Baaghi TV

Category: لاہور

  • نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی

    نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے لیڈر ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عوام کے لیڈر ہیں ،مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کوصحت سےزیادہ بڑھتی مہنگائی اورعوام کودرپیش مشکلات پرتشویش ہے،سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ن لیگ کی قیادت کوعوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ن لیگ کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کی آواز بننا ہے.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ،جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن ہے. آج نواز شریف سے مریم نواز، پرویز رشید و دیگر نے ملاقات کی ہے.

  • لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ،ہوٹل مالک کو کیسے بھتہ کا پیٍغام بھجوایا گیا،جان کر ہوں حیران

    کراچی کے بعد لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو گیا، ہوٹل مالک کو بھتے کی سات پرچیاں اور ای میل وصول ہوئیں ،بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو چکا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کے مالک کو نا معلوم افراد کی جانب سے بھتہ دینے کی پرچیاں دی گئیں جس پر ہوٹل مالک نے غالب مارکیٹ تھانہ میں مقدمہ کے لئے دخواست دے دی،. درخواست میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہوٹل انتظامیہ کوبھتہ کی7پرچیاں بھیجیں ، تمام پرچیاں ہاتھ سے لکھی گئی تھیں پرچیون کے علاوہ ای میلز بھی کی گئیں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھتہ خوروں نے 50 لاکھ کا بھتہ مانگا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.

  • پبلک نیوز میں تنخواہوں کی عدم عدائیگی معاملہ سامنے آ گیا

    پبلک نیوز میں تنخواہوں کی عدم عدائیگی معاملہ سامنے آ گیا

    پبلک نیوز میں بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک ٹی وی کا دفتر کراچی میں گودام چورنگی سے بوٹ بیسن شفٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دو مہینوں میں ایک درجن سے زائد کمیرہ مین، ڈی ایس این جی آپرٰیٹر کو فارغ کر دیا گیا ہے، تنخواہ کے مطالبے پر کہا جاتا ہے کہ جب تنخواہ آئے گی تو مل جائے گی. پبلک نیوز کراچی سے ایک رپورٹر کو اس لئے نکال دیا گیا کہ اس کی تنخواہ پچاس ہزار سے زیادہ ہے. ملازمین کو ابھی تک فروری کی تنخواہ بھی نہیں ملی اور مئی بھی نصف گزر چکا ہے. کراچی بیورو سے چھانٹی کے باوجود ابھی بھی کئی ورکرز کو نکالے جانے کا امکان ہے .

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی. جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے متعدد لوگوں کی اموات ہو چکی ہے، یہ اہم مسلہ ہے، منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں،منشیات قوانین میں ترامیم چاہیے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوط کر لیا. درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ تعلیمی اداروں میں امنتاع منشیات ایکٹ 2018 پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،پنجاب کے پاس بل موجود ہے لیکن قوانیں نہیں بنائے جا رہے، درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ منشیات مافیا سکول کالجز میں بچوں کو منشیات استعمال کروا رہا ہے،پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنے زمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی کے قانون پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔سپریم کورٹ نے بھی تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے اقدامات کا حکم دے رکھاہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت تعلیمی اداروں کی حدود میں منشیات اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر مکمل عمل کرانے کا حکم دے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبائی دارالحکومت میں سات ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 64سے زائد ایسے افراد تھے جو تعلیمی اداروں میں منشیات کا مکروہ دھندا کرتے تھے .

  • شاپنگ بیگ کے استعمال خلاف کیس کی سماعت، عدالت حکومت پر برہم

    شاپنگ بیگ کے استعمال خلاف کیس کی سماعت، عدالت حکومت پر برہم

    لاہور ہائیکورٹ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شاپنگ بیگ کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس جواد حسن نے کیس پر سماعت کی دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ماحول دوست اقدامات میں سستی کرنے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اب تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی ،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ،آپ وہیں کے وہیں ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈی جی ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار نے درخواست میں لکھا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ عوام دوست نہیں ہیں پلاسٹک کی بنی ہوئی تمام چیزیں بیماری پھیلانے کا باعث ہیں،حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی،عدالت پنجاب حکومت کو پلاسٹک بیگز کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دے، عدالت پلاسٹک بیگز سمیت پلاسٹک کے کپ، پلیٹ ، کلاس،چمچ ،سٹرابنانے پر پابندی عائد کرے.

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں شاپنگ بیگ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں کھانے پینے کی اشیاٰ بھی شاپنگ بیگ میں ڈال کر فروخت کی جاتی ہیں.

  • مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ، پانچ مجرموں کی سزائے موت برقرار

    مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ، پانچ مجرموں کی سزائے موت برقرار

    سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں عدالت نے پانچ مجرموں کی پھانسی کی سزاوں کے خلاف اپیل خارج کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کیس کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے. عدالت نے 8 مجرموں میں ست تین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ پانچ کی سزائے موقت برقرار رکھی.عدالت نے واقعہ میں ملوث مجرم ریاض، عرفان، مہدی خان اور دیگر کی سزائے موت برقرار رکھی، جب کہ حنیف، حافظ، اشتیاق کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، مجرموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ مجرمان کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، مجرم حارث، ارسلان اور منیر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2014 میں پنجاب کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا.

  • تبدیلی سرکار بھارت کے سامنے سرنڈر ہونے جارہی ہے، پرویز رشید

    تبدیلی سرکار بھارت کے سامنے سرنڈر ہونے جارہی ہے، پرویز رشید

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کے بعد بھارت کے سامنے بھی سرنڈر کرنے جا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے پہلے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا اب بھارت میں الیکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کے سامنے سرنڈر کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نے اپنے سے دور اور غیروں کے قدموں میں لا کر بٹھا دیاہے

    واضح رہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ نئی بھارتی حکومت سے بات چیت کریں گے

  • خواجہ برادران کا پھر ریمانڈ مل گیا

    خواجہ برادران کا پھر ریمانڈ مل گیا

    خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی. نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے استفسار کیا کہ خواج سعید رفیق کہاں ہیں وہ کیوں پیش نہیں ہوئے جس پر اس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دے دی گئی. عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ پیراگون کیس میں ریفرنس کا کیا بنا؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب کوریفرنس بھجوا دیا ہے، منظوری کے بعد دائرکردیا جائے گا.عدالت نے خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈمیں14روزکی توسیع کرتے ہوئے خواجہ برادران کو30مئی کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیب نے خواجہ برادران و گرفتار کر رکھا ہے

  • علیم خان کو کب رہائی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    علیم خان کو کب رہائی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج تین بجے رہا کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے آج تین بجے رہا کیا جائے گا .علیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مچلکوں اورروبکارکی سرکاری کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے لیڈر عبدالعلیم خان کا شاندار استقبال کرینگے، بدالعلیم خان کوٹ لکھپت جیل کے باہرپھاٹک سے روانہ ہونگے .

    واضح رہے کہ علیم خان کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا

  • کوٹ لکھپت جیل میں قیدی دم توڑ گیا

    کوٹ لکھپت جیل میں قیدی دم توڑ گیا

    کوٹ لکھپت جیل میں تیس سالہ قیدی دم توڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 30 سالہ قیدی چاندی مسیح دم توڑ گیا،ہسپتال میں قیدی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جناح پہنچ کر دم توڑ گیا، چاندی مسیح شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور چھ بر س سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا. قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی جائے گی.

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں