کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ شہدا کی مغفرت فرمائے ، ورثا کو صبر کی توفیق عطا فرمائے اور زخمی ہونے والوں کو صحت عطا فرمائے ۔دہشت گرد انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں ضروری ہے کہ ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین ، امن کمیٹی کے ممبر اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ درحقیقت پاکستان پر حملہ ہے ۔یہ حملہ سی پیک اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔ اس لئے کہ پاک چین دوستی اور سی پیک پاکستان کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہے ہیں ۔ قوم دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور ملک کے دفاع کےلئے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں ضروری ہے کہ انھیں نشان عبرت بنایا جائے ، بزدل دہشت گردپاک قوم کا مورال ڈاﺅن کرسکتے ہیں ۔ بم دھماکہ میں شہید اور زخمیوں کے متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ۔ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجا م سے دوچار کرنے کےلئے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ شہید اور زخمی ہونے والے خاندانوں کی مالی مدد کی جائے ۔یہ وقت کرسی اور اقتدار کی خاطر لڑنے کا نہیں باہمی اتحاد کا ہے ۔دہشت گردی کے المناک واقعہ نے پوری قوم کو غم زدہ کردیا ہے ۔ ایک طرف ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ سیاستدان کرسی اور اقتدار کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ اگر اس موقع پر ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہوشمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ یہ اختلافات کا نہیں بلکہ باہمی اتحاد اور ملک کو بچانے کا وقت ہے ۔ دہشت گردوں نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں۔ملک میں دہشت گردی کے واقعات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اور دہشت گرد ملک کی سالمیت کے لئے اعلانیہ خطرہ بن چکے ہیں ۔ ان کا مقابلہ باہمی اتحاد اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کرہی کیا جاسکتا ہے
Category: لاہور
-

خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرکیس،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت 12 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی
عدالت نے ملزموں کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی عدالت کی ڈیوٹی جج نے مقدمے پر سماعت کی،تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ ہڑتال کیلیے پراسکیوشن میں داخل کرا دیا ہے ،چالان میں آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں نامزد ہیں،پراسکیوشن کی جانچ ہڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش ہو گا ، ملزمان میں حسن شاہ،تنویر احمد،قیصر عباس،رشید احمد ،فلک شیر ،میاں خان، یاسر علی،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور مامون حیدر شامل ہیں،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 87 روپے نکلوائے،ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا،حسن شاہ سمیت دیگر آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں،
خلیل الرحمان آج کل خبروں میں ہیں، گینگ سے تشدد کا نشانہ بننے سے لے کر نازیبا ویڈیو لیک ہونے تک ہر روز خلیل الرحمان قمر کی دو چار خبریں آ رہی ہیں، ہر خبر میں نئے انکشافات سامنے آ رہے جس میں خلیل الرحمان قمر کا حقیقی کردار بے نقاب ہو رہا ہے،خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کو فون کرتے تھے، خود ملنے گئے، ایک بار نہیں کئی بار ملے، نازیبا ویڈیو بنیں اور وائرل ہو گئیں، مقدمہ درج ہوا تو آمنہ عروج ،حسن شاہ و دیگر کو گرفتار کر لیا گیا خلیل الرحمان قمر بھی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے پہنچ گئے کہ میری ساکھ متاثر ہوئی ہے،خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں،حسن شاہ 28 جولائی کو پشاور سے اپنے دوست کے ہمراہ گرفتار ہوا تھا اور اسی دن ہی خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی،پولیس نے گینگ کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نکال لیا ہے، ملزم حسن شاہ کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغواء ، تشدد ، بجلی چوری کے 2 مقدمات درج ہیں ،ملزم کے ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے،مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق کو پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق رفیق عرف فیکو کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، تشدد کے 6 مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں،ملزم رفیق لاہور میں بھی قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ہے،ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کے طور پر آپریٹ کرتا ہے، ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے،افیون سمیت پکڑا گیا ہے
خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت
میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر
خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟
-

چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں،صوبہ کیسے چل رہا،عدالت
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،
جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،نیازی اڈے سمیت دیگر چار بس اڈوں پر کارروائیاں کیں ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بس سٹینڈ پر گاڑیوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ٹرانسپورٹ محکمے سے کوئی عدالت میں نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں موجود نہیں، یہ اس طرح حکومت معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے،ہم دو سال سے سموگ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں، کیا محکمہ ٹرانسپورٹ سویا ہوا تھا،سموگ کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومتی محکمے ناکام ہیں،دو ماہ پہلے سموگ کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، ہمارے بچے، ہم سب کی زندگیوں کا معاملہ ہے لیکن ادارے کردار ادا نہیں کررہے،جب آپ نے بائیکس کا اعلان کیا اور میں نے آرڈر پاس کیاتو سب نے باتیں کیں، اب صورتحال دیکھیں باہر جا کر، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خود عدالت ہونا چاہئے تھا، میں بہت نا امیدہوا ہوں
عدالت نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کہاں ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہ جنیوا میں ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹنگ چیف سیکرٹری کہاں ہیں، یہ صوبہ چل کیسے رہا ہے،پچھلے سال میں آرڈر کئے تھے ان دو ماہ میں تعمیراتی کام نہیں ہونا چاہئے،اس کے بارے میں کچھ کیا گیا ہے ؟سکول بند کر دیئے گئے، کنسٹرکشن کاکام بند کرایا گیا،ہر جگہ کنسٹریکشن کا کام چل رہا ہے،پچھلے دو سال سے ہم آرڈرز کررہے ہیں،کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے،حکومتی ادارے مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے،6ماہ پہلے سے میں نے کہنا شروع کیا سموگ سیزن آنے سے پہلے اقدامات کریں،بارہا کہا کہ سموگ آ گئی تو اس کے بعد کچھ نہیں کر سکیں گے
بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز
پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار
-

مقدمہ درج کروانا کافی نہیں، منطقی انجام تک پہنچانا ہوتا ہے،عدالت
لاہور ہائی کورٹ نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور ہائیکورٹ میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ چالان ابھی تک عدالت کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟،پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل ہونے کی وجہ سے چالان نہیں بھجوایا جا سکا تھا، اب چالان داخل ہو گیا ہے، دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر پر مقدمے کا چالان بر وقت نہ بھجوانے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہ چالان پیش ہوتا ہے اور نہ ہی آپ کے قانونی مشیر، آئندہ بر وقت چالان پیش نہ ہونے پر آپ کو شوکاز جاری کیا جائے گا، عدالت قانون کی پابند ہے، گواہوں کے پیش نہ ہونے پر ضمانت دینا ہوتی ہے،صرف یہاں نہیں بلکہ ٹرائل کورٹ میں بھی اپنے گواہوں کی پیشی کو یقینی بنائیں،صرف مقدمہ درج کروانا کافی نہیں ہوتا، اسے منطقی انجام تک پہنچانا ہوتا ہے،عدالت نے درخواست نمٹا دی
-

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سموگ کی لہر میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں جاری سموگ کی لہر میں کمی نہ آ سکی، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، فضا میں زہریلے ذرات کے باعث سانس لینا بھی محال ہو گیا
لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سموگ کی لپیٹ میں آ گئے، ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سر فہرست ہے جہاں اے کیو آئی950 ریکارڈ کیا گیا ہے ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس560 تک جا پہنچا ہے جبکہ پشاور کا اے کیو آئی 597، اسلام آباد کا254 اور راولپنڈی کا اے کیو انڈیکس284 کو چھو گیا،لاہور میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض بھی بڑھنے لگے ہیں،سینے میں جلد ہو رہی ہے، سانس کی بیماریاں سامنے آ رہی ہیں،گورنر پنجاب نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ ایمرجنسی لگائی جائے، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوئیں لیکن خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا، بچے گلیوں میں کھیل رہے ہیں،
پنجاب حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہیں ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے
سموگ،پنجاب کے چار ڈویژنز میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند
پنجاب کے چار ڈویژنز میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی ،ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ،جس کے مطابق لاہور میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس آج سے رات 8 بجے بند کرنے کی پابند ہوں گی،ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی،چاروں ڈویژنز میں آوٹ ڈور فیسٹیولز، کنسرٹس پر ہابندی ہوگی، فارمیسز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، بیکریوں کو استثنی ہوگا، بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے، فیصلے کا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا، اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوام سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا شہری غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ سے محفوظ رکھیں، سموگ کے دوران گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں، گاڑیوں کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں، فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، شہریوں کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، مل کر سموگ کا مقابلہ کریں گے۔
سموگ، دھند، ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار
پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی مختلف ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ،فلائٹ شیڈول کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں اور2 منسوخ ہوئی ہیں،جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی اور کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں اتارا گیا،شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی ،ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔سموگ کی خراب صورتحال، حکومت کا اینٹی سموگ ایکشن پلان میں سخت اقدامات کا فیصلہ
پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروباری اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیںَپابندیاں ماحولیاتی قانون کی دفعہ چھ (ایک) (ٹی) کے تحت لگائی گئی ہیں ،فضائی آلودگی کی 500 کی حد عبور ہو چکی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے، پنجاب حکومت کا حکم جاری کر دیا گیا،میڈیکل سٹور، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ سٹور، سبزی پھل گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی،یوٹیلیٹی سروسز، بجلی گیس، انٹرنیٹ، فون کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا ،نماز، مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق سرگرمیوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا،بوقت ضرورت مقامی ڈپٹی کمشنر بھی کسی سرگرمی پر عائد پابندی ختم کر سکتے ہیں،906 سکور سے ملتان فضائی آلودگی میں سب سے اوپر، 812 سکور سے روجھان دوسرے اور 653 سکور سے لاہور تیسرے نمبر پر ہے ،384 سکور سے پنڈی بھٹیاں چوتھے، 378 سکور سے منگلا پانچویں اور 275 سے راولپنڈی چھٹے نمبر پر موجود ہے،پاکستان میں مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے میں نمایاں کمی آئی، بھارت میں فصل جلانے اور دھوئیں کی مقدار بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں فصل جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے،بھارت سے چلنے والی ہواؤں کا رخ بدستور پاکستانی علاقوں کی طرف ہے،لاہور سے امرتسر کا فضائی فاصلہ 45 کلومیٹر ہے،14 نومبر کو بھارت کی طرف سے چلنے والی آلودہ زہریلی ہواؤں کے رخ بدلنے کا امکان ہے،اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت
بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز
پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار
-

وزیر اعلیٰ پنجاب کو کینسر ؟ مبشر لقمان نے اصل سچ سامنے رکھ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پروگرام کھرا سچ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کینسر کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے
پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے حوالہ سے کچھ تکلیف دہ خبریں آ رہی ہیں،کچھ وی لاگز کر رہے ،خبریں دے رہے کہ انکو شاید کینسر ہو گیا ہے،اور وہ علاج کے لئے گئی ہیں تو میرے خیال سے یہ انتہائی گھٹیا خبر ہے،اسکی تصدیق بھی ہو جائے یہ نہ ہو لیکن پھر بھی کسی کی بیماری کے بارے میں اس طرح بات کرنا جائز نہیں ہے لیکن جو جائز ہے وہ یہ کہ سرکاری طیارے میں کس طرح نواز شریف اور مریم نواز پاکستان سے باہر گئے اور کیوں گئے،اس طیارے کا خرچہ 12 ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے،وہ انکو چھوڑ کر آیا ،انکی ذاتی خدمت پر کیوں مامور ہے،پھر وزیراعظم کوسعودی عرب لے کر گیا، پھر وہی طیارہ وزیراعظم کو لے کر آئے گا پھر نواز شریف مریم کو لینے جائے گا، دہشت گرد ہر طرف دندناتے پھر رہے ہیں، بلوچستان کی حالت اچھی نہیں ہے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ عمران خان کو امریکہ کے کہنے پر رہا کرنا چاہئے میں ذاتی رائے دے رہا ہوں کہ عمران خان کےبدلے عافیہ صدیقی کو رہا کروا لینا چاہئے اور یہ کہنا چاہئے کہ عافیہ صدیقی پاکستان میں رہیں گی باہر نہیں جائیں گی،
-

سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی
سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے متعدد جگہوں سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند ہے، ملتان سے سکھر تک بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے بند کردی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کیلئے بہترین وقت صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا وقت ہے، اس دوران بھی روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔
-

بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار
بھارت نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔دوسری طرف آج ہی بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ یاتری و نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے جبکہ اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔ ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔
چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی
اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن
تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ
-

چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی
پنجاب کے شہر بھکر میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھکر کے علاقے نذیر ٹاؤن میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے پہلےڈی ایچ کیو ہسپتال میں چھیڑچھاڑکی اور پھر موبائل فون لےکرفرارہوگیا، فون دینے کے بہانے گھر بلا کر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ قانون کی کمزوری اور اثرو رسوخ کا فائدہ اتھا کر زیادتی کے مجرم سزا سے بچ جاتے ہیں جس سے معاشرے میں جرم بڑھتا جا رہا ہے.
اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن
تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ
پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے
ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
-

پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے
بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ یاتری و نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے جبکہ اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔ ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔
ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
