Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹر مپ کے رویے کیخلاف  اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    ٹر مپ کے رویے کیخلاف اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 29دسمبر کوملین مارچ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک ہے اب تک 45 ہزار فلسطینیوں کو اسرائیل قتل کر چکا ہےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ قتل عام نظر نہیں آرہا، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عوام متحد ہوکر ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں، حکومت غیر قانونی اقدامات کرکے عوام کو تقسیم کررہی ہے، ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش قابل قبول نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ صدارت سنبھالنے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جائے وگرنہ وہ قتل عام کریں گے جو قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹر مپ کے رویے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے29دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مار چ ہوگا۔

  • ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر آمد ہوئی-

    باغی‌ٹی وی : گورنر پنجاب نے اہل خانہ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پارک ویو سوسائیٹی کی مرکزی شاہراہ کو شہید کیپٹن کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا کہا کہ ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنر پنجاب نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نے شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا-

    گورنر پنجاب نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا،شہداء اور ان کے وارثین پوری قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں ، شہداء کے خاندانوں سے ساتھ کھڑے ہیں،سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر کھڑے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں، سیاست کی آڑ میں ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہیں، شہید کیپٹن زوہیب الدین اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی اور زہر اگلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری پاک فوج ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کریں اور ہم ان شہداء کی بے حرمتی کریں یہ ممکن نہیں۔

  • پی ٹی آئی امن واستحکام نہیں، افراتفری کو ترجیح دیتی ہے، شازیہ مری

    پی ٹی آئی امن واستحکام نہیں، افراتفری کو ترجیح دیتی ہے، شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ گورنرکے پی کے کی اے پی سی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا تسلسل ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول سیاسی ہم آہنگی کیلے نیشنل اسمبلی کے فلور سے پی ٹی آئی کو عوام مسائل پر کام کرنے کی صلاح دی، امن وامان کی بدترین صورتحال کا سیاسی حل اور پختونخوا کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری حل ضروری ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مکالمہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے،کےپی کے کی عوام کی بدقسمتی ہےوہاں بارہ سال سے ایسی پارٹی کی حکومت ہے جس نے صوبہ میں عوامی ہم آہنگی، سیاسی استحکام اور انتہاپسندی پر کام نہیں کیا، پی ٹی آئی والے پختون خواہ کے عوام کو اپنی انتہا پسندانہ سیاست کو عملی جامہ پہنانے میں استعمال کررہے ہیں، گورنر کی اے پی سی میں مدعو کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی نے شرکت اورتعاون کرنے سے بھی انکار کیا،گورنر خیبرپختونخواہ کی اےپی سی میں امن کےلیےقابل عمل تجاویز سامنےآئیں،خیبرپختونخواہ میں امن کےخواہاں سب جماعتیں اےپی سی میں شریک تھیں ،،پی ٹی آئی کا اےپی سی میں نہ آنا دہشتگردوں،امن دشمنوں کی سپورٹ کرنےکےمترادف ہے،بدقسمتی سےچیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ وزیراعلی کےدباؤ پر اےپی سی میں نہیں آئے،کے پی کے حکومت این ایف سی میں ڈویزیبل پول سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلے ایک فیصد حصہ لیتی ہے پر خیر پختوانخواہُکی عوام کو امن میسر نہیں،خیبرپختونخواہ حکومت کو اپنےعوام اور امن سےکوئی دلچسپی نہیں،پی ٹی آئی بدامنی کی ذمہ دار اور امن کی کوششوں کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی امن واستحکام نہیں، افراتفری کو ترجیح دیتی ہے،پی ٹی آئی نےخیبرپختونخواہ کو عسکریت پسندوں کےحوالےکردیاہے، وفاقی حکومت اےپی سی کی سفارشات کی روشنی میں خینرپختونخواہ میں امن کےلیےاقدامات کرے،پختونخوا کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں،

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے،محسن نقوی

    جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے،محسن نقوی

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پردبئی میں ہونے والا آئی سی سی اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے، جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے، کوشش ہے وہی ہو جو پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کے مفاد میں ہو، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں جہاں گراؤنڈ ہیں ان کی حالت بہترکی جائے گی، میرا دل ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر بات کر یں، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق بہتر فیصلے ہوں گے، بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا، شرا ئط پر کوئی بات نہیں ہوگی، میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان معاملے پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے، فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے وہی اعلان کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر پڑے گا، آئی سی سی کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے، جیسے ہی چیزیں کلیئر ہوں گی آگاہ کریں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے،آئی سی سی اجلاس میں چیزیں اپروو ہوجائیں پھر اس پر بات کریں گے۔

  • حکومت نے کہا تھاعمران کو رہا کردیا جائے گا،علیمہ خان کا دعویٰ

    حکومت نے کہا تھاعمران کو رہا کردیا جائے گا،علیمہ خان کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا پہلی بار تفتیشی نے کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ضمانت نہیں نو مئی کا ٹرائل شروع کروانے چاہتے ہیں لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے،ہمارے خلاف پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے،حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھاعمران خان کو 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی

  • پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم کا فیصلہ

    پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن ،پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا

    میڈیم کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کر لیا گیا،بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا ،”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز بھی سامنے آئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا،تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا، منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا،قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا ،”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم ”کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا ،کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا،پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے-

  • نومئی جلاؤ گھیراؤ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں‌توسیع

    نومئی جلاؤ گھیراؤ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں‌توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جے آئی ٹی نے اسد عمر ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی رپورٹ عدالت پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ اسد عمر اور اعظم سواتی پی ٹی آئی لیڈر شپ نومئی کے واقعات میں شامل تھے ، انہوں نے کارکنوں کو نو مئی کے لیے اکسایا ،عدالت نے اسد عمر ،فواد چوہدری ،اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی،جج اے ٹی سی نے کہا کہ بار بار حاضری معافی کی درخواستیں آجاتی ہیں آئندہ قابل قبول نہیں ہوگی اب ضمانتوں پر فیصلہ کرنا ہے مزید وقت نہیں ملے گا .

    عمران خان کی بہنوں نے کارکنان کو اکسایا،عدالت کے استفسار پر تفتیشی کا جواب
    دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آ گئیں اور کہا کہ ڈیرھ سال سے عدالتوں میں آرہے ہیں ادھر ججز تبدیل ہوتے رہے، ہم عدالتوں میں آرہے ہیں مگر ضمانتیں کنفرم نہیں ہوئیں، پہلے تو تفتیش افسران پیش نہیں ہورہے تھے ،آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے کیوں ضمانتیں کنفرم نہیں ہورہی، جج اے ٹی سی نے کہا کہ میں جب ٹرانسفر ہوکر ادھر آیا تو پی ٹی آئی کی 3 سو سے زائد ضمانتیں تھیں ، اب وہ ضمانتوں کی تعداد 170 رہ گئیں ہے بہت سے لوگوں بے گناہ ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں،علیمہ خان نے کہا کہ اگر تفتیش مکمل نہیں کررہے تو پولیس والوں کو سزا دیں، جس پر جج نے کہا کہ میں آخری موقع دے رہا ہوں پولیس آئندہ اپنی تفتیش مکمل کرے آئندہ اس ضمانت میں تاریخ نہیں ہوگی ،علیمہ خان نے کہا کہ چار اکتوبر کو ہم جیل میں تھے ان مقدمات میں بھی نامزد کردیا گیا ،ہم ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئیں ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ کیسے نامزد ہوئیں ہیں،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا .

  • لاہور اور ملتان میں  مارکیٹوں،  ہوٹلز کے اوقات پر عائد پابندی ختم

    لاہور اور ملتان میں مارکیٹوں، ہوٹلز کے اوقات پر عائد پابندی ختم

    پنجاب کے دو بڑے شہر لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات کار پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    محکمہ ماحولیات پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب اپنے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے اور ان پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے اس پابندی کو واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں اور معیشت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا فوری اطلاق ہو گا اور اس بارے میں تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔پابندی کے خاتمے سے لاہور اور ملتان میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی، اور شہریوں کو اپنی روزمرہ کی خریداری اور دیگر ضروریات کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

    یہ فیصلہ شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد اب ایئر کوالٹی کی بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

  • سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئی-

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا-پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے-فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے-عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے-صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے -صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا-100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا- 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا -بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے- پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں – صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی -سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی-

    فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی -سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا-پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا -فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا-

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    اقلیتی برادری کے لیے سولر پینلز کی تقسیم: وفاقی حکومت کا اہم اقدام

    ے سندھ کی عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حوالہ سے خوشخبری

    200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے

    500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں

  • پی ٹی آئی سابق رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کو خط،الزام تراشیوں پر مانگی معافی

    پی ٹی آئی سابق رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کو خط،الزام تراشیوں پر مانگی معافی

    تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی ہے

    تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب، جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی جانے والی الزام تراشیوں اور سیاسی حملوں پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے اس خط میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور نواز شریف سے امید ظاہر کی کہ وہ انہیں معاف کر دیں گے۔جاوید بدر نے اپنے خط میں کہا، "میں نواز شریف سے اپنی تمام گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری ان غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ معافی کسی سیاسی دباؤ یا لالچ کے تحت نہیں بلکہ صرف آخرت کے خوف اور ضمیر کی آواز پر لکھا گیا ہے۔ جاوید بدر نے اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے ہم خیال افراد نے ماضی میں پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ مل کر قوم کے نوجوانوں کی غلط سیاسی تربیت کی اور اس تربیت کے اثرات آج بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت کا اثر نہ صرف نوجوانوں پر پڑا، بلکہ ان کے والدین اور پورے ملک پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔جاوید بدر نے خط میں مزید کہا، "نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہیں جیل میں ڈالا گیا، لیکن اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ثابت ہوا اور نواز شریف کو دوبارہ عزت اور مقام حاصل ہوا۔”

    انہوں نے سیاسی اعتبار سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان میں سیاسی زہر پھیلایا گیا اور نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار کا بیج بویا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا اور بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی، تو وہ اس وقت پارٹی سے الگ ہو گئے۔

    جاوید بدر نے اپنی خط میں پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، بین الاقوامی تعلقات خراب کیے اور فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلائی۔” انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک میں استحکام پیدا کیا اور ان کی حکومت کو اس بات کا خراج تحسین پیش کیا۔

    جاوید بدر نے اپنے خط کے اختتام میں کہا کہ اگر کبھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو وہ ان کے سامنے اپنی تمام غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔

    یہ کھلا خط ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ایک سابق پی ٹی آئی رہنما نے نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ماضی کے سیاسی حلیفوں کی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے اور ان سے تائب ہونے کا اظہار کیا۔