Baaghi TV

Category: لاہور

  • کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں‌ نواز شریف کی طبیعت پوچھنےکیلئےملاقات کی اجازت مانگی گئی مگرانکارکردیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جوہم پرآج گزررہی ہے،کل آپ پربھی گزرےگی. یاددہانی ضروری ہےکیونکہ مکافات عمل اٹل ہے.

    یاد رہے کہ چند دن قبل مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ
    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت پھر خراب ہونے لگی ہے اور انہیں‌ تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ کسی بھی ریلیف کیلئے اُن کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے.

  • وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا جس پر 51 قیدی جیلوں‌ سے رہا ہو گئے ہیں. صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر قیدیوں کی سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سنٹرل جیل لاہور کے 292 ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیو ں کی سزا میں کمی ہوئی، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور 54،لاہور 103، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ 121،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 169قیدیوں ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال 40اورسنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے ۔

    جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

  • لیسکو حکام نے عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم اعلان کر دیا

    لیسکو حکام نے عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم اعلان کر دیا

    عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لیسکو حکام نے کسی فیڈ پر بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں‌ میں‌ شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اس دوران شہریوں‌ کو لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے. ایسے حالات میں‌ لیسکو حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے دنوں‌ میں کسی فیڈ رپر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی.

    لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو طلب کےمطابق بجلی مل رہی ہے. اس لئے عید کے دنوں‌میں‌ لوڈ شیڈنگ نہیں‌ ہو گی.

  • ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین عید کی خوشیاں منانے سے محروم نظر آتے ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو 3 جون تک تنخواہوں‌کی ادائیگی نہیں‌ کی جاسکی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی. واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے گئے لیکن حکومت کے اپنی ریاستی میڈیا ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں. ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پرذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے.

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں‌ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ عیدالفطر سے قبل انہیں‌ تنخواہ دے دی جائے گی لیکن ایسا نہیں‌کیا گیا بلکہ عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی ہے. ملازمین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعطم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • کون کون سا لیڈر کرے گا جیل میں عید؟ بڑی خبر آ گئی

    کون کون سا لیڈر کرے گا جیل میں عید؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق نواز شریف اس بار عید الفطر جیل میں منائیں گے ، عید والے دن کسی سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس بار عید جیل میں منائیں گے، احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادون پر چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہو سکی، اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن نواز شریف عید جیل میں ہی گزاریں گے. مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے. جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کی عید بھی جیل میں ہو گی، انہیں حکومت نے تھری ایم پی او کے تحت تین ماہ کے لئے جیل میں قید کیا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی ،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد ، آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ راولپنڈی ،گورنر پنجاب چو دھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور، پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے ،

  • یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی ضمانت پر درخواست کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ضمانت میں 11 جون کی توسیع کر دی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہم نے قانون کےمطابق فیصلہ کرنا ہے،قانون کےمطابق ملزم کی تعریف کیا ہے، قانون کی نئی تشریح کہاں سےآگئی، یہ تشریح کہاں سےآگئی کہ ملزم کوگرفتارکرنےسے پہلے بتایاجائے،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے باہرنعرےبازی ہوتی ہے،یہ کوئی موچی دروازہ ہے؟

    لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کی،.حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹھوس شواہدکی بناپرحمزہ شہبازکےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ معاملےپربہت کچھ کہا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھرہے؟عدالت کے حکم پرحمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے،عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں نعرے بازی جاری ہے ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے .نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہبازکےاثاثوں میں کروڑوں روپےکا اضافہ ہوا،حمزہ شہبازاپنےاثاثوں کےذرائع بتانے میں ناکام رہےصاف پانی کمپنی کیس سےمتعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا جا چکا ہے، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب نےریفرنس دائرکرنے کے بعدحمزہ شہبازکونامزدکیا،رمضان شوگرملزمیں مقامی ایم پی اے کی درخواست پرنالہ تعمیرکیاگیا، سلمان بٹ ایڈووکیٹ بیرون ملک موجودہیں،پیش ہونےکےلئےمہلت دی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیسزکی سماعت10روزکیلئےملتوی کی جائے،عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں ، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا،عدالت نے نیب پروسیکیوٹرکودلائل دینے کا حکم دیا.

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 5 بچوں‌ کی اموات، حمزہ شہباز شریف کا صوبائی وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 5 بچوں‌ کی اموات، حمزہ شہباز شریف کا صوبائی وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی اموات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے صوبائی وزیر صحت سے مستعفیٰ‌ہونے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ ساہیوال میں پانچ بچوں‌ کی موت حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ہیں. اس انتہائی سنگین نوعیت کے واقعہ پر وزیرصحت پنجاب کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور سخت گرمی کی وجہ سے پانچ بچے جاں‌بحق ہوئے ہیں. اس واقعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کی ہے.

  • 36 اضلاع، 38 ان کے ترجمان ہیں، نیب اورعمران خان کا گٹھ جوڑ ہے. حمزہ شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

    36 اضلاع، 38 ان کے ترجمان ہیں، نیب اورعمران خان کا گٹھ جوڑ ہے. حمزہ شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 ماہ میں ایک ہزارارب روپےکےاضافی قرضے لیے گئے. ڈالرپاکستان کی تاریخ میں سب سےبلندسطح پرچلاگیا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان تاریخ کےنازک دورسےگزررہاہے. ہماری جی ڈی پی سکڑکر 3 فیصدرہ گئی- 9 ماہ میں بجٹ خسارےنے 9 سالہ ریکارڈتوڑدیا ہے. نیب اورعمران خان کاگٹھ جوڑہے. ان کا کہنا تھا کہ گیس،بجلی،صحت،تعلیم سمیت تمام اشیائےخورونوش میں 125 فیصداضافہ ہوا ہے. 36 اضلاع ہیں اور 38 ان کےترجمان ہیں.

    انہوں نے کہاکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 52 فیصدکمی واقع ہوئی ہے. اسی طرح گیس،بجلی و دیگر اشیائےخورونوش میں 125 فیصداضافہ ہواہے. عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں.

  • لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. پانچوں‌ کی حالت بگڑنے پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں‌ ہو سکے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ پیش آیا ہے. بتایا گیا ہےکہ آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم سے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کروائی جارہی ہے جہاں اس نے شراب فروخت کی تاکہ شراب پینے والے مزید لوگوں‌کا جانی نقصان نہ ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں‌ پچیس سے بتیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں. اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح نے درج کروایا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

  • محکمہ صحت کا شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری، سر ڈھانپ کر گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایات

    محکمہ صحت کا شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری، سر ڈھانپ کر گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایات

    محکمہ صحت پنجاب نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں‌ شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ‌ جاری کر دیا ہے. کہا گیا ہے کہ سخت گرمی کے سبب بچے اور بزرگ افراد ہیٹ سٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملکے بیشتر علاقوں‌ جھلسا دینے والی گرمی پڑ رہی ہے اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں‌درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس پر شہریوں‌ کا گرمی سے برا حال ہے. ادھر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بھی شہریوں‌ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 45 سے 47 اور سکھر میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. اسی طرح کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر عید الفطر پر بھی برقرار رہے گی جس پر توقع کی جارہی ہے کہ شہری اس مرتبہ عید پر زیادہ وقت گھروں پر ہی گزاریں‌ گے.

    ملک بھر کی شدید گرمی کی وجہ سے ہی محکمہ صحت پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچے اور بزرگ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں، گرمی کی شدت میں اضافہ، سر درد، چکر، بلڈ پیشر اور غنودگی ہیٹ اسٹروک کی علامات ہو سکتی ہیں لہذا دھوپ میں نکلتے وقت سر کپڑے سے ڈھانپنے کا خصوصی طور پر اہتمام کریں. محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران گرم ہوائیں بھی چلیں گی. اس بار عید کے پہلے 2 روز بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں‌ سے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگ ہیٹ سٹروک اور دیگر بیماریوں‌کا شکار ہو رہے ہیں.