Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    ایرانی گورنر غلام حسین نے لاہور سے مشہد کے لیے فلائٹ دوگنی کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی شہر مشہد کے گورنر غلام حسین نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل اور ثقافتی مرکز میں آئے ہیں۔گورنر مشہد کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے شہر میں آئے ہیں، ایران اور پاکستان تہذیب اور ثقافت کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔ستقبل میں لاہور سے مشہد کی فلائٹ دوگنی کی جائے گی جب کہ دیگر فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔گورنر غلام حسین کہتے ہیں کہ ایران میں سیاحتی مرکز سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں جب کہ ہر سال چھ لاکھ سیاح مشہد میں آتے ہیں۔گورنر مشہد نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی سیاحوں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں اور امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھے گا۔

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

  • لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو شدید دھند کی شدت کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے دوران سڑکوں پر سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا روڈ یوزرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کا بھرپور خیال رکھیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، جبکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

    ڈرائیور حضرات کو دھند کے دوران اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔مزید برآں، عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے، اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

  • پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں نعیم حنیف صدر اور قمرالزمان بھٹی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

    پی ایف یوجے کے سیکرٹری ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پی یوجے کی نو منتخب قیادت کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق نعیم حنیف صدر ، یوسف عباسی ( ایکسپریس نیوز) سینئر نائب صدر ، ندیم زعیم ( 92 نیوز ) نائب صدر ، قمرالزمان بھٹی ( مینٹ مرر ) جنرل سیکرٹری ،مدثر حسین تتلہ (دنیا نیوز )جوائنٹ سیکرٹری ، شیر علی خالطی( دی نیوز ) جوائنٹ سیکرٹری ، نسیم قریشی (جنگ ) خزانچی منتخب ہوگئے جبکہ ایگزیکٹو کونسل کے لئے جاوید فاروقی ، گوہر بٹ، ظہیر شہزاد ، کاشف سلمان ،اعجاز مقبول ،خواجہ حسان احمد ، طلال اشتیاق ، شاہد رضوی ، صلاح الدین بٹ ، نائلہ ندیم ، حسنین اخلاق ، عدنان بٹ ، مسعود ظفر ، جمال احمد ، افضل ایوبی عمر حفیظ شامل ہیں ۔

    پی ایف یو جے کے سیکرٹری ارشد انصاری نے نو منتخب صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی اور ایگزیکٹو کونسل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب باڈی ملک میں صحافیوں کو درپیش مسائل، پیکا ترمیم بل جیسے کالے قوانین کے خلاف جدو جہد میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

  • جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےبجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 31 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کیا گیا یہ احتجاج بجلی بلوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا، اب 5 فروری کے بعد بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کریں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے پر دھرنا دیا تو حکومت نے کہا کہ دھرنے کے بعد بلز کم ہوں گے لیکن پنجاب میں 2 ماہ کے لیے فی یونٹ کم کیا گیا مگر یہ کمی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس ختم ہونے چاہیئیں، پیٹرولیم مصنوعات سمیت ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، اور حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔

    اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے،ایران

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے متنازعہ پیکا ایکٹ منظور کیا، اہل غزہ نے تاریخی مزاحمت سے دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں فلسطینیوں کو رہنے کے لیے جگہ دیں۔

    ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، نمایاں صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ تقسیم

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، نمایاں صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ تقسیم

    لاہور ،باغی ٹی وی(سٹاف رپورٹ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب باغی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے ساتھ وابستہ کالم نگاروں اور نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

    تقریب میں باغی ٹی وی کے سی ای او، معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ہاتھوں سے نمایاں لکھاریوں کو سرٹیفکیٹ دیے۔ اس موقع پر نوید شیخ، ملک فیصل رمضان، عبداللہ آصف، اور ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز حیدر اعوان کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی کا سرٹیفکیٹ ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان نے وصول کیا۔

    مبشر لقمان نے اس موقع پر تمام لکھاریوں اور صحافتی خدمات انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کی اور باغی ٹی وی کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ باغی ٹی وی ہمیشہ حق اور انصاف کی آواز بلند کرتا رہے گا اور اصلاحی و تحقیقی صحافت کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی پر شائع ہونے والی تمام خبریں مصدقہ ذرائع پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ ادارہ زرد صحافت کے خلاف ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ باغی ٹی وی اعلیٰ صحافتی اقدار کا حامل ایک معتبر ادارہ ہے جو بغیر کسی دباؤ کے حقائق پر مبنی خبریں عوام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے

    تقریب میں شریک افراد نے باغی ٹی وی کی 13 سالہ کامیاب صحافتی خدمات کو سراہا اور ادارے کے مزید ترقی کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی ہے، کمزور فلسطینی مسلمان جن کا پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، ان کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے جماعتی حلقوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانو ں کی آبادکاری کے فنڈ ریزنگ کرکے اپنا کردار ادا کریں اور کاروباری حلقے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مظلوم و بے گھر فلسطینی مسلمانو ں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔

    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اس موقع پر لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری اجمل، چوہدری امجد اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

  • دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    لاہور: ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے کارروائی دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن ایک رات کی اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی کو گرفتار کر لیا گیا-

    ڈی ایس پی (OCU) ڈیفنس رئیس احمدخاں کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا-

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    ایس پی ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی رئیس احمد خاں اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے-

    ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا رکھی جائے گی-

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔

    باغی ٹی وی: عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کسی بھی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑا جائے گا پنجاب پولیس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، اور وہ مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں کسی قسم کی کمیابی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہےانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار طریقے سے کام کر رہی ہے، اور یہ کسی بھی صورت میں سیاسی لبادے میں چھپے ہوئے مجرموں کو بچنے کی اجازت نہیں دے گی جنہوں نے نو مئی کو شہداء کے مجسموں کی توہین کی، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی غیر جانبدار کارروائیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور اب کوئی بھی مجرم قانون سے بچنے کے لئے کوئی بھی چالاکی نہیں کر سکتا۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی پختہ ارادی اور پولیس کے مضبوط اقدا مات کی وجہ سے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر ایوب نے حال ہی میں ایک بیان میں پنجاب پولیس کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ پنجاب پولیس اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہی ہے اور کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر مجرموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

  • لاش ایمبولینس کی بجائے کھانے والے رکشے میں رکھ کر قبرستان لے جانے کا واقعہ

    لاش ایمبولینس کی بجائے کھانے والے رکشے میں رکھ کر قبرستان لے جانے کا واقعہ

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور انتظامیہ کی پھرتیاں۔ ڈیڈ باڈی ایمبولینس کی بجائے کھانے والے رکشے میں رکھ کر قبرستان لے جائی گئی

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور المعروف پاگل خانہ کا شمار لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ مگر اعلیٰ افسران کی نااہلی یا انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یہ ہسپتال ایمبولینس جیسی سہولت سے محروم ہے۔ آئے روز یہ ہسپتال نااہل انتظامیہ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوتا ہے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی اے بلاک میں ایک لاوارث مریض طارق غلام وفات پاجاتا ہے جسے دفنانے کے لیے تقریباً بتیس گھنٹے بعد ایمبولینس نہ ہونے وجہ سے ٹرانسپورٹ کا ہیڈ ڈرائیور غلام مصطفیٰ نے اپنی پھرتیاں دیکھاتے ہوئے مریض کی ڈیڈ باڈی کو ایمبولینس کی بجائے ہسپتال میں کھانا تقسیم کرنے والے رکشہ میں لوڈ کروا دیا۔ سوچنے کی بات یہ ہے سالانہ ڈھائی ارب بجٹ ہونے کے باوجود ایمبولینس جیسی سہولت موجود نہیں ہے۔ اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور ایس ڈاکٹر ثاقب باجوہ اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حنان کو برطرف کر کے کسی ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے

  • محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    لاہور: محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری کر دی گئی –

    باغی ٹی وی:محکمہ جیل کی جانب سے جاری پالیسی میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈیپارٹمنٹ کے متعلق مواد شئیر کرتے ہوئے احتیاط نہیں برتی گئی ، جیل کے اعلی اور ماتحت عملہ کی جانب سے مختلف ایکٹیویٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئی –

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا مواد محکمہ کی بدنامی کا باعث بنا، سوشل میڈیا پر جیل ایکٹیویٹی شئیر کرنے کے لئیے ایک سینٹرل گروپ تشکیل دے دیا گیا ،سینٹرل واٹس گروپ آئی جی جیل خانہ جات کی نگرانی میں کام کرے گا ، سی بھی جیل کی تمام ایکٹیویٹی کو سپرنٹنڈنٹ اور اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں سنٹرل گروپ میں شئیر کیا جائے گا،سینٹرل گروپ سے مواد کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا جائے گا،سوشل میڈیا کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جیل کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیا گیا-

    ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے ہٹاکر کس کا نام لکھوایا؟

    پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    پاکستان کیلئےمستقبل میں اچھے دن آرہے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی