Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

    مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

    لاہور: ‏وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیا گیا،سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ، نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہائی گیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے

    ڈاکٹر فولیانگ کی کمپنی عالمی سطح پر کینسر کے جدید ترین علاج اور مشینری میں خصوصی مہارت کے حوالے سے معروف ہے ڈاکٹر فولیانگ اور ان کی ٹیم نے انٹرونشل آن کالوجی اور کو آلبیشن طریقہ علاج اور مشینری کے بارے میں بریفننگ دی ،ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی –

    ‘ہائی گیا’ ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے اب تک کینسر کے دس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں ‘ہائی گیا’ طریقہ علاج رائج ہوچکا ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے جدید علاج اور مریضوں کےمکمل صحت مند ہونے کی شرح کو سراہا ، ہائی گیا’ طریقہ علاج اور مشینری سے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی اور سرجری کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے-

  • ‏جاتی امرا: شریف خاندان کی رہائشگاہ کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد

    ‏جاتی امرا: شریف خاندان کی رہائشگاہ کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد

    رائیونڈ: جاتی امرا کے سامنے سے ایک ٹائم ڈیوائس آلہ برآمد ہوا ہے-

    باغی ٹی وی:جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کے قریب سے شیر کے مجسمے جیسی مشکوک ڈیوائس برآمد ہوئی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا-

    پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ ٹائم ڈیوائس پھینک کر فرار ہو گئے نامعلوم افراد نے شیر نما مجسمہ بھی ٹائم ڈیوائس کے ہمراہ پھینکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاتی امرا جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ابتدائی طور پر ڈیوائس کو مشتبہ سمجھا گیا، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کی گئی جانچ پڑتال کے بعد یہ ڈیوائس کلینر قرار دی گئی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی قسم کی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔

    پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں۔

    یہ واقعہ لاہور میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھاتا ہے اور عوام میں تشویش کا باعث بن رہا ہے پولیس اور دیگر ادارے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے پر غور کر رہے ہیں-

  • فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بیان کو مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا فخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

    لیکن فخر نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا،میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی فخر کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فٹنس حاصل کرنے کے بعد منتخب کیا جائے گا –

  • منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو بھی کیس میں طلب کر لیا۔

    سماعت کے دوران مونس الہٰی کی اہلیہ کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے مستقل طور پر استثنیٰ دیا جائے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا ہے اور ان خواتین کو بھی اس میں نامزد کر دیا ہے، حالانکہ تحقیقات میں ان کے خلاف ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔عدالت نے اس درخواست پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک یا دو سماعتوں میں ان خواتین کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، جس کے بعد عدالت درخواست پر غور کرے گی اور ممکنہ طور پر خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے استثنیٰ دے دیا جائے گا۔

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی مزید سماعت 6 جنوری 2024 کو ہوگی، جس میں عدالت مزید دلائل سن کر فیصلہ کرے گی۔

    یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے مالیاتی سرگرمیاں کیں اور منی لانڈرنگ کی۔ اس کیس کی سیاسی نوعیت بھی زیر بحث ہے اور اپوزیشن جماعتیں اسے سیاسی انتقام کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو عدالت نے طلب کر لیا ہے، اور خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات اور سماعت 6 جنوری 2024 کو دوبارہ ہوں گی۔

  • بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون عدالت طلب

    بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون عدالت طلب

    لاہور ہائیکورٹ: کرکٹر بابر اعظم پر جنسی حراساں کرنے کے الزام کا کیس،کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی،عدالت نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا ،جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا،درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹرحارث عظمت پیش ہوئے،بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہو گی

    واضح رہے کہ خاتون حامیزہ کی طرف سے لاہور کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر بابر اعظم کے والد، بھائی، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے اور دیگر افراد ہراساں کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے ہامزہ نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کو بابراعظم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے   بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

  • خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک خاتون پر سابق شوہر نے سرعام بازار میں تشدد کیا، جس کی اطلاع خاتون نے فوری طور پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو دی۔ سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق، خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اپنی شکایت کی اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر بازار میں اس پر تشدد کیا۔ خاتون کے مطابق، اس کی 2 سال قبل طلاق ہو چکی تھی، لیکن اس کے سابق شوہر کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملتے ہی قریبی تھانے کی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ سیف سٹی کی نگرانی کے تحت ریکارڈ کیا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ٹریک کر کے گرفتار کیا۔

    ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ایک جدید نظام ہے جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے واقعات پر فوری ردعمل دینا ہے۔ اس اسٹیشن کے ذریعے خواتین کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسانی کی شکایت سیف سٹی کے ذریعے فوری طور پر پولیس تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔اس واقعہ کے بعد شہریوں نے اس نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین، زراعت کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین، زراعت کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورے چین کا پہلا روز،بیجنگ میں مصروفیت سے بھر پوردن کا آغازہو گیا

    کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی، محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہائی کروائی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےپنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹیک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔ اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا،وزیر اعلیٰ کی دعوت پر اے آئی فور س ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی خصوصی دعوت پر گزشتہ روز چین پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مریم نواز بیجنگ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں استقبال کیلیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوائی اڈے پر گلدستہ پیش کیا گیا اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ سربراہ چینی وفد نے مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وفد میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔

  • وزیرداخلہ   کی جامعہ اشر فیہ آمد، مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات

    وزیرداخلہ کی جامعہ اشر فیہ آمد، مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے دینی مدارس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ دینی مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ مدارس کے مسائل کو مثبت انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہم بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مولانا فضل رحیم اشرفی نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر مدارس کو محکمہ تعلیم کے تحت ہونا چاہیے تاکہ ان کے معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت دینی مدارس کے حوالے سے مثبت اقدامات کرے گی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے لیے دعا کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور خاص طور پر اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 26 نومبر کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سول نافرمانی کی کال پر بھی تفصیل سے بات کی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں، اور وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کی رپورٹ بھی پیش کی۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔

    صوبہ سندھ میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی، کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہفتے کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہرصوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔