Baaghi TV

Category: لاہور

  • چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملہ پر فکسڈ ٹیکس سکیم کے مسودہ کے لئے ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی نوشین امجد، ممبر ایف بی آر کریں گی۔

    ایف بی آر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں ایف بی آر حکام کے علاوہ تاجر رہنما بھی شامل ہوں گے، کمیٹی میں نوشین امجد کے علاوہ فہیم الحق، سیما شکیل، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، عابد شعبان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اشفاق، نعیم میر، خواجہ سلمان صدیق، ملک خالد، محمد علی میاں، اشرف بھٹی اور کاشف چوہدری شامل ہیں،

  • اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

    اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی،

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا،  خاص رپورٹ

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا، خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرتےہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پر ارکان سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوگی. کشمیر پر یہ اجلاس 50 سال بعد ہو رہا ہے اور یہ اجلاس پاکستان کی اپیل پر ہو رہا ہے. اس اہم اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت نہیں کر رہے ہیں . جب کہ اتنے اہم اجلاس سے لوگ توقع کر رہے تھے کہ بطور وزیر خارجہ ان کو بھی اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے بلکہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ وہ عید بھی نیورک میں گزارتے اور کشمیر کے حوالے سے لابنگ کرتے اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لے زیادہ سے زیادہ ممالک کو اپنے ساتھ ملاتے . مگر افسوس اور حیرت اس بات پر ہے کہ اس اہم موقع پر بھی وہ اقوام متحدہ میں نہیں ہیں‌ ان کی اس عدم شرکت کا کیا مطلب ہو سکتا ہے .؟ وزیر خارجہ کی غیر حاضری سے کئی سوالات اور اشکال جنم لے رہے ہیں.

    ہمارے وزیر خارجہ کی عدم شرکت کا یہ مطلب بنتا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی کہ وہ بذات خود اجلاس میں شریک ہوتے اور پاکستان کی سائیڈ ایک قد آور شخصیت کی شمولیت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی .یا وہ اس لیے نہیں شریک ہوئے کہ ان کو اس مسئلے پر جو کچھ ہونے جا رہا ہے اس کا پہلے سے علم ہے اور پاکستانی قوم کو علم نہیں جس پر وہ امیدیں لگائے بیٹھی ہے .. یا وہ اس وجہ سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کہ بھارت کو سپورٹ کرنے والی بین الاقوامی کمیونٹی کی آنکھوں میں جو شر اور برائی ہے اس کا سامنا نہیں کر نا چاہتے اور اس طرح ناکامی کی صورت ان کو خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس اجلاس کا نتیجہ جو بھی ہو شاہ محمود قریشی کو بطور وزیر خارجہ لازمی شرکت کرنا چاہیے تھی. کشمیر کے مسئلے کی سنگینی اور صورت حال کے تناظر میں ان کا اس اجلاس سے غیر حاضر ہونا کیا ان کے عہدے کے لیے مناسب ہے .

  • باغی ٹی وی نے پیمرا سے پابندی کا بھرپور تقاضا کر دیا، جانیےتفصیل میں

    باغی ٹی وی نے پیمرا سے پابندی کا بھرپور تقاضا کر دیا، جانیےتفصیل میں

    پیمرا کی طرف سے بھارتی اداکاروں والے اشتہار پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد باغی ٹی وی پیمرا سے بھر پور تقاضا کرتا ہے کہ بھارتی ایڈور ٹائز ماہرین سے بنے اشتہارات ، ایڈورٹائزمنٹس اور ہندی ڈب بچوں کےکارٹون پربھی پابندی عائد کی جائے.

    باغی ٹی وی پورٹ کے مطابق پیمرا کی طرف سے بھارتی اداکاروں والے اشتہار پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد باغی ٹی وی پیمرا سے بھر پور تقاضا کرتا ہےکہ بھارت کہ اس اقدام کے بعد ان اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جائے جو بھارت کے اندر بنے ہیں اور ان کو بھارتیوں نے بنایا ہے . ان اشتہارات کے بنانے میں بھارتی ایڈورٹائزمنٹ کمپنیاں استعمال ہوئی ہیں.یا ان کی مہارات اور وسائل استعمال ہوئے ہیں. اس اقدام سے ایک تو پاکستان کے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا اور دوسرا ملکی پراڈکٹس کو استعمال میں لا کر ملکی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے.

    اس کے ساتھ ساتھ ان کارٹونز پر بھی پابندی ہونی چاہیے جو بھارت کی طرف سے ہندی میں ڈب کیے گئے ہیں. ہندی میں ڈب کیے گئے کارٹوں سے سب زیادہ نقصان ہماری نسل نو کا ہو رہا ہے . ہمارے بچے بھارتی زبان اور تہزیب کو غیر دانستہ طور پر اپنا رہے ہیں اور ان کارٹونز میں استعمال ہونے والی زبان اور تہذیب سے ہماری اپنی قومی تہذیب اور زبان متاثر ہو رہی ہے اور ہمارے بچوں پر اس کا منفی اثر پڑ رہاہے.

    واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم و تشدد اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کشمیر میں بھاری جارحیت کی وجہ سے پاکستان نے 14 اگست کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور 15 اگست بھارت کی آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پاکستان میں بھارتی اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا.

    اس لیے پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں بنائے گئے ہوں یا پھر ان میں بھارتی اداکار ہوں۔

  • ڈالرتو پرسکون مگر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    ڈالرتو پرسکون مگر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    لاہور: ڈالر کا ریٹ تو نہیں بڑھا مگر سونے کی قیمتیں کم ہی نہیں ہورہی بلکہ بڑھ رہی ہیں. اطلاعات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 4 سو روپے مزید اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی۔

    لاہور کی صرافہ مارکیٹ سے ذرائع کے مطابق آج صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔4 سو روپے مزید اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا87ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا اور اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا کی قیمت80 ہزار 4 سو 83 روپے ہوگیا ہے۔

    دوسری طرف صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

  • نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کرکےشہریوں کی زندگیوں کومحصور کردیاگیا، مقبوضہ وادی میں ہرگھرکےباہر بھارتی فوجی کھڑا ہے، مودی کوکشمیریوں کےجذبہ آزادی سےڈرلگتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتاہےکہ خطےکےتمام معاملات وہ خوددیکھے، آج ثابت ہوگیاقائداعظم کادوقومی نظریہ سچ تھا، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس50سال بعدہورہا ہے، سلامتی کونسل کااجلاس بلاناپاکستان کےلیےسفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہےلوگوں کوگھرسےنکلنےنہیں دیاجارہا،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہاکہ پلوامہ حملے کےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈا کیاگیا، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مودی کو حکومت ملی، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے،

  • عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کیے گئے، گزشتہ سال کی نسبت قربانی کےجانوروں کی فروخت میں 20 فیصد کمی ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر 24 لاکھ گائے،32 لاکھ بکرے فروخت ہوئے، ملک بھر 10 لاکھ بھیڑیں اور 80 ہزار اونٹ فروخت ہوئے، لاہورشہر میں صرف 11 لاکھ جانور لائے گئے، اس سال گائے کی کھال کی قیمت 5 سو سے 9 سوروپے رہی،

    چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھیڑ کی کھال کی قیمت 50 روپے، اونٹ کی 400 روپے تک رہی، ٹیکسز کےباعث کیمیکل کی قیمت بہت زیادہ ہے، اس سال کراچی میں کھالوں کی بڑی تعداد ضائع ہوئی ہے،

  • سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    لاہور: عید ختم ہوتے ہی سورج نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کردیا . دن کے آغاز سے ہی گرمی نے شہریوں کو سائے ڈھونڈنے پر مجبور کردیا . تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ ختم ہوتے ہی باغوں کے شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں نے گرمی کی شدت بڑھا دی۔

    ذرائع کے مطابق آج لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • 511 گرفتار، ہلچل مچ گئی فائرنگ کرنے والے بھی نہ بچ سکے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    511 گرفتار، ہلچل مچ گئی فائرنگ کرنے والے بھی نہ بچ سکے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    اہور: عید ہو یا کوئی اور چھٹی کا دن لاہورکے منچلے بچے ہوں یا جوان قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے اکثر وبیشرایسے ہی ہوتا ہے . اس عید کے موقع پر منع کرنے کے باوجود یہ منچلے باز نہیں آئے تو پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر ناکہ بندی کرکے ون ویلنگ کرنے والے 485 منچلوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ہوائی فائرنگ پر بھی 26 افراد کو دھر لیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، پیکو روڈ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، علاقہ اقبال ٹاؤن ، فیروز پور روڈ، بند روڈ، مولانا شوکت علی روڈ سمیت دیگر مقامات پر کی گئی، پولیس نے صدر ڈویژن سے 193، ماڈل ٹاؤن سے 125، کینٹ سے 112، سٹی ڈویژن سے36 اور سول لائنز سے 17 ون ویلرز گرفتار کیے، جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں مجموعی طور پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا اور کینٹ ڈویژن سے 9، سول لائنز سے 5، سٹی سے 4، اقبال ٹاؤن سے 2، صدر ڈویژن سے 4 اور ماڈل ٹاؤن سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

  • بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    لاہور : صرف ایک دن کے لیے عدالت ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی مقدمات کی سماعت کے لیے منظوری دے دی . ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کل سولہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک روز کیلئے عدالت عالیہ کا روسٹر جاری کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایک روز کے لیئے جاری کئے گئے ججز روسٹر کے مطابق پرنسیل سیٹ پر کل بروز جمعہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کے مطابق سماعت کرنے والے ججز میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگر ججز بھی روسٹر کا حصہ ہیں۔