Baaghi TV

Category: لاہور

  • سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں، سراج الحق

    سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےنجات چاہتےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ حکومت کےپاس معاشی مسائل کاحل نہیں، حکومت شورمچاکرعوام کی توجہ مسائل سےہٹانےکی کوشش کررہی ہے، جماعت اسلامی سابقہ اورموجودہ کرپٹ عناصرکامحاسبہ چاہتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر زیادہ عرصہ حکومت نہیں چلا سکتی ۔مستقبل کے لیے حکومت کے پاس کوئی مستقل نظام ہے نہ وژن ۔ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتیں احتجاج کریں یا نہ کریں ، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے میں دیر نہیں کریں گے ۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ معاشی نظام کی تباہی کی بنیاد سودی نظام ، مس مینجمنٹ اور بے انتہا کرپشن ہے ۔

  • پنجاب:شجر کاری مہم ،90 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

    پنجاب:شجر کاری مہم ،90 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب میں‌مون سون میں ہونے والی بارشوں کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے. اس منصوبے کا اعلان ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کی۔جس میں کہا گیا ک پنجاب میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران 90لاکھ پودے لگائے جائیں گے .جولائی میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم تین ماہ جاری رہے گی۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں . انہوں نے کہا کہ
    ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔چیف سیکرٹری نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے.

    اس اجلاس میں بتایا گیا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران صوبہ میں مقررہ ہدف12 کروڑ کی بجائے پندرہ کروڑپودے لگائے گئے .موسم بہار کی شجر کاری مہم میں کامیابی کا تناسب 128فیصد رہا۔محکمہ جنگلات کے پاس 3کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ363سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں.و سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • لاہور:پنجاب کے 3049 ہسپتالوں میں روزانہ 92 ہزار 136 کلوگرام فضلہ پیدا ہورہا ہے،پنجاب اسمبلی میں انکشاف

    لاہور:پنجاب کے 3049 ہسپتالوں میں روزانہ 92 ہزار 136 کلوگرام فضلہ پیدا ہورہا ہے،پنجاب اسمبلی میں انکشاف

    لاہور :67 ہسپتالوں میں فضلہ جلانے کا پلانٹ نہ ہونے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع.یہ قرار داد تحریک التوا تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی.جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب کے3049 چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے روزانہ92ہزار136 کلو گرام طبی فضلہ پیدا ہوتا ہے.کا30فیصد انفیکشنز زدہ 27ہزار640کلو گرام طبی فضلہ جلانے کے قابل ہوتا ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس کے لئے سرکاری سطح پر37انسی نریٹر موجود ہیں

    اس قرار داد میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی دار الحکومت کے چھوٹے بڑے67ہسپتالوں سے26ہزار160کلو گرام طبی فضلہ روزانہ نکلتا ہے.جس میں سے30فیصد انفیکشنز زدہ7ہزار848کلو گرام انتہائی مہلک طبی فضلہ جلانا لازم و ملزوم ہے.مگر صوبائی دار الحکومت میں محکمہ صحت کے پاس67ہسپتالوں کے طبی فضلہ کے لئے ایک بھی انسی نریٹر موجود نہیں ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق100کلو گرام طبی فضلہ میں سے30فیصد انفیکشنز زدہ ہوتا ہے جسے جلایا جانا ضروری ہے۔ لاہور میں ایک محتاط اندازے کے مطابق مبینہ طور پر روزانہ4ہزار کلو گرام طبی فضلہ چوری ہورہا ہے .جس سے کینسر، ایڈز، ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض پھیل رہے ہیں۔ ایک انسی نریٹر پر ایک دن میں12گھنٹے میں2400کلو گرام فضلہ جلاسکتا ہے. اسی طرح مبینہ طور پر باقی بچ جانے والا4ہزار سے زائد کلو گرام کا فضلہ چوری ہونے اور لوکل پلاسٹک فیکٹریوں کو فروخت ہونے بارے اطلاعات عام ہیں.جس کی محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی مانیٹرنگ نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی اس بات پر انکوائری لگائی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ سابق مسلم لیگ(ن) کے دور میں سے کس سیکرٹری یا سیاست دان نے ایک ہی کمپنی کو 14سے زائد تدریسی ہسپتالوں کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا ۔ہسپتال کے فضلہ کے حوالے سابق دور حکومت میں خرابیوں کی وجہ سے عوام میں انتہائی غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے

  • نواز شریف قید تنہائی کا شکار ہیں، ڈاکٹر عدنان

    نواز شریف قید تنہائی کا شکار ہیں، ڈاکٹر عدنان

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو آج بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن تھا، کوٹ لکھپت جیل میں آج بھی نواز شریف کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے،میں نے باہرگھنٹوں انتظار کیا، مجھے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی .

    ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف قید تنہائی میں ہیں،میری بار بار کی درخواستیں مسترد کردی گئیں،یہ وقت بھی گزر جائے گا.

     

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌ پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • کار ڈیلرزو تاجران کی کراچی اور لاہور میں ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال

    کار ڈیلرزو تاجران کی کراچی اور لاہور میں ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال

    کراچی اور لاہور میں‌ کارڈیلرزاورشوروم مالکان کی ہڑتال ہوئی،تاجران و ڈیلرز حضرات نےکہا کہ ہم کار امپورٹ پالیسی اورایکسائزڈیوٹی بڑھانےکے خلاف ہیں اور اس کی شدید مزمت کرتے ہیں. حکومت نے کار تاجران کے معاشی قتل کے یہ اقدام واپس نہ لیےتو ہم ایک دوروزبعد غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،صدر کارڈیلرزشہزادہ سلیم نے کہا کہ بجٹ کے بعد ٹیکسز کی بھرمار نے کار ڈیلرز کو بھی پریشان کردیا، حکومت نے گاڑی امپورٹ کرنے کے علاوہ اپنے ملک کی گاڑیوں پر بھی ٹیکسز لگادیئے ۔اس سلسلے میں لاہور اور کراچی میں کار ڈیلرز اور شور روم مالکان نے ہڑتال کی،

    ڈیلرز کے مطابق بیرون ملک سے جو گاڑی منگواتے تھے اس پر چار سے پانچ لاکھ دینا پڑیں گے وہ تو کاروبار ختم ہوگیاہے جبکہ جو میڈ ان پاکستان گاڑیاں ہیں ان پر ان وائس کی صورت میں بیس فیصد ٹیکس لگادیے۔

    تین قسم کےمختلف ٹیکس کے بم گرادیے گئے ہیں، گاڑی رجسٹرڈ کرانے کیلئے تو ٹیکسز کا پہاڑ عبور کرنا پڑے گا جس کے باعث ڈیلرز نے ٹیکسز نہ دینے اور ہڑتال کی دھمکی دیدی تھی اور آج وہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں.

    کار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جو گاڑی پہلے چھیانوے ہزار میں رجسٹرڈ ہوتی تھی وہ اب چارلاکھ چھ ہزار کی ایکسائز ایںڈ ٹیکسیشن میں رجسٹرڈ ہوگی۔

    ادھرتاجرایکشن کمیٹی نے ٹیکسز کی بھرمارواپس لینے کیلیے 72گھنٹے کاالٹی میٹم دے رکھا ہے۔

  • تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    تعلیمی نصاب میں سے اسلامی مضامین ختم کئے جانے پر حکومت کی اتحادی جماعت میدان میں آئی، چوھدری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی نصب میں اسلامی مضامین ختم کرنے پر حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین میدان میں آگئے ،چوہدری شجاعت نے اسلامی اورتحریک پاکستان کےمضامین ختم کرنے کیخلاف آوازبلند کردی.

    حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ چودھری شجاعت نے تعلیمی نصاب بنانے کا اختیار صوبوں کو دینے کی بھی مخالفت کر دی، اور کہا کہ اختیارصوبوں کوملنےسےاسلام،پاکستان دشمن نتائج سامنے آناشروع ہوگئے

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کےوقت تعلیمی نصاب کی ترمیم پرشدیدتحفظات کااظہارکیاتھا، آٹھویں جماعت کی کتاب سےاسلامی اورتحریک پاکستان کےباب ختم کر دیئے گئے،کتاب میں اہم تہوار،خون کا بدلہ،موسم،ادب کی اہمیت جیسےباب شامل کئے گئے ہیں.

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہرحکومت اپنےنظریئے کےمطابق نصاب تبدیل کرتی رہے گی،وزیراعلیٰ قائداعظم کی جگہ اپنی تصویرلگاسکتاہے،قانون روک نہیں سکتا، ملک دشمن سنہری شخصیات نصاب سےنکال کرنظریہ پاکستان کو کمزورکرناچاہتے ہیں، علامہ اقبال کی دعائیہ نظم‘‘یارب دل مسلم کووہ زندہ تمنادے’’غائب کردی گئی،پاکستان کےموسم،تفریح کی اہمیت جیسےمضامین کتاب میں ڈال دئیےگئے.

  • نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    نواز شریف سے ملاقات پر پابندی، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے نواز شریف سے ملاات کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ،لاہور ہائیکورٹ میں ملاقات کے دو دن مقرر کرنے اور پابندی ختم کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی.

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے،نواز شریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں .

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف سے کارکنوں اورپارلیمنٹرینزکی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں .

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ہفتے میں 2روز مختص کرنے کا حکم دیا جائے .مریم نواز کی درخواست میں پنجاب حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • مہنگائی کے طوفان میں لاہوریوں کو ملی بڑی خوشخبری

    مہنگائی کے طوفان میں لاہوریوں کو ملی بڑی خوشخبری

    صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں میٹرو بس پر سفر کرنے والوں کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی، میٹرو میں کرایوں کے اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا’

    لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو بس کے کرایوں میں اضافوں کی تجویز دی گئی تھی، دس روپے کرایہ میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا تھا تاہم کرایوں میں اضافے کی تجویز محکمہ خزانہ نے واپس لے لی ہے. محکمہ خزانہ نے کرایوں میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرایوں میں اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.

    خواتین کے لئے میٹرو پر اب سفر ہو گا بالکل مفت، ٹوکن یا کارڈ کی بھی ضرورت نہیں

    کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کے بعد پنجاب حکومت نےصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران شامل ہیں۔ حکومت مارکیٹنگ کمپنی کی مدد سے میٹروبس روٹ پر ذرائع آمدن پیدا کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا تھا .

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

  • جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی،

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر ز کو طلب کیا کیا گیا، پی آئی سی ڈاکٹرز نے رانا ثناء اللہ کا طبی معائنہ کیا. ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کے بعد منیشات کے الزام میں گرفتار ن لیگی رہنما کے لئے مختلف ٹیسٹ تجویز کئے، ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز علاج سے متعلق فیصلہ کرینگے۔

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • رانا ثناء اللہ عمران خان کی آمریت کا مقابلہ کر رہا ہے، شاہد خاقان، خواجہ آصف

    رانا ثناء اللہ عمران خان کی آمریت کا مقابلہ کر رہا ہے، شاہد خاقان، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنماوں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ‌آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے جیل مٰیں ملاقاتوں‌ پر پابندی سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ،رانا ثناء اللہ کو بھی جیل میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی

    شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ آج کون کرے گا نواز شریف سے ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ‌آصف، احسن اقبال کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کرنی تھی لیکن جیل حکام کی طر ف سے‌صرف پانچ افرار کو ملاقات کرنے کی اجازت دی جانی ہے.

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں پر جو مقدمات ہوتے ہیں اس میں نئی چیز کا اضافہ ہوا ہے کہ ملاقاتوں‌ پر پابندی لگا دی گئی، رانا ثناء اللہ دلیر آدمی ہیں جنہوں نے عمران خان کی آمریت کو شکست دے دی.

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا رابطہ باہر کی دنیا سے ختم کرنا چاہتے ہیں ،پچھلے تین ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حکومت کی ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، ایک قیدی پر کیا پابندی لگانی جو پہلے ہی گرفتار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ پچھلے تیس سال میں ہم نے جمہوریت کی طرف ایک قدم بھی نہیں بڑھایا، وہ ایم این اے ہیں اور انہیں جیل میں کوئی سہولت فرایم نہیں کی گئی، دوائیوں، صاف پانی سے محروم کر دیا گیا، ان کے گھر کے لوگ گھنٹوں باہر کھڑے رہتے ہیں. لیکن کھانا اندر نہیں جانے دیا جاتا.