاہرہ کررہےہیں،

  • صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    لاہور میں الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم الیکٹرونک میڈیا ریورٹر ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں کے درمیان اتحاد میں اہم پیش رفت ہوئی ہے . لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سابق صدر اعظم چوہدری، پی ایف یو جے کے سیکریٹڑی راانا عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ ، سابق نائب صدر جاوید فاروقی نے ایمرا کے دونوں دھڑوں سے 15 نومبر کو ملاقاتیں کی جس میں پروفیشنل گروپ کے چیئرمین عاصم نصیر، سابق صدر عابد خان ، سابق صدر شوکت علی اور سابق صدر ایمرا آصف بٹ نے مندرجہ بالا سینئر صحافیوں کی طرف سے ایمرا کے دھروں کے اتحاد کی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام اختیارات انہیں تفویض کردیے.ہیں ، دونوں گروپوں کی رضا مندی سے 17 اور18 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا شیڈیول منسوخ کر دیا گیا اور الیکشن کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں . طے یہ پایا ہے کہ اب 24 نومبر 2019ء بروز اتوار کو متعلقہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ایک ہی لسٹ پر الیکشن 2020 کروایا جائے گا جس کا شیڈیول 18 نومبر تک جاری کر دیا جائے گا. دونووں گروپوں نےیہ عہد دیا ہے کہ کمیونٹی کے وسیع تر اتحاد کے لیے 24 نومبر 2019 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دل و جان سے تسلیم کریں گے جبکہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کمیونٹی اس کا بائیکاٹ کرے گی.

  • عدالتی فیصلہ، نواز شریف کب روانہ ہونگے؟ حکومت سپریم کورٹ جا پائیگی یا نہیں؟

    عدالتی فیصلہ، نواز شریف کب روانہ ہونگے؟ حکومت سپریم کورٹ جا پائیگی یا نہیں؟

    عدالتی فیصلہ، نواز شریف بیرون ملک کب روانہ ہونگے؟ حکومت سپریم کورٹ جا پائیگی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے ان کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔قطر سے ایئرایمبولینس پاکستان منگوائی جائے گی، ایئرایمبولینس میں تمام طبی سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں، طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں۔‎بیرون ملک فضائی سفر کے دوران نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں ‎ڈاکٹرز امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں ‎قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں ‎قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد کے لیے دعائیں کرکے ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعدصحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

  • بیوی سے ناراضگی مہنگی پڑگئی، شوہرکو جائیداد نیلام کرکے رقم ادائیگی کا حکم

    ملتان : بیوی سےناراضگی مہنگی پڑگئی ،گھرآبادکرنےکی کوشش کریں ،اگربیویوں سے بگاڑیں گےتو معاملات بھی بگڑسکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق عدالت نے بیوی کو خرچہ نہ دینے کے الزام میں اس کی جائیداد نیلام کرکے رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا، خاتون کو اس کے شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی کی رہائشی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر کیخلاف نان نفقے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سال2014میں اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا، اس دوران چار سال سے وہ اس کو نان نفقہ نہیں دے رہا۔

    2017میں عدالت نے شوہر کو5ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزار خاتون نے عددالت سے استدعا کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

    درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے خاتون کے شوہر کی زمین نیلامی کا حکم دیتے ہوئے دو لاکھ کا جہیز کا سامان اور حق مہر میں15مرلہ زمین دینے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے حکم جاری کیا کہ زمین نیلام کرکے رپورٹ20دسمبر کو جمع کرائی جائے، احکامات نہ ماننے پر عدالت نے زمین نیلام کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس سردار احمد نعیم نے جاری کیا۔

    تحریری فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نواز شریف کو مخصوص شرائط کے تحت ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جارہی ہے، وہ ایک بار عارضی طور پر علاج کے لیے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ نواز شریف ڈاکٹروں کی جانب سے صحت مند قرار دیے جانے کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی موجودگی میں نواز شریف کے بیان حلفی پر دستخط لیے گئے ہیں۔دن بھر کی کوششوں کے باوجود فریقین میں رضا مندی پیدا نہیں ہو سکی تھی۔ فریقین کو سننے کے بعد طے کیا گیا تھا کہ اگر نواز شریف باہر جابر واپس آنے کا بیان حلفی دیتے ہیں تو انہیں ایک بار جانے کی اجازت پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    تحریری فیصلے میں 5 قانونی نکات بھی اٹھائے گئے ہیں، پہلا نکتہ کے مطابق کیا سزا یافتہ ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ دوسرے نکتے کے مطابق کیا میمورنڈم میں عائد کی گئی شرائط کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے؟تیسرے نکتے کے مطابق کیا وفاقی حکومت ای سی ایل آرڈیننس کے تحت کوئی شرائط لگا سکتی ہے؟ چوتھے نکتے کے مطابق کیا انسانی بنیادوں پر انتہائی بیمار شخص کیخلاف اس طرح کا حکم جاری کیا جا سکتا ہے؟ آخری نکتے کے مطابق کیا ضمانت منظور ہونے کے بعد ایسی شرائط لاگو کی جا سکتی ہیں؟ اگر شرائط لاگو کی جا سکتی ہیں تو کیا شرائط عدالتی فیصلے کو تقویت دیں گی؟۔

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    عدالتی فیصلے میں مزیف کہا گیا کہ حکومت نے ڈیڑھ ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط عائد کی تھی، شریف برادران کے بیان حلفی کے بعد اس کو معطل کرتے ہیں، نواز شریف کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا جاتا ہے، جنوری 2020ء کے تیسرے ہفتے میں کیس کی سماعت کی جائے گی۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی گارنٹی کے طور پر عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنا دستخط کے بغیر بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔ بیان حلفی 50 روپے کے اسٹام پیر پر دیا گیا ہے، بیان حلفی میں شہباز شریف کی طرف سے حلفیہ طور پر یقین دہانی کرای گئی کہ میرے بڑے بھائی میاں نواز شریف چار ہفتوں میں واپس آجائیں گے، ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی طور پر صحت مند قرار دئیے جانے کے بعد واپس آئیں گے۔