Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر  رپورٹ آگئی

    لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر رپورٹ آگئی

    لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر رپورٹ آگئی
    لاہور میں‌مبینہ طور پور پولیس کی حراست میں شہری کی تشدد سے حلاکت کیس کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن صدر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مقتول کو پولیس نے پکڑا نہ ہاتھ لگایا توتشدد کیسے ہو گیا پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں تشدد ثابث نہیں ہوا، پولیس کے چھاپے کے دوران بھگدڑ مچنے سے اشفاق کی طبعی موت ہوئی،
    اشفاق کی موت پولیس تشدد سے نہیں ہوئی اور نہ ہی تشدد ہوا ،جسم کے کسی بھی حصے پر چوٹ کے واضح نشان نہیں ، ماتھے پر چوٹ کا نشان ہے.

    درویش وزیراعلیٰ کی نگری میں 8 ماہ میں 17 شہری پولیس کے تشدد سے ہلاک ، بڑی تعداد میں معذور

  • رانا ثنااللہ کے2اسٹاف ارکان کی رہائی کا روبکار جاری

    رانا ثنااللہ کے2اسٹاف ارکان کی رہائی کا روبکار جاری

    منشیات برآمد کیس میں رانا ثنااللہ کے2اسٹاف ارکان کی رہائی کا روبکار جاری .خصوصی عدالت لاہورنےرانا ثنااللہ کے ساتھ گرفتار 5افراد کی درخواست ضمانت منظور کی تھی.لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی.عدالت نے عامررستم اورعثمان احمدکےدو،دو لاکھ روپےمچلکوں کےعوض روبکارجاری کیا

    واضح‌رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا تھا کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے،اس کیس میں نامزد یگر ملزمان عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کر لی تھی .

    منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل کی  سماعت آج

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت آج

    آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گواہوں کے بیانات کی نقول کےمعاملے پر سماعت آج ہوگی.
    تفصیلات کے مطابق :آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گواہوں کے بیانات کی نقول کےمعاملے پر سماعت آج ہوگی..لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا.عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا تھا.عدالت نے وکلا کی عدم پیشی پر شہباز شریف اور احد چیمہ کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کر رکھی تھی.

    شہباز شریف کی کمر کے ساتھ ٹانگ میں بھی درد، عدالت پیش نہ ہوئے


    واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی تھی ،

    شہباز شریف کی کمر کے ساتھ ٹانگ میں بھی درد، عدالت پیش نہ ہوئے

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • لاہور میں جعلی دودھ کہاں سے لایا جاتا ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی

    لاہور میں جعلی دودھ کہاں سے لایا جاتا ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرجعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملاوٹ زدہ دودھ لیجانیوالی والی گاڑی پکڑلی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گاڑی میں موجود5ہزار لیٹر گاڑھا محلول والی گاڑی ضبط کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار5ہزار لیٹر گاڑھا محلول گاڑی نمبر LEI-1390میں عارفوالا سے لاہور لایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گاڑھے محلول کو لاہور لا کر 20ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 روز قبل پاکپتن میں روزانہ80ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی تھی۔

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ انسانیت کے ساتھ سب سے بڑا دھوکا ہے۔ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کا تمام مال ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے۔

     

    جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا

     

     

  • مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناموس رسالت کے نام پر دھوکا اور فراڈ،مذہبی رہنما بھی بول پڑے

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناموس رسالت کے نام پر دھوکا اور فراڈ،مذہبی رہنما بھی بول پڑے

    جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان و دیگر نے خطاب کیا، کانفرنس کی صدارت جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی نے کی جبکہ علامہ سید محمدمحفوظ الحق شاہ ،پیرسید ذیشان المجتبیٰ،سید صفدر شاہ گیلانی ، مفتی تصدق حسین ،مولانا غلام مصطفی نوری، محمد متین خالد ،ملک محبوب الرسول قادری ،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

    قاری زورا بہادر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسلم اور انسان دشمن ادارہ ہے جو آج تک مسلمانوں پرظلم وستم اور ان کے قتل عام پر کبھی حرکت میں نہیں آئی وزیر اعظم عمران خان اور طیب اردگان نے دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 80 لاکھ مسلمان موت و حیات کی کشمکش ہے اور مسلم حکمرانوں سمیت عالمی حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہیں قادیانی بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اسلام ‘ پاکستان اور کشمیر کے خلاف سازش کررہے ہیں وزیر اعظم نے ناموس رسالت کے حق میں آواز اٹھا کر قادیانیوں کی اقوام متحدہ میں سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے .

    ممتاز دانشور اور یا مقبول جان نے کہا یہودی لابی انڈیا کے ساتھ ملک کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں اور پاکستان کے وسائل پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کررہے ہیں .

    مولانا کے آزادی مارچ کو روکنے کیلیے سعودی عرب سے مدد مانگی گئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

    مقررین نے کہا کہ قادیانوں نے بھارت کی طرح آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا قادیانی پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔پاکستانی قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے الٹا پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں اقلیتوں پر ظلم کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔ مقررین نے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ کی تاریخ اپنے خون سے لکھی ہے انہوں نے قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے بدر اور کربلا کے مجاہدوں اور غازیوں کی یاد تازہ کردی ہے دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی

    مقررین نے مسلم حکمرانوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک پر یہودیوں کے ایجنٹ حکمران بٹھائے گئے ہیں .

    مقررین نے مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کو ناموس رسالت کے نام پر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے ۔

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    مقررین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ۔مقررین نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا اگربھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر کھڑی ہو ۔

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    اب ہماری طرف سے عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

     

    اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مولانا کا پروگرام، پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • کشمیر،ملی یکجہتی کونسل بھی متحرک، سربراہی اجلاس طلب کر لیا

    کشمیر،ملی یکجہتی کونسل بھی متحرک، سربراہی اجلاس طلب کر لیا

    کشمیر کی سنگین صورتحال پر ملی یکجہتی کونسل نے سربراہی اجلاس 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زیبرالوری، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، وسطی پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری،سید نیاز حسین بخاری،ڈاکٹر راغب نعیمی، سید برہان الدین عثمانی، محمد نعیم بادشاہ، محمد شفیق بٹ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ماسڑ سیلم پادری، صادق بھاٹیا، علامہ کاظم رضا نقوی،عمران سندھو،پادری جاوید گل،صاحبزادہ ملک پرویز اکبر ساقی،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف،محمد رفاقت علی صدیقی،پیر غلام رسول اویسی،عمار احمد مکی،شبیر نقوی،صاحبزادہ منیر علی گیلانی،ضیا الدین انصاری،ڈاکٹر احسان ظفر،مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی،علامہ قاری محمد شوکت،نصیر احمد نورانی،قاری عطا الرحمان، مولانا عبد المالک حیات، حسن فاروق، محمد فاروق چوہان،نوید احمد زبیر ی، محمد عمران الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

    ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس, حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی مذمت

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زیبرالوری نے کہا کہ ہمارے شہر میں ایک دن بھی کرفیو لگ جائے تو پریشان ہو جاتے تھے۔ یہ ایک دو دنوں کی بات نہیں بلکہ تقریبا دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔انسانیت کی دھجیاں اڑا ئی جا رہی ہیں۔لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک بے حسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔کشمیری اس انتظار میں ہیں کہ پاکستان کب عملی اقدامات اٹھائے گا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری ہمارے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیری مجاہدین کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب بہت اچھا تھا، انہوں نے اسلام کی بات کی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اسلام فوبیا پر گفتگو کی، مگر کیا اس کے بعد مودی نے کشمیر میں مظالم بند کر دئے۔ہمیں یکجہتی کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کشمیر یوں کا حق ہے اور وہ اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔مقبوضہ کشمیر میں 56دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ اس اذیت ناک صورتحال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    ملی یکجہتی کونسل نے10اکتوبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور حریت کانفرنس کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے قومی اتفاق راے کو قائم کرتے اور پوری قوم کی حمایت حاصل کرکے امریکہ جاتے تو بہتر ہوتا۔ تقریر کے بعد وزیر اعظم پر نئی ذمہ داری آن پڑی ہے کہ اب انہیں ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر قوم قیادت کو اکٹھا کرنا چاہے۔از سر نو قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

    6اکتوبر کو لاہور میں آزادی کشمیر مارچ ہو گا۔ ان شا ء اللہ کراچی کی طرح یہ مارچ بھی بھر پور انداز میں کامیاب ہو گا۔صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب حوصلہ افزاتھا مگر انہیں اب اس جانب عملی اقدامات کرنے چاہیں۔محض زبانی جمع خرچ اور تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھا دیا ہے۔مگر اب مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دیکھ رہے ہیں کہ ان کو بھارت کے تسلط سے نجات کب ملے گی۔اگر ہندوستان آرٹیکل 370ختم کر سکتا ہے تو پاکستان کو بھی کشمیر میں فو ج داخل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    ملی یکجہتی کونسل کا تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان

    جماعت اسلامی نے کراچی، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ میں بڑے بڑے عظیم الشان تاریخی کشمیر مارچ کیے ہیں۔ اب ان شاء اللہ 6اکتوبر کو لاہور میں بھیی بڑا اور تاریخی مارچ ہوگا۔ جس میں شہر لاہور کے بسنے والے اور تمام مکاتب فکر کے لوگ، بچے، بوڑھے اور خواتین شرکت کریں گی۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ اس پر دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاسی و عسکری قیادت جرأت کا مظاہرہ کرے۔ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہندوستان نے 72برسوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں، ان کا تذکرہ کرتے ہوئے روح بھی کانپ اٹھتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔بھارت نے56دنوں سے پوری وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہوچکی ہے۔ لوگ گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ بھارت 80لاکھ شہریوں کو زندہ درگور کررہا ہے۔ عالمی برادری بے حسی کو چھوڑ کر نہتے کشمیریوں کو انصاف دلائے اور بھارت کے گھناؤنے کردار کی کھل کر مذمت کرے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

  • ڈینگی،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات

    ڈینگی،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات

    ڈینگی کی بگڑتی صورت حال اور بارش کے بعد کے حالات کی تیاری کے لیے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے پیشگی حالات سے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کمشنر لاہور اور راولپنڈی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد میں‌ ڈینگی کی تصدیق ہوئی؟ حیران کن خبر آ گئی

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی مزید افزائش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ شہر میں ڈینگی کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی جنگی بنیادوں پر کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے بارش کے پانی کی نکاسی ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ سمجھ کر کریں۔انسانی جانوں کو خطرے سے بچانے کے لیے پانی کی فوری نکاسی انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

  • صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے، ارشد انصاری

    صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے، ارشد انصاری

    چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافی کالونی کا دورہ کیا اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سڑیٹ لائٹس کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایات پرسی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،سینئر نائب صدر زلفقار علی مہتو،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،شہزاد اقبال قریشی سمیت دیگر نے صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سڑیٹ لائٹس کے حوالے سے سروے کیا .

    لاہور پریس کلب میں مسجد کا افتتاح

    صحافی کالونی کے دورے پر سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی کی ہدایات پرصحافی کالونی میں پیچ ورک سڑیٹ لائٹس کے مسائل حل کئے جائینگے صحافی کالونی میں سروے مکمل کرکے آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ صحافی کالونی میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم جاری ھے اور سرولنس بھی کی جا رہی اورصحافی کالونی میں کوآرڈینیشن کے لئے فوکل پرسن شہزاد اقبال قریشی کو نامزد کیا گیا ھے۔

    ٹریفک وارڈن کا سینئر کرائم رپورٹر پر تشدد، لاہور پریس کلب کی مذمت

    اس موقعہ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کا کام شروع کروانے پر کمشنر لاہور اور چیف آفیسر کے شکر گزار ہیں،صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ھے صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے۔

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

  • راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی

    راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی

    لاہور :راجو، پنکی اور چیکو چل بسے ، شیرنی ماں غمگین ، چڑیا گھر والے پریشان دکھائی دے رہے ہیں‌اطلاعات کے مطابق تین ماہ قبل سفید شیر کے ہاں پیدا ہونے والے تین بچے راجو، پنکی اور چیکو وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو گئے، ایک بچہ پیدائش کے وقت ہی دم توڑ گیا تھا۔

    “غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    ذرائع کےمطابق شیرنی کے یہ بچے بڑے ہی خوبصورت تھے اور پیارے بھی ، چڑیا گھر ذرائع کےمطابق نیلی آنکھوں، بھورے رنگ کے کان، نرم وملائم جسم کے حامل تینوں ننھے شیروں کی عمر تین ماہ تھی۔ تینوں بچے ڈیرھ سال قبل لاہور چڑیا گھر میں لائے گئے سفید شیروں کے ہاں بریڈنگ کے بعد پیدا ہوئے۔

    “مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری” لاک ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    چڑیا گھر انتظامیہ کےمطابق ان تینوں ننھے منھے شیربچوں کو اُن کی ماں نے مسترد کیا تو ان کو انتہائی نگہداشت اور دیکھ بھال کیلئے ویٹرنری سیکشن میں رکھا گیا تھا مگر تین ماہ بعد وائرل بیماری فیلائن پین لیوکو پینیا نے اٹیک کر دیا جس کے باعث تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    “دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو” لاک ہے

    دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

    واضع رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور چڑیا گھر میں شیروں میں مہلک بیماریوں کے باعث کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس کے علاوہ بھی کئی اور جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں‌

  • مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، حکومت خاموش

    مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، حکومت خاموش

    لاہور:مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، کمپنیاں من مرضی کرنے لگیں اور حکومت خاموش ، طاقت ور کون؟ اطلاعات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا۔

    دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی

    ذرائع کےمطابق عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر میں 140 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 540 روپے اور 12 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1468 روپے، کمرشل سلنڈر 5110 کی بجائے 5650 روپے اور فی کلو 113 کی جگہ 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

    “گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی” لاک ہے

    گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی

    دوسری طرف چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی کے باعث ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    “غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں‌کہ تافتان باڈر بند ہونے سے غریب عوام سستی گیس سے محروم ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے کل وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے اہم ملاقات کریں گے۔