Baaghi TV

Category: لاہور

  • مردہ قراردیے گئے بچے کی سانسیں ماں کے رونے پر چلنے لگیں

    مظفر گڑھ:یہ واقعہ یورپ نہیں بلکہ پنجاب کے ایک دوردراز کا ہے ، یہ ڈاکٹرکی غفلت تھی یا تقدیر کا کچھ ایسا معاملہ کے جس نے ہرکسی کو حیران کردیا . اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دے دیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔

    جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

    ذرائع کے مطابق مظفرگڑھے کے اس ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کایہ واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا۔بچےکی والدہ کے مطابق اس کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

    10 افراد کے قتل کے الزام میں ‘پی ایس پی’ کارکن گرفتار

    اپنے بچے کی موت کا سن کا ماں زارو قطار رونے لگی جس پر وہاں موجود نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں۔سپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیاء انجم کا کہنا ہے کہ بچہ دل کا مریض ہے اورسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پرانکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی

  • بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نےدرخواستوں پرسماعت ملتوی کردی،لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے وکلاکوآئندہ سماعت پرمزیددلائل کیلیے طلب کر لیا

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    وکیل خالد رانجھا نے عدالت میں کہا کہ آئین صوبوں کولوکل گورنمنٹ کی تشکیل کاحکم دیتاہے، عدالت نے استفسار کیا کہ اس بارے میں رولز آف بزنس کیا کہتے ہیں؟ مقننہ کوقانون سازی کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟بلدیاتی ادارے ختم ہونے پر ان لوگوں نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟

    جس پر وکیل نے کہا کہ ادارے ختم کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا اس لیے احتجاج نہیں کیا،

    عدالت میں دائردرخواستوں میں بلدیاتی نظام اوربلدیاتی اداروں کی تحلیل کوچیلنج کیا گیا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربلدیاتی اداروں کےسابق نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیاقانون،آئین اورسپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم ہے.

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

    مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

  • تحریک عدم اعتماد، قاسم سوری نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    تحریک عدم اعتماد، قاسم سوری نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    تحریک عدم اعتماد، قاسم سوری نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لائی ہے، اس تحریک کوکس طرح کامیاب کرانا ہے یہ اپوزیشن کوپتہ ہوگا، میں مقابلے کیلئے تیارہوں،ہمیشہ سے مقابلہ کرتا آیا ہوں.تحریک عدم اعتماد کی وجہ اپوزیشن کو معلوم ہو گی، میرے علم میں نہیں.

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ووٹنگ کیلئے رواں ہفتے ایوان میں پیش کی جائے گی، جس پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔ قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا رویہ جانبدارانہ ہے، جس کی بناء پر وہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے اہل نہیں۔

    تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کیلئے 7 دن کا نوٹس آئینی تقاضا ہے، اپوزیشن کی جانب سے قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہوگی۔ تحریک اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری پر ہوگی، ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت کے رائے کی بنیاد پر کامیاب یا ناکام ہوسکتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 155 اراکین، حکومت و اتحادی اراکین کی تعداد 184 ہے۔

    واضح رہے کہ قاسم خان سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظورکر لی گئی.

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردی گئی تھی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

  • فیروز والا، کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم ،پولیس نے کتنا اسلحہ قبضے میں لیا؟

    فیروز والا، کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم ،پولیس نے کتنا اسلحہ قبضے میں لیا؟

    فیروز والا، کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم ،پولیس نے کتنا اسلحہ قبضے میں لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروز والہ کچہری کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا معاملہ .پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برامد کر لیا اور ملزمان کی گاڑیاں ضبط۔ کر لیں

    پولیس کے مطابق دونوں پارٹیاں آج صبح پولیس سٹیشن مریدکے سٹی میں درج دہرے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے فیروز والہ کچہری آئیں تھیں۔ فیروز والہ کچہری کے باہر سروس روڈ پہنچنے پر دونوں پارٹیوں کے افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ڈولفن سکواڈ کی کال پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا۔

    شاہدرہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور شہریوں کی جانیں بچائیں۔ پولیس کی فوری کاروائی کی وجہ سے فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ملزمان کے قبضےسے 02 عدد اے کے 47، 01 رپیٹر،01 عدد 44 بور رائفل اور 02 عدد 9- ایم ایم پسٹل اور دیگر اسلحہ برامد ہوا،فیروز والہ کچہری کے وکلاء اور پیشی پر آئے سائلین نے ملزموں کی بروقت گرفتاری پر لاہور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں پاٹیاں ماضی میں بھی سنگین جرائم میں ملوث اور گینگز کے طور پر کاروائیاں کرتی ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بروقت کاروئی اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر ایس پی سٹی،ڈولفن ٹیم اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی ہے۔

  • ای سی ایل سے ابھی تک نام نہ نکلا، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

    ای سی ایل سے ابھی تک نام نہ نکلا، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

    ای سی ایل سے ابھی تک نام نہ نکلا، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے، وہ حسین حقانی کی طرح بیرون ملک جاکر واپس نہیں آئیں گے۔ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ایمل کانسی کو امریکہ کے سپرد کرنے میں ملوث رہے۔

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    درخواست گزار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت درخواست کے فیصلے سے مشروط کی جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا جائے.

    نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

  • بیرون ملک روانگی میں تاخیر سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،ایسا کس نے کہا؟

    بیرون ملک روانگی میں تاخیر سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوبھجوادی، وزارت داخلہ کونیب کےحتمی جواب کا انتظارہے، ‏‏پنجاب میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹ وزارت داخلہ کوارسال کی تھی، ‏ڈاکٹرطاہرمحمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے رپورٹ ارسال کی، پنجاب میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اپنی پرانی تمام رپورٹس کی تصدیق کرتے ہیں،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    وزارت داخلہ کیطرف سے بھجوائی گئی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کو موصول ہو گئی ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ آج ہی جواب دے دین،

    نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

     

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نکالا جائے گا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں ،میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں،ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا،نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کی طرح دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہیں بھی کھول رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے،پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں،ہم لبرازم پروموٹ کرینگے،انتہاپسندی اوردہشتگردی کوختم کرینگے،نہیں سمجھتاکہ مولانا فضل الرحمان کےدھرنےسےکسی سیاسی جماعت نے فائدہ اٹھایا،دنیا میں جہاں بھی شورش ہے،وہاں سب سے پہلے ادارے کمزورکرنے کی کوشش ہوتی ہے،جس ملک کی آرمی کمزور ہو جاتی ہے، وہ کمزور ہو جاتے ہیں،ہماری فوج کو متنازع نہیں ہونا چاہیے اور نہ اسے متنازع بنایا جائے،ہم اپنی فوج کو مضبوط اور غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

  • نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی گئی نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،نواز شریف جب علاج کے لیے آئے ان کے پلیٹ لیٹس بہت کم تھے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کا کاؤنٹ کم ہوگیا تھا،کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی کو بھی آن بورڈ لیا گیا ،ہم نے نواز شریف صاحب کے علاج کیلیے دوسرے ڈاکٹرز کی مدد بھی لی ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تمام رپورٹس شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز کو دے دی گئی تھیں ،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کیلیےاسٹیرائیڈز دی گئی ،نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی تھی،ڈاکٹروں کی مشاورت سے نوازشریف کی ضمانت منظور ہوئی ،وزرات داخلہ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیئرنس لینے کا کہا ،وزارت داخلہ کو نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق خط کا جواب دےدیا،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ ان کی بیٹی کی بھی ضمانت ہوجائے،وزرات داخلہ نے ہمیں نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیئرنس لینے کا کہا ،ہم نے وزارت داخلہ کو نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق خط کا جواب دے دیا ہے، نوازشریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق وزارت داخلہ نے خط لکھا کہ بورڈ سے مشورہ لے کردیں،گزشتہ رات بورڈ میٹنگ ہوئی جس نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کی سفارش کی،بورڈ کوکہا کہ نوازشریف کے ایسے کون سے ٹیسٹ ہیں جوبیرون ملک سے ہوسکتے ہیں،بورڈ کوکہا کہ آپ کی رپورٹ ناکافی ہے،دوبارہ مانگی گئی تفصیلات سےآگاہ کریں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ہائی پروفائل مریض ہیں ان کی بیماری کے بارے میں شک نہیں کیا جا سکتا ہے، انکی بیماری کی لمبی چوڑی بیماری کی ہسٹری ہے، ان کو سٹنٹ ڈالے گئے، یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں،جس دن سے نواز شریف کی ضمانت ہوئی اس دن سے علاج کا ان کا اپنا فیصلہ ہے، نواز شریف کا علاج اب ان کی مرضی کے مطابق ہو رہا ہے.

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وہ میرے سیاسی حریف رہے لیکن اب وہ مریض ہیں، بطور ڈاکٹر تمام معاملات کو دیکھ رہی ہوں، اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس28ہزار تھے،نواز شریف کی صحت سے متعلق تشکیل دیا گیا بورڈ آج دوبارہ بیٹھے گا ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ڈاکٹرزکی رپورٹس پرنوازشریف کوضمانت ملی، نوازشریف نےبیرون ملک جانےکیلئے درخواست دی، نوازشریف 6 نومبرکواسپتال سےڈسچارج ہوئے، ڈاکٹرزنے کہا 2ایسے ٹیسٹ ہیں جوپاکستان میں نہیں ہوسکتے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ خود مختار ہے ، کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا ہوا ،نواز شریف کی تشویشناک حالت پر قابو پالیا تھا ،نوازشریف سےمتعلق بنایا گیا میڈیکل بورڈ آج پھر بیٹھے گا ،

  • تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

    تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز،کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں تیسری قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں ستلج رینجرز پنجاب کے ہیڈ کوارٹرکے پولو اور نیزہ بازی گراونڈ پر چیمئن شپ میں تین سو ٹیموں کے بارہ سو گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،

    مہمان خصوصی سےایچی سن کالج کے طلبا نے ایونٹ شروع کرنی کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد گھڑ سوار مارچ پاسٹ کرتے ہوے سلامی کے چوبترے کے سامنے سے گزرے۔ اس موقع پر اونٹوں پر سوار رینجرز کے بینڈ نے مختلف دھنیں پیش کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پندرہ نومبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں گھرسواڑ پگڑی پہنچے اپنے مخصوص انداز میں مقابلوں میں شریک ہیں۔

  • نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کیلیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، ڈاکٹرز کیلیے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلیے مزید اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں،پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں جان کیلیے خطرات بڑھ رہے ہیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،وقت ضائع ہوتا رہا تو نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،اسٹیرائڈز کے منفی اثرات نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں،اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

    دوسری جانب شہباز شریف جاتی امرا میں نواز شریف کی عیادت کریں گے،شہبازشریف ڈاکٹرز سے نوازشریف کی صحت پر مشاورت کریں گے،شہباز شریف ڈاکٹر عدنان سے بھی جاتی امرا میں مشاورت کریں گے.

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    دوسری جانب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کو نواز شریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم