Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیوزی لینڈ کے کھلاڑی  رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق رچن رویندرا کا کل جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنے کا امکان نہیں،ان کے ماتھے پر ٹانکے آئے ہیں،ابتدائی طور پر ہیڈ انجری اسسمنٹ پاس کی تھی۔رچن ر ویندرا بہتر محسوس کر رہے ہیں،وہ ایچ آئی اے کے عمل کے تحت زیر نگرانی رہیں گے،دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑی پریکٹس میں مصروف رہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کل قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائےگا۔

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

  • لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے،جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط

    وزیراعظم کامتحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کا اعلان

  • حافظ خالد نیک مرکزی مسلم لیگ  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

    حافظ خالد نیک مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ خالد نیک کو پارٹی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے،

    اس امر کا فیصلہ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اتفاق رائے سے حافظ خالد نیک کو مرکزی مسلم لیگ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا. حافظ خالد نیک کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ حافظ خالد نیک مرکزی مسلم لیگ کی مضبوطی کے لئے کردار ادا اورپارٹی منشور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے۔

    اس موقع پر حافظ خالد نیک نے پارٹی قیادت کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کا ر لاتے ہوئے پارٹی کی خدمت کروں گا اور پارٹی کوفعال بنانے میں اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاؤں گا۔

    بیرونی دباؤ پر ٹیکسز کا نفاذ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا.حافظ طلحہ سعید

  • بیرونی دباؤ پر ٹیکسز کا نفاذ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا.حافظ طلحہ سعید

    بیرونی دباؤ پر ٹیکسز کا نفاذ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا.حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر زرعی ٹیکس لگانا کسی صورت درست نہیں. بیرونی دباؤ پر ٹیکسز کا نفاذ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا. سرکاری ملازمین ریاست کے ستون ،ان کےمسائل حل کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے.ملازمین کے حقوق کی حمایت مرکزی مسلم لیگ کی اولین ترجیح ہے، مرکزی مسلم لیگ ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ ہے. کسان کو بنیادی حق اور صنعتکاروں وتاجروں کو سستی بجلی ملنی چاہئے تا کہ صنعتوں کا پہیہ تیز رفتاری سے چلے۔

    ان خیالات کا اظہار حافظ طلحہ سعید نے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ملی لیبر کی ذیلی فیڈریشنز کی تقریب حلف برداری و بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.حافظ طلحہ سعید کے تقریب حلف برداری میں پہنچنے پر ملی لیبر فیڈریشن کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں.حافظ طلحہ سعید نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ملازمین کے حقوق و فلاح و بہبود کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے.ہم معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے.

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کسانوں پر آئی ایم ایف کے مطالبے پر زرعی ٹیکس لگانے کی بجائے کسانوں کو ریلیف دیا جائے.آئی ایم ایف کے دباؤ پر زرعی ٹیکس لگانے سے گندم اور دیگر اشیاء مزید مہنگی ہو جائیں گی، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔حکومت کسانوں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ مہنگائی میں کمی ہو.

  • پولیس اہلکار نے بھکاری خاتون کی عزت لوٹ لی

    پولیس اہلکار نے بھکاری خاتون کی عزت لوٹ لی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکار نے بھکاری خاتون کی عزت لوٹ لی.

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، واقعہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے گداگر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے سے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص پر گولیاں بھی چلائیں جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھابھکاری خاتون سے زیادتی کےواقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

    خود کو پیغمبر کہنے،گھر میں جعلی کعبہ بنانے،خواتین کو جنت کی خوشخبری سنانے والا جعلی پیرگرفتار

    صوابی جلسہ،شیر افضل مروت کی انٹری،پی ٹی آئی کارکنان کا بھرپور استقبال

  • پنجاب اسمبلی میں منعقدہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس اختتام پذیر

    پنجاب اسمبلی میں منعقدہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس اختتام پذیر

    پنجاب اسمبلی میں منعقدہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کی ایشیا ءاور جنوب مشرقی ایشیا ءکی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، جس کے اختتام پر چارٹر آف لاہور کی منظوری دی گئی۔

    قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔کانفرنس میں جمہوری روایات، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، خواتین، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے مؤثر قانون سازی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سوشل میڈیا کے ضابطے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی پہلی مشترکہ ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیا ءکی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات، جدید پالیسی سازی، پارلیمانی سفارت کاری، علاقائی تعاون اور مقامی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ غلط معلومات، نفرت انگیز تقاریر اور ڈیجیٹل بدعنوانی کے خاتمے کے لیے متحد کوششیں درکار ہیں۔سپیکر نے جمہوری اصولوں، آئینی اقدار، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور احتساب کے نظام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کی اہمیت اجاگر کی۔

    اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کی پہلی مشترکہ ایشیا ءاور جنوب مشرقی ایشیاء کی علاقائی کانفرنس میں ” چارٹر آف لاہور ”پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پارلیمان جامع طرز حکمرانی، احتساب، اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور ہمیں مشتر کہ قانون سازی، جدید پالیسی سازی، اور بین الپارلیمانی تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی، سماجی و اقتصادی عدم مساوات، اور تکنیکی ترقی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ چارٹر آف لاہور میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پارلیمانی سفارت کاری، علاقائی تعاون، اور پائیدار امن کو فروغ دیا جائے گا، مقامی حکمرانی کے ڈھانچے کو با اختیار بنایا جائے گا۔ تا کہ مساوی ترقی یقینی بنائی جا سکے، غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر، اور ڈیجیٹل بد عنوانی کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے صحت تعلیم، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر قانون سازی کو فروغ دیا جائے گا، خواتین نو جوانوں، معذور افراد، اور اقلیتوں کی پارلیمانی عمل میں مساوی شرکت یقینی بنائی جائے گی، ماحولیاتی تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور سرحد پار تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، پارلیمانی اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) ایشیا ریجن کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے معزز سپیکرز کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان دونوں علاقائی اسمبلیوں کو CPA ایشیا کے مشاہدہ کار کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے کے بعد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حقیقی نمائندہ اسمبلیاں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر اس پیشرفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ دونوں اسمبلیاں جلد مکمل رکنیت حاصل کریں تاکہ وہ عالمی پارلیمانی برادری میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

    دولت مشتر کہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کی پہلی مشتر کہ ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیا ءکی علاقائی کا نفرنس کے اختتام پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سی پی اے جاروس ماتیا (Jarvis Matiya) نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ووٹ آف تھینکس پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔ تمام مندوبین کی فعال شرکت اور گہری وابستگی نے اس اجتماع کو کامیاب بنایا۔ سری لنکا کے ممبر آف پارلیمنٹ محمد ملا فرمحمد منیر نے بھی کا نفرنس کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ اجلاس خطے کے قانون سازوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کی میز بانی اور اس ایونٹ کے بہترین انتظامات پر میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ”پاہنگ اسٹیٹ قانون ساز اسمبلی ملائیشیا کے سپیکر دا تو سری حاجی موحد شر کار بن حاجی شمس الدین نے بھی اپنے خطاب میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ” یہ اجتماع ہماری مشتر کہ جمہوری اقتدار کوفروغ دینے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ہمیں عالمی مسائل پر گفتگو کا موقع دیا، جو ہمارے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر دا تو سری حاجی موحد شر کار بن حاجی شمس الدین نے کانفرنس میں شریک سپیکرز کا تعارف بھی کروایا اور ان کی شرکت کو بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

    ووٹ آف تھینکس کے دوران مندوبین نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی تعاون، قانون سازی کے تجربات کا تبادلہ، اور مشتر کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی و عالمی سطح پر رابطے کو مزید فروغ دینا نا گزیر ہے۔ تقریب کے اختتام پر غیر ملکی مندوبین نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دولت مشترکہ ممالک کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

    قبل ازیں کانفرنس دوسرے روز بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانون سازی، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے قانون سازی، پارلیمانی اصلاحات, مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعاون اور سوشل میڈیا گورننس،صحت اور تعلیم: جامع سماجی ترقی کے حوالے سے الگ الگ اجلاس ہوئے جن میں ڈپٹی سپیکر برطانوی ہاؤس آف کامنز نصرت غنی، سینیٹر انوشا رحمان، سینیٹر رانا محمود الحسن، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سپیکر کے پی کے بابر سلیم،سپیکر گلگت بلتستان نزیراحمد، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء ذیشان رفیق، خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر سکول ایجوکین رانا سکندر حیات،ممبر زقومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، سردار اویس دریشک،منزہ حسین، سید نوید قمر، رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم، رکن سندھ اسمبلی مخدوم فرخ زمان، اراکین پنجاب اسمبلی احمد اقبال، ذوالفقار علی شاہ، نوشین عدنان،سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر اور دیگر نے خیالات کا اظہار کیا۔

  • پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ڈسٹرکٹ و ڈویژن لاہور کے علاوہ، ملی کار ٹرانسپورٹرز اینڈ ڈرائیور فیڈریشن لاہور، ملی کار ڈیلر فیڈریشن لاہور، اور ملی کار رینٹ اے کار فیڈریشن لاہور کے عہدیدار وں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

    مرکزی سیکرٹریٹ چوبرجی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، لاہور ڈویژن کے چیف کوآرڈینیٹر محمد اسلم خان، صدر چوہدری ابوہریرہ، ضلع لاہور کے چیئرمین میاں ریاض، جنرل سیکرٹری محبوب عالم سندھو، ملی کار ٹرانسپورٹرز اینڈ ڈرائیورز فیڈریشن لاہور کے صدر ابودردا سلیم، ملی کارڈیلر لاہور کے سرپرست اعلیٰ محمد آصف بٹ، چیئرمین میاں شفیق، صدر اویس سلیم، جنرل سیکرٹری چوہدری ابرار، ملی کار رینٹ اے کار فیڈریشن لاہور کے صدر عامر بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران،ٹرانسپورٹرز، کارڈیلرز اور سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں غلام مصطفی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے نومنتخب عہدیداران کو ملازمین و محنت کش طبقے کے حقوق کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی و قانونی حق ہے، جسے کسی بھی صورت میں ختم نہیں جا سکتا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو روکنے کے لیے دیے گئے حکم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیف سیکرٹری نے احتجاج روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری خودچیف سیکرٹری پر ہوگی۔

    رانا جبران نے کہا کہ ملی لیبر فیڈریشن ملازمین و محنت کش طبقہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی اور اس کے لیے تمام تر آئینی و قانونی راستوں کو اپنایا جائے گا۔ ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور ہر سطح پر ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو فیڈریشن اس مسئلے پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ملی لیبر فیڈریشن ہر ڈیپارٹمنٹ میں لیبر کے لیے فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گی۔

  • لاہور: باپ بیٹی گینگ منشیات فروشی میں گرفتار، 11 کلو چرس برآمد

    لاہور: باپ بیٹی گینگ منشیات فروشی میں گرفتار، 11 کلو چرس برآمد

    لاہور (باغی ٹی وی) شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کر لیا، جن سے 11 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور اس کی بیٹی رومیشہ پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کر رہے تھے۔ ناکا چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

    ڈی ایس پی مبشر اعوان کی نگرانی میں کارروائی کے بعد ملزمان کو تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم ،نفرتوں  کے خاتمے کیلئے  کردار ادا کریں گے. خالد مسعود سندھو

    بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم ،نفرتوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے. خالد مسعود سندھو

    حکومت اور اپوزیشن دونوں کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ پر آمادہ کیا جائے گا.مرکزی مسلم لیگ کا اجلاس میں فیصلہ

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم ،نفرتوں کے خاتمے کے لئے مرکزی مسلم لیگ کردار ادا کرتی رہے گی، حکومت و اپوزیشن ذاتی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں. دشمنوں کی سازشیں اتحاد سے ہی ناکام بنائی جا سکتی ہیں.مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھے گی،عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی.پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم سمیت ڈویژنل ذمہ داران چودھری سرور، حمید الحسن، شیخ فیاض ،عمران بھٹی و دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لئے مرکزی مسلم لیگ اپنا کردار جاری رکھے گی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ پر آمادہ کیا جائے گا.

    خالد مسعود سندھو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت اپنے ایک سالہ حکمرانی کی کامیابی کا جشن منارہی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے.آزادی اظہار رائے پر پابندیاں،انٹرنیٹ ،سوشل میڈیا کی بندشیں مسائل کا حل نہیں. اسٹاک ایکسچینج کے اوپر جانے سے غریب کا گیس ،بجلی کا بل کم نہیں ہو رہا.حکومت معاشی کامیابی کے دعوے کر رہی ہے، لیکن حقیقت عوامی بیانئے سے ظاہر ہو رہی ہے۔بجلی، گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،بجلی اور گیس کے بل شہریوں کی تنخواہوں سے زیادہ آ رہے ہیں. مہنگائی، بے روزگاری ،بدامنی میں اضافہ ہوا ہے. معیشت مستحکم کرنے کے دعویدار حکمران عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے،ایسے میں مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی. ہم اقتدار میں رہے بغیر ہی خدمت انسانیت کا وہ کام کر رہے ہیں جو حکومتوں کو کرنا چاہئے.مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور رہے گا.

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر تب ہی مستحکم ہو سکتا ہے جب صرف نعروں اور دعووں کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ حکومت آئی ایم ایف سے امیدیں لگانے کی بجائے سود کے خاتمے کے لئے فعال کردار ادا کرے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکمران اپنی ترجیحات درست کریں اور غریب عوام کی مشکلات کا تدارک کریں۔

  • گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے آج یوم سیاہ ہوگا لیکن سارا پاکستان آج جشن اور یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا، گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، جس کے باعث ملک معاشی بحران اور مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے باعث ملک اندھیروں میں چلا گیا، ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، مہنگائی عروج پر تھی اور عوام ریلیف سے محروم تھے لیکن وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو مستحکم کیا گیا اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی، پی ٹی آئی حکومت نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور دوست ممالک کو ناراض کیا، تاہم ن لیگ حکومت کی کوششوں سے دوبارہ عالمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

    جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،خواجہ آصف

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آج اسٹاک مارکیٹ 100,000 پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے-

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے