Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم
    سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے،ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سکولو ں کے سامنے بچوں کیلئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم
    سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم،شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
    بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم دیا۔ صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قراردیا گیا،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی کی جائے گی۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے اوربائیک سوار کے لئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولو ں کے سامنے بچوں کے لئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا اور شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم اور ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں کنٹرول ریٹ پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانے پرانتظامیہ کو شاباش دی۔ میانوالی میں چوراہوں پر یاد گاریں،واٹر فال، خوبصورت ماڈل بنانے اور پارکس کی بیوٹی فکیشن پر بھی انتظامیہ کوشاباش ملی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے۔ کسی شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر نہ آئیں،پیچ ورک سے گڑھے پُر کئے جائیں۔سڑکوں پر سائن بورڈ واضح نظر آنے چاہئیں اور نئے سائن بورڈ بھی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو پنجاب میں کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں۔ ہرشہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تمام شہروں کے لئے سیوریج او رسینی ٹیشن کا جامع پلان لے کرآرہے ہیں۔ تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پبلک پارکس میں گھاس اگائیں مٹی نظر نہ آئے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظار کئے بغیر میسر وسائل سے صفائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں،بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل ہونا چاہیے۔ اوور ہیڈ بریج کے نیچے گرین بیلٹ بنائیں، منشیات کے عادی افراد نظر نہ آئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی ایچ کیو سرگودھا کے بارے میں عوامی شکایات پر نا پسندیدگی اظہار کیا اور فوری ازالے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے او ربہتری نہ آنے پر سخت ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیلا روس کے صدر کی آمد پر مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے ”کے پی آئیز“ کا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، خوشاب، بھکر او رمیانوالی کے ڈپٹی کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صفائی،ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔ میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں او رشہروں کی بیوٹی فکیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ مین ہول کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئی ز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز کو گلی محلوں کی صفائی اور دیگر عوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی

  • لائیو اسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات، شاہین گروپ کامیاب

    لائیو اسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات، شاہین گروپ کامیاب

    لاہور (اعجازالحق عثمانی سے) لائیو اسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات کا انعقاد لاہور کے ویٹرنری ہسپتال ہربنس پورہ میں کیا گیا۔

    انتخابی عمل کے دوران پولنگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں ایسوسی ایشن کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔انتخابی نتائج کے مطابق، شاہین گروپ پینل نے میدان مار لیا۔ سردار مقبول حسین ڈوگر نے صوبائی صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی، جبکہ ملک انوارالحق اعوان نے صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ دونوں امیدواروں نے 19 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد ان کا پینل اپنے مخالفین سے ایک قدم آگے رہا۔

    دوسری جانب، الخدمت گروپ پینل کے امیدوار غلام حیدر خان نیازی اور ساجد رمضان چوہدری 17 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکے۔

    انتخابات کے دوران ایسوسی ایشن کے ممبران میں جوش و خروش نمایاں تھا، اور پولنگ کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔ ووٹنگ کا عمل شفاف اور منصفانہ انداز میں جاری رہا جس نے تمام شرکاء کو مطمئن کیا۔نومنتخب صدر پنجاب سردار مقبول حسین ڈوگر اور جنرل سیکرٹری پنجاب ملک انوارالحق اعوان نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لائیو اسٹاک ایمپلائز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ایسوسی ایشن کے ارکان کی فلاح و بہبود ہوگی اور وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    نئے عہدیداروں کی کامیابی کے بعد، لائیو اسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے مستقبل کے حوالے سے امیدیں روشن ہو گئی ہیں، اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ انتخابی کامیابی ایسوسی ایشن کی ترقی اور بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی،بیرسٹر گوہر

    پاکستانی وزرا کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ،امریکا کا ردعمل

  • ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے،حافظ نعیم

    ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے،حافظ نعیم

    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزرا کی تنخواہوں میں اتنا زیادہ اضافہ شرمناک عمل ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں، عوام کی نمائندگی کرنے والے بہت کم ہیں، یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ عوام ان کی جمہوریت پسندی سے واقف ہیں، جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے کوئی آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ جمہوریت کا مقابلہ کرے، ہم طلبہ حقوق اور طلباء یونینز کی بات کرتے ہیں،ہم ملک کا تعلیمی نظام درست کرنا چاہتے ہیں،ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میچز لاہور اور کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سپائیڈر کیمرے نہ ہونے سے پروڈکشن کوالٹی متاثر ہوگی، ڈرون اور سپائیڈر کیمرے کے بغیر کوریج ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

    آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پروڈکشن کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے، بی سی سی آئی کے انکار کے بعد بھارت کے میچز دبئی میں شیڈول کئے جارہے ہیں، آئی سی سی کا موقف ہے کہ چار وینیوز پر بیک وقت انتظامات کرنے میں خرچا زیادہ آئے گا،کیمروں کی تنصیب، ہوٹلنگ، ٹریولنگ اور برینڈنگ کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی سمیت لاہور اور کراچی میں میچز کرانے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 14 دسمبر کو شیڈول کا باقاعدہ اعلان کئے جانا تھا،آئی سی سی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر حتمی وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کیلئے اتفاق رائے ہوچکا ہے، پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر واضح موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا،ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی، ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ

    کیا فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے؟

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھو ں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔ نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔ افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔

    سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    فتنہ الخوارج کے اندرونی تنازعات میں شدت،آپس میں لڑپڑے

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ کسان بھائیوں کومحنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں –

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں،کسان کی ترقی اور آسانی کے لئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو میکا ئیز کر رہی ہے -کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈکا اجرا کیا ہے – کا شکاروں کوپیداواری قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ کاشتکار،کسان کارڈ سے اربوں روپے کےکھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکاہے۔زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں-کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں – زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ زراعت، مویشی بانی، اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارنے والے 2 پاکستانی نوجواںو کا تعلق سیالکوٹ کے نواحے علاقے سے تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ 20 سالہ سفیان اور 15 سالہ عابد 2 ماہ قبل کشتی کے ذریعے یونان کیلئے روانہ ہوئے۔لواحقین نے بتایا کہ دونوں کو بھیجنے والے ایجنٹ ثاقب کا تعلق بھی گاؤں موری کے ججہ سے ہے، ایجنٹ سے 24 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاملہ طے ہوا تھا۔ دونوں نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے ایجنٹ کو 24 لاکھ روپے فی کس دیے، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے اونچا ججہ اور موری کے ججہ سے تھا۔یونان کشتی حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہمارے بچوں کی میتیں لانے کے انتظامات کرے۔خیال رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

  • سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: صوبہ سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،21 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    صوبہ پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیامحکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نجی و سرکاری سکولز میں 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 13 جنوری کو سکولز دوبارہ کھل جائیں گے۔

    علاوہ ازیں حکومت سندھ نے سردیوں میں اسکول کے بچوں کیلئے یونیفارم کوڈ میں نرمی کردی، بچے کسی بھی رنگ کا سویٹر، جوتے اور موزے پہن کر اسکول جاسکیں گے، صوبائی وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر کے پیش نظر اسکولوں میں طلبہ کے لیے یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے نجی اسکول کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    مراسلے میں نجی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ سردیوں کے دوران نجی اسکول طلبہ کے یونیفارم کے سلسلے میں نرمی برتیں، اسکول کے بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کریں اور سردی کے دنوں میں طلبہ جو گرم کپڑے پہننا چاہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے بچے سوئیٹرز ، بلیزرز ،جیکٹس ، کوٹس، ٹوپی ، موزے اور جوتے اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ییں، بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے یہ پالیسی یا نرمی سردی کے پورے موسم میں قابل اطلاق ہے، اسکول کی کلاسوں میں بھی سردی سے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔

  • وزیر اعلیٰ  پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا اور پولیس اور انتظامیہ کو پولیوورکرز کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے جہاد میں شریک ورکرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور مزید محنت کی تلقین کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے اینٹی پولیو ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسینیشن کمپین یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر بھی مسافر بچوں کی انسدادپولیو ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی بھر پو رمانیٹرنگ کی جائے۔ تمام اضلاع میں جاری ویکسنیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چینج ٹرانسپورٹیشن یقینی بنائی جائے۔ پولیو وائر س کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کے لئے بھرپور اور مؤثر پلاننگ ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہسپتالوں اور نمایاں مقامات پر انسدادپولیو ویکسینیشن کیلئے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

    سیالکوٹ:علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستان سپلائرز ایکسپورٹ سمٹ 2025 کا انعقاد

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کا حالیہ دورہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے، جس کے دوران چین کی کمپنیوں نے صوبے میں 13 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

    اس دورے کے دوران آئی ٹی، سبز توانائی، اور ماحولیاتی شعبوں میں چینی کمپنیوں کے ساتھ متعدد اہم معاہدے کیے گئے۔اس دورے کی سب سے بڑی کامیاب پیش رفت گوبی پارٹنرز کی جانب سے 50 ملین ڈالر (تقریباً 13.88 ارب روپے) کے سرمایہ کاری فنڈ کا اعلان تھا۔ اس فنڈ کا مقصد پنجاب میں نئے کاروباروں (اسٹارٹ اپس) اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرنا ہے۔ گوبی پارٹنرز کا یہ فنڈ پنجاب میں کاروباری ماحول کو مزید فروغ دینے اور صوبے کو کاروباری ترقی کے حوالے سے ایک مضبوط مقام دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    ایک اور اہم معاہدہ سولر این پلس اور پنجاب حکومت کے درمیان ہوا، جس کے تحت صوبے میں شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت، سولر این پلس پنجاب میں جدید ترین شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور مقامی سطح پر توانائی کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

    گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان بھی ایک شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے، جس کا مقصد پنجاب میں اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی حل فراہم کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت کاروباری اداروں کو قرضوں، ایکویٹی سرمایہ کاری، مالی حل، اور رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکیں۔

    اس دورے کے دوران پنجاب حکومت نے چین کی کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب معاشی ترغیبات اور خصوصی صنعتی زونز کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان ترغیبات میں ٹیکس کی چھوٹ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں، جنہوں نے پنجاب کو چین کی کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ طویل المدتی اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے لیے بھی مذاکرات کیے۔ ان مذاکرات میں یہ طے پایا کہ چینی کمپنیاں پنجاب میں جدید شمسی توانائی کے منصوبوں کی ترقی میں تعاون کریں گی، جس سے صوبے کے سبز توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

    مریم نواز کا چین کا دورہ پنجاب کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، جس نے نہ صرف صوبے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ اس نے پنجاب کو عالمی سطح پر ایک اہم سرمایہ کاری اور کاروباری مرکز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس دورے سے پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور ماحولیاتی شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں، اور یہ صوبے کو ایک مضبوط اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے