لاہور۔(اے پی پی)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت، صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مستحکم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنائی جائے گی – اس مقصد کے لئے اسمبلی میں جلد بل لایاجائے گا – عام آدمی کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہمی کیلئے زِرعی فیئر پرائس شاپس کا بھی نیا نظام لارہے ہیں -غیر ضروری منافع خوری پر پہلے وارننگ دی جائے گی اگر ناجائز منافع خور باز نہ آئے تو پھر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی – آئندہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دو عوامی نمائندوں کے ساتھ مارکیٹ میں جائے گا -اگر اس کا کوئی اہلکار مارکیٹ میں قیمتیں چیک کرتا نظر آیا تو وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا -صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس میں تاجر تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ سے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -صوبائی وزیر نے کہاکہ غیر ضروری منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا- صارفین ناجائز منافع خوری کے حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت کے ٹال فری نمبر 0800-02345 اور وٹس ایپ نمبر 0307-0002345پر شکایت درج کراسکتا ہے – شکایت کے اندراج کے دو گھنٹے کے اندر ذمہ دار کے خلاف کارروائی ہوگی -دوکانداروں پر لازم ہے کہ وہ نمایاں جگہ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں درج کریں -عوام قیمت ایپ کے ذریعے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں -صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف، زرداری اور شہبازشریف پر کیسا وقت آگیاہے کہ ان کو اپنی سیاست بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمن کا سہارا لینا پڑ رہاہے -اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے – عوام 2018ء کے انتخابات کے ذریعے اس کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کرچکے ہیں – اب نہ جانے یہ سیاسی پارٹیاں کس آزادی مارچ کی بات کررہی ہیں -کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارت نے مظالم کی انتہا کردی اور مولانا ان حالات میں آزادی مارچ کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں – اس سے واضح ہے کہ ان کا ایجنڈا اندرونی نہیں بلکہ وہ کسی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں – انہوں نے کہاکہ ہم شہبازشریف کی طرح شعبدہ بازی پر یقین نہیں رکھتے – شہبازشریف نے اربوں روپے اپنی ذاتی تشہیر پر ضائع کردیئے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 45 ارب روپے کی بچت کی ہے -انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے گذشتہ ایک سال کے دوران تاریخی اصلاحات کے ذریعے ساڑھے دس ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے ہیں جو سابق کرپٹ حکمرانوں نے اپنی عیاشیو ں پر اڑا دیئے -معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے حکومت کے اقدامات کو عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں – انہو ں نے کہاکہ اصلاحات کے باعث ٹیکس محاصل میں 29.4 فیصد جبکہ برآمدات میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے – کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے -ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ اورنج ٹرین کے منصوبے پر 99 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے – 22 جنوری 2020ء سے 22 فروری کے دوران اس منصوبے کو چلایاجائے گا -لیکن یہ بات بھی عیاں ہے کہ یہ منصوبہ بھی قومی معیشت کیلئے سفید ہاتھی ہے – کیا ہی بہتر ہوتا کہ نام نہاد خادم اعلی اورنج ٹرین پر 300 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے کسی اور میٹروبس کا منصوبہ بنا لیتے -شعبدہ باز پنجاب کو اربوں روپے کامقروض بنا کر پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہیں کہ آپ نے کیاکیاہے -جناب ہم آپ کی عیاشیوں پر ضائع ہونے والے قرضے اتار رہے ہیں -ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ گذشتہ سالو ں کی نسبت اس سال لاہور میں ڈینگی کم ہے جس پر ضلعی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے -قبل ازیں صوبائی وزیر سے مختلف تاجر تنظیمو ں نے ملاقاتیں کیں اور یقین دلایا کہ اشیائے ضروریہ کی طے کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے – ڈپٹی کمشنر لاہور اصغر جوئیہ بھی ان ملاقاتوں میں موجود تھے –
Category: لاہور
-

(ن) لیگ، پی پی پی کی مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپنی سیاست کو تقویت دینے کی سوچ ان کی بھول ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
لاہور۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا حال یہ ہے کہ دونوں جماعتیں عام انتخابات میں بد ترین شکست کھانے والی جے یو آئی (ف) کے پیچھے لگی ہوئی ہیں،حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے اور مدرسہ اصلاحات سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے،نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ نواز شریف کو لاہور میں رہائش پذیر اپنے بھائی شہباز شریف کو خط لکھنا پڑ رہا ہے، سیاست میں ”کمر درد“کیا ہوتا ہے سب اس سے آگاہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب اور ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے کیا مقاصد ہیں اس کا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو بھی علم نہیں اوردبے لفظوں میں اس پر تشویش کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔ اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آخری ہچکیاں لیتی اپنی سیاست کو مولانا فضل الرحمان کے ذریعے تقویت دینا کا سوچ رہی ہیں تو یہ ان کی بھول ہے بلکہ اس سے ان کی رہی سہی سیاست کی آخری رسومات ادا ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندراس وقت اختیارات کی جنگ ہے اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ نواز شریف لاہور میں رہائش پذیر اپنے بھائی شہباز شریف کو خط لکھ رہے ہیں، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے نہیں گئے تو سب کو پتہ ہے کہ سیاست میں ”کمر درد“ کیا ہوتا ہے۔ شریف خاندان میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اپنے بچوں کو لانچ کیا جارہا ہے جو اپنے ملک میں واپس نہیں آ سکتے،نواز شریف انہیں پیغا م رسانی کی ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس کے بنانے میں کوئی حرج نہیں،حکومت نے جے یو آئی (ف) سمیت کسی اپوزیشن جماعت سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے،جے یو آئی (ف) مدارس اصلاحات سے کسی خوف کا شکارہے تو ہم سے بیٹھ کر بات کرے اور اپنی مثبت اور تعمیری تجاویز دے۔
-

آزادی مارچ، شہباز شریف بھی مان گئے……..لیکن….
نواز شریف کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد شہباز شریف نے بھی اہم اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت شہباز شریف کر رہے ہیں ، اگر دھرنا ہوتا ہے تو کیا کیا آپشنز ہیں؟ مسلم لیگ نے سر جوڑ لیے ،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو آپشنز دے دئیے ،
دالت میں نواز شریف کے پسینے ،داماد نے تو حق ہی ادا کر دیا
مولانا کا دھرنا، نواز شریف نے خود کیا اعلان
نواز شریف عدالت پہنچے، کارکنان نے کونسا نعرہ لگا دیا؟
اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں نے آپشنز دیئے کہ شہباز شریف کمر درد کے باعث لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے ،احسن اقبال اور سینئرقائدین آزادی مارچ میں اسلام آباد پہنچنے والے قافلوں کی قیادت کریں گے،
نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی
نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
شہباز شریف واضح کر چکے کہ میں دھرنے میں شرکت نہیں کروں گا البتہ لاہور کی ریلی میں خطاب کر لوں گا، شہباز شریف نے کہا کہ مجھے آزادی مارچ سے دور رکھا جائے،
سیاست چھوڑ دوں گا، مگر کس شرط پر؟ نواز شریف بول پڑے
نواز کی پیشی، عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ طلال چودھری گر گئے
گزشتہ روزنواز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں شرکت کرے گی جس کے بعد آج شہباز شریف نے اجلاس بلایا تھا حالانکہ شہباز شریف خود دھرنے میں جانے کے لئے راضی نہیں اس کے باوجود اجلاس کی صدارت کی.
ن لیگ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل تمام ن لیگی رہنماؤں کے موبائل فون جمع کر لئے گئے، کسی کو بھی اجلا س میں موبائل رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم موجودہ ناجائزاورنااہل حکومت کوچلتا کرنے کیلیے متحد ہے،27 اکتوبر کو پورے ملک میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا دن منایا جائے گا،پاکستان میں ایسے مواقع کم آئے جب حکومت کیخلاف ایسی یکجہتی پائی گئی ہو،27 اکتوبرکو دور کے علاقوں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہو جائے گا،31 اکتوبر کو یہ عوامی آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا،
-

9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی
لاہور:9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی ، اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے ، واسا اور ٹیپا ملازمین کیلئے خوشخبری، 9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار، ورکنگ پیپر آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی تیار کی فہرستوں کےمطابق ان ورکنگ پیپر میں ایل ڈی اے کے گریڈ ایک تا چار کے 451 ملازم شامل ہیں، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1167 ملازمین اور سترہ سے اوپر کے 523 افسران ہیں۔جبکہ واسا کے گریڈ ایک تا چار 544، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1464 ملازمین اور سترہ سے اوپر 265 افسران شامل ہیں۔ ٹیپا کے گریڈ ایک تا چار کے 4 ملازمین ، گریڈ پانچ تا سولہ کے78 ملازمین جبکہ 30 افسران شامل ہیں۔
2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے گریڈ کے حساب سے فلیٹوں کا ایریا بھی طے کیا گیا ہے، گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کے لیے800 مربع فٹ، گریڈ پانچ تا سولہ کے لیے 1100 مربع فٹ اور گریڈ سترہ اور اوپر کے افسران کے لئے 1500 مربع فٹ کے فلیٹس شامل ہیں، ورکنگ پیپر کی باقاعدہ منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جائےگی، ایل ڈی اے سٹی میں نوٹیفائی ہلوکی میں 2 ہزار کنال پر فلیٹس کا پلان تیار کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری
پنجاب حکومت کے ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ ملازمین کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے دائرہ کار پھیلایا بھی جا سکتا ہے اور اس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم یہ فیصلہ طئے ہےکہ حکومت ملازمین کو رہنےکے لیے مناسب بندوبست کرکے دے گی
اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا
-

پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان
پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ٹرین دیں گے،
لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سوال ہو اکہ کیا وہ مولانا فضل الرحمان کو ٹرین آزادی مارچ کے لئے دیں گے تو شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ میں تو دوں گا جی،پیسے لوں گا ،
میں نے تو اپنے شہزادے کو نہیں دی، جو کچھ اس نے لکھا عمران خان نے کہا ٹی وی پر بتا دو میں نے کہا کہ جی چھوڑو رہنے دو، صحافی نے کہا کہ آپ بتا دو جس نے شیخ رشید نے بتانے سے انکار کر دیا.شیخ رشید نے دی شہباز شریف کو وارننگ، کیا کہا؟
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
قبل ازیں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اکتوبر کو بتاؤں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،عمران خان جیلوں میں موجود6افراد کو کو این آر او دے دیں تو تحریکیں ٹھس ہو جائیں،4 گرفتار ہیں 2 اندر ہونے والے ہیں ،ان میں ایک فضل الرحمان کا بندہ ہے ،گرفتار سیاستدانوں کیخلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے،عمران خان مقدمات بنائیں گےتو درودیوار ہل جائیں گے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ اللہ کو پتہ ہیں،تین مہینے بہت اہم ہیں، 15 جنوری سے 30 جنوری تک عمران خان چھا جائیں گے، شہباز شریف کبھی ادھر کبھی ادھر ہے، 23سے 26 تک اصل صورتحال بتاؤں گا، ابھی مولانا کی کوئی چیز واضح نہیں ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کو میں نے چین میں کیا کہا؟ شیخ رشید بول پڑے
-

ڈی جی آئی ایس پی آر کو میں نے چین میں کیا کہا؟ شیخ رشید بول پڑے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1861 میں پٹڑی لگی تھی اب پہلی بار چین کی مدد سے ہم پاکستان میں نئی پٹڑی لگائیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہو جائے گا،ایم ایل ون منصوبےسے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا،ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے10ارب روپے کمائے ،اس وقت ریلوے نفع بخش ادارہ ہے،3سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے ،جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگا رہے ہیں ،
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 1861 میں پٹڑی لگی تھی اب پہلی بار چین کی مدد سے ہم پاکستان میں نئی پٹڑی لگائیں گے ،سکھ یاتریوں کیلیے نئی ٹرین چلائیں گے
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ اللہ کو پتہ ہیں،تین مہینے بہت اہم ہیں، 15 جنوری سے 30 جنوری تک عمران خان چھا جائیں گے، شہباز شریف کبھی ادھر کبھی ادھر ہے، 23سے 26 تک اصل صورتحال بتاؤں گا، ابھی مولانا کی کوئی چیز واضح نہیں ہے،
شیخ رشید نے دی شہباز شریف کو وارننگ، کیا کہا؟
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سارے مسئلے خلا میں لٹک رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اللہ کی مدد سے کرنسی کو استحکام دیا، عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا، وہ کل ایران پھر ریاض جا رہے ہیں، کشمیر کا کیس لڑا، لوگ مجھے طعنہ دیتے ہیں .
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ وقت آیا تو یہ فیصلہ کریں گے کہ سامان آتش بازی کے لئے نہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن میں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہو گی، جنرل آصف غفور کو بیجنگ میں میں نے کہا کہ عوام کشمیریوں پر ظلم نہیں دیکھ سکتی، عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کرفیواُٹھے گاتولوگ جان ہتھیلی پررکھ کرنکلیں گے،
-

"گرین ایپ”اب ہوگی منظم اورآن لائن شجرکاری
لاہور : ٹیکنالوجی نے تو زندگی آسان کردی معاملات فہم ہوگئے ، جہاں جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے لیے آسائشیں پیدا کردی ہیں وہاں زراعت اور موحولیات کے میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، ایسے ہی ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں شجرکاری کیلئے ای ٹیگ کا منصوبہ، ایل ڈی اے نے شہریوں کی جانب سے پودوں کو براہ راست ٹیگ کرنے کیلئے گرین ایپ تیار کرلی۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری
ذرائع کے حوالےسے یہ معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایس پی یو کی مشاورت سے ایپ تیار کی ہے، ایپ میں جدید خطوط پر نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، گرین ایپ میں ایک ارب پودے ٹیگ کرنے کی استعداد ہے، شہری پودا لگا کر تصویر کھینچ کر ایپ پر ٹیگ کریں گے، پودے کی قسم اور عمر کا تعین بھی ایپ کے ذریعے کیا جائےگا، گرین ایپ سے ایل ڈی اے پودوں کی مانیٹرنگ بھی کرسکےگا۔
اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے نے گرین ایپ اور ای ٹیگنگ کے منصوبے پر پانچ کروڑ کا بجٹ مختص کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق گرین ایپ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کرایا جانا متوقع ہے۔اس نئی ایپ کو پہلے پنجا ب بھر میں متعارف کروایا جائے گااور اگریہ سود مند ثابت ہوئی توپھر دیگر علاقوں میں بھی اس کو لانچ کردیا جائے گا
2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ
-

احسن اقبال نے کیا وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں ،مذاکرات صرف عمران خان کا استعفا ،نئے انتخابات ہیں ،گلگت سے گودار اورنارووال سے کراچی تک ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ،حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہوگئی .
وزیراعظم چین میں اور صدر مملکت نے سی پیک پر ایسا فیصلہ کیا کہ……
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈر ہے الیکشن کمیشن کے آزادانہ کام کرنے سے وہ بے نقاب ہو جائیں گے ، عمران خان فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر مسلط ہوئے،عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے،عمران خان اداروں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں،مسٹرکلین آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ ان کامحل کیسے چلتا ہے،
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
-

میاں اسلم اقبال نے سنائی غریب عوام کو خوشخبری
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے عوام کو خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و تجارت میاں اسلم اقبال نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال بنانے کی ہدایت کر دی، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے،حکومت عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگائے گی ،منافع خوروں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی،
عمران خان کا بیانیہ درست ثابت، نواز،زرداری لٹیرے نکلے،میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دکانداراب اشیائے خورونوش کی قیمتیں آویزاں کریں گے،تمام دکاندار اپنی دکانوں پر چیزوں کی قیمتیں لکھیں گے، اب غریب عوام کا استحصال ہونے نہیں دیں گے،ہم کوئی شعبدہ بازی نہیں کریں گے.
شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال کا مزید کہا تھا کہ ہم نے پنجاب بھر کے تقریباً 2 لاکھ ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کی سہولت کے لیے "اوزان فیس” ختم کرنے کا فیصلہ کیا یے. یہ فیس انہیں بیجا طور پر ہراساں کرنے کا ہتھکنڈا تھا ،اس کے ساتھ ہی ہم نے سکیلز اورکنڈوں کی انسپکشن تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں تاکہ خریدار کو پورا وزن ملے .
ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال
-

مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
مولانا فضل الرحما ن ابھی تک آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،مولانا دیکھتے رہ گئے. آزادی مارچ کا کس نے افتتاح کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کا اعلان ہی کرتے رہ گئے، کیپٹن ر صفدر نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا، عدالت میں پیشی اور ضمانت کی درخواست میں توسیع کے بعد کیپٹن ر صفدر داتا دربار پہنچے جہاں سلامی کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کا افتتاح کر دیا، آج سے مارچ شروع ہو گیا، دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا دے.
https://www.youtube.com/watch?v=CvYn1lbnW4Q&feature=youtu.be
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کا اعلان تو کر دیا لیکن اب وہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، سیاسی جماعتیں مولانا کے لانگ مارچ سے الگ ہو رہی ہیں، مولانا متحرک ہو چکے ہیں کہ کسی طرح لانگ مارچ کامیاب ہو لیکن یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کتنا دم ہو گا، مولانا آزادی مارچ سے نتائج حاصل کر لیں گے یا پھر پرانی تنخواہ پر کام کریں گے.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 مارچ کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ,مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے