Category: لاہور

ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے اعزازیہ میں اضافہ کردیا
لاہور:ریسرچر کی بھی عید ہوگئی عید سے پہلے، پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کردیا، ریسرچ سکالرز کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے تک ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے ریسرچ سکالرز کا ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ ایم فل ڈگری یافتہ ریسرچ سکالرز کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی معلوم ہو اہے کہ دوسری جانب ریسرچ سکالرز کی نشستوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ سکالرز کی تعداد 75 سے کم کر کے 40 کر دی ہے۔ ریسرچ سکالرز کی بھرتیوں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔

پرائیویٹ کپمنی کو ٹھیکہ ،نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز محکمہ ایکسائز کے گلے پڑ گئے
لاہور: محکمہ ایکسائز مشکلات میں ، محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس ، سمارٹ کارڈز اور فائلیں سکینگ کا کنٹریکٹ پرائیویٹ کمپنیوں کو دینا گلے پڑگیا، 6 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ، ساڑھے 3 لاکھ سمارٹ کارڈز اور 12 ہزار سے زائد فائلیں التواء کا شکار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو چیزیں آؤٹ سورس کرنا مہنگا پڑگیا ہے جبکہ دن بدن پرائیویٹ کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور بروقت چیزوں کی ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسائز اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ متعارف کروایا گیا جسکا کنٹریکٹ پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا تھا۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے مطابق ساڑھے 3 لاکھ سمارٹ کارڈ بروقت ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں جبکہ اگلے چند روز میں مزید کارڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 2006 سے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ بھی پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے لیکن اب کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث پچھلے چھ ماہ سے 6 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التواء کا شکار ہیں۔
محکمہ تاحال فیصلہ نہیں کر پارہا کہ نیا کنٹریکٹ دیا جائے یا پرائیویٹ کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلیں سکین کیلئے بھی پرائیویٹ کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا کم سٹاف ہونے کی وجہ سے صرف فرید کورٹ ہاؤس میں رواں ماہ کے دوران 12 ہزار فائلیں التوا کا شکار ہیں۔
یاد رہےکہ محکمہ ایکسائز کا یہ ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اس وقت انہی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جن کا آج سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

11 سالہ ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور : 11 سالہ بچہ قتل کے مقدمے میں جودیشیل ریمانڈ پر ، کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 سالہ ملزم محمد عمر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 11 سالہ ملزم محمد عمر کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ پولیس نے شیراز کے قتل میں ملوث ہونے پر 11 سالہ محمد عمر کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 21 جون کو انجنئیرنگ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں 11 سالہ شیراز ڈوب کر ہلاک ہوا تھا، شيراز اپنے دوست کے ساتھ سوئمنگ پول پر نہانے گيا تھا ملزم نے اپنے دوست کو دھکا دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے لہذا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم محمد عمر کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اس بچے پر قتل کا الزام ہے.جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر دے دیا

وزیر اعظم کی اتنی اوقات نہیں کہ امریکہ میں اکیلے ملک کی نمائندگی کر سکیں، مریم نواز کی عمران خان پر سخت تنقید
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا ؟ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا! جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ! ایسے اقتدار سے قید اچھی!
سیلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا ؟
عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا!
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ! ایسے اقتدار سے قید اچھی!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں اصلی قیادت عمران خان کو امریکہ لے گئی ہے یا وہ اصلی قیادت کو لے کر گئے ہیں، ان کی اتنی اوقات نہیں کہ ملک کی اکیلے نمائندگی کر سکیں، عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں میاں صاحب کو باعزت بری کیا جائے تاکہ عدلیہ کی شفافیت پر موجود سوالیہ نشان ختم ہو اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ جو کام بھی سازش یا غلط طریقے سے ہوا ہے ، چاہے چیئرمین سینیٹ ہو یا کوئی بھی ، وہ ریورس ہونا ہی ہونا ہے ،عمران خان صاحب امریکہ گئے ہیں اصلی قیادت کو ساتھ لے کر گئے ہیں اب پتا نہیں یہ ان کو لے کر گئے ہیں یا وہ ان کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کی حیثیت سے لے کر گئے ہیں
ان کی تو اتنی اوقات نہیں ہے کہ ملک کی اکیلے نمائندگی کر سکیں ، مریم نواز pic.twitter.com/DyWL8qRsCO— Saima Farooq 🇵🇰 (@SaimaFarooq) July 20, 2019
مریم نواز نے کہاکہ اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں ہے،اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔ https://t.co/n5aDZ84vzg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2019

پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا
رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 2010 میں دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب بوٹا عرف چوہدری کالا اور نذر عرف نذرا کو گرفتار کر لیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انچار ج انویسٹی گیشن رائیونڈسب انسپکٹر محمد سرور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے2 خطرناک اشتہاری ملزمان بوٹا عرف چوہدری اور نذر عرف نذرا کو گرفتارکر لیا ہے،
ملزم بوٹا عرف چوہدری کالا عرصہ 9 سال سے پولیس کو دہشت گردی،قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ 2010 میں دوران گشت15کی کال موصول ہوئی کہ دو ڈاکو رائیونڈ پر ڈکیتی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی دوران پولیس مقابلہ گولی لگنے سے کانسٹیبل محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ ملزم نذر عرف نذراعرصہ 11 سال سے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہو رپولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر متاثرہ خاندانوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.

اب استاد نہیں روبوٹ پڑھائیںگیں ،استاد کی جگہ ربورٹ، یو ای ٹی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ
لاہور:پاکستانی طالب علم بھی سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات دینے لگے. یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کردیا جو ورچوئل رئیلٹی کی مدد سے کلاس روم میں استاد کا کام دے سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یو ای ٹی کے تین طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جو کئی کلومیڑ دور بیٹھ کر استاد کلاس روم میں آئے بغیر طلبا کو اس روبوٹ کی مدد سے پڑھا سکتا ہے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یو ای ٹی کے انجینئر طلبہ ارمغان سرور، عبداللہ ہمایوں اور محمد وسیم نے استاد احسن ندیم کی نگرانی میں یہ ربورٹ تیار کیا ہے، روبوٹ کو جو کچھ سکھایا جائے گا وہی روبوٹ کر کے دکھائے گا۔ربورٹ ٹیکنالوجی میں طلبہ کا یہ پراجیکٹ کسی شاہکار سے کم نہیں اس پراجیکٹ پر ایک لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹرمپ خود لے رہا ہے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹرمپ خود لے رہا ہے
حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بتایا جائے گا کے 25 جولائی کو منڈیٹ چوری کیا گیا تھا ہم الیکشن پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔
حافظ سعید کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع، اہم خبر
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قادیانی لابی بھی متحرک ہوچکی امریکا ختم نبوت قانون کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے جس پر صدر ڈونلڈٹرمپ کی گفتگو بھی سامنے آچکی قوم ہوشیار رہے ہم کسی قیمت بین الاقوامی ایجنڈا ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
حافظ سعید کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا؟ سی ٹی ڈی نے تفصیلات جاری کر دیں
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، حافظ سعید کی گرفتار پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ٹویٹ کی تھی.
بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟
اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آج ن لیگی قیادت سے رائیونڈ میں ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی قیادت کی ملاقات آج شام جاتی امرا میں ہوگی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،چیئرمین سینیٹ کےمعاملات زیرغورآئیں گے ،ملاقات میں 25 جولائی کےیوم سیاہ سےمتعلق بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی .
مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……
مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری
مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک جمع کروا رکھی ہے، ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت ہے ، گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹر ہیں. اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے

مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے
مریم نواز کی جانب سے جاری جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے خبروں پر ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر
پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ہے۔ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے موقف دیا کہ مبینہ ویڈیو کےحوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال
بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف
واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آ گئی ہے اور ویڈیو اصلی ہے.
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی اس کی ویڈیو جاری کی تھی ،جج نے ویڈیو کو مسترد کیا اور پریس ریلیز جاری کی، بعد ازاں وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا دیا تھا اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس بھی کی تھی.
احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے ،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے اس حوالہ سے رائے طلب کر رکھی ہے.
جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے
ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .
معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا
حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم
جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے

لاہور،ڈیوس روڈ پر عمارت گرنے سے بہاولپور کا مزدورجاں بحق ،
لاہور:ڈیوس روڈ پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرنے سے48 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرگئی ہے جس کے ملبے تلے دب کر مزدور نور جمال جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والا محنت کش بہاولپور کا رہاشی تھا ۔یاد رہے کہ حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے پہلے بھی حادثات ہوچکے ہیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے والے مزدور کی لاش ضروری کارروائی کرکے مردہ خانہ منتقل کی جائے گی اور جب ورثا رابطہ کریں گے تو ان کے حوالے کی جائے گی








