Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو فیصل آباد ریلی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز کا دعویٰ

    حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو فیصل آباد ریلی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز کا دعویٰ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل میری پریس ٹاک دکھانے پر جیو نیوز بند کر دیا گیا۔ آج تمام چینلز کو فیصل آباد ریلی نا دکھانے کی ہدایات (دھمکی پڑھا جائے) جاری کی گئی ہیں۔ نالائقو! یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے آپ اپنی شکست کا اعتراف تو کر سکتے ہیں، کوریج نہیں روک سکتے!


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خوف نے فیصل آباد کو کنٹینر آباد میں بدل دیا! اقتدار سے پہلے بھی کنٹینر، بعد میں بھی کنٹینر !


    مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شیر کا خوف گیدڑوں کی جان لے کے رہے گا! واضح رہے کہ مریم نواز نے آج فیصل آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فیصل آباد ہر صورت آئیں گی.

  • لاہور: ایل ڈی اے کے بائیومیٹرک کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور: ایل ڈی اے کے بائیومیٹرک کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور:ایل ڈی اے جیسے ادارے میں بائیومیٹرک حاضری نہ ہونے کے انکشاف پر ڈائریکٹر ایڈمن غصے میں آگئے ،بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کا اعلان کردیا .تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے 513 بائیومیٹرک پر رجسٹرڈہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے احمد ممتاز خان نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے میں ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز کو بائیومیٹرک رجسٹریشن لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے نوبجے کے بعد حاضری لگانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی، بائیو میٹرک سسٹم مکمل ورکنگ نہ ہونا ڈی جی کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

  • عید الاضحیٰ‌ کی آمد آمد :لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگانے کا  فیصلہ

    عید الاضحیٰ‌ کی آمد آمد :لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

    لاہور :لاہور میں‌عید الاضحی کیلئے 7 مویشی منڈیوں کی حتمی منظوری دے دی گئی، مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا بالآخر اتفاق ہوگیا۔کمشنر لاہورڈویژن و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی اورڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے ہدایات جاری کردیں

    ڈی سی اور لاہور نے حکم دیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسروں و اہلکاروں کا ڈیوٹی روسٹرتیار کیا جائے، جنرل منیجر آپریشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کومقامی قیادت کے ساتھ مل کر صفائی کا جامع پلان مرتب کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پولی تھین بیگزکی تقسیم قبل ازوقت ہی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا،

    سکیورٹی کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپس مویشی منڈیوں سے قبل آپریشنل کرنا ہونگے، کانگو وائرس اور جانوروں کی دیگر بیماریوں سے متعلق اسپرے کویقینی بنایا جائےگا، بیوپاریوں سے سہولیات کے عوض کوئی چارجزوصول نہیں کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنرز کوٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مربوط ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کرناہوگا، ڈی ایس پی موٹروے پولیس شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کےلئے فرائض سر انجام دینگے۔

    ڈی سی او لاھور نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن آفیسرانفراسٹرکچر انور جاویداور زونل انفراسٹرکچرافسر منڈیوں کا تخمینہ لگائیں گے، تمام مویشی منڈیوں تک شہریوں کی بآسانی رسائی کےلئے مربوط مہم چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ ہر سال عید الاضحی کے موقع پر شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید داری کرنے والوں‌کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں.

    ذرائع کے مطابق یہ منڈیاں‌شاہ پور کانجراں ملتان روڈ مویشی منڈی، رنگ روڈ،لکھو ڈیر سبزی منڈی، پنجاب ایمپلائزکو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی فیز ٹو،ڈی ایچ اے رہبرفیز الیون ہلوکی ڈیفنس روڈ،ڈی ایچ اے فیزنائن بالمقابل ہڈیارہ ڈرین نشاط مل، حضرت عثمان غنی روڈ سگیاں اور حضرت علی روڈ سگیاں میں مویشی منڈیاں لگیں گی، شہر میں2 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت متوقع ہے ۔

    شیئر کریں:

  • آئی جی نے نیب قیدیوں سے ملاقات کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کا حکم دے دیا

    آئی جی نے نیب قیدیوں سے ملاقات کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کا حکم دے دیا

    لاہور:اب نیب کے قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپنا ڈیٹا بھی دینا ہوگا . نیب کے بڑے قیدیوں سے ملاقات کاتمام ریکارڈ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کا حکم،تمام ملاقاتیوں کے نام اور شناختی کارڈ نمبرزکی لسٹیں بھجوائی جائیں گی۔آئی جی نے یہ فیصلہ کسی بھی مشکل صورت حال سے بچنے کے لیے کیا ہے.

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ کی جانب سے دونوں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کوملاقاتیوں کا ریکارڈ مرتب کر نے کے احکامات دے دیئے گئے، کوٹ لکھپت جیل میں حکومتی ایم پی اے سابق وزیرسبطین خان جبکہ کیمپ جیل میں خواجہ برادران، آصف ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کے ملاقاتیوں کی تمام تفصیلات بھجوائی جائیں گی، میاں محمد نوازشریف اور رانا ثناءاللہ کی عام ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس سے پہلے سپیشل برانچ کے اہلکاربھی ریکارڈ مرتب کرتے ہیں۔

  • اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں

    اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں

    معروف اداکار، گلوکار اور ٹیلی ویژن میزبان محسن عباس حیدر پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اُن پر تشدد کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے! جس کے بعد انہوں نے اپنا تعارف کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام فاطمہ ہے، میں محسن عباس حیدر کی اہلیہ ہوں اور یہ میری کہانی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ 26 نومبر 2018 کو پہلی مرتبہ میں نے محسن عباس کو دھوکا دیتے پکڑا، جب میں نے ان کا سامنا کیا تو بجائے شرمندہ ہونے کے محسن نے مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اُس وقت میں حاملہ تھی۔

    محسن عباس نے مجھ پر کافی تشدد کیا جس کے بعد مجھے اسپتال لے جانا پڑا ، جہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرا ہونے والا بچہ خیریت سے ہے۔ میں تب بھی اس سارے واقعے کے بعد خاموش رہی ،میں نے اپنے بچے کی خاطر محسن کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    فاطمہ سہیل نے مزید لکھا کہ 20 مئی 2019 کو میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس وقت میں لاہور میں آپریشن تھیٹر میں تھی محسن عباس اپنی محبوبہ (نئی اُبھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ) نازش جہانگیر کے ساتھ کراچی میں تھے۔

    بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد محسن لاہور آئے اور انہوں نے صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

    17 جولائی 2019 کو میں محسن عباس کے گھر گئی اور اُن سے اپنے بیٹے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کو کہا جس پر محسن نے دوبارہ مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے۔

    اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں محسن عباس کا اصل چہرہ سب کے سامنے لاؤں گی اور اس کے لیے میں نے فیس بک کا سہارا لیا اور اپنی کہانی تمام لوگوں تک پہنچائی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے بیٹے کی پرورش کیسے کروں گی لیکن مجھے بھروسہ ہے کہ اللہ میری مدد کرے گا۔

    فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر کیے جانے والے تشدد کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کے بعد محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے، انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فاطمہ نے یہ قدم اُٹھایا۔

    اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد تمام ثبوتوں کے ساتھ سچائی کو منظر عام پر لائیں گے۔

  • پولیس نے تشدد کرکے دولہا کے دادا کی بےعزتی کی اور پھر مار مار کر جان سے ہی ماردیا

    پولیس نے تشدد کرکے دولہا کے دادا کی بےعزتی کی اور پھر مار مار کر جان سے ہی ماردیا

    احمد پور شرقیہ:تبدیلی والی سرکار پولیس کے رویے تبدیل کرنے میں‌ناکام ، جنوبی پنجاب کے علاقہ احمد پور شرقیہ میں شادی کے گھر میں پولیس کی مبینپ دھمکیوں کے باعث دولہے کا دادا جاں بحق ہوگیا ہے۔یہ واقعہ احمدپورشرقیہ کے علاقہ کلاب میں پیش آیا، جہاں پولیس نے شادی والے گھر دھاوا بولا اور دولہے کے دادا عبدالرحمن پرمبینہ تشدد کیا،اس کے علاوہ دیا۔ پولیس نے عبدالرحمن کی بہت ہی زیادہ بے عزتی کی ، جسے وہ برداشت نہ کرسکے اور صدمہ سے جاں بحق ہوگئے۔

    احمد پور شرقیہ سے ذرائع کے مطابق لواحقین نے اے ایس آئی منظور اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے دولہے کے دادا پر مبینہ تشدد کیا اور دھمکیاں دینے کے بعد مبینہ رشوت بھی لی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر اطلاع پر چھاپہ مارا۔،اطلاع جھوٹی ہونے پر اطلاع دینے والے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور کسی قسم کا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا.پولیس نے حسب روایت زیادتیوں کے باوجود تمام الزامات بے بنیاد قرار دیئے.

  • ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے  اعزازیہ میں اضافہ کردیا

    ریسرچ سکالرز کے لیے خوشخبری، پنجاب یونیورسٹی نے اعزازیہ میں اضافہ کردیا

    لاہور:ریسرچر کی بھی عید ہوگئی عید سے پہلے، پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کردیا، ریسرچ سکالرز کا معاوضہ 15 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے تک ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر ریسرچ سکالرز کے اعزازیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے ریسرچ سکالرز کا ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ ایم فل ڈگری یافتہ ریسرچ سکالرز کا اعزازیہ 20 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ دوسری جانب ریسرچ سکالرز کی نشستوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ سکالرز کی تعداد 75 سے کم کر کے 40 کر دی ہے۔ ریسرچ سکالرز کی بھرتیوں کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے حاصل کی جائے گی۔

  • پرائیویٹ کپمنی کو ٹھیکہ ،نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز محکمہ ایکسائز کے گلے پڑ گئے

    پرائیویٹ کپمنی کو ٹھیکہ ،نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز محکمہ ایکسائز کے گلے پڑ گئے

    لاہور: محکمہ ایکسائز مشکلات میں‌ ، محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس ، سمارٹ کارڈز اور فائلیں سکینگ کا کنٹریکٹ پرائیویٹ کمپنیوں کو دینا گلے پڑگیا، 6 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ، ساڑھے 3 لاکھ سمارٹ کارڈز اور 12 ہزار سے زائد فائلیں التواء کا شکار ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو چیزیں آؤٹ سورس کرنا مہنگا پڑگیا ہے جبکہ دن بدن پرائیویٹ کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور بروقت چیزوں کی ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسائز اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ متعارف کروایا گیا جسکا کنٹریکٹ پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا تھا۔

    ایکسائز ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے مطابق ساڑھے 3 لاکھ سمارٹ کارڈ بروقت ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں جبکہ اگلے چند روز میں مزید کارڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 2006 سے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ بھی پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے لیکن اب کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث پچھلے چھ ماہ سے 6 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التواء کا شکار ہیں۔

    محکمہ تاحال فیصلہ نہیں کر پارہا کہ نیا کنٹریکٹ دیا جائے یا پرائیویٹ کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلیں سکین کیلئے بھی پرائیویٹ کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا کم سٹاف ہونے کی وجہ سے صرف فرید کورٹ ہاؤس میں رواں ماہ کے دوران 12 ہزار فائلیں التوا کا شکار ہیں۔

    یاد رہےکہ محکمہ ایکسائز کا یہ ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اس وقت انہی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جن کا آج سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • 11 سالہ ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    11 سالہ ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور : 11 سالہ بچہ قتل کے مقدمے میں جودیشیل ریمانڈ پر ، کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 سالہ ملزم محمد عمر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 11 سالہ ملزم محمد عمر کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ پولیس نے شیراز کے قتل میں ملوث ہونے پر 11 سالہ محمد عمر کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 21 جون کو انجنئیرنگ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں 11 سالہ شیراز ڈوب کر ہلاک ہوا تھا، شيراز اپنے دوست کے ساتھ سوئمنگ پول پر نہانے گيا تھا ملزم نے اپنے دوست کو دھکا دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے لہذا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم محمد عمر کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اس بچے پر قتل کا الزام ہے.جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر دے دیا