Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ  کا فیصلہ

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔اس دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی۔انہوں نے سپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔وزیراعلی پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔

    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان

  • لاالہ الااللہ کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، تابش قیوم

    لاالہ الااللہ کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، تابش قیوم

    صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز کورس شروع کرنے جا رہے ہیں ،ترجمان مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ لاالہ الااللہ کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کر کے قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گی.خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک بھر میں ہزاروں سحر و افطار دسترخوان لگائے گئے ہیں، پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے خلاف، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

    ان خیات کا اظہار انہوں نے بہاولنگر پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے سیکرٹری جنرل حافظ امیر حمزہ رافع،ترجمان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب احمد اجمل و دیگر بھی موجود تھے، تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی اک نئی لہر آئی ہے جس سے کوئی بھی محفوظ نہیں. مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گی اور پاکستان کی ہر سیاسی ،مذہبی جماعت، ہر اسٹیک ہولڈر، نوجوانوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقے کو امن پر متحد کریں گے.

    تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کی منظوری کو آزاد ی صحافت پر کاری ضرب قرار دیتے ہیں مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور آزادیٔ صحافت کے لیے انکے ساتھ کھڑی ہے.مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں صحافیوں سمیت نوجوانوں کے لئے بے روزگاری کے خاتمے کا شاندار منصوبہ لے کر آ رہی ہے.ہم نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے، صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز کورس شروع کرنے جا رہے ہیں یہ ڈیجٹل اسکلز صحافیوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کریں گے

  • قاری محمد یعقوب شیخ کا وفد کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

    قاری محمد یعقوب شیخ کا وفد کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے وفد کے ہمراہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وفد میں امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی، رابطہ سیکرٹری مرکزی دارالافتاء پاکستان عباس علی زاہد موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا حامد الحق حقانی شہید کے فرزند عبدالحق ثانی،مدیر جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا انوار الحق اور دیگر علماء کرام سے ملاقات کی۔قاری محمد یعقوب شیخ اور پیر سید ہارون علی گیلانی نے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اتحاد امت اور قیام امن کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک جرات مند اور مخلص قائد تھے، جنہوں نے ہر موقع پر امت کے اتحاد اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا۔اس موقع پر مولانا راشد الحق حقانی سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قاری محمد یعقوب شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں تمام دینی و سیاسی قوتوں کو یکجا ہو کر ملک و ملت کے استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام (س) کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ ہر اس آواز کے ساتھ ہے جو دین، اتحاد امت اور ملکی استحکام کی بات کرتی ہے۔

  • اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے  پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: ہتک عزت کے دعووں کے لیے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کے خلاف اداکارہ ریما خان کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی،جس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ ریما خان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں ہونے والی سما عت کے دوران، ریما خان کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ہتکِ عزت کے قانون 2024 کے تحت ٹریبونل قائم کیے جانے چا ہیے تھے 2024 کے قانون سے قبل، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کر سکتے تھے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کا اقدام قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

    ریما خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوری طور پر ٹریبونل قائم کیا جائے اس اقدام سے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہوگا۔

    اب پنجاب حکومت کو عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا، معاملے کی اگلی سماعت کا انتظار ہے، جس میں عدالت حکومتی اقدامات کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

  • پی ٹی آئی کے بھگوڑے بیرونِ ملک بیٹھ کر  سازشیں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری

    پی ٹی آئی کے بھگوڑے بیرونِ ملک بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں، جبکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت دہشت گرد حملوں پر جشن منا رہی ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے اور پاک فوج کے بہادر جوان دن رات ملک کے تحفظ کے لیے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ جعفر ایکسپریس حملے میں سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں آپریشن مکمل کر کے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور جعلی اے آئی فوٹیجز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی کے بھگوڑے بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے6 اضلاع میں کرفیو نافذ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ وہاں چند دنوں میں دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کی حمایت کی، جبکہ 4 مارچ کو بنوں دھماکے میں ایک افغان شہری کی شناخت ہوئی ہے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز ہمیشہ ملک کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب بھی پریس کانفرنس کرتی ہیں تو مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کے بارے میں قوم کو آگاہ کرتی ہیں۔ مریم نواز کی اولین ترجیح پنجاب کے عوام ہیں، اور ان کے اقدامات سے صوبے میں خوشحالی آ رہی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، صرف 17 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ عوام کی اکثریت ان کے فیصلوں سے مطمئن ہے۔ چینی کے بحران کو بھی مناسب حکمت عملی سے حل کیا گیا، اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے،پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور پنجاب حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ دہشت گردی کی نئی لہر کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیراعظم نے بھی پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تحریکِ فساد کا واحد مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، مگر ہماری سیکیورٹی فورسز اور عوام اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اپنی فوج اور اداروں پر فخر ہے جو ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں

  • شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بارے عدالتی فیصلہ

    شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بارے عدالتی فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر دیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے سے متعلق کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیجتے ہوئے شواہد کی روشنی میں نیا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

    فیصلے میں عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اگر خاتون یہ ثابت کرتی ہے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے، تو ٹرائل کورٹ بچی کے خرچے کا تعین کرے گا۔ عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف اور برابری کا تقاضا یہ ہے کہ اگر بچی کا بائیولوجیکل والد ثابت ہو جائے تو وہ اس کے اخراجات کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کی کفالت کرے۔عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواست گزار محمد افضل نے خاتون مریم سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ زیادتی کے اس واقعے کے نتیجے میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا۔ خاتون نے بچی کے خرچے کے لیے بائیولوجیکل والد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ تاہم درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ بچی اس کی نہیں ہے، لہٰذا خرچے کا دعویٰ مسترد کیا جائے۔ اس پر ٹرائل کورٹ نے خاتون کا دعویٰ تسلیم کرتے ہوئے بچی کے خرچے کے طور پر ماہانہ تین ہزار روپے مقرر کر دیے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار محمد افضل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے یہ رائے ظاہر کی کہ یہ بچے کے خرچے کا معمولی کیس نہیں ہے۔ جائز اور بائیولوجیکل بچے میں فرق واضح ہے، کیونکہ جائز بچہ قانونی شادی کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، جبکہ بائیولوجیکل بچہ شادی کے بغیر پیدا ہوتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ اگر کوئی خاتون بائیولوجیکل بچے کے خرچے کا دعویٰ دائر کرتی ہے اور والد اس بچے کو اپنا نہ مانے، تو اس صورت میں فیصلہ کرنے سے پہلے اس بچے کی ولدیت ثابت کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے کہا کہ بچے کی قانونی حیثیت طے کیے بغیر خرچہ مقرر کرنا غیر شفافیت ہوگا۔عدالت نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ میں دلائل کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا۔ وکیل کے مطابق خاتون کو بچے کی ولدیت ثابت کرنے کے لیے متعلقہ عدالت سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت تھی اور درخواست گزار کے مطابق وہ کسی ناجائز بچے کی پرورش کا ذمہ دار نہیں ہے۔

    فیصلے میں قرآن و سنت کے حوالے کے ساتھ ساتھ شریعت کورٹ کے فیصلوں کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ عدالت نے ویسٹ پاکستان فیملی ایکٹ 1964 کے تحت فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فیملی عدالت کے دائرہ اختیار کا اعتراض درست نہیں ہے۔ سی آر پی سی کے سیکشن 488 کے تحت فیملی نوعیت کے معاملات کے لیے مجسٹریٹ کو دائرہ اختیار حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کے قانونی سسٹم کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہاں ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو حقوق دیے گئے ہیں۔عدالت نے اس کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیجتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بچے کے خرچ کے حوالے سے مناسب اور قانونی فیصلہ کیا جا سکے۔

  • تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے
    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

  • پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھپلنے والی مہلک بیماریوں کا مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ کالی کھانسی، نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہو سکتے ہیں۔جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرز اور کاؤنٹرز بنائے جاہیں۔ اور تمام ضروری ادویات اسپتالوں میں موجود ہونی چاہیے۔ اسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال اس موسم میں انہی بیماریوں سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

  • نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی  ہدایت

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

    لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ”لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول“ (لہر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، محمد نواز شریف ”لہر“ کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، جب کہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور متاثرین کو متبادل جگہ دینے پر اتفاق کیا گیا نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے ایک جامع پلان طلب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کو چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اجلاس میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لیے پانچ مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی، جبکہ نیلا گنبد کو اس کی اصل صورت میں بحال کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اجلاس میں سرکلر روڈ، باغیچیاں اور بدرو کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت دی، بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کے مناظر کو واضح کرنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، جبکہ شاہ عالم مارکیٹ سے بھاٹی گیٹ تک پیدل گزرگاہ بنا نے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    محمد نواز شریف نے کہا کہ پرانے لاہور کی اصل حالت میں بحالی ضروری ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک خصوصاً یورپ نے اپنے شہرو ں کو صدیوں بعد بھی پرانی شکل میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل لاہور کو انڈو پاک کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن تجاوزات کی وجہ سے اب کوئی تاریخی بازاروں میں جانا پسند نہیں کرتا۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قدیم لاہور کی بحالی پر کام جاری ہے اور چند سالوں میں شہر کی ایک نئی شکل نظر آئے گی انہوں نے واضح کیا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے ساتھ انہیں برقرار رکھنا بھی ضروری ہے اور اس کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے کم از کم 115 عمارتیں تاریخی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہیں، جبکہ کالونیل دور کی 75 قدیمی عمارتوں میں سے 48 عمارتوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری، دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا، رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
    پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے کی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی۔

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک تھے،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ