Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں بیکری پر ہوا دھماکہ، بارہ افراد زخمی

    لاہور میں بیکری پر ہوا دھماکہ، بارہ افراد زخمی

    صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پردھماکہ ہونے سے 12 افراد زخمی ہو گئے

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں فیروز پور روڈ پر بیکری میں سلںڈر دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں‌ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    زخمی ہونے والوں میں بیکری کا سیکورٹی گارڈ اور ملازمین شامل ہیں. تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے افراد میں پچیس سالہ عاقب ، سولہ سالہ آیان صادق ، انیس سالہ محمد عثمان ، اٹھائیس سالہ فرحان، پینتیس سالہ مطلوب، پینتیس سالہ ساجد علی، چوبیس سالہ فرزند ، بائیس سالہ حمزہ، ساٹھ سالہ سجال اور پینسٹھ سالہ غلام قادر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے.

  • پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

    پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

     لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کی کال پرلاہور پریس کلب میں‌ بھی احتجاجا” تحریک انصاف کے لیڈروں پر 3 دن کیلئے داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پنجاب کے دیگر پریس کلبز کے عہدیداروں سے بھی رابطے کئے ہیں جن کے بعد صوبے کے تمام کلبز میں پی ٹی آئی کے راہنما کل سے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

    لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فیاض چوہان سے فواد چودھری اور اب منصور سیال کے صحافیوں پر براہ راست حملوں سے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں فاشزم کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے اور عوام کی آواز بننے والی ہر قوت کو ڈرایا اور دھمکایا جانا معمول بن گیا ہے۔ آج کراچی پریس کلب میں شہر کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لیڈروں پر پہلے مرحلے میں 3 دن داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 3 دن میں منصور سیال نے امتیاز فاران سے معافی نہ مانگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا جو مزید سخت ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی‌ ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے گزشتہ روز صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پورے ملک کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے.

  • صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    لاہور پریس کلب اور ایمرا نے پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں‌ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ نیوز ون، پبلک نیوز، 7نیوزاورسٹارایشیا سمیت جن جن اداروں میں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ لاہور پریس کلب اس ظلم اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں متنبہ کرتا ہے کہ وہ رواں ہفتے تنخواہیں ادا کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اوران پر لاہور پریس کلب میں تمام ایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔

    رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے اداروں‌ کی شدید مذمت کی ا ور کہا ہے کہ ورکرز دشمن سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں‌ ہیں. کئی ادارے ایسے ہیں‌ جن میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات ابھی تک نہیں دئیے گئے ہیں اگر ان صحافتی اداروں کے مالکان نے جمعہ والے دن تک ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہ کی گی ہے تو ایمرا باڈی کی طرف سے ان ورکرز دشمن مالکان کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے اور گندے انڈے اور ٹماٹروں کا استعمال کیا جائے گا. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ لاہور بھر کی تمام کوریج اور پریس کانفرنسز میں سے ان نیوز چینلز کے لوگو اور کیمرے کو کوریج سے روکا جائے گا.

  • لاہور: ایبٹ روڈ پر واقع ایک پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، قریبی عمارتیں زد میں  آنے کا خدشہ

    لاہور: ایبٹ روڈ پر واقع ایک پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، قریبی عمارتیں زد میں آنے کا خدشہ

    لاہور کی ایبٹ روڈ پر واقع ایک پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کو متاثرہ پلازے کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایبٹ روڈ پر واقع پلازے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اہلکار اور فائربریگیڈ کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • سبطین خان کا ملا دوبارہ جسمانی ریمانڈ

    سبطین خان کا ملا دوبارہ جسمانی ریمانڈ

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو احتساب عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو نیب نے پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی،عدالت نے سبطین خان کو 3 جولائی کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    نیب نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سبطین خان کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • نشاط چونیاں ملز،غیر قانونی فائدہ دینے والے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    نشاط چونیاں ملز،غیر قانونی فائدہ دینے والے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    نشاط چونیاں ملز کو 8 ارب کا غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچانے والے ملزم کے ریمانڈ میں عدالت نے دس روز کی توسیع کر دی

     

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشاط چونیاں ملز کو 8 ارب روپے کا غیر قانونی طور پر فائدہ دینے کے معاملہ پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے سید انصاف احمد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے،ملزم نے نیپرا میں باضابطہ طور پر مالی بے ضابطگی کی، ملزم نے نشاط چونیاں پاور کمپنی سے بجلی انتہائی مہنگے داموں خریدی ،ملزم کی وجہ سے حکومتی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم سید انصاف احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 10روزکی توسیع کر دی .

    واضح رہے کہ نیب نے آئی پی پیزسے متعلقہ 300 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات پر نیب لاہور نے اہم پیش رفت کے طور پر سابق ڈی جی نیپرا ملزم سید انصاف احمد کو دس جون کو حراست میں لیا تھا. ان پر مبینہ طور پر 8 ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے. نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملزم سید انصاف احمد نے دانستہ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (IPP) سے ٹھیکہ جات میں بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جو حکومتی خزانے کو 8 ارب کے نقصان کا موجب بنا. نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کی جانب سے 2010میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی. معاہدہ کے مطابق تاحال 17 ارب روپے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو بجلی کی قیمت کی مد میں ادا کئے گئے ہیں. نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے 8 ارب روپے کی رقم صرف نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو غیرقانو ی طور پر منتقل کی گئی. اسی طرح کہا گیا ہے کہ آئ پی پیز کیساتھ معاہدوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ جعلسازی اور دھوکہ دہی سے غیر قانونی ٹیرف مقرر کئے گئے جسکی مد میں اربوں روپے کی زائد رقم آئ پی پیز کو ادا کی گئی. نیب لاہور آئی پی پیز میں مبینہ بدعنوانی کے دیگر 5 کیسز کی تحقیقات بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غبن کے شواہد حاصل ہو رہے ہیں.

    نشان چونیاں ملز میاں منشا کی ہیں اور پاکستان کے معروف بزنس مین میاں منشا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشافات کیا تھا کہ غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 80 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔ میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔ واضح رہے کہ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے چیئرمین فاروق سلہریا نے گزشتہ برس بھی ایک درخواست نیب میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔ ایم سی بی بینک‘نشاط گروپ‘ڈی جی خان سیمنٹ‘آدم جی انشورنس اور نشاط پاور کمپنیاں میاں منشا کی ملکیت ہیں. نیب نے گزشتہ سال جون میں میاں محمد منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

  • سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو آج پیش کیا جائے گا احتساب عدالت

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو آج پیش کیا جائے گا احتساب عدالت

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کا ریمانڈ ختم ہونے پر آج انہیں احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سبطین خان کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا.

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

    ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر نیب آج انہیں پھر احتساب عدالت میں پیش کرے گا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.

    سبطین خان دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    وزیراعظم عمران خان کو سیلکٹڈ کہنے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے پابندی لگائے تو مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت میں اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی زاہد بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو سیلکٹڈ کہنے پر پابندی کی مذمت کی گئی ہے. قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کیلئے سلیکٹیڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ماضی میں منتخب وزیراعظم نواز شریف کو بے ہودہ اور غیر پارلیمانی ناموں سے مخاطب کیا گیا جبکہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ پر جلسے کے دوران تین مرتبہ لعنت بھیجی اور منتخب عوامی نمائندوں اور اداروں کا تمسخر اڑایا لیکن اب کٹھ پتلی حکومت لوگوں کی زبانیں بند کرنا چاہتی ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ لفظ سلیکٹڈ پر ایوان میں پابندی پر ارکان سے مشاورت کریں گے، لفظ سلیکٹڈ پر بات کریں گے کہ یہ پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں۔ مریم اورنگزیب بھی حکومتی کارکردگی پر برس پڑیں، کہتی ہیں پورا ملک مہنگائی کی آگ میں سلگ رہا ہے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم کا سلیکٹڈ کہہ دیا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں ایسا کرنے سے منع کردیا ۔

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایوان کاتقدس برقرار رکھنے کیلئے لفظ "سلیکٹڈ”پر پابندی لگائی گئی۔ مولانانےاپنا دکھ دردسنانےکیلئےاےپی سی رکھی، توجہ صرف کھانے پینے پر ہوگی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے اپوزیشن ہمیشہ کی طرح دو بیانیوں میں کنفیوژ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا بھی کہنا ہے کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نا مناسب بات ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم کو سیلکٹڈ کہنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ایوان میں موجود تمام اراکین منتخب ہو کر آئے ہیں. ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ جو بھی اس ہاؤس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا، آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔

  • میری کل کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مریم نواز کی وضاحت

    میری کل کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مریم نواز کی وضاحت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری کل لاہور میں‌ ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کی جانےو الی گفتگو کو الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ کہا کہ میرا اور میرے چچا شہباز شریف کا انتہائی ادب واحترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے. وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔

    مریم نواز نے کہاکہ ہفتہ کے دن پریس کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں انہوں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے تاہم اس حوالہ سے میرے بیان کو جس طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا شہباز شریف کی دل آزاری ہوئی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ ان کی کل کی پریس کانفرنس پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر واضح‌ ہونے سے متعلق بریکنگ نیوز نشر اور شائع ہوئیں. سوشل میڈیا پر اس خبر کو بہت اچھالا گیا تاہم اب مریم نواز نے اپنی اس گفتگو سے متعلق وضاحت کی ہے.

  • جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی

    جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی

    جماعت اسلامی پاکستان نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس امرکا اعلان جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اوکاڑہ کے مقامی شادی ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جماعت اسلامی کے اے پی سی میں‌شرکت نہ کرنے کے فیصلہ سے مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ کیلئے ایک نئ مشکل کھڑی ہو جائے گی. امیر العظیم نے اوکاڑہ میں‌پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ماضی کی حکمران جماعتیں ہی ملک کی موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار ہیں،وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں اور ناجائز طریقے سے بنائی گئی دولت بیرون ملک سے پاکستان واپس لائیں،جب تک ماضی کی حکمران جماعتیں یہ 2کام نہیں کرتیں ان کے ساتھ نہیں چلاجاسکتا، جماعت اسلامی اے پی سی میں شریک نہیں ہو گی.

    امیر العظیم کا کہنا تھا ایم ایم اے کا اتحاد الیکشن کے بعد ختم ہو گیا تھا کیونکہ مولانا فضل الرحمن دینی جماعتوں‌ کے ساتھ ساتھ نواز شریف، بلاول اور زرداری کو بھی ساتھ ملانا چاہتے تھے جس پر ان سے اختلاف ہوا. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 26 جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیزکانفرنس طلب کر رکھی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں‌ گی.