Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    لاہور: پنجاب میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ 310 گاڑیاں سرکاری منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر خریدی گئیں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی، خریدی گئی گاڑیوں میں 68 متسوبشی فوسو ٹرک، ہینو کے 114 بڑے ٹرک، ہینو کے 80 چھوٹے ٹرک اور 48 رکشہ شامل ہیں گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔

  • ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ گرفتار

    ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ گرفتار

    لاہور: معروف ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پنجاب وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ان کے پارک ویو گھر سے حراست میں لے لیا ہےٹک ٹاکر کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا رجب کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا چوہنگ پولیس نے سب انسپکٹر ارسلان اعجاز کی مدعیت میں رجب علی پر پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    tiktoker
    ٹک ٹاکر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب علی نے اپنے گھر میں ممنوعہ جانور رکھے ہوئے ہیں جو کسی قسم کا لا اینڈ آڈر کا مسئلہ بن سکتا ہے جبکہ ملزم کے پارک ویو گھر میں دوران تلاشی سلور رنگ کے ڈبے سے ایک رائفل 223 بور اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

  • فاسٹ بولر  محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    فاسٹ بولر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد آج فاسٹ بولر محمد عرفان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرادا کرنا چاہتا ہوں، محبتوں، خوشیوں اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے آپ کا شکریہ،محمد عرفان نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بولر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی-

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے،محمد عرفان سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔

  • لاہور: سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور: سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور: گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے سے معصوم بچی کا جسم جھلس گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیامعصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹیم کو بچی اور اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی سارہ احمد کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

  • خواب ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق تعلیم کے مسائل حل کروں،رانا سکندر

    خواب ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق تعلیم کے مسائل حل کروں،رانا سکندر

    چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی اسکول میں شاندار سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : والدین اور مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، طالبات نے چاٹی ریس ، پچاس میٹرریس، تھری لیگ ریس، فش ریس اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیااس موقع پر بچوں نے کراٹے اور ایروبیکس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا، علاقائی ثقافت کے اظہار کے سلسلے میں طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔

    مختلف گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر نمایاں مہمانوں نے انفرادی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور ٹیموں میں میڈلز ، انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،رانا سکندر حیات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اورکہا کہ میرا خواب ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق 76 سالہ تعلیم کے شعبہ کے درپیش مسائل کو حل کروں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول کا کہنا تھا کہ بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے جبکہ تقریب میں چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید عثمان واسطی اورپرنسپل نجم الصباح سمیت مہمانوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    گیمز میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کھیل کود میں حصہ لینے سے ان میں خوداعتمادی پیدا ہوئی ، ایسی غیر نصابی سرگرمیوں سے ٹیم سپرٹ اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کے لئے ضروری ہے۔

  • مریم نواز کی زیر صدارت انویسٹمنٹ کانفرنس، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

    مریم نواز کی زیر صدارت انویسٹمنٹ کانفرنس، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

    بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انویسٹمنٹ کانفرنس ہوئی جس میں چینی کمپنیوں نے پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین میں چھٹا روز بھی مصروف گزارا اور گوانگ ژو شہر میں انویسٹمنٹ سمٹ کی میزبانی کی،چین کے شہرگوانگ ژو پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعزاز میں اسٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا گوانگ ژو کے وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ دورہ چین میں بہت کچھ جاننے، سمجھنےاور دیکھنےکا موقع ملا ہے،وائس گورنر گوانگ ژو نےکہاکہ مریم نواز کی آمد کو خوش بختی سمجھتےہیں۔

    گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی، ان میں صحت، مصنوعی ذہانت، زراعت، آئی ٹی، ویسٹ مینجمنٹ، سولر انرجی اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل تھےسمٹ میں شریک چینی و ہانگ کانگ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا ورکنگ گروپ، فوکل پرسن مقرر اورہیلپ ڈیسک قائم کر نے کا اعلان کیا۔

    چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی پاک چین فری ٹریڈ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی جس پر چینی ٹیکنالوجی کمپنیز کا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ دیتے ہوئے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لئے”مواقعوں کی زمین“ قرار دیا اور انوسٹمیںٹ کانفرنس میں شرکت پر شرکا کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کے معاشی،جغرافیائی اور کاروباری اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو سراہا جبکہ پنجاب میں نو پلاسٹک مہم کے آغاز کو سراہا،مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ”نو ٹو پلاسٹک“مہم شروع ہوچکی ہے، ماحول کو متاثر کرنے والے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ چھٹی کے باوجود چینی کمپنیوں کے حکام کی آمد ہمارے لیے بے حد حوصلہ افزا امر ہےستھرا پنجاب کے تحت زیرویسٹ مشن شروع ہوچکا ہے،چینی کمپنیوں کی معاونت اور اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے کوڑا کرکٹ، کچرے کو قابل تجدید انرجی میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ شروع کررہے ہیں جبکہ زراعت کوجدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے میکانائزیشن کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے ونڈ مل، سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جارہی ہے۔ ایکو سسٹم میں بہتری کیلئے انڈسٹری میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہے پنجاب میں سولر انرجی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں سولرائزیشن کے لئے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا، سولرائزیشن پراجیکٹ میں چینی کمپنیوں کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ زراعت کے سب سیکٹر میشن مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ اور ہائیبرڈ بیج ڈویلپمنٹ کو اشتراک کار سے ممکن بنائیں گے۔ پنجاب میں ینگ انڈسٹریل ہیومن ریسورس کے قابل قدر اثاثے کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں بائیو اور ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کے استعمال سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ای کامرس،انکیوبیٹر سنٹر،ای لرننگ میں سرمایہ کاری کو ویلکم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کو اسٹیٹ آف دا آرٹ بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں، پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا رد عمل حوصلہ افزاء ہے پاکستان وسطی ایشیا، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہےپاکستان گلوبل ٹریڈ روٹ کا قابل قدر حصہ ہے، ٹیلی میڈیسن ٹیکنیک کیلئے چین کے ہیلتھ سسٹم سے مستفید ہوں گے، زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے، پنجاب میں واٹر ایفی شنٹ اریگیشن سسٹم متعارف کرانا چا ہتے ہیں، چین کی کمپنیوں کے لئے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا کا بہترین وقت ہے۔

  • حکومت کو26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی، جے یو آئی پنجاب

    حکومت کو26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی، جے یو آئی پنجاب

    لاہور :جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی قیادت کے حکم پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کو وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے لیکن حکمران ہمیں مزاحمتی پالیسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی کارکنان احتجاج کے لیے تیار رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت نے علمائے کرام کو میدان میں لاکر انہیں باہم لڑانے کی پالیسی اختیار کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور علمائے کرام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ حکمرانوں کی عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کی پالیسی کا حصہ نہ بنیں،صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آمنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

    اس قبل جے یو آئی نے مدارس بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا اور مرکزی ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

    ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں، جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالات میں منظور ہوا تھامدارس کی تنظیموں کی اکثریت کو بل پر اعتراضات ہیں، پندرہ میں سے دس وفاق ہائے مدارس نے بل پر تحفظات کا اظہار کیاہےجسکے بعد مدارس رجسٹریشن بل کی درستی کیلئے کام جاری ہے مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالا ت میں منظور ہوا تھا۔

    جبکہ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں جو مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہو گئے ان سے متعلق منفی قانون سازی نہ کی جائے، مدارس اپنا آڈٹ بھی کرواتے ہیں حسابات سب کیلئے کھلے ہیں، فیٹف سے متعلق ماضی میں بھی مدارس کی کوئی شکایت نہ تھی اور نہ ہی اب ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہو گی۔

    اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی ان کا کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گاتاہم حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری متوقع ہے۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان

    لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہےقومی ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی جہاں عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔

  • مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر صدر آصف علی زرداری نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

    باغی ٹی وی: چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان ںے کہا کہ مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں جس کو ایک پیج پر لانا ہے، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لانا ہےمدارس بل کی رجسٹریشن کا ایسا بل لانا ہے جو تمام مدارس والے قبول کریں، تینوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں صرف پنجاب باقی ہے، اب وقت ہے پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے-

    دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے عتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے، قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔

  • متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،احسن اقبال

    متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نارووال میں ایجوکشنل کانفرنس 2024 سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی تربیت دینا ضروری ہے، انہیں فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے، نوجوان علامہ اقبال کے کلام کو سمجھ کراپنی کردارسازی کرسکتے ہیں ہم نے اگرترقی کرنی ہے تو ہمیں تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، قوموں کی ترقی کے لئے تعلیم و تحقیق بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جنگ سے روکنے کے لئے کردار ادا کرےحکومت تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، یونیور سٹی آف نارووال فروغ تعلیم کے لئے اہم ادارہ ہے۔