Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا مجموعی طور پر تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے ہورہا ہے مین اور افس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے،مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور سوونیر شاپ بھی بنے گی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

    بعد ازاں چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے کیلئے ہدایات دیں، مین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی علاوہ ازیں انہوں نے ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

  • مریم نواز کا پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت

    مریم نواز کا پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی ٹی آئی سی ٹو کا دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا، انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا، اسپتال کے مختلف فلورز پر ڈرائی پار ٹیشن وال اور ایچ ویک کی تنصیب کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250 بیڈز پر مشتمل ہوگا، پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائبرڈ آپریشن تھیٹرز بھی بنائے جائیں گے، ہسپتال میں ایمرجنسی، سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے، پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل، میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے، پی آئی سی ٹو کے گرے اسٹرکچر کا تقریبا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

    آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    مریم نواز نے شاہ میر اقبال کو شاباش دی اور ہسپتال کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لیے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر ضلع میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سےہوچکے ہیں۔

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

  • فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پی آئی اے خریدنےکی پیشکش

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پی آئی اے خریدنےکی پیشکش

    لاہور: تاجروں اور صنعت کاروں کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے پی آئی اے خریدنےکی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں صنعت کاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز نےکہا کہ ایک اعشاریہ ایک ٹریلین روپے ہر سال آئی پی پیز کو دیے جاتے ہیں، 35 روپے کی بجلی میں 12 روپے کپیسٹی پیمنٹ ہے، ان پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چُوسا ، معیشت ٹھیک چل رہی ہے، مگر بیشتر پالیسیاں ٹھیک نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری رہنا چاہیے، ایس آئی ایف سی پانچوں بڈرز کو بلائے اور ان کے اعتراضات سنے، اگر کوئی پی آئی اے نہیں خریدتا تو ایف پی سی سی آئی اسے خریدنے کے لیے کنسورشیم کا اعلان کرتی ہے۔

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

    اس سے قبل نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں، پی آئی اے کو پی ٹی آئی دور میں تباہ کیا گیا، پی آئی اے کے پائلٹس کو جعلی کہنے والا پی ٹی آئی دور کا وزیر آج چھپا بیٹھا ہے۔

    آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

  • آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے  پلئینگ الیون کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائےگا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔
    pak
    پلئینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

  • آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    لاہور میں آلودگی اور اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کر گئی، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 650 تک پہنچ گیا ہے،جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے گرد آلود ہواؤں سے سانس دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےآنکھوں کی جلن گلے کی خراش اور نزلہ زکام بخار میں شہری مبتلا ہونے لگے ہیں،طبی ماہرین نےلاہور کےشہریوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ ماسک اور عینک کا استعمال کریں اور بےجا گھروں سے مت نکلیں۔

    شہر میں گرین لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ دھواں پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،پولیس نے تجاوزات اور باربی کیو لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے،ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرد و غبار سے شہریوں کو بچانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ملتان اور پشاور میں بھی اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔

    فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 429 کی حد کو چھو گیا ہے، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی فضائی امیج جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی-

    دوسری جانب سیکرٹری محمکہ تحفظ ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انورنے کہا ہے کہ بھارت میں کثرت سے فصلوں کی باقیات کو جلانے سے آٸندہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں اضافے کا احتمال ہے، ان آلودہ مشرقی ہواؤں سے لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • پنجاب پولیس کا اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں  کی خبروں پر ردعمل

    پنجاب پولیس کا اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کی خبروں پر ردعمل

    لاہور: پنجاب پولیس نے محتلف اداروں کی جانب سے خریداری میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کے تاثر کو مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان پنجاب پولیس نے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا اور کہا کہ محکمہ پولیس سمیت حکومت پنجاب کے تمام تر اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا ہر سال پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں جمع کروایا جانا معمول کی کارروائی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس سمیت تمام محکمہ جات آڈٹ رپورٹس کے اعتراضات کا مفصل جواب متعلقہ کمیٹی میں جمع کرواتے ہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے خریداری کی مد میں پروسیجرل نقائص ممکن ہیں تاہم مالی بے ضابطگی کا تاثر ہرگز درست نہیں ہے پنجاب پولیس اپنے شعبوں میں خریداری کی مد میں تمام دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ متعلقہ فورم پر پیش کر چکی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس متعلقہ کمیٹی میں آڈٹ رپورٹس کا ٹھوس حقائق پر مبنی مفصل جواب جمع کروا چکی ہے اور مزید آڈٹ پیرا اعتراضات کی مد میں جمع کروائے گئے مفصل جوابات اور محکمانہ مؤقف کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، جوابا ت اور دستاویزی ریکارڈ تسلی بخش پائے جانے پر متعلقہ اکاونٹس کمیٹیاں اعتراضات کو داخل دفتر کر دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں کہا گیا تھا کہ تمام پولیس اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداریاں کیں، ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8 کروڑ کی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ خرچ کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی جی پنجاب آفس نے 1 ارب 62 کروڑ روپے کی خریداری کی، سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ سے زائد لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نہ کیے آئی جی پنجاب آفس نے خریداری میں 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیاں کیں، ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بےضابطگیاں کی۔

    کنگ خان، شاہ رخ خان کتنے اثاثوں کے مالک؟

    رپورٹ کے مطابق ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن نے 2 کروڑ 15 لاکھ خریداری کی، ڈی پی او گجرات نےغذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجائے 1 کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ روپے کے موبل آئل کی خریداری میں بےضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے 4 کروڑ 24 لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی۔

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

  • نومئی مقدمہ،مراد سعید،حماداظہر،میاں اسلم اقبال و دیگر کے وارنٹ جاری

    نومئی مقدمہ،مراد سعید،حماداظہر،میاں اسلم اقبال و دیگر کے وارنٹ جاری

    لاہور،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ان میں مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ مراد سعید نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں ابھی تک سامنے نہیں آئے تا ہم وہ ٹویٹ کرتے رہتے ہیں، میاں اسلم اقبال نے روپوشی ختم کی تھی سامنے آئے تھے تا ہم پھر روپوش ہو گئے، حماد اظہر بھی سامنے آنے کے بعد پھر روپوش ہو جاتے ہیں.نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

  • پنجاب کالج ، ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نہیں،ایچ آر سی پی

    پنجاب کالج ، ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نہیں،ایچ آر سی پی

    پنجاب کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آ رہی

    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) اور اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کا کہنا ہے کہ فورینسک شواہد اور قابل بھروسہ شہادتوں کی عدم موجودگی میں یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ اکتوبر 2024 کے اوائل میں لاہور کے ایک نجی کالج میں ایک طالبہ کے ریپ کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے۔ اس حوالے سے پیش آنے والے کئی واقعات نے پنجاب کالج کے کیمپس نمبر 10 کے طالبعلموں میں شبہات اور بداعتمادی کی فضا پیدا کر دی تھی جیسے کہ سوشل میڈیا پر ریپ کے غیرمصدقہ دعووں سے متعلق مواد کی تشہیر، سرکاری نمائندوں کے متضاد بیانات ( جنہوں نے پہلے الزامات کی تصدیق اور بعد میں تردید کی)، اور الزامات پر کالج انتظامیہ کا تاخیری اور غیرمعقول ردعمل ہے،

    مشن نے 14 اکتوبر کو کیمپس 10 میں سینکڑوں طالبعلموں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ ان طالبعلموں نے مبینہ ریپ کا نشانہ بننے والی طالبہ کے لیے ‘انصاف’ کا مطالبہ کرنے کے لیے بہت بڑے احتجاج کا اہتمام کیا تھا تاہم اس پر انہیں پولیس تشدد کا نشانہ بننا پڑا۔البتہ، آن لائن پلیٹ فارمز پر بہت زيادہ شورو غل سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ دیگر فریقین نے طالبعلموں کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے اور سوشل میڈيا پر اپنا دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ مشن کے مشاہدے کے مطابق، طالبعلموں کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کی صورت حال اور جنسی ہراسانی کے مسلسل واقعات اور متاثرین ہی کو مورد الزام ٹھہرانے کی روش سے بہت زيادہ نالاں ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کیمپس کے منتظمین کی بظاہر عدم دلچسپی اور پولیس و کالج انتظامیہ پر شدید بداعتمادی نے حالات کو اور زيادہ خراب کیا ہے۔مشن کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کے غصّے کو محض اس وجہ سے نظرانداز نہیں کر دینا چاہیے کہ وہ من گھڑت معلومات ملنے کی وجہ سے مشتعل تھے۔ تاہم، من گھڑت معلومات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے پیش نظر یہ بھی ضروری ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی اور حقائق کا ادراک آسان بنانے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ عوامی سطح پر ایک سے زیادہ نتیجہ خیز شعوری مہم چلائی جائے۔

    دیگر سفارشات کے ساتھ ساتھ، مشن یہ تجویز بھی پیش کرتا ہے کہ کیمپس 10 پر اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں کے دورانیے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فورینسک معائنہ کروایا جائے۔ علاوہ ازیں، طالبعلموں پر تشدد کرنے اور مبینہ جرم کے الزام میں ایک شخص کو ایف آئی آر کے بغیر حراست میں رکھنے پر پولیس کا محاسبہ کیا جائے۔ تاہم، مشن کا پرزور مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی اور جنسی تشدد کے الزامات کو ہمیشہ سنجیدہ لیا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو حقِ رازداری کی حفاظت کے ساتھ طالبعلموں کی دسترس میں ہوں۔

    پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ، نئی جے آئی ٹی تشکیل

    پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • لاہور،گولیاں چل گئیں،باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

    لاہور،گولیاں چل گئیں،باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گولیاں چل گئیں تین افراد کی موت ہو گئی

    واقعہ سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق باپ بیٹے پیشی پر جا رہے تھے کہ اسی دوران ملزمان آئے اور گولیاں چلا دیں،گولیاں لگنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے، مرنے والوں کی شناخت صفدر،یاسر صفدر اور ناصر صفدر کے طور پر ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،

  • اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف

    اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن کی ملاقات ہوئی ہے،

    اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف نظر آئیں،اٹلی نے چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیش کش کر دی،پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا،اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا،ملاقات کے دوران سیاحت،ٹیکسٹائل،لیدر،ماربل،کارپٹس اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔ تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا۔منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں،مریم نواز

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے