Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے حج مہنگا ہوا،وزیر مذہبی امور

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے حج مہنگا ہوا،وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے لاہور میں حاجی کیمپ کا دورہ کیا. اور حاجیوں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا

    کتنے پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے؟ تدفین کہاں ہوئی؟ ڈائریکٹر جنرل حج نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے لاہور میں حاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایک تقریب سے بھی خطاب کیا، وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے زیادہ لوگ حج کے لئے جاتے ہیں، مہنگائی اتنی ہوگئی ہے میں سوچ رہا تھا کہ شاید اس بار حج پر کوئی نہ جائے .

    وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں. ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے حج مہنگا ہوا،

    حج 2019، عازمین حج کی طبی امداد کے لیے سعودی اقدامات، جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھے

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر حجاز مقدس میں پاکستانی حاجیوں کو کھانے کی فراہمی کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہیں، کھانے کی مقدار، معیار، حفظان صحت کے اصولوں اور بروقت فراہمی کے حوالے سے ایس او پیز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ،تمام پاکستانی حاجی وزارت مذہبی امور کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات مطمئن ہیں۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کا آغاز

    اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کا آغاز

    سابق وزیر خزانہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

    اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے لاہور نے اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے ہیں، نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50کروڑ صوبائی حکومت کو مل گئے.

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    واضح رہے کہ ایل ڈی اےاورضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا گھر بھی چند روز قبل سیل کیا ہے ،اسحاق ڈارکے گلبرگ میں واقع گھرسیون ایچ ہجویری ہاؤس کوسیل کیا گیا ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ،پولیس اورضلعی انتظامیہ نےکارروائی میں حصہ لیا ،نیب نے مفرور اسحاق ڈار کا 4 کنال 17 مرلے کا گھر سرکاری تحویل میں لے لیا۔

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکواشتہاری قراردے رکھا ہے ،اسحاق ڈار کو کیس میں عدالت نے مسلسل غیرحاضری پراشتہاری قراردیا تھا ،عدالتی حکم پر سابق وزیرخزانہ کے بینک اکاؤنٹس پہلےہی منجمد کئے جا چکے ہیں

     

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

  • اینٹی کرپشن ٹیم نواز شریف سے آج جیل میں کریگی تحقیقات

    اینٹی کرپشن ٹیم نواز شریف سے آج جیل میں کریگی تحقیقات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اینٹی کرپشن حکام تحقیقات کریں گے، اس حوالہ سے ٹیم جیل میں پہنچ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج اینٹی کرپشن کی ٹیم تحقیقات کرے گی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شفقت اللہ کی قیادت میں اینٹی کرپشن کی ٹیم کوٹ لکھپت پہنچ چکی ہے. ٹیم سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تحقیقات کرے گی۔

    کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پاکپتن درباراراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی جائے گی، ٹیم کو عدالت نے تحقیقات کی اجازت دی تھی .

    واضح رہے کہ 1985 میں نواز شریف جب وزیراعلیٰ تھے اسوقت انہوں نے پاکپتن میں دربار کے گرد محکمہ اوقاف کی اراضی غیر قانونی طور پر دربار کے سجادہ نشین کے نام منتقل کردی تھی اور محکمہ اوقاف کا جاری کردہ زمین واپس لینے کا نوٹیفیکیشن بھی منسوخ کردیا تھا۔

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

     

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے .

    فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

     

    چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا.

  • ایم پی اے عمر تنویر بٹ چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز د

    ایم پی اے عمر تنویر بٹ چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز د

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحر یک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز دکردیا جبکہ میاں طارق عبد اللہ ،مسز شاہد ہ احمد اور عادل پرویز ایم پی اے کو ممبر نامزد کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر تنویر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئر مین نامزد کیا ۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔عمر تنویر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیاجائیگا اور کسی بھی قسم کے مافیا کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ سال 2018میں فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل نے 31کروڑ کا ملاوٹی سامان تلف جبکہ ہیڈ کوارٹر ونگ نے 6ہزار882مقدمات کی سنوائی کی۔فوڈ لیب نے 13ہزار716نمونے ٹیسٹ،47ہزار671فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ اور28ہزار890فوڈ ورکرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔

  • قیدوں کو لانے اور لے جانے ہونے والے اخراجات کرڑوں میں ، آئی جی نے ریکارڈ مانگ لیا

    قیدوں کو لانے اور لے جانے ہونے والے اخراجات کرڑوں میں ، آئی جی نے ریکارڈ مانگ لیا

    لاہور :قیدیوں کو لے جانے اور لانے پر کروڑوں روپے خرچ آنے کی خبر نے آئی جی پنجاب کو ہلا کر رکھ دیا . ان رپورٹ کے تناظر میں‌ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر سے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت لاہو سمیت پنجاب بھر کی جیلوں سے ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی پر لایا اور لے جایا جاتا ہے جس پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مراسلے میں تمام اضلاع سے گاڑیوں کے اخراجات، تیل کے اخراجات اور اہلکاروں کی تنخواہوں اور خرچے کے بارے میں تمام رپورٹس مانگی گئی ہیں، مراسلہ میں قیدیوں کی روزانہ پیشیوں پر اخراجات کو کم کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    یاد رہے کہ کچھ دنوں سے یہ خبریں‌گردش کررہی تھیں کہ پولیس حکام قیدیوں کو لانے اور لے جانے کے اخراجات بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں.اس آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تمام رپورٹس ملنے کے بعد قیدیوں کی عدالتوں میں پیشیوں پر اخراجات کو مانیٹر کیا جائیگا تاکہ اضافی اخراجات پر کنٹرول کیا جا سکے۔

  • تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع، انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر

    تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع، انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر

    پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ذمہ داران کی تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں، یہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں،

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے انجنیئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،

  • میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    پاکستان کے نامور صحافی، سینئر تجزیہ نگار اور معروف اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے تو کبھی حافظ محمد سعید کے مسلح افراد نہیں‌ دیکھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 نیوز پر پروگرام کھرا سچ میں یہ بات انہوں نے اس وقت کی جب سینئر صحافی ارشاد احمد عارف نے مدارس کے حوالہ سے بات کی اور حافظ محمد سعید کے مدارس کا ذکر کیا، اس موقع پر مبشر لقمان نے کہاکہ میں نے تو حافظ‌ محمد سعید کے مسلح افراد کبھی نہیں دیکھے اور جب بھی دیکھا ہے ان کے رفاہی کام دیکھے ہیں، زلزلہ ہو یا سیلاب ان کے کارکنان رفاہی کام کرتے نظر آتے ہیں،

    پروگرام کے دوران ارشاد احمد عارف نے کہاکہ مدارس کے خلاف الزام تراشی درست نہیں ہے، اٹھارہ ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، اگر کوئی ایک دو مدرسے کسی غلط سرگرمی میں‌ ملوث پائے گئے ہیں تو ان کی بنیاد پر سب مدارس کے خلاف کاروائی کی باتیں‌ کرنا درست نہیں ہے.

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی

    ملتان ۔ 29 جولائی (اے پی پی)چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان کاچارج سنبھالنے کے بعد شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ان کودرپیش مسائل کوحل کرنے میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہاکہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کو بروقت متعلقہ اداروں کو ارسال کردی جائیں گی ۔ شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرتے رہیں گے ۔

  • ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈکا اجلاس( کل) 31جولائی بروز بدھ کمیٹی روم سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک کی پروموشن کا جائزہ لیاجائیگا ۔ ایس پی رینک پر ترقی کے لیے 77 ڈی ایس پیز کے پیپر شارٹ لسٹ میں شامل ہیں جنہیں گریڈ 17سے 18 میں ترقی دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔

  • وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    گلگت ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ سے با بو سے ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کے نمائندہ فد نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور کرپشن کے خلاف وفاقی حکومت کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کڑا احتساب وقت کی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر روکا جا سکے ۔ اس موقع پر بابو سے ڈاکٹر حسین علی، افتخار حسین، منظور حسین وسان اور ڈاکٹر اکبر حسین پر مشتمل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے کہا کہ بابو سے ڈو یلپمنٹ آرگنائز یشن علاقے میں امن و اتحاد اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر رہی ہے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھا تی ہے تاکہ قومی وسائل لوٹنے والوں کا احتساب ہو سکے اور عوام کی وسائل تک رسائی بآسانی ہو سکے ۔