Baaghi TV

Category: لاہور

  • لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لائیو سٹاک والے لاہور کے داخلی راستوں پر سپرے لے کر پہنچ گئے ، وہ کیوں ؟ ضرور جانیئے اس رپورت میں

    لاہور : لاہور کے داخلی راستوں پر لائیو سٹاک کے اہلکار سپرے لیے تیار ، قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیےجانوروں کو سپرے کرنا شروع کردیا.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں لائے جانے والے تمام جانوروں کو باقاعدگی سے چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے۔باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 4741 بڑے اور 12254 چھوٹے جانوروں کو سپرے کیا جا چکا ہے۔ یہ سپرے جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

    محکمہ نے 9 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مختص کی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و اہلکار 8، 8 گھنٹوں کی تین شفٹوں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے لاہور کے داخلی راستوں پر 15 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔

  • سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    سکالر شپ میں بڑی کٹوتی ، حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہونے لگی

    لاہور: تبدیلی والی سرکاراپنے ہی وعدوں سے پیچھے ہٹنے لگی ، سکالر شپ میں‌اضافہ کرنے کی بجائے کٹوتی کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپ پروگرام میں کٹوتی کردی ہے ، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تعداد 35 سے کم کرکے 5 کردی گئی۔

    پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز میں کٹوتی سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے . پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز نے پنجاب کے پی ایچ ڈی سکالر شپ 28 سے کم کر کے صرف 3 کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں سال پیف کی جانب سے دیگر صوبوں سے صرف دو طلباء کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملیں گی۔ عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر فیس کی ادائیگی اور 1200 ڈالرز ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔

    یادرہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں‌ہی انٹرنیشنل پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا اجراء ہوگیا تھا جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی پی ایچ ڈی تعداد میں اضافہ کرنا اور جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانا تھا۔

  • چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانے سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان امریکی صدرکوکشمیر پرکسی نتیجہ پر پہنچنے کیلئے مجبورکریں،

    انہوں نے کہاکہ صدرقذافی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی تووہ ناراض ہوئے، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں‌ فون کر کے مسئلہ کشمیر پرثالثی کیلئے کہا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دنیا بھر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کریں،

  • وطن کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں ! فوجی جوانوں پر دہشتگرد حملے، سیاسی قیادت کا ردعمل

    وطن کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں ! فوجی جوانوں پر دہشتگرد حملے، سیاسی قیادت کا ردعمل

    اسلام آباد:ہم سب ایک ہیں اس وطن کی حفاظت کے لیے ، پاکستانی سیاست قیادت نے ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کردی .

    ایف سی جوانوں پر حملے کے نتیجے میں‌شہید ہونے والے فرزندان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح اس دھرتی کے سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کرکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے. شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

    چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میں سر حد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وہاں ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے اور نتیجے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر چیئرمین سینیٹ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے وطن کے شہیدو تمہاری قربانیوں کے نتیجے میں‌آج پاکستان محفوظ ہے ،

    ‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید 10 جوانوں کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں آج کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،ہماری افواج مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے پاک فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیربخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ وطن کے لئے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • ڈاکٹر شہباز گل کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

    ڈاکٹر شہباز گل کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں‌ کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے واس واقعہ کی مذمت کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے راہ حق کے شہیدو؛ وفا کی تصویرو
    تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں!

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں‌ کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں‌ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،

  • سید صفدر کرمانی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

    سید صفدر کرمانی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید صفدر کرمانی کو فیملی سمیت بے دردی سے قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر آر پی او سے رپورٹ طلب کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس انتہائی افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ظلم اور بربریت میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے، واضح رہے کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید صفدر کرمانی کو فیملی سمیت قتل کر دیا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے سخت ایکشن لیا ہے،

  • شہداء کی قربانیوں‌ پر فخر اور ان کے جذبوں‌ کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شہداء کی قربانیوں‌ پر فخر اور ان کے جذبوں‌ کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرتے رہنا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا صفایا بھی ضروری ہے ، اکستان ایک ایک کرکے تمام چیلنجز پر قابو پارہا ہے ، ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے ان کے جذبے کا سلام پیش کرتے ہیں ،دہشتگردوں کے بزدلانہ اقدام ہمارے عزم کمزور نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہاکہ پلواماواقعےمیں بھارت نےعالمی قیادت کوگمراہ کرنےکیلیے ایف16 گرانےکاجھوٹادعویٰ کیاتھا، ایف 16 کی لاگ بگ اس طیارے کے بنانے والے ملک کے پاس بھی ہوتی ہے ،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    واضح‌ رہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس

    وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،

  • شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی طرف سے شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر پنجاب نے اہم اعلان کر دیا،

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر پنجاب نے اہم اعلان کر دیا،

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی،موجودہ حکومت کو گرانا ایک خواب ہے، سینیٹ الیکشن میں اکثریت صادق سنجرانی کو ووٹ دے گی۔

    اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ آئندہ 5 سال تک پنجاب کےہرگاؤں میں صاف پانی پہنچائیں گے ،80 فیصد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،30جون 2020 تک ایک لاکھ لوگوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کریں گے، اسکریننگ کےاخراجات سرورفاؤنڈیشن اٹھائے گی،

     

    میثاق معیشت کے نام پر این آر او نہیں دیں گے گورنر پنجاب

    انکا مزید کہنا تھا کہ سینٹ کے اراکین کو آزادی ہے جس کو مرضی ووٹ دیں، احتساب پاکستان کے ادارے کر رہے ہیں،
    پانچ برس بعدعوام فیصلہ کرے گی کہ حکومت کیسی رہی، اگر دوبارہ حکومت نہ ملی تو گھر چلے جائیں گے۔

    حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    چودھری سرور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکے ہیں ،ان کے ن لیگ کے متعدد رہنماوں کے ساتھ رابطے و تعلقات ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت متفق نہیں‌ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق رہی.

  • سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا

    سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا

    سینئر اینکر شاہد میتلا نے بول نیوز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ شاہد میتلا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام کے تمام پروفیشنلز غیر تعلیم یافتہ اور غیر تجربہ کار تھے اور یہ ایک ہولناک تجربہ تھا۔سچائی، ایمانداری اور راست بازی کے جعلی مبلغ سمیع ابراہیم مجھے بول نیوز میں ایک پروگرام اینکر کے طور پر لائے۔

    شاہد میتلا کے مطابق ”سمیع ابراہیم نے مجھے مسلسل 15ماہ تک بول میں ہر دن نئے جھوٹ کے ساتھ دھوکہ دیا۔یہاں تک کہ پیکج پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔ میرے پاس امریکہ کی فیلوشپ کے لیے پندرہ ماہ کا وقت بھی ضائع ہو گیا۔ ڈیڑھ ملین روپے سے زائدواجب الادا ہیں۔مجھے کہاں شکایت کرنی چاہیے۔ “