Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

    ایسا کیا ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب افسران پر برہم ہو گئے، شدید غصہ، افسران منہ دیکھتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا – وزیر اعلی عثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا-

    وزیر اعلی نے کہا کہ باتیں کرنے کا فائدہ نہیں، اشیاء ضروریہ کے نرخ نیچے لائے جائیں – وزیراعلیٰ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا-عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی- اشیاء ضروریہ اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے-

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثرمیکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام ممکن ہو تا ہے، مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا – وزیر اعلی نے کہا کہ میں خود اشیاء صرف کے نرخ چیک کروں گا -افسران فیلڈ میں نکلیں، صبح صبح منڈیوں میں جا کر نیلامی کی نگرانی کریں اورپرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-

    وزیراعلی نے کمشنرز سے ویڈیولنک کانفرنس پر متعلقہ ڈویژن میں اشیاء صرف کے نرخ دریافت کئے-وزیر اعلی نے مہنگائی پر مکمل کنٹرول نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا اور درست سمت میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی- صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، سمیع اللہ چوہدری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

  • کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    لاہور:کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے،اطلاعات کے مطابق شہر میں سموگ کا خدشہ برقرار، اعلان کے باوجود تمام سکولوں کے بچوں میں ماسک تقسیم نہ کیے جاسکے، ماسک نہ پہننے سے طلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سے تمام بچوں کو ماسک فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ بیشتر سکولوں میں سکول کے اوقات کار کے دوران صفائی ستھرائی کا کام کیا جانے لگا، سموگ کے باعث طلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    کچہ ایریا کیلئے نئی”کچی” پولیس فورس بنانے کا فیصلہ

    سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سے ماسک خرید کر فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پرویز اختر نے بتایا کہ ڈی ای اوز اور اے ای اوز سکولوں کے وزٹ کے بعد احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہوں کی اتھارٹی کو رپورٹ کریں گے۔دوسری جانب طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں سکول انتظامیہ کیجانب سے ابھی تک ماسک نہیں دیئے گئے۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

  • لاہور:ریلوے پھاٹک3 دن کیلئے بند ،ہرکوئی پریشان

    لاہور:پاکستان ریلوے کیطرف سے ریلوے پھاٹکوں‌ کی تعمیرومرمت جاری ہے اور اس سلسلے میں پہلی مرتبہ لاہورکے اہم ریلوے پھاٹکوں‌کی مرمت کی جائے گی، اطلاعات کےمطابق لاہورکے دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کو تین دن کے اندراندرمرمت کرکے دوبارہ کھول دیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق لاہورکادھرم پورہ ریلوے پھاٹک تین روز کیلئے بندکردیا گیا ہے، کینال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی ٹریفک شدید متاثر، وارڈنز نے شہریوں کو متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر واقع دھرم پورہ ریلوے پھاٹک نمبر 48 مرمتی کام کے باعث تین روز کیلئے بند کر دیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی مرمت اور سلیپرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا،

    ریلوے حکام کے مطابق دھرم پورہ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے کینال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی ٹریفک شدید متاثر ہورہی ہے، ریلوے پھاٹک 22 نومبر کو شام 6 بجے کھُلے گا۔

  • کچہ ایریا کیلئے نئی”کچی” پولیس فورس بنانے کا فیصلہ

    لاہور:علماء بیان کرتے ہیں کہ قیامت کے قریب امن ناپید ہوتا جائے گا ، حکومتیں امن قائم کرنے کے لیے جیسے جیسے نئی فورسزبنائیں گے امن ویسے ویسے ختم ہوتا جائےگا،علماء کی یہ بات سچ ثابت ہورہی ہے، درجنوں امن قائم کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود حالات بگڑرہے ہیں ، علماکے مطابق اس کی بڑی وجہ عدل وانصاف کا نہ ہونا ہے ،

    غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹرفرار

    ایسے ہی جیسے جنوبی پنجاب میں جرائم اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب عام ادارے امن قائم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں،اس مقصد کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے راجن پور کے کچہ ایریا کیلئے الگ سے نئی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری ارسال کی جس میں نئی پولیس فورس کی منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے، یہ پولیس فورس دریاوں کیساتھ ساتھ کچہ ایریا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی،پہلے مرحلے میں فورس میں230 ملازمین بھرتی کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹولوس میں پل گرنے سے2 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے

    محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ سے اس سلسلے میں 65 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں، محکمہ داخلہ کی کمیٹی اس پولیس فورس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ پولیس فورس فعال کر دی جائے گی۔

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف نے عدالت سے درخواست واپس لے لی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف نے عدالت سے درخواست واپس لے لی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف نے عدالت سے درخواست واپس لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ سے منشیات برآمدگی کیس کے حوالہ سے اے این ایف نے اپنی درخواست واپس لے لی،لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

    سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج،ملزم اور مدعی کی گفتگو کے کال ڈیٹا طلبی کے معاملہ پر اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر درخواست نمٹا دی

    گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹا کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اے این ایف کے موقف میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف یکم جولائی 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کا چالان انسداد منشیات کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

    واضح رہے کہ منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسملبی راناثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی،رانا ثناء اللہ 30 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

  • سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

    لاہور:ملک سے باہرجانے یا نہ جانے کے حوالے سے بڑے عرصے سے بحث جاری تھی کہ کیا سرکاری ملازم حج اورعمرہ کے علاوہ ملک سے باہر جا سکتے ہیں‌یا نہیں‌، اس بحث کو موجودہ حکومت نے مکمل کرتے ہوئے اب اجازت دے دی ہےکہ اب حج اورعمرہ کے علاوہ بھی سفرہوسکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے افسران وملازمین کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کر دی ۔

    غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹرفرار

    اس سے قبل حکومت پنجاب نے تمام افسران اور ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور افسران کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا، صرف حج، عمرہ یا بیماری کے علاج کے سلسلہ میں افسران و ملازمین کو بیرون ملک جانے کی اجازت تھی لیکن اب یہ پابندی ختم کردی گئی۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

     

  • نواز شریف کے بیرون ملک جاتے ہی نیب کی بڑی کاروائی، کس کو گرفتار کر لیا؟

    نواز شریف کے بیرون ملک جاتے ہی نیب کی بڑی کاروائی، کس کو گرفتار کر لیا؟

    نواز شریف کے بیرون ملک جاتے ہی نیب کی بڑی کاروائی، کس کو گرفتار کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے بڑی کاروائی کی ہے، نیب لاہو رنے سینئربیوروکریٹ وسیم اجمل کو گرفتار کیا ہے،نیب نے سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ وسیم اجمل کو لاہور سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا،ایم ڈی وسیم اجمل پر کم از کم ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے.

    وسیم اجمل کو گرفتاری کے بعد نیب آفس منتقل کیا جائے گا جہاں ان سے تحقیقات ہوں گی، بعد ازاں انکو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب حکام وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور چیئر مین نیب نے بیوروکریسی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا

  • نواز شریف دوحہ میں کیوں رکیں گے؟ کس سے ہو گی اہم ترین ملاقات؟

    نواز شریف دوحہ میں کیوں رکیں گے؟ کس سے ہو گی اہم ترین ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف قوم کی دعاوَں کےسائے میں بیرون ملک روانہ ہو گئے،ڈاکٹروں نے سوار ہونے سے قبل نوازشریف کا معائنہ کیا ،نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی ہیں،ائیر ایمبولینس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات موجود ہیں،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس قطر میں ری فیولنگ اور طبی عملے کی تبدیلی کے لیے رکے گی،قطر میں مختصر قیام کے دوران نواز شریف کا دوبارہ طبی معائنہ بھی ہوگا،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ان کی والدہ اوربیٹی مریم نوازنےدعاؤں کے ساتھ گھرسےالوداع کیا،انشاء اللہ 22 کروڑعوام کی دعاسے نوازشریف صحت مند ہوکرجلد واپس لوٹیں گے،

    نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے

    سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

  • آصف زرداری کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے؟ ن لیگی رہنما نے بڑی بات کہہ دی

    آصف زرداری کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے؟ ن لیگی رہنما نے بڑی بات کہہ دی

    آصف زرداری کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے؟ ن لیگی رہنما نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرویز رشید اور خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کی،

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی، وزیراعظم نے بھی ڈیل کی تردید کی، زرداری کے ساتھ بھی وہ ہی سلوک ہونا چاہیے جس کا سابق صدر مستحق ہوتا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جو ڈیل کی بات کرتے ہیں ان پر توہین عدالت بنتی ہے کیونکہ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا حکم عدالت نے دیا.

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی ہے پاکستانی معاشرے نے اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھا،آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کےساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے ،بیماری پرسیاست کرنے والوں نے خود کہا کہ بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیرنے کہا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی، ان کی صحت آج بھی خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کر دیا ہے، صحت مند ہونے کے بعد واپس آکر عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کریں گے۔