Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی ٹی اولاہور کی طرف سے وارڈنز کوتعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے

    سی ٹی اولاہور کی طرف سے وارڈنز کوتعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے

    سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی طرف سے بہترین ڈیوٹی پر 144 وارڈنز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے،سٹی ٹریفک پولیس میں کارکردگی کی بنا پر ہر ہفتے سینکڑوں وارڈنز کو انعامات دیئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھاکہ ٹریفک وارڈنز کوتعریفی اسناد سے نوازنے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مورال کو مزید بڑھانا ہے۔

    سی ٹی او لاہور نے باہمی رضامندی پر 25 پٹرولنگ افسران، وارڈنز، ٹریفک اسسٹنٹس کے تبادلے کر دیئے، وارڈنز کو ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس میں وارڈنز کی تعیناتی کیلئے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے،ٹریفک سیکٹر میں چھ ماہ گزر کے بعد وارڈنز نئی تعیناتی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے وارڈنز کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں، سٹی ٹریفک پولیس میں حقیقی میرٹوکریسی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں وارڈنز کی ویلفیئر پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ کا صحافی کالونی اور پریس کلب کیلئے بڑے پیکج کا اعلان، ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات حل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ کا صحافی کالونی اور پریس کلب کیلئے بڑے پیکج کا اعلان، ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات حل کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے بورڈ ز آف ڈائریکٹر اور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلی نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے-

    وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی – وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا- لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں –

    وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں اور انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں – صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے- تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا- اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم،  سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

  • مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام متاثر

    مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام متاثر

    مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باوجود وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں مصروف رہے۔صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث شہرکی مصروف شاہراو¿ں اور چوکوں ریلوے اسٹیشن، اچھرہ، جی ون مارکیٹ اور نواز شریف چوک،مال روڈ،قینچی چونگی فیروز پور روڈ،ڈیوس چوک اور لاہور پریس کلب چوک میں پانی کھڑا رہا،جس پر سی ٹی او لاہور نے ڈویڑنل افسران کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی،ڈی ایس پیز خود چوکوں میں موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو رواں دوان رکھتے رہے۔

  • پنجاب ہائی وے پر تاحکم ثانی چلان نہ کیے جائیں.ایڈیشنل آئی جی پنجاب

    پنجاب ہائی وے پر تاحکم ثانی چلان نہ کیے جائیں.ایڈیشنل آئی جی پنجاب

    لاہور:پنجاب ہائی وے کی شاہرات پر سفر کرنے والوں کے لیے وقتی خوشخبری ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب منظور سرورچوہدری نے چالان نہ کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ پی کے زیر عمل شاہرات پر چلاننگ تا حکم ثانی بند رکھی جائے تاہم اوور لوڈنگ،تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات ثبوت کی بنا پر درج کئے جائیں اور اوور لوڈ بسوں اور ٹرکوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے۔

    گلبرگ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ مقصودالحسن سمیت تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایدیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول نے ریٹائرہونے والے ڈی ایس پی فیصل آباد عبدالمجید ورک کو شیلڈ دی اور ڈی آئی جی پٹرولنگ نے سوینیئر دیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی منظور سرور چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ عرصہ والے تمام ملازمین کو دفتر سے ٹراسفر کیاجائے اور ٹرانسفر ہونے والے تمام ملازمین کو دفتر ہذا سے فوری ریلیو کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے اسلحہ کی تصدیق کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرول کے غبن کو ختم کیا جائے اور روڈکرپشن ہر گز براداشت نہ کی جائے گی

    ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی کے دوران تمام ضلعی ڈی ایس پی صاحبان خو دموقع پر موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریجنل ایس پی صاحبان ٹرانسپوٹروں سے میٹنگ کریں اور انہیں اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے بارے آگاہی دیں۔خطاب کے دوران ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے شاہرات پردوران پٹرولنگ موٹرسائیکلیں بندنہ کرنے کی ہدایت کی۔

  • آئل ملز ایسوسی ایشن کی ٹیکسوں‌ کی بھرمار کیخلاف ہڑتال چوتھے دن بھی رہی جاری

    آئل ملز ایسوسی ایشن کی ٹیکسوں‌ کی بھرمار کیخلاف ہڑتال چوتھے دن بھی رہی جاری

    آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری رہی. یہ ہڑتال حکومت کی جانب سے ٹیکسوں‌ کی بھرمار کے خلاف کی جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی ہڑتال بہت زیادہ کامیاب رہی ہے۔ آئل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کی کاٹن فیکڑیز کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے آج سے پھٹی کی خریداری بند کر دی ہے ۔ جو پھٹی فیکٹری میں تھی وہ تو جینگ کرنا مجبوری تھی ۔آج بہت گاڑیاں واپس گئ ہیں اگر اسی طرح ممبران قائم رہے اور پھٹی واپس گئ تو امید ہے کہ حکومت ٹیکس واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی.

    آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ایک اندازے کے مطابق تقریبا 12 سو سے فیکٹریاں‌ بند ہوئی ہیں. اگر یہ ہڑتال جاری رہتی ہے تو مارکیٹ میں گھی کی کمی ہو گی اور اس کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے. آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سبھی ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں کیونکہ آج ہم تھوڑا نقصان برداشت کر لیتے ہیں‌ تو کل کو بڑے نقصان سے بچ جائیں گے.

    سب ممبران ثابت قدم رہیں یہ تھوڑا سا فائدہ ہے بعد والا نقصان بہت بڑا ہے

  • ملی یکجہتی کونسل کا تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل کا تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل نے تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان کردیا

    تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل نے تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان کر دیا، اس ضمن میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی قیادت میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کےحل کے لئے تحریک ریاست مدینہ چلانےکافیصلہ کیا ہے، تحریک میں حکومت کو اسکے وعدے یاد دلا کرعمل کرنے کا مطالبہ کرینگے .

    ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے یوٹرن لےلیا.ہر روزٹیکس،مہنگائی میں اضافہ اوربجلی وگیس کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں ،مہنگائی کےذریعےعوام کا معاشی قتل قابل قبول نہیں.

    ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بدسےبدترہورہی ہے،کشمیرمیں بھارت کی دہشت گردی اپنےعروج پرہے لیکن پاکستان کشمیریوں کے لئےحق ادا نہیں کر رہا.

  • نواز شریف نے بلوچستان کے لئے قربانی دی، مریم نواز

    نواز شریف نے بلوچستان کے لئے قربانی دی، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اب چیئرمین سینٹ کے لیئے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کھبی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اب چیئرمین سینٹ کے لیے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی.

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب .ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف

    واضح رہے کہ مریم نواز نے آج کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات بھی کی ہے،

    واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار نامزد کر دیاہے سب ملکر ان کو کامیاب بنائیں گے

    اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں اس میں کوئی توسیع کی گنجائش نہیں.

  • رحیم یار خان ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی

    رحیم یار خان میں ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی

    ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے لگی تو ڈرائیور کی پھرتی کام آ گئی

    ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حادثہ کیسے پیش آیا؟ اہم خبر

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد19ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ ملبے سے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے، ٹرین حادثے میں 80سے زائد افرادزخمی ہیں .

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    واضح رہے کہ پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

  • ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے لگی تو ڈرائیور کی پھرتی کام آ گئی

    ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے لگی تو ڈرائیور کی پھرتی کام آ گئی

    ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی .

    ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حادثہ کیسے پیش آیا؟ اہم خبر

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ہے، فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے راستے میں ٹریک پر درخت کاٹ کر رکھے گئے تھے جن کو دیکھ کر ٹرین‌ ڈرائیور نے ایمرجنسی طور پر بریک لگائی. جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی.

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    واضح رہے کہ پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

  • ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ٹرین حادثات ہو رہے ہیں، بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، وزیر ریلوے میڈیا پر دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے نطر آتے ہیں لیکن اپنے محکمے پر کوئی توجہ نہیں، وزیر صرف یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے.

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان حادثے کی بھر پور مذمت کرتا ہے، قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے استعفیٰ دیں ،آئندہ حادثات سے بچنے کے لئے کاروائی کی جائے،

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔