Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور ہائی کورٹ کا خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ کا خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ کیس کا ٹرائل ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی اور اس پر اہم فیصلے دیے۔

    عدالت نے شریک ملزم یاسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے اس موقع پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر سے ملزمہ کی درخواست ضمانت زیر التوا ہے اور اس دوران ملزمہ کو کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ ہمارے ملک میں قانون کا غلط استعمال ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور سوال کیا کہ آمنہ عروج کیا کرتی ہے؟وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ آمنہ عروج پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہ پروموشنل ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ خود یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ وہ ویڈیو بنانا جانتی ہیں، اور اتنے بڑے شہر میں اکیلے رہنا، پراپرٹی کا کام کرنا، یہ کوئی بہادر خاتون ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزمہ کو بلیک میل کیا جا رہا تھا تو وہ خاموش نہیں رہتی، اور یہ بھی سوال کیا کہ کیا آمنہ عروج کبھی کسی ڈرامے میں کام کر چکی ہیں یا صرف پروموشنل ویڈیوز بناتی ہیں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اور گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پہلے ہی آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 21 جولائی 2024 کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں ملزمان پر اغواء، بلیک میلنگ، مہنگا سیل فون اور ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالت نے اس کیس کے ٹرائل کو تیز کرنے کے لیے ایک ماہ کی مدت دی ہے تاکہ متاثرہ فریقین کو انصاف مل سکے اور کیس کا فیصلہ جلد ہو سکے۔

    خلیل قمر جھوٹا،نازیبا ویڈیو میں بندوقیں نظر کیوں نہیں آئیں؟ژالے سرحدی

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی،نادیہ افگن

    آمنہ عروج کو "معاف” نہیں کروں گا، خلیل الرحمان قمر

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

    پلاٹینم کیٹیگری

    لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

    گولڈ کیٹیگری

    پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    =
    کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

  • فارم پرپارٹی،شہری پریشان،10 لڑکیوں سمیت 28 گرفتار،شراب،اسلحہ برآمد

    فارم پرپارٹی،شہری پریشان،10 لڑکیوں سمیت 28 گرفتار،شراب،اسلحہ برآمد

    لاہور،برکی پولیس نے ایک بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 لڑکیوں سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    یہ کارروائی پولیس کی جانب سے ایک 15 کی کال پر کی گئی، جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ فارم ہاؤس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فحاشی گانوں پر اونچی آواز میں ڈانس کر رہے ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کے پاس سے حقہ شیشہ، شراب، اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایچ او برکی، محمد رضا کے مطابق، جب پولیس پارٹی فارم ہاؤس پہنچی تو ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور پولیس کے ساتھ تصادم کیا۔ تاہم، پولیس نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 28 افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والوں میں آصف، عامر، شاہد، زبیر، عدنان، سونیا، صباء، رابعہ، اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی میں ساؤنڈ لائٹ میکسر، ساونڈ سسٹم، سپیکر، حقہ شیشہ، شراب اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

    ایس ایچ او برکی محمد رضا نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایس پی کینٹ، اویس نے بھی اس معاملے پر سختی سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    سپارکو کا ای او 1 ،لانچ کرنے کا اعلان

    حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکاتھا،چیف جسٹس

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق اور نادار افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لیے ایک نئی سکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سکیم ایک سال کے اندر عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت ہزاروں افراد کو تین مرلے کا پلاٹ فراہم کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے اس سکیم کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو اپنے گھر کا خواب حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرنا بتایا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آج کالا شاہ کاکو کا دورہ کیا اور وہاں زہرہ ہومز / مسکن راوی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں فراہم کیں۔ مریم نواز شریف نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ زہرہ ہومز / مسکن راوی میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "زہرہ ہومز مسکن راوی کو صرف ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مستحق اور حقدار افراد کو ان کا حق ملے۔”

    زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے جس میں دو بیڈروم، ایک باورچی خانہ، ایک باتھ روم اور ایک صحن شامل ہے۔ اس منصوبے میں جدید ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت یہ گھروں میں زلزلے سے تحفظ، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی پائیداری کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ مزید برآں، ہر گھر میں 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔کمیونٹی میں صحت کی سہولتوں کے لیے ایک ڈسپنسری، کھیل کا میدان، سکول اور آر او پلانٹ بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ "پنجاب میں 22 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے، اور ان شاء اللہ ہم ایک سال کے اندر ایک لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف سکیمیں لا رہے ہیں، جن میں سے ایک تین مرلے کا پلاٹ دینے کی سکیم ہے جو بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔”وزیر اعلیٰ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ "ہزاروں مستحق افراد کو مختلف سکیموں سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جن میں کسان کارڈز، فارمرز کو قرضوں کی فراہمی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات شامل ہیں۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "محمد نواز شریف کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔”

    وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن میں 400 نئی سڑکوں کی تعمیر، 25 الیکٹرک بسوں کی فراہمی اور نئے روٹس پر بسوں کی آمد شامل ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ جلد بہاولپور یونیورسٹی جائیں گی، جہاں وہ 3011 طلباء کو 17 کروڑ 72 لاکھ روپے کے سکالرشپ دیں گی۔ یہ سکالرشپ نوجوانوں کی تعلیمی حوصلہ افزائی کے لیے فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حکومت پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

  • مغوی کی عدم بازیابی پر لاہور ہائیکورٹ حکام پر برہم

    مغوی کی عدم بازیابی پر لاہور ہائیکورٹ حکام پر برہم

    ‏لاہور ہائیکورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مغوی عمیر خالد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سی ٹی ڈی، پنجاب پولیس سمیت دیگر فریقین کو مغوی کو تین روز میں بازیاب کروانے کا حکم دے دیا،ایس پی سی ٹی ڈی عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے ادارے کو بدنام کرنے کی سازش ہو، دوسری صورت حال یہ ہو سکتی ہے بندہ آپ کے پاس ہو، جسٹس فاروق حیدر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے مقامی پولیس سے بات کی، مقامی ایس ایچ او سے کچھ پوچھا ؟ کیا آپ نے صرف یہ لکھ دینا کہ بندہ ہمارے پاس نہیں ہے، کافی ہے ؟جب آپ پر الزام لگا تو آپ کو نہیں چاہیے تھا کہ مقامی پولیس سے پوچھتے ؟ جن کے بندے اٹھائے گئے ان کی کیفیت کا انداذہ کر سکتے ہیں ؟لوگوں میں یہ بات تو نہ اٹھے کہ ہمارے اپنے ادارے ہمیں اٹھا رہے ہیں،جسٹس فاروق حیدر نے کوثر پروین کی درخواست پر سماعت کی

    تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ،لاس اینجلس میں آگ پرپریتی زنٹا کا آنکھوں دیکھا حال

  • شہرہ آفاق فلم "مولاجٹ” "بازار حسن” کے خالق فلمساز محمد سرور بھٹی وفات پا گئے

    شہرہ آفاق فلم "مولاجٹ” "بازار حسن” کے خالق فلمساز محمد سرور بھٹی وفات پا گئے

    شہرہ آفاق فلم "مولاجٹ”، "چن وریام” اور "بازار حسن” کے خالق فلمساز محمد سرور بھٹی رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز اور ہدایتکار محمد سرور بھٹی، جنہوں نے شہرہ آفاق فلموں "مولاجٹ”، "چن وریام” اور "بازار حسن” سمیت کئی اہم پروجیکٹس کی تخلیق کی، رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی وفات کی خبر نے فلم انڈسٹری اور مداحوں میں گہرا دکھ پیدا کر دیا ہے۔ محمد سرور بھٹی کی وفات رات کے وقت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی بیماری سے لڑ رہے تھے اور بالآخر دنیا سے رخصت ہوگئے۔

    محمد سرور بھٹی کا جنازہ ان کے گھر، جو کہ علامہ اقبال ٹاؤن، نہر کھاڈی کے قریب واقع ہے، سے اٹھایا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق جنازہ رات 8:15 بجے داتا دربار میں پڑھایا جائے گا۔ بعد ازاں مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی،

    اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔محمد سرور بھٹی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

    فلمساز اور ہدایتکار محمد سرور بھٹی کی وفات،مبشر لقمان کا اظہار افسوس
    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے فلمساز اور ہدایتکار محمد سرور بھٹی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ، "محمد سرور بھٹی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک عظیم شخص تھے اور ان کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر دے۔”مبشر لقمان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ "محمد سرور بھٹی کی پروڈکشن میں بنائی گئی مولا جٹ نے پنجابی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی اور ان کی محنت اور وژن نے سینما کی دنیا میں ایک انقلابی تبدیلی لائی۔ ان کی وفات ایک بڑا خلا چھوڑ گئی ہے۔”مبشر لقمان نے اپنے پیغام میں محمد سرور بھٹی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میراث ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

    محمد سرور بھٹی نے پاکستانی سینما کی تاریخ کو ہمیشہ کے لئے بدلا تھا۔ انہوں نے 1979 میں "مولا جٹ” فلم کی پروڈکشن کی تھی، جو نہ صرف ایک سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ اس نے پنجابی فلموں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا۔ اس فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کامیابیاں حاصل کیں ،مولا جٹ کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فلم آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کے کردار اور کہانی آج بھی بہت مقبول ہیں۔

    اس موقع پر مختلف پاکستانی اداکاروں اور سینما کے متعلقہ افراد نے بھی محمد سرور بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ہے.

  • چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ  کے20 نام بھیج دیے گئے

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ کے20 نام بھیج دیے گئے

    پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے
    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

  • پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے

    پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ،21 طویل چھٹیوں کے بعد اسکولز کل صبح (پیر)سے کھلیں گے۔

    صوبے بھر میں سرکاری طور پر 23 دسمبر سے 12 جنوری تک تعطیلات کی گئی تھیں،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹیوں کے بعد کے اوقات کار بھی جاری کردئیے گئے۔پیر تا ہفتہ صبح 08.45 سے دوپہر 02:45بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 08.45بجے سے دوپہر 12:30بجےتک ہوں گے۔محکمہ اسکولز پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اہم بیان جاری کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے کل 13 جنوری 2025$ سے کھلیں گے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ والدین افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے تصدیق کریں کیونکہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کرتا ہے۔

    شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

    190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

    رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے مواقع سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اور اس کے فروغ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں لڑکیوں کے اسکولوں کی شدید کمی ہے۔ ایسے علاقوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لڑکیاں تعلیم سے محروم رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتی ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ خواتین کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں اسکالرشپس اور ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی تیاری کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ان علاقوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جہاں اسکول نہ ہونے کے برابر ہیں یا موجودہ تعلیمی سہولیات غیر معیاری ہیں۔انہوں نے غزہ اور کشمیر میں تعلیم کی صورت حال پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کے باعث تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ بچوں کے اسکول جانے کی عمر جنگ اور تنازعات کی نذر ہو رہی ہے، جو ایک نسل کی مکمل تباہی کے مترادف ہے۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کو نظرانداز کرنا ترقی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور کشمیر جیسے مظلوم خطوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ایسے علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر، اساتذہ کی تربیت، اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے تعلیمی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ یہ نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ ایک مضبوط اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر ہم ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں، جو ہر معاشرے کا خواب ہے۔ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اور اس کے فروغ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں لڑکیوں کے اسکولوں کی شدید کمی ہے۔ ایسے علاقوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لڑکیاں تعلیم سے محروم رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتی ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ خواتین کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

    مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں اسکالرشپس اور ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی تیاری کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ان علاقوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جہاں اسکول نہ ہونے کے برابر ہیں یا موجودہ تعلیمی سہولیات غیر معیاری ہیں۔انہوں نے غزہ اور کشمیر میں تعلیم کی صورت حال پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کے باعث تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ بچوں کے اسکول جانے کی عمر جنگ اور تنازعات کی نذر ہو رہی ہے، جو ایک نسل کی مکمل تباہی کے مترادف ہے۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کو نظرانداز کرنا ترقی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور کشمیر جیسے مظلوم خطوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ایسے علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر، اساتذہ کی تربیت، اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے تعلیمی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ یہ نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ ایک مضبوط اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر ہم ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں، جو ہر معاشرے کا خواب ہے۔

  • مریم نواز کی اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

    مریم نواز کی اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ تقریباً5ہزار شہری اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں۔4200سے زائدمکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں،روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے قرضہ دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرضہ 15 سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا،اس کے علاوہ مئی تک 40ہزار درخواست گزاروں کو قرضہ دینے کاہدف بھی مقرر کردیا۔انہوں نےکہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو،اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔

    تنگوانی: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا پریس کلب میں کیک کاٹاگیا

    روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات،ناروے میں بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ

    آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ