لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ آگاہ کیاجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایانے کہا کہ شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے اضافی فیس وصول کرکے غیرقانونی اقدام کررہے ہیں۔ تعلیم کے نام پر طالبعلموں اور ان کے والدین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ سکولز کاروائی نہیں کر رہا۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت اضافی فیس وصولی روکنے کے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔ جس پرعدالت نے سیکرٹری سکولز کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔
Category: لاہور
-

کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، چوہدری پرویز الہٰی
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 50 دن کے کرفیو کے باوجود نریندر مودی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیرکودنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں، مودی نےکشمیرپراتنےمظالم ڈھائےہیں جن کی مثال نہیں ملتی، افغانستان میں امن ہوگاتوپاکستان میں بھی امن ہوگا، سی پیک منصوبہ تیزی سےتکمیل کی جانب گامزن ہے،
انہوں نے کہاکہ جبرکی رات ختم ہونے والی ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، اوورسیز پاکستانی کشمیریوں کے حق میں سفیرکا کردار ادا کر رہے ہیں،
-

شیخ رشید کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مجھے نظربند کر لیا پھر بھی آزادی مارچ کی قیادت خود کروں گا، شیخ رشید کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کوبرباد کردیا، جنرل اسمبلی میں قرارداد کیلئے 16 ووٹ چاہئیں،وزیراعظم کہتےہیں ہمیں 58 کی حمایت حاصل ہے،
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کل جلسےمیں نظرآئی،شیخ رشیدکی طرف سےکوئی پیغام نہیں ملا،نظربندی میں بھی مارچ کی قیادت کروں گا،
ساری جماعتیں متفق ہیں کہ دوبارہ انتخابات کروائے جائیں،الیکشن میں دھاندلی سےپی ٹی آئی حکومت لائی گئی،پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطہ ہے ملاقاتیں مزیدہوں گی،آزادی مارچ کے لیے مسلم لیگ ن سےبات ہوئی ،ہمیں کسی غیبی طاقت نے آزادی مارچ کے لیے نہیں روکا،پالیسیوں سے کوئی مطمئن نہیں سب کو مشکلات کا احساس ہے،
بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ
آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کا اجلاس ہورہاہے ،اقوام متحدہ کو پیغام دیتاہوں عمران خان پاکستان کےنمائندہ نہیں ،امریکہ سےبغلیں بجا کر واپس آ رہے ہیں ثالثی کیا ہے؟ آزادی مارچ میں کشمیر کی آزادی بھی ہے حکمرانوں اور جمہوریت کی آزادی بھی ،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی
-

ہرطبقہ نااہل حکومت سے پریشان ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پا کستان کا ہرطبقہ اس نااہل حکومت سے پریشان ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہرطبقہ اس نااہل حکومت سے پریشان ہے،:مہنگائی کا بوجھ عوام پرڈال دیا گیا ہے ،عوام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے ،اے پی سی کوئی بھی بلائے،اچھی بات ہے،انسانی حقوق کونسل میں قرار داد تک جمع نہ ہوسکی،حکومت کی خارجہ پالیسی پرسوالیہ نشان لگ چکا ہے،
بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے جے یوپی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے رابطہ کیا اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی،
ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے آزادی مارچ کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔
آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی
بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی نے جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کیا ہے، جے یو آئی کے رہنماؤں نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئیں گے تو ملاقات کروا دی جائے گی
ذرائع کے مطابق بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالہ سے جو بیان دیا تھا کہ ہم دھرنے میں شریک نہیں ہون گے اس پر سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مولانا کی حمایت کا اعلان کیا جائے،
-

"لاہور سے پانچ من مینڈک پکڑے جانے والی خبر میں کتنی صداقت ہے” تحریر: محمد عبداللہ
نیوز چینلز کے مطابق راوی کے پل سے پانچ من مینڈک کے ساتھ ملزمان کو مجاہد اسکوڈ نے پکڑا اور تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا جبکہ تھانہ شاہدرہ میں کال کرنے پر وہاں کے ذمہ داران نے مجھے بتایا کہ ہمارے پاس ایسے کوئی مجرم نہیں لائے گے. پولیس کے دیگر ذرائع سے دریافت کرنے پر وہ مینڈک والی خبر کی تردید کرچکے ہیں کہ ہمارے علم میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی. اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انتظامیہ سے بھی ابھی میری بات ہوئی ہے اور وہ بھی لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہی یہ نیوز سنی ہے. اور اس خبر کو تیسرا دن ہونے کو آیا ہے لیکن تاحال مبینہ ملزمان کو کسی کورٹ وغیرہ میں پیش نہیں کیا گیا کیونکہ ملزم کو لازمی طور پر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے. لیکن سوشل میڈیا پر اس اسٹوری اور نیوز کو لے کر طوفان بدتمیزی مچا ہوا ہے. اس فیک نیوز سے سینکڑوں کہانیاں بنائی جاچکی ہیں. کتنے ہی لوگ جو چکن سے فاسٹ فوڈ تیار کرتے ہیں وہ ان نیوز کو لے کر اپنے کاروبار کے لیے بہت فکر مند ہیں.اسی طرح بار بار مختلف فضول قسم کی پوسٹس پڑھنے اور دیکھنے کے بعد لوگوں کے لیے کچھ بھی کھانا ناپسندیدہ بنتا جا رہا ہے.
دوستو اسلام ہمیں اسی لیے یہ بات بڑی واضح طور پر بتاتا ہے کہ جب تمہارے پاس کوئی خبر پہنچے تو اس کی کنفرمیشن کتنی ضروری ہے. میڈیا اور نیوز سے وابستہ افراد جانتے ہیں کہ کوئی بھی ٹیبل اسٹوری یا فیک نیوز گھڑ کر کسی نیوز ایجنسی کے ذریعے تمام چینلز اور اخبارات تک پھیلا دینا کتنا آسان ہوتا ہے اور آگے نیوز چینلز اور اخبارات بھی ریٹنگ کے چکر میں اس طرح کی نیوز کو مرچ مصالحہ لگا کر صحیح اچھالتے ہیں. اپنے سوشل میڈیا کے دوستوں سے بھی کہنا چاہوں گا کہ کوئی بھی نیوز ملنے کے بعد اس کو دیکھ لیا کریں اور اس کے مضمرات کا بھی جائزہ لے لیا کریں. نعمان علی ہاشم کی یہ بات بالکل درست لگتی ہے کہ ہمیں حرام چیزوں سے زیادہ جو باتوں کا چسکہ لگ چکا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے.
Muhammad Abdullah -

ڈینگی کے ٹیسٹ اب ہوں گے مفت، وزیراعلیٰ کو ہوش آ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں سی بی سی سمیت ڈینگی مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات دیں، سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈینگی حالات قابو میں ہیں وہاں سے عملہ راولپنڈی بھجوایا جائے، پہلی ترجیح میں راولپنڈی، دوسرے فیز میں دیگر متاثرہ اضلاع میں اسٹاف فوراً مکمل کرنے کا حکم دیا گیا.
ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس سال بھی بارش کے بعد اندازہ تھا ڈینگی پھیل سکتا ہے، ہم نے اس سال ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا، اس سال کے آغاز میں ہی انسداد ڈینگی کیلیے سرویلنس کیا گیا، اس سال اگر ہم ڈینگی سے بچاؤ کی تیاری نہ کرتے تو بہت زیادہ پھیل جاتا، راولپنڈی میں ڈینگی اس لیے پھیل گیا وہاں سرویلنس ٹھیک نہیں ہوا، اگر ہم مستقل بنیادوں پر اقدامات نہ کر رہےہوتے تو ڈینگی بے قابوہوجاتا، اگرکسی افسر کی انسداد ڈینگی کیلیے کارکردگی بہتر نہ ہوتو کارروائی کرنی پڑے گی،
-

پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حق ہے، خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت جھوٹ بولتی ہے ،
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرنی چاہیے،وزیراعظم کشمیر کا مسئلہ خود حل کرنا چاہتے ہے جو درست نہیں،
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 50لاکھ افراد کو نوکریاں دینے کی بجائے بے روزگار کردیا،ریلوے میں خسارہ ہے اوروزیرریلوے کہتے ہیں کہ محکمہ منافع میں ہے،مجھ پروہ الزام ہےجن کا کوئی ثبوت نہیں ،10ماہ سے بغیر جرم کے جیل کاٹ رہے ہیں سیاسی تقسیم سے مسئلہ کشمیر کیسے حل ہوگا؟
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں ہے ،اگر ارکان اسمبلی نہیں آ سکتے تو اسمبلیاں بند کریں،
احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمر تک توسیع کر دی
نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے . اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت سے دور روکا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے
-

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع
خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمر تک توسیع کر دی
یب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے . اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت سے دور روکا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے
گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،عدالت نے سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی .عدالت نے خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کو23ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس 23ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.
بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار
-

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات
لاہور۔ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گوجرانوالہ ڈویژن، راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا تاہم مٹھی اور اسلام آباد میں بعض مقاما ت پر با رش ہوئی۔ پیرکو لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ36 اور کم سے کم34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد تھا۔
-

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیر ترین کی مرضی سے ہورہا ہے، اسمبلی میں قرارداد
مرغی کے گوشت کی قیمت 313روپے تک پہنچنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن راحت افزاءکی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں مرغی کا گوشت 313روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے ،چنے اور ماش کی دال کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ،انتظامیہ اور پر ائس کنٹرول کمیٹیاں مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ سابقہ دور حکومت میں مرغی کے ریٹس میں اضافے کا الزام مسلم لیگ ن کی حکومت پر لگایا جاتا تھا ،آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیرترین کی مرضی سے ہورہا ہے ،سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے جہانگیرترین پنجاب کے عوام پر اپنے فیصلے مسلط کررہے ہیں ،
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مرغی کی گوشت کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتا ہے ،یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیا جائے.
