Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈرل مشین چلا کر بچوں کو خوفزدہ کر کے مدرسہ معلم کی طلبا سے بدفعلی

    ڈرل مشین چلا کر بچوں کو خوفزدہ کر کے مدرسہ معلم کی طلبا سے بدفعلی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی، بچے کو ڈرانے کے لئے ڈرل مشین چلا کر دکھاتے رہے اور ڈرا کر بار بار بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے.

    واقعہ لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی،قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے،بچے نے گھر بتایا تو والدشہباز علی تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کروایا. پولیس نے مدرسہ معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا.

    دوسری جانب لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا ہے،10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا تھا۔

  • سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

    حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی سے قتل کی گھناؤنی واردات کی۔رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن سمرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان (سالی اور بہنوئی) کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  • موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

    موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

    دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

    ادارہ برائےشماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 45.4 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2023 میں 49.9ارب روپے مالیت کےموبائلز فونزدرآمد کئے گئے تھے ۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی قومی درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 9 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوںگے۔صوبائی وزیرنے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دو سال تک موبائل کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائیگی۔صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی اسمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند ہے، موبائل قیمتوں میں کمی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، چین سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں.پنجاب میں جلد اربوں روپے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئیگی، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات دی جا رہی ہیں، صوبائی وزیر نے موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کیا۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  • بلوچستان محتاج نہیں لیکن  مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ،فرح عظیم شاہ

    بلوچستان محتاج نہیں لیکن مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ،فرح عظیم شاہ

    لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں سابق ترجمان بلوچستان حکومت وممبر صوبائی اسمبلی بلوچستا ن فرح عظیم شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد ، محبوب چوہدری نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔اس موقع پر کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبرڈاکٹر کرسٹوفرنے خصوصی شرکت کی ۔

    میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پورے بلوچستان میں سیکیورٹی کے مسائل نہیں، محض چند حصوں میں شورش ہے جن کی واحد وجہ دہشتگرد ہیں جن کا نہ تو کئی مذہب ہے نہ انکا پاکستان سے کو ئی تعلق ہے،ایسے لوگوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، بلوچستان کوئی محتاج نہیں لیکن ان مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ، ہر مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہو سکتا۔انھو ں نے کہاکہ ہنر مند بلوچستان بنائیں گے۔ فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں منفی کی بجائے بہت ساری مثبت چیزیں ہو رہی ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے حوالے سے مختلف پارلیمنٹیرین سے بات ہوئی تو انھوں نے بڑی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان بالکل وزٹ کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقہ میں وہاں کی عوام کے حقوق یا وسائل کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں اور دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاح کیلئے بہت سارے اقدام کئے جارہے ہیں ان میں سب سے بڑھ کر ایمان پاکستان تحریک شروع کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرتیں کافی حد تک کم ہوئی ہیں۔

    فرح عظیم شاہ کا کہناتھا کہ چند مٹھی بھر لوگوں نے منفرد جذبے کی مدد سے پاکستان کوحاصل کیا اور اب تو کروڑوں ٹیلنٹڈ لوگوں کی فراوانی ہے بس 1947والے جذبے کی ضرورت ہے اور ایمان پاکستان تحریک شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے اور صوبہ کے کچھ حصوں میں محض ایک ماہ کے اندر لڑکیوں کیلئے تین ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں،ہم اپنے بلوچستان کومحتاج نہیں، ہنر مند بلوچستان بنائیں گے اور ہم لوگوں کی سپورٹ لینے کی بجائے ان کو سپورٹ فراہم کرینگے۔اس حوالے سے ترکی کے ساتھ جلد معاہدے کئے جائیں گے جس کے بعد ہنرمند افراد کو وہاں بھیجا جائیگا، اپنی یوتھ کو سکالرشپ پر وہاں بھیجا جائیگا،کاروباری خواتین کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کی جائیگی،اپنے فنکاروں کو متعارف کروایا جائیگا۔ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز پاکستان کے سفیر ہیں اور ایمان پاکستان تحریک کیلئے بھی میڈیا کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ منفی کی بجائے مثبت چیزیں دنیا کے سامنے رکھنی ہونگی کیونکہ جو کام بندوق کے زور پر نہیں کیا جاسکتا وہ کام اخلا ق سے کیا جا سکتاہے۔سب کو پتہ کہ بہت ساری عالمی قوتیں ہیں جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں اور یہ قوتیں بوچستان میں کام کر رہی ہیں اور کچھ لوگ انہیں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ معدنی وسائی اور ٹرانزٹ روٹ کی وجہ سے بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوممالک پاکستانیوں پر ویزے کی پابندیاں لگا رہے ہیں ان کو چاہئے کہ پابندی کی بجائے وہاں جا کر بھیک مانگنے اور چوری کرنیوالوں کو ہمارے حوالے کریں ہم سخت سزا دیں گے۔

    اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ایمان پاکستان تحریک کیلئے میڈیا کے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کروائی۔

    اس موقع پرڈاکٹر کرسٹوفر، ایگزیکٹو ممبر کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن نے موسمیاتی تبدیلیوں اور اسکے اثرات پر گفتگو کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے اجلاس میں بھی اس پر بات ہوئی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائینگی۔انھوں نے پاکستانی عوام،وزیراعظم محمد شہباز شریف، سپیکر پنجاب اسمبلی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔آخر میں صدر پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد کی طرف سے مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

  • دوسوتیلے بھائیوں کی ہلاکت، ایس ایس پی کا جائے وقوعہ کا دورہ

    دوسوتیلے بھائیوں کی ہلاکت، ایس ایس پی کا جائے وقوعہ کا دورہ

    لاہور: باٹا پور کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سوتیلے بھائیوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کا معائنہ کیا۔

    ایس ایس پی محمد نوید نے ایس پی کینٹ کو واقعہ کی فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ تفتیش کے مطابق، ہلاک ہونے والے سوتیلے بھائیوں میں سیف اسلم اور ارسلان شامل ہیں، جبکہ ایک اور شخص مرسلین شدید زخمی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی محمد نوید نے یقین دلایا کہ اس ڈبل مرڈر کے واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی تفتیش میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تفتیش کو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • قاری محمد یعقوب شیخ کی حافظ خالد نیک سے ملاقات،دی مبارکباد

    قاری محمد یعقوب شیخ کی حافظ خالد نیک سے ملاقات،دی مبارکباد

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد نیک گجر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر قاری محمد یعقوب شیخ نے حافظ خالد نیک گجر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے پارٹی قیادت کی بہترین حکمت عملی جاری رہے گی۔ اس موقع پر جماعتی نظم و ضبط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔حافظ خالد نیک گجر نے قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت کے نظریے کی ترویج اور کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

    ملاقات میں دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھی شرکت کی اور نئی ذمہ داریوں پر حافظ خالد نیک گجر کو مبارکباد دی۔

  • عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے: مریم نواز

    عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاربار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔بے روزگار ہونے والے افرادکے لئے متبادل انتظام ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسدادتجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا۔قائد محمد نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

  • تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

    میرا سوہنا دیس پنجاب۔۔۔۔ شالا ہسدا دیس پنجاب ”،تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس اسٹیڈیم آمد پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا-

    وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوارہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے-چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی- مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کر دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا-ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہوتے فورٹریس اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا- پاکستان، کویت، ناروے،عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا-پاکستان، ایران، ترکیہ، تاجکستان کی ارچری ٹیموں کے دستے نے بھی مارچ کیا-ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اور اونٹنیاں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا- شو میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش کی گئی- لوہی، مندری بھیڑ،تھل فیصل آباد اور گجرات بیتل اور ناچی بکریوں کی نمائش بھی توجہ کامرکز رہی- علاقائی اور صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے- سجے سجائے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص کے مظاہرے پیش کئے گئے-سینکڑوں ڈھولچیوں کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا-بیک وقت 6 ڈھول بجاتا ڈھولچی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا-

    ہارس اینڈ کیٹل شو میں درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا گیا- سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا- مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا- معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے سینکڑوں فنکاروں کے ہمراہ پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا- عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس پر ہزاروں بچوں اور نوجوان سٹیج کے سامنے جمع ہو گئے – تقریب میں ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے- ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کی گئیں – ہارس اینڈ کیٹل شو میں کثیر تعداد میں فیملیزنے شرکت کی- تالیاں بجاکر داد دیتے رہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی-حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا- ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا-

    کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

  • سپیشل افراد کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات

    سپیشل افراد کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ان کی ہدایت پر ایک نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت سپیشل افراد کو معاون آلات فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے منفرد پروگرام کے ذریعے سپیشل افراد کے لیے معاون آلات کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ ان آلات میں ویل چیئر اور آلہ سماعت شامل ہیں۔ اس اقدام سے سپیشل افراد کو روزمرہ کی زندگی میں آسانی ہوگی اور ان کی نقل و حرکت میں سہولت پیدا ہوگی۔پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کو ویل چیئرز مفت فراہم کی جائیں گی۔ ویل چیئر کی فراہمی سے ان افراد کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی، جس سے ان کے لیے اپنے ارد گرد کی دنیا سے جڑنا اور روزانہ کے کاموں کو انجام دینا ممکن ہوگا۔

    سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی آلہ سماعت بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس آلے کی فراہمی سے ان افراد کی قوت سماعت میں بہتری آئے گی اور ان کی قوت گویائی بھی بہتر ہو سکے گی، جس سے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ سپیشل افراد معاون آلات کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایک پورٹل https://adwc.punjab.gov.pk متعارف کرایا ہے جہاں سپیشل افراد گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔

    سپیشل افراد کو درخواست دینے کے لیے اپنے معذوری کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ معذور افراد کا شناختی کارڈ، بے فارم اور ڈسٹرکٹ ڈس ایبلٹی اسسمنٹ بورڈ سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔سپیشل افراد یا ان کے خاندان والے معلومات کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1312 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے انہیں معاون آلات اور دیگر متعلقہ خدمات کی معلومات فراہم کی جائے گی۔ سپیشل افراد اور ان کے خاندانوں کو مزید رہنمائی کے لیے متعلقہ اضلاع میں سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفاتر سے بھی مدد مل سکتی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پیغام
    مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ "سپیشل افراد بہت سپیشل اور قابل قدر ہوتے ہیں۔ ان کی بحالی اور بہتری کے لیے ہم اپنا عہد ضرور پورا کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سنٹر پراجیکٹ بھی جلد مکمل ہوگا، جس سے سپیشل افراد کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔”

    مریم نوازشریف نے یہ بھی بتایا کہ "ہمت کارڈ کا اجرا سپیشل افراد کو معاشی خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنے حقوق اور مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔”یہ منصوبہ پنجاب میں سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔

    صدر مملکت آصف زرداری کی پرتگال میں ترک صدر سے ملاقات

  • انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    قومی فاسٹ بالر حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کی رپورٹ آگئی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حارث رؤف ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔توقع ہے حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل صحت یاب ہو جائیں گے، حارث رؤف کونیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔انکی یہ انجری سنگین نہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگے ، یہ میچ پاکستان کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ، جیت کی صورت میں پاکستان کے سہ ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا امکان ہے۔شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائیگا۔

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب