Baaghi TV

Category: لاہور

  • آسٹریلیا کیخلاف فتح: آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں،محسن نقوی

    آسٹریلیا کیخلاف فتح: آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں،محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 22 برس بعد آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد اور 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباشی بھی دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم بہترین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

    محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی بالر نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی،میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کیے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر ہراکر تاریخ رقم کی۔

    دوسری جانب وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

    پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان نے بطور کپتان فاسٹ بولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا اسپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا اسپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رؤف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاص کیا، آج شاہین آفریدی نے بہت اچھی بولنگ کی، انہوں نے نئی گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا، اب آگے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اچھی رہے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی  مذمت کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے اور جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : قرارداد آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور پی پی 149 سے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جس میں غیر ملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی، شعیب صدیقی کی قرارداد میں 27 ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور 50 سے زائد زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کو یک جان سمجھتا ہے اور یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یقین ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ملک میں امن و امان قائم کریں گے۔

    شعیب صدیقی نے قرارداد میں کہا کہ صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں، ظلم کی رات جلد ہی امن کے اجالوں میں ڈھل جائے گی۔ شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے، قرارداد کا مقصد ایوان میں دہشت گردی کے خلاف موقف کو اجاگر اور قومی اتحاد کا اظہار کرنا ہے۔

  • چیمپئینز ٹرافی:ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر  پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

    چیمپئینز ٹرافی:ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول جاری کرنے کے بارے میں ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر موقف سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ 11 نومبر کو لاہور میں حتمی شیڈول کے اعلان کا کوئی پروگرام تھا ہی نہیں اور ہی اس کا کوئی اعلان کیا گیا تھا، ایونٹ کا پلان ہی نہیں تھا تو منسوخ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میڈیا میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کی منسوخی پر ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واضح کیا کہ آئی سی سی کی جانب سے ایسا کوئی ایونٹ ترتیب ہی نہیں دیا گیا تھا۔

    بورڈ کی جانب ذرائع نے مزید کہا کہ اگر ایسا کوئی پروگرام فائنل ہوتا تو پی سی بی سے ضرور مشاورت کی جاتی اور پی سی بی ہی اس کا انتظام کرتا، ہوسکتا ہے کہ کسی موقع پر ایسی کوئی بات زیر غور لائی گئی ہو لیکن ایسا کوئی ایونٹ فائنل نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس سے خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیپئینز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر کا اشارہ دیدیا،جبکہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے میچز کی شیڈولنگ کے باعث ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کرنے کا اعلان کیا ہے،قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ 11 نومبر کو ایک تقریب میں کیا جانا تھا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔

    آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے شیڈول تاحال کنفرم نہیں ہے البتہ میزبان اور ایونٹ میں شریک ممالک کیساتھ بات چیت جاری ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان سفر نہ کرنے پر چیمپئینز ٹرافی منسوخ کرنے کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

    ایونٹ کے آغاز میں محض 100 دن سے کم وقت رہ گیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 19 مارچ 2025 تک شیڈول ہیں تاہم ابتک شیڈول فائنل نہیں ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے پیر کو کوئی تقریب شیڈول نہیں ہے۔

    بھارتی بورڈ نے گزشتہ روز زبانی طور پر آئی سی سی کو پاکستان سفر نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھاقبل ازیں چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر بتائیں، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی،کہا تھا کہ ابھی تک کسی ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں بات نہیں ہوئی،اب اگر بھارتی میڈیا یہ رپورٹ کر رہا ہے تو آئی سی سی ہمیں کوئی خط ضرور دے گا یا بھارتی بورڈ نے یہ کہیں لکھا ہو گا، ابھی تک ایسا کوئی خط میرے پاس یا پی سی بی تک نہیں پہنچا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کے سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹیموں میں میزبان پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔

    دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا –

    سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان میں ہونے والے فکسچر میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان ممکنہ طور پر مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرسکتا ہے،اگر یہ دو طرفہ سیریز ہو یا ایشیا کپ، تو ٹیموں سے پوچھا جاتا ہے کہ بھارت کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں؟ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، 8 سال پہلے سے ٹیموں کو ایونٹس کے شیڈول کا معلوم تھا، اسی طرح 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی سے متعلق رکن ممالک سمیت براڈکاسٹرز اور اسپانسرز نے دستخط کیے ہیں، جس میں ٹیموں کو شرکت کرنی ہے۔

    راشد لطیف نے 1996 کے ورلڈکپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سری لنکا کھیلنے نہیں گئے تھے جہاں فائنل کا تنازع ہوا لیکن سری لنکا نے وہ ایونٹ اپنے نام کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے مطالبات کو ایک بار پھر ایڈجسٹ کرنے یا ہائبرڈ ماڈل کو اپنایا تو شدید مایوسی ہوگی۔

  • لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ،آج بھی دنیا میں پہلا نمبر

    لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ،آج بھی دنیا میں پہلا نمبر

    لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : چھٹے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے، لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کرگئی، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 688 تک جاپہنچی-

    بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ترین ہواؤں نے پنجاب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، عوام احتیاط کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

    لاہور کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1391، گلبرک ٹو کے علاقے کا 918، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 856 ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ملتان کا اے کیو آئی 527 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھو گیا۔

    پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہےجلال پور پیروالا میں آج بھی اسموگ اور دھند برقرار ہے، موٹروے جلالپور پیروالہ انٹر چینج سے ٹریفک کے لیے بند ہے-

    ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

    موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

  • دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز  بند

    دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز بند

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی وجہ سے آج بھی مختلف مقامات پر موٹر ویز بند ہیں

    موٹر وے پولیس کے مطابق دھند اور اسموگ کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے جبکہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2 کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 5 فائیو بھی شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

  • چالان کیوں کیا؟ رکشہ ڈرائیور نے خود کو لگائی آگ

    چالان کیوں کیا؟ رکشہ ڈرائیور نے خود کو لگائی آگ

    لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی جانب سے نوپارکنگ سے نکلنے کا کہنے پر پر خود کو آگ لگا دی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے نوپاکنگ سے نکلنے کا کہنے پر اور ٹریفک چلان کی وجہ سے خود کو آگ لگائی ،رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی،آگ لگنے سے جھلس کر دونوں افراد زخمی ہو گئے،دونوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق داتا دربار کے نوپارکنگ زون میں کھڑے رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش کی،رکشہ ڈرائیور نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اسسٹنٹ کو جلانے کی کوشش کی،رکشہ ڈرائیور نے دیدہ دانستہ طور پر خود کو آگ لگا کر ٹریفک اسسٹنٹ سے لیپٹ گیا،ٹریفک اسسٹنٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو بچا لیا، خود شدید جھلس گیا،طبی امداد کیلئے ٹریفک اسسٹنت اور رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے متعدد بار رکشوں کو نوپارکنگ زون سے ہٹنے کا کہا، ماسوائے ایک ڈرائیور کے تمام رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے ہٹا لئے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےواقعہ پر نوٹس لیا ایس پی سٹی کو فوری موقعہ پر پہنچنے کا حکم دیا، رکشہ ڈرائیور کے اس اقدام پر قانونی کارروائی کی جائے گی، پیرمکی کے قریب رکشہ ڈرائیورز کو مناسب پارکنگ فراہم کی گئی ہے،

  • دالوں اور چینی کی قیمتوں میں  کمی

    دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی

    لاہور: حکومت کی جانب سے دالوں اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتیں 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے،ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی، اسی طرح 400 روپے فی کلو بکنے والی چنے کی دال کی قیمت 360 روپے ہوگئی، دال ماش کی فی کلو قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے ہوگئی، کابلی چنا درجہ اول کی قیمت 400 روپے کلو سے کم ہو کر 355 روپے ہوگئی، کابلی چنا چھوٹا دانہ کی قیمت 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے ہوگئی، جبکہ چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی۔

    دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے،عظمیٰ بخاری

    احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا جائے گا، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نذر ہورہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کئے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کریں گے، احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکا سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ”ٹرمپ کی غلامی “کےلئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کےلئے ہر کسی کے پاؤں پکڑنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے بھی ہر صورت جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی، میانوالی سے قافلےکی صورت میں جلسہ گاہ میں شرکت کروں گا۔

    جلسے کے لیے صوابی ، مردان ،نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا جب کہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو 5، 5سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے صوابی میں جلسے کے معاملے پر پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے، راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔

    سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا ہے، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

    ڈی پی اور اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاء الدین کو 200، 200 کی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 500 اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ کی 200 نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تمام ڈی پی اوز اور فورس آر پی او راولپنڈی کی صوابدید پر منحصر ہوگی، آر پی او یا ان کی جانب سے مجاز آفیسر فورس کی تعیناتی کرسکیں گے، مراسلے کے مطابق تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائیٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمہ ہوگی۔

    راولپنڈی شہر میں بھی 8 سے 10 نومبرتک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت جلسے جلوس، ریلی اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،عطا تارڑ

    پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی-

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، کیا وجہ ہے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔

    انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا،ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیاعلامہ اقبال کےافکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

    کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہرقدم اٹھائیں گے، دہشتگردی میں ملوث کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔