Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر امام الحق کے بارے میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو بیوقوف بنانے اور دھوکہ دینے کے الزامات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے ۔ ذراءع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر ایک خاتون کے نام سے چلنے والے ٹوءٹر اکاءونٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ امام الحق کی بیک وقت کئی لڑکیوں سے دوستی تھی اور وہ ہر لڑکی کو یقین دلاتے رہے کہ ان کی کسی اور لڑکی سے دوستی نہیں ہے ۔ ان الزامات پر امام الحق کا کوئی موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔

  • مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز اشیائے خوردونوش کے جاری کردہ بھاءو اس طرح ر ہے ۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا130 تا 140 روپے فی کلو ، چینی72 روپے اور گڑ100 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح سفید چنا 110 روپے، سیاہ چنے98 ، دال چنا 108روپے سے110 ، مونگ ثابت140تا150، دال مونگ دھلی ہوئی165 روپے، ماش ثابت 145روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 108روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔

  • صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں ۔ آلو نیا کچا چھلکا 20سے22 روپے فی کلو، پیاز37سے39 روپے اور ٹماٹر 42 سے44 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح ادرک چائنہ238 سے 244 روپے، پالک15 سے16، بینگن42 سے44 ، بھنڈی توری42سے44،کریلا54سے56، گھیا کدو58 سے61، مٹر110 سے115، اروی59سے 62 ، شملہ مرچ75 سے78، پھول گوبھی58 سے 61، بند گوبھی46 سے48، شلجم30 سے32 اور مولی13سے14روپے فی کلو رہی ۔

  • نواز انجم کے سٹیج ڈرامہ ’’چل جھوٹی‘‘کی نمائش جاری

    نواز انجم کے سٹیج ڈرامہ ’’چل جھوٹی‘‘کی نمائش جاری

    نواز انجم کے سٹیج ڈرامہ ’’چل جھوٹی‘‘کی نمائش جاری

    لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) کامیڈین ورسٹائل اداکار نواز انجم کے سٹیج ڈرامہ ’’چل جھوٹی‘‘ کی نمائش الحمراء ہال نمبر ایک مال روڈ لاہور میں جاری ہے ۔ یہ ڈرامہ گزشتہ جمعہ سے پیش کیا گیا جس میں تابیر برال، سرفراز وکی، پائل چوہدری زوہا چوہدری، لکی ڈیر، صابر گا گا سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں ۔ اداکار نواز انجم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین اسلامی اور معیاری سٹیج ڈرامہ پسند کرتے ہیں ، کوشش کی گئی ہے کہ یہ ڈرامہ شائقےن کی امیدوں پر پورا اترے ۔

  • پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ نمائش کیلئے پیش

    پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ نمائش کیلئے پیش

    پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ نمائش کیلئے پیش

    لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پنجابی فلم ’’چل میرا پت‘‘ گزشتہ جمعہ کے روز سے نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔ پنجابی فلم میں بھارتی و پاکستانی کامیڈینز نے ایک ساتھ کام کیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی کامیڈین افتخار ٹھاکر ، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس جبکہ بھارتی اداکار امرندر گل، سیمی چہل کیساتھ دیگر فنکار شامل ہیں ، فلم میں تمام کامیڈینزنے اپنے کردار بخوبی نبھائے ہیں ۔ فلم کی کہانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفرکرنے والے افراد اور پردیس میں انکو درپیش مشکلات پر مبنی ہے امید کی جارہی ہے کہ فلم کو بنانے میں جو محنت کی گئی ہے وہ شائقین سینما کو اس فلم کی کامیڈی اور کہانی دیکھ کر نظر آئے گی، اور شائقین سے اسے داد ملے گی ۔

  • پی سی بی نے صحافیوں کےلئے سیزن 20 ۔ 2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیا

    پی سی بی نے صحافیوں کےلئے سیزن 20 ۔ 2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیا

    پی سی بی نے صحافیوں کےلئے سیزن 20 ۔ 2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیا

    لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا، کمیونیکیشن اینڈڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صحافیوں کے لیے سیزن 20;245;2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا ہے ۔ یہ عمل 16اگست،2019 ء بروز جمعہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پی سی بی ترجمان کیمطابق میڈیا رجسٹریشن کے لئے اس ویب ساءٹ پر جا کر کواءف پورا کرنے کے بعد رجسٹریشن مکمل ہو گی ۔ مقررہ وقت کے بعد تمام منظور شدہ درخواست گزاروں کو میڈیا پاسز جاری کردیئے جائیں گے ۔ میڈیا پاسز کے حامل نمائندگان کو پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس، تقریبات اور پریس کانفرنسز میں شرکت کی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن کا یہ عمل سیزن 20;245;2019ء کے دوران ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہوم انٹرنیشنل میچوں اور پاکستان سپر لیگ 2020ء کی ایکریڈیٹیشن نہیں ہے ۔ ان ایونٹس کیلئے پی سی بی کی جانب سے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن پورٹل کا مقصدتمام صحافیوں کے تازہ ترین کواءف حاصل کرنا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے محض صحافیوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کا آغاز کیا ہے ۔ رجسٹرڈ صحافیوں کی حفاظت اور سیکورٹی کے پیش نظر غیررجسٹرڈ میڈیا نمائندگان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

  • نیا یا پرانا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہتے ہیں؟ احسن اقبال کا دعویٰ سن کر ہوں حیران

    نیا یا پرانا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہتے ہیں؟ احسن اقبال کا دعویٰ سن کر ہوں حیران

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نیا یا پرانا پاکستان نہیں بلکہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں ،

    نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے 140 جلسے ہماری حکومت میں کئے ،کسی نے پانی نہیں پھینکا، چین کے صدر کا دورہ اسوقت منسوخ کروایا گیا، کسی میڈیا کے ادارے کو اسوقت بند نہیں کروایا گیا، آج مریم نواز کی خبر نہیں چل سکتی، میڈیا بند کروا دیا گیا ہے. جلسے خود کئے ،دھرنے خود دئیے اور کہا کہ کینٹینر دوں گا، ہمیں دینے کیا ہمارے راستے میں کینیٹینر لگا دئیے گئے.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نیا یا پرانا پاکستان نہیں بلکہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں ،گرفتاریوں سے ہمیں نہ ڈرائیں ، مشرف کے زمانے میں ہم نے سب کچھ دیکھا، انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ میں نہیں چھوڑوں گا تم ہو کون، کل بھی بڑے آئے تھے آج ان کا نام بھی نہیں ہے، تمہارے اوپر تو وردی بھی نہیں ہے، یہاں وردی والے بھی چلے گئے،

    حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں معیشت اسوقت تک نہیں چلے گی جب تک برداشت اور جمہوریت کے اصولوں کے مطابق حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا.

    ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

    ہر ضلع میں ن لیگ کی ممبر سازی اگست کے بعد شروع کی جائے گی جو ملک گیر ہو گی.

     

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

  • جعلی پیرکے کارنامے سامنے آ گئے، جان کر کانوں کو ہاتھ لگائیں

    جعلی پیرکے کارنامے سامنے آ گئے، جان کر کانوں کو ہاتھ لگائیں

    اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا

    جعلی پیر کی خاتون کے ساتھ زیادتی، پولیس کی بھی پیر کے ساتھ ساز باز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم سے جعلی پیر کو رنگے ہاتھو‌ں گرفتار کیا گیا ہے، جعلی پیر کالے جادو کی کاٹ کا دعویدار تھا ، سوشل ورکرسلمان نےمریض کا روپ دھار کرفراڈیئے پیرکی ویڈیو بنالی ،جعلی پیرشاہ محمد نے8ہزارروپے لیکرجن نکالنے کاڈھونگ رچایا ،جعلی پیرنے جن کا ڈراما کرتے ہوئے نوجوان پرتھپڑوں کی بارش کردی .

    کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    مدعی مقدمہ محمد سلمان کا کہنا ہے کہ جعلی پیرکئی گھروں کی عزتیں پامال کرچکا ہے،پولیس نے جعلی پیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ڈرا دھمکا کرہمیں چپ نہیں کراسکتے، قمر زمان کائرہ

    ڈرا دھمکا کرہمیں چپ نہیں کراسکتے، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈرا دھمکا کرہمیں چپ نہیں کراسکتے ،گرفتاریوں سے ہمارے رویے نرم نہیں ہوں گے ،

    ویڈیواسکینڈل سامنےلا کر پی ٹی آئی چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،قمر زمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں ،نیب کی حراست ہمارے لیے نئی نہیں ہے ،باربار کہا جاتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں،پیپلزپارٹی نے کبھی کوئی ریلیف مانگا ہے نہ مانگے گی .

    نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم نے ریلیف ماضی میں مانگا نہ آج مانگ رہے ہیں .آصف زرداری کو جب بھی بلایا گیا وہ پیش ہوئے ،این آراوکے طعنے دینے والوں کو سوچنا ہوگا،ہم عدالتوں سے لڑتے نہیں ہیں بلکہ ہم عدالتوں میں اپنے کیس لڑتے ہیں.

    قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا نعرہ ہے سب کو گرفتارکیا جائے ،حکومت لوگوں کو خودکشی پر مجبور کر دے گی ،اداروں کی جانبداری ہمارے لئے نئی نہیں ہیں.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ کے بعد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قمر زمان کائرہ سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    لاہور کے تھانہ سول لائن میں انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج مقدمے میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پی پی کے قمر زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • لاہور کے20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی

    لاہور کے20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی

    لاہور:اب نہیں‌چل سکے گا ریسٹورانوں کا راج لاہور شہر میں ، شہر کے پوش علاقوں میں قائم 20 مہنگے ریسٹورنٹس کی شامت آگئی، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے وزیر اعظم پورٹل پر ریسٹورنٹس کی ٹیکس چوری سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر سکروٹنی کا آغاز کر کے نوٹسز جاری کردیئے۔

    پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ ، جوہر ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے 20 ریسٹورنٹس سے متعلق بلز نہ دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، شہر کے پوش علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس کے حوالے سے شہریوں سے سیلز ٹیکس لینے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ادائیگی نہ کرنے کی بھی شکایات ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صارفین کو بلز کی پکی رسید نہ دینے والے ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر کے ریسٹورنٹس کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ریسٹورنٹس کےخلاف انوائس میں گڑ بڑ اور اوور چارجنگ کی شکایات کے تحت کارروائی شروع کرکے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔