Baaghi TV

Category: لاہور

  • بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ عدالت

    بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپس اور ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ، بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ ایکس کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، تمام فریقین جواب داخل کرانے کے پابند ہیں، وزرات داخلہ نے ایکس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

    جسٹس علی ضیاء باجوہ نے استفسار کیا کہ اگر ایکس یا ٹوئٹر بلاک ہونے کے باوجود استعمال ہو رہا ہے تو ذمہ دار کون ہے؟ رپورٹ دی جائے کہ پابندی کے باوجود ایکس کیوں استعمال ہو رہا ہے،اس پر پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ وی پی این کے ذریعے ایکس ٹوئٹر استعمال ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

    لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

    لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے برکی روڈ کے قریب کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خود کش دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، خودکش بمبار کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد لاہور پربڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، مگر بروقت کارروائی سے شہر بڑی تبادہی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    مارک کارنی نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

    8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

  • لاہور کے جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز تنخواہ لیتے رہے، انکشاف

    لاہور کے جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز تنخواہ لیتے رہے، انکشاف

    لاہور کے جناح اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پرکاغذوں میں آن ڈیوٹی ڈاکٹرز بیرون ملک مقیم ہیں،یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے 6 ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔غیر حاضرڈاکٹرز کی روزانہ حاضری کی تصدیق کرنےوالوں کوشوکاز جاری کردئیے گئے،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غائب ہیں اور تنخواہیں وصول کرتے رہے۔سرکاری خزانے کو غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے نقصان ہوا،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں انکوائری کمیٹی نے 3 نرسز کو غفلت کی مرتکب قرار دے دیا۔باغی ٹی وی کے مطابق تینوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے،میو اسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن رپورٹ ہوا۔

    تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد

    جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

  • تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد

    تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد

    محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام 9 ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کردیں۔ اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق کالجز میں فن فئیر اور سپورٹس گالا کی تقریبات پر اساتذہ اور طلبہ کی انڈین گانوں پر رقص کرنے کی شکایات ملیں، تعلیمی ادارے مقدس مقامات جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ تمام ڈائریکٹر کالجز اپنے زیر انتظام کالجز کے سربراہان کو خصوصی ہدایت کریں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کالج میں غیر اخلاق روکا اور ادکاری نہیں ہونی چاہیے، کسی کالج سے شکایت ملی تو متعلقہ کالج کے سربراہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

  • نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کا واقعہ،کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں،سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔

    ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے اور غیر تسلی بخش جواب پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ ہوگا،سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

    گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

  • دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک میں خون بہانے والا کسی رحم کا مستحق نہیں.صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے.سانحہ بولان کے بعد وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا اعلان مرکزی مسلم لیگ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت و اپوزیشن قیام امن کے لیے ایک پیج پرہوں. کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک میں خون بہانے والا کسی رحم کا مستحق نہیں.مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطےکر ملک گیر تحریک چلائے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ قوم کے ساتھ ہمارے سیاستدان بھی متحد ہوں. دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے.مرکزی مسلم لیگ نے نے ہمیشہ نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی . وزیراعظم اے پی سی میں تمام محب وطن جماعتوں کو دعوت دیں. سیکورٹی فورسز کے جوان، عام شہری شہید ہو رہے ہیں.سیاستدانوں کو آپس کی لڑائیوں کو ترک کر کے ایک میز پر بیٹھنا ہو گا اور ایک مضبوط لائحہ عمل،ردعمل دینا ہو گا.وزیر دفاع خواجہ آصف اپوزیشن کو اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ دیتے ہیں تواپوزیشن کو اے پی سی میں شریک ہونا چاہیے. دہشتگردی کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے.بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے.دین اسلام میں کسی بے گناہ کا خون بہانے کی اجازت نہیں.

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ قوم سانحہ بنوں، جامعہ حقانیہ،بولان کے غم سے نہیں نکلی اور ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر ہی تنقید کر رہے ہیں. مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گی.اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

  • پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

    پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 کا غائب ہونے والا پہیہ بالآخر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مل گیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یہ پہیہ ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اسپہانی ہینگر کے پاس پایا گیا ایئرپورٹ کے وہیل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائیر کی نشاندہی کی،پہیے کی علیحدگی کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس غیرمعمولی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے ساتھ بحفظت لینڈنگ کی تھی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پہیہ کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا ہو-

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ محفوظ رہی، اور جہاز کے ڈیزائن میں ایسی ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ پرواز کے دوران کسی قسم کا خطرہ نہ ہو تاہم اس واقعے کی گہرائی سے چھان بین کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے بورڈ نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

    ڈیرہ غازی خان: ماحول دوست زراعت پر تربیتی پروگرام مکمل، کسانوں میں اسناد تقسیم

  • دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا، مگر جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت تک نہ کرے اور اپنی فوج پر چڑھ دوڑے، وہاں متحد ہونا بھی مشکل ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ایک مذمت تک کا لفظ نہیں بولا گیا، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف بولنا چاہیے تھاہمیں ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا ہوگا، وزیراعظم نے اس معاملے کو بخوبی ٹیک اپ کیا ہے، خیبرپختونخوا میں ایک دھماکہ ہوا ہے، اللہ سب کی حفاظت کرے۔

    وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کی جنگ کے بجائے ہمیں ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے۔ ملک سب کا ہے، تحر یک انصاف کو اپنے قیدی کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کا خیال رکھنا ہوگا، امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، اور وہ اس سے نہیں بھاگ سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کو حکومت کے ساتھ نہیں بٹھا سکتے، البتہ پی ٹی آئی کے باقی لوگ حکومت کے ساتھ بات کر سکتے ہیں خیبر پختونخوا کی حکومت افغانستان میں وفود بھجوانے میں مصروف ہے۔

    ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

  • پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

    پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

    لاہور(باغی ٹی وی) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور نازیبا سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ ان احکامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    سرکلر کے مطابق پنجاب کے تمام کالجز میں اسپورٹس گالا، فن فئیرز اور دیگر تقریبات میں ڈانس اور بھارتی گانے بجانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ، فحش لباس پہننے اور نازیبا جملے بولنے کی بھی سختی سے ممانعت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے طلبہ کے کردار سازی کے مراکز ہیں، جہاں غیر تعلیمی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام کالجز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں تعلیمی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ طلبہ کا دھیان صرف تعلیم اور اخلاقی اقدار پر رہے۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی کالج میں ان احکامات کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی اداروں سے فوری طور پر ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی غیر تعلیمی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

  • مسائل کا حل اتحاد میں، نظریہ پاکستان پر ہی قوم کو متحد کیا جا سکتا ہے، مرکزی مسلم لیگ

    مسائل کا حل اتحاد میں، نظریہ پاکستان پر ہی قوم کو متحد کیا جا سکتا ہے، مرکزی مسلم لیگ

    بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے،خالد مسعود سندھو
    پیکا ایکٹ کے خلاف مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان پر متحد ہونے والی قوم کو آج بھی نظریہ پر ہی متحد کیا جا سکتا ہے. بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے.مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد قیام امن کی ملک گیر تحریک چلائے گی . خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک بھر میں ہزاروں افطار دسترخوانوں پر شہری سحری و افطاری کر رہے ہیں.پیکا ایکٹ آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف، صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم ، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، صدر کراچی احمد ندیم اعوان بھی موجود تھے . صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مسائل سے دو چار ہے ان کے حل کے لئے نظریہ پاکستان پر جڑنا ہو گا.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے.قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرارداد کی منظوری خوش آئند،تاہم ایوانوں سے باہر بھی متفقہ لائحہ عمل سامنے آنا چاہئے.تمام سیاسی ،مذہبی، محب وطن جماعتیں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں . مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد امن مارچ کا انعقاد کرے گی. ہم حکمرانوں کو باور کروائیں گے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے نہ صرف معیشت مستحکم ہو گی بلکہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری بھی آئے گی.

    مرکزی ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد آئی ٹی کی ٹریننگ کروائے گی. ہم ملک بھر کے نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے تا کہ وہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکیں.بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا تو مایوسیاں ختم ہوں گی. پیکا ایکٹ کے خلاف مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. آزادی اظہار رائے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دینا پڑا تو دیں گے