Baaghi TV

Category: لاہور

  • حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیےمقرر

    حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیےمقرر

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئ.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر مل کیس میں درخواست ضمانت  سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے. حمزہ شہباز 3 جون کوجسٹس مظاہرعلی اکبرکی عدالت میں پیش ہوں گے ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کے کیس کے لئے نیا بینچ تشکیل دیا تھا، گزشتہ روز حمزہ شہباز نے سماعت کے دوران بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا .

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل
    نیب نے حمزہ شہباز کو ایک بار پھر طلب کر لیا
    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
    حمزہ شہباز کے اکاونٹس میں کتنے ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، نیب نے عدالت میں بتا دیا
    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

  • پارلیمنٹ پرحملہ کرنیوالے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکے ،مریم نواز

    پارلیمنٹ پرحملہ کرنیوالے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکے ،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ ، وزیراعظم ھاوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا!PPP کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مزمت ہے ۔

    واضح رہے کہ بلاول زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پرنیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے.

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی تھی.

    جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز
    نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا
    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

  • خواجہ برادران ….کی عید کہاں گزرے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    خواجہ برادران ….کی عید کہاں گزرے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران بھی نواز شریف کی طرح عید جیل میں گزاریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے خواجہ برادران کے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا آپ بنچ پراعتماد کا اظہارکرتے ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی ہمیں عدالت پرمکمل اعتماد ہے،عدالت نے کہا کہ ایک بار پھر سوچ لیں،جس پر خواجہ برادران کے وکلاء نے کہا کہ جی مکمل اعتمادہے،عدالت نےدرخواست ضمانت پرسماعت18جون تک ملتوی کردی .

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی عید جیل میں گزاریں گے.
    گزشتہ روز حمزہ شہباز نے عدالت میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کے دوران عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر عدالت نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی.

  • وفاقی کابینہ کے خلاف درخواست، عدالت نے درخواست گزار کو کیا حکم دیا؟

    وفاقی کابینہ کے خلاف درخواست، عدالت نے درخواست گزار کو کیا حکم دیا؟

    لاہور ہائی کورٹ میں وفاق میں نئی کابینہ ارکان کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی اوردرخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دینے کی ہدایت دی. درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے درخواست میں وفاقی حکومت، مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت 5 ارکان کابینہ کو فریق بنایا تھا، درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے.درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخو دیگر کابینہ کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو، آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمایندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ کابینہ غیر آئینی ہے کیونکہ اس میں غیر منتخب لوگوں کو وزیر بنایا گیا ہے، عدالت کابینہ کو کالعدم قرار دے اور وزیر اعظم اور کابینہ کو کام کرنے سے روکے

  • رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیس کی سماعت کے لئے نیا بیینچ تشکیل دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کیس کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ،جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس وحید بھی شامل ہیں .حمزہ شہباز نے گزشتہ روز سماعت کے دوران بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے سماعت سے معذرت کر لی تھی ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی .حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ 20سال بعد بیٹی ہوئی جو موت اور زندگی میں مبتلا تھی مجھے عدالت نے حکم دیا تو میں بیٹی کو چھوڑ کر واپس آیا ،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے انٹرویو میں کہا اب بنچ تبدیل ہو گیا توضمانت نہیں ملے گی قوم دیکھ رہی ہے چیئرمین نیب اتنے طاقت ور ہیں مرضی کا بنچ بنائیں قوم پوچھے گی چیئرمین نیب حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرا سکتے ہیں، حمزہ شہباز نے عدالت پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بینچ تبدیل کیا جائے جس پر بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا، چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے .

  • چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

    چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

    چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت سے معزرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی تقرری کے خلاف درخواست میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرنہیں کی گئی، دوران سماعت چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست پر بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کوبھجوا دی گئی،عدالت نے کہا کہ جسٹس مظاہرعلی نقوی اسی نوعیت کی درخواست پرسماعت کررہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پربھی وہ سماعت کریں۔ درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

    واضح‌رہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

  • نانک پیلس گوردوارہ نہیں‌ حویلی ہے، بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے، مہندرسنگھ پال کا ویڈیو پیغام

    نانک پیلس گوردوارہ نہیں‌ حویلی ہے، بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے، مہندرسنگھ پال کا ویڈیو پیغام

    ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق پنجاب مہندرپال سنگھ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں‌ ہندوستانی ٹی وی چینلز کی طرف سے پاکستان کے خلاف جاری مذموم پروپیگنڈا پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں انہو‌ں نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا 2 کنال کی جس عمارت کو گردوارہ بتارہا ہے وہ گوردوارہ نہیں‌ ہے بلکہ اس عمارت کا نام نانک پیلس ہے جو برصغیر کی تقسیم سے قبل نانک سنگھ نامی شخص نے بنائی تھی. انہوں نے بتیا کہ نانک سنگھ تقسیم ہند کے وقت بھارت ہجرت کر گئے تھے.

    ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق مہندرپال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں‌ ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستانی میڈیا کی طرف سے پاکستان میں‌ موجود ایک عمارت کے حوالہ سے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ پاکستان میں‌ گوردوارے کو نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم مہندر سنگھ پال کے ویڈیو پیغام سے ساری حقیقت کھل کر واضح‌ ہو گئی اور ہندوستانی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے.

  • عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں‌ مزید کتنا اضافہ ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

    عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں‌ مزید کتنا اضافہ ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

    عید الفطر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا. یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے. جبکہ اس حوالہ سے نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی سطح‌پر اس سلسلہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

    رپورٹ‌کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

  • جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کومودی کا یارنہیں کہیں گے،ہم ہمسائیہ ممالک سےدوستی چاہتے ہیں. نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سےاوردوسرا کوٹ لکھپت سے پیش کررہی ہوں،مریم نواز نے کہا کہ آپ کوپتا ہےجرات مندانہ فیصلہ کرنے والاکونسا لیڈرہے،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنےوالے ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دی گئی اورجرات مندانہ فیصلہ کرنےوالا نوازشریف جیل میں ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،آپ چوردروازے سے حکومت میں آئے ہواس لیے آپ کا کوئی فون نہیں سنتا،آپ مہرےاورکٹھ پتلی ہو،کسی کےاشارے پرناچ رہوہو،اسلیے کوئی آپکی بات نہیں سنتا، انہون نے کہا کہ نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے،چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ دیا گیا،کرکٹ کھیلتے کھیلتے سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنیوالوں کا یہی حال ہوتا ہے .مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ شکوہ کرتے ہیں کہ مودی آپ کا فون نہیں سنتا،کہا جارہا ہے کسی کواین آراونہیں دوں گا،اوبھائی آپ سے مانگا کس نے ہےاین آراو؟ جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ،دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں

  • یوم تکبیر کی تقریب، مریم نواز کی موجودگی میں کارکنان کی لڑائی

    یوم تکبیر کی تقریب، مریم نواز کی موجودگی میں کارکنان کی لڑائی

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کے نائب‌ صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا توپارٹی کا نائب قائد بنا دیں گے. رانا ثناءاللہ کی تقریر کے دوران ن لیگی کارکن آپس میں لڑ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاون لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والےالیکشن کمیشن میں گئے کہ مریم نوازکونائب صدارت سے ہٹایاجائے، ہم اعلان کرتے ہیں کہ مریم کونائب صدرکےعہدے سےہٹایا توہم انہیں پارٹی کا نائب قائد بنا دینگے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو صدارت سے ہٹایا گیا تو کارکنوں نے اپنا قائد بنا لیا. رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے کیلیے نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں، نالائق وزیراعظم کی وجہ سےپاکستان نیچےجا رہا ہے .رانا ثناء اللہ کے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تشدد کیا اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں.