Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسموگ بڑھتی جارہی ، ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،عدالت

    اسموگ بڑھتی جارہی ، ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ بڑھتی جارہی ہے ہمیں ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،ہم نے دو سال قبل سکولز جمعہ اور ہفتے کے روز بند کیے تھے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے سکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،بسیوں اور بڑی گاڑیوں کے اڈوں پر آگاہی بورڈ آویزاں کیے جائیں ،گرین سمارٹ لاک ڈوان کیا گیا ہے مگر چنگچی رکشے دوسرے سٹرکوں یا علاقوں سے گزریں گے،رش دوسری سٹرکوں پر ہوگا اس کی فزبیلٹی مجھے سمجھ نہیں آئی،ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ گورنمنٹ کی اپنی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں،

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ قصور ٹینریز کے خراب پانی سے وہاں کے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،قصور میں جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بھی موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں،کمشنر لاہور فوری قصور ٹینریز کے ری فلٹر پلانٹ کے حوالے سے اقدامات کرے ،وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور کے 19 انڈر پاسز کے حوالے سے انکوئری رپورٹ جمع کرادی ہے ، انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں، اب ہم نے پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک مکیننزم بنایا ہے ،پی ایچ اے ہر انڈر پاس کی نگرانی کرے گا تا کہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے دس بجے فل بینچ میں جانا ہے،آپ مختلف محکموں سے میٹنگز کریں اور رپورٹس جمع کرائیں،عدالت نے سموگ کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کردی

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار

    سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

  • عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں پانچ سالہ نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ،الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نا ہوئے ،جونیئر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں دلائل کا آغاز کردیتا ہوں ،عدالت نے کہا کہ ہم شہزاد شوکت کو ہی سنیں گے،عدالت نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر سماعت کی .بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کیے تھے،عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل اختیار استعمال نہیں کر سکتا، انکو غیر قانونی نا اہل کیا گیا،عدالت نا اہلی ختم کرے، اور الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے. بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے،توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا، درخواست گزار کو اور میری سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے ،الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا ،عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے ،عدالت کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے،

    عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • پی آئی اے نجکاری کی ناکامی کا غصہ عوام پر نہ اتارا جائے،حافظ نعیم

    پی آئی اے نجکاری کی ناکامی کا غصہ عوام پر نہ اتارا جائے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے،ہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھےگی، حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پرنہ اتارے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی،

  • مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ محنت کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ محنت کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے، اور اس ضمن میں حکومت کی عزم کا اظہار کیا۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ مخالفین کا کام صرف جھوٹ کی سیاست کرنا ہے، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں”، اور روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس منصوبے میں ہونے والی سیاست کا جائزہ لیا جا سکے۔
    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ روڈا کے پلاٹس جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو دیں گی، جس سے ان کے لیے عملی اقدامات کی تصدیق ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے نہ صرف صحافیوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ یہ ترقیاتی منصوبے پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری حکومت ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے، اور ہم اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنے مخالفین کو جواب دیں گے۔

  • برہنہ ویڈیو لیک ہونے سے میرے فالورز بڑھے ۔ مناہل ملک

    برہنہ ویڈیو لیک ہونے سے میرے فالورز بڑھے ۔ مناہل ملک

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے نازیبا، برہنہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو لیک سے میرے فالورز بڑھے ہیں ،

    ایک انٹرویو میں مناہل ملک کا کہنا تھاکہ یہ جو چیز ہوئی ہے اس سے میرے فالورز بڑھے ہیں، ستر فیصد لوگوں نے مجھے کہا کہ وہ میرے ساتھ ہیں، تیس فیصد لوگوں نے تنقید کی،کچھ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے میرے ساتھ کھانا بھی کھایا اور انکو میرے بارے پتہ بھی ہے کہ میں کیسی ہوں پھر بھی،، اگرکسی میرے دوست کے ساتھ ہوتا تو میں اس کے ساتھ کھڑی ہوتی کیونکہ یہ مشکل وقت ہے، میں نے تو اب فون بھی بند کر دیا ہے، میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں کوئی کہہ رہا ہے کہ مناہل ملک کے خاندان والوں کے ساتھ کیا گزر رہی ہو گی،جب مناہل مرے گی تو لوگ کہیں گے کہ یہ وہی مناہل ہے جس کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اسکے والد کیسے باہر جائیں گے لوگ مسجد میں بھی پوچھیں گے، مناہل ملک کا کہنا تھا کہ اس سے سوچیں کہ میری فیملی پر کیا اثر پڑ رہا ہے،مجھے نہیں لگتا کہ اس ویڈیو کے پیچھے کوئی ایک بندہ ہے، میرے اردگرد کے لوگوں نے بھی ویڈیو کو شیئر کیا، میرے کردار کو اچھا ل دیا گیا کہ لڑکی ایسی ہی ہے،میں نے دو بار خود کشی کی کوشش کی ہے، میں نے ایک بندے کا مان رکھا ہوا ہے ورنہ کچھ نہیں رہنا تھا، میں نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، جو لوگ ویڈیو وائرل کرتے ہیں وہی باتیں کرتے ہیں، اب بھی میرا خاندان اور ایک دو دوست ساتھ کھڑے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعدیہ خالد نے مناہل ملک کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی ننگی تصاویر لیک کروا کر فالوور بڑھائے اب ننگی ویڈیوز لیک کروا کر فالوور بڑھائے ۔ تیار رہیں اگلی بار شاید یہ بی بی لائیو مناظر دکھا کر فالوورز لیں گی ۔ عورت کے نام پر دھبہ

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،مناہل ملک کا شمار ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ لسٹ اور فار یو پیج پر مسلسل ٹاپ پر رہنے والی مشہور ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں صفحہ اول پر ہوتا ہے،ٹک ٹاکرز مناہل ملک کی ایک دو نہیں بلکہ دس نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہیں،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکرزمناہل ملک کمرے میں ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کر رہی ہیں،جسمانی تعلقات بھی قائم کئے جا رہے ہیں، بوس و کنار بھی کیا جا رہا ہے،سامنے آنے والی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیو ٹک ٹاکرز نے خود ریکارڈ کی ہوئی ہیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    لاہور: پاکستان کی کم لاگت والی ایئر لائن فلائی جناح سعودی عرب کے شہر ریاض سے لاہور کو جوڑنے والی نئی ڈائریکٹ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیر لائن کے مطابق 15 نومبر سے یہ نیا روٹ پیر اور جمعہ کو ہفتے میں دو بار چلایا جائے گا ، 6 دسمبر سے پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتے میں 3 کر دی جائے گی، جس میں اتوار کا دن بھی شامل ہوگا تاکہ دونوں شہروں کے درمیان مزید بہتر رابطہ قائم کیا جا سکے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پرواز کا شیڈول، 15 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا-

    ترجمان کے مطابق لاہور سے ریاض کے لئے ہمارے نئے روٹ کا آغاز ہمارے مسافروں کو آرام دہ اور آسان سفری سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اس اضافے سے مسافروں کو مزید سہولت اور کم لاگت سفر فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، اور اقتصادی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے یہ اضافہ فلائی جناح کی خلیجی خطے میں مسلسل ترقی کا عکاس ہے سعودی عرب کے شہر ریاض کے لیے ان نئی ڈائریکٹ پروازوں کے علاوہ، ایئر لائن لاہور سے شارجہ تک پروازیں بھی چلاتی ہے، اور اسلام آباد سے بحرین، مسقط اور شارجہ کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    ترجمان کے مطابق پانچ جدید ایئر بس A320 طیاروں پر مشتمل، فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ میں خدمات فراہم کرتی ہے، ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور قدر پر مبنی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے-

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے …

  • اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن:  خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی  ہدایت

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    لاہور: ادارہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ بڑھنے کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے ،اسموگ کے باعث خصوصی بچوں کواسکول آنےسے روک دیاگیا ہے –

    باغی ٹی وی : ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،اسکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گیا جب کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت اسٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے ایس اوپیزپرعمل جاری ہے-

    انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں گزشتہ شب اسموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو ریسٹورینٹ سیل کردیئے، پنجاب میں 9 بھٹے اور4 انڈسٹریل یونٹس گرادیئے گئے ہیں جب کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں تعمیرات پر پابندی ہے اور دفاتر کے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن آج سے ہوگی۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    دوسری جانب وزیر علیٰ پنجاب مریم نواز میں لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے آج ہمیں اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے، اسموگ کو ختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا۔

    جبکہ وزیر ماحولیات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایاجا رہا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی فوری گرفتاری بھی یقینی بنائی جارہی ہے اسموگ جان لیوا آفت ہے لہٰذا عوام اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ کریں۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

  • نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے، مناہل ملک کا کہنا تھا کہ وہ تنگ آ چکیں،اب اپنا چہرہ کبھی نہیں دکھائیں گی،یہ مداحوں سے انکی آخری بات ہے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اس لیے اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کر دیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شکوہ کیا کہ یہ دنیا جینے نہیں دیتی،انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھائیں گی، یہ ان کی آخری بار مداحوں سے بات ہے، اور انہوں نے کبھی اس طرح کا پیغام نہیں دیا وہ تھک چکی ہیں اور لوگوں کے رویوں نے انہیں توڑ دیا ہے۔مناہل ملک نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں، اور ایک دوسرے کو معاف کریں، کیونکہ اس زندگی کا کچھ پتہ نہیں۔ مناہل ملک نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، اور انہیں معاف کیا جائے کیونکہ کسی کو بھی نہیں معلوم کہ کب کیا ہو جائے گا۔میں بہت بے بس ہو چکی ہوں، مناہل اندر سے مر چکی ہے،کسی کا کبھی دل دکھایا ہو تو معذرت،مناہل بھی ایک سادہ لڑکی تھی اور ہے،میرے جانے سے کچھ لوگ دکھی ہوں گے کچھ لوگ خوش ہوں گے،آب سب خوش رہیں، آپ سب میری دعاؤں میں رہو گے،آئی لو یو،

    مناہل ملک کا یہ پیغام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی جذباتی حالت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی رویے انسان کی زندگی پر کتنا اثر ڈال سکتے ہیں۔ یہ ایک اہم پیغام ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہیے اور محبت پھیلانی چاہیے

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،مناہل ملک کا شمار ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ لسٹ اور فار یو پیج پر مسلسل ٹاپ پر رہنے والی مشہور ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں صفحہ اول پر ہوتا ہے،ٹک ٹاکرز مناہل ملک کی ایک دو نہیں بلکہ دس نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہیں،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکرزمناہل ملک کمرے میں ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کر رہی ہیں،جسمانی تعلقات بھی قائم کئے جا رہے ہیں، بوس و کنار بھی کیا جا رہا ہے،سامنے آنے والی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیو ٹک ٹاکرز نے خود ریکارڈ کی ہوئی ہیں

  • فتنہ پارٹی حکومت میں آئی تو   گالم گلوچ اور الزامات، کارکردگی صفر تھی،مریم نواز

    فتنہ پارٹی حکومت میں آئی تو گالم گلوچ اور الزامات، کارکردگی صفر تھی،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ اسموگ ایک اژدھا ہے جو سر اُٹھاتا ہے،اسموگ کو ختم کرنے میں بہت وقت لگ جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو 5 ہزار سپرسیڈر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا،پہلے مرحلے میں 1 ہزار سپر سیڈر آج دیے جارہے،13 لاکھ کے سپر سیڈر پر پنجاب حکومت 8 لاکھ سبسڈی دے رہی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت ہر وہ اقدام کررہی ہے جو ممکن ہوسکتا ہے۔ اسکے لیے کنٹرول روم دن رات کام کررہا ہےاور اس سے نہ صرف اس برس بلکہ آنے والے برسوں میں مزید بہتری آئیگی۔فصلوں کی باقیات جلانے سے جو سموگ بڑھتی ہے اسکو ختم کرنے کیلئے بہت بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس سے فضا کی کوالٹی انڈکس بہتر ہوگی۔ مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اسکے لیے دن رات محنت سے کام کررہی ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور کسان کے درمیان غلط فہمی پیدا کی گئی، پنجاب میں فتنہ فساد کی سازش کی جا رہی تھی، جو اُن کا کام ہے، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا حکومت سے باہر ہوں، اب وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُنہیں حکومت نہیں ملی، حکومت میں آئے تو فتنہ فساد، گالم گلوچ اور الزامات، کارکردگی صفر،میں اُس جماعت کا نام نہیں لینا چاہتی، وہ کہنے لگ گئے ہیں پنجاب کو دیکھو، ہر روز نیا منصوبہ آ رہا ہے، کام ہو رہا ہے، پنجاب ترقی کر رہا ہے، ہمارے وزیراعلیٰ کو دیکھو، حملہ کردو، جلا دو، مار دو، ہٹا دو، بدتمیزی، بدتہذیبی، میں نے ابھی سُنا، وہ کہتے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی،

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پاکستان میں دیوالی کی تقریبات،ہندو برادری شریک،وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان میں دیوالی کی تقریبات،ہندو برادری شریک،وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان میں دیوالی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ ہندو برادری نے اس موقع پر اپنے گھروں کو دیوں اور رنگولی سے سجایا ہے۔ کراچی، لاہور، اور حیدرآباد جیسے شہروں میں دیوالی کی تقریب میں خصوصی عبادات اور روایتی مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

    مقامی ہندو رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیوالی صرف روشنیوں کا تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام بھی ہے۔ اس سال، مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں جن میں ثقافتی پروگرام، موسیقی اور رقص شامل ہیں۔حکومت نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہونے کا پیغام دیا ہے اور اس تہوار کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا ہے ،لاہور اور کراچی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریبات منعقد کی گئی جہاں شرکا نے پلھجڑیاں چلا کر خوشی کا اظہار کیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب ہوئی، جس میں شرکا نے مل کر کیک کاٹا اور تقریب میں شریک ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی،دیوالی کی تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سونیا عاشر بھی شریک ہوئیں،لاہور میں ہونے والی دیوالی کی اس تقریب میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے، جہاں ہر شہری کو احترام دیا جاتا ہے۔

    شہر قائد کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت دیوالی کی مناسبت سے تقریب دوران کیک کاٹا گیا،ہندو کونسل کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے رنگارنگ میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے تقریب کے شرکا کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔

    دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کرمثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،وزیراعظم
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک،روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے. دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں. پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے. اس موقع پر، میں پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکسان ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک.

    دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، بلاول
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے ہندو اور شیڈولڈ کاسٹس برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روشنیوں کا تہوار اتحاد، امن اور مسرت جیسے آفاقی اقدار کی علامت ہے. دیوالی اندھیروں پر روشنی کی فتح کا جشن ہے. پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا.دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے،

    دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔ شازیہ مری
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہاہے،پیپلز پارٹی ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور رواداری کی ضامن ہے،دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔

    دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔وفاقی وزیر نجکاری
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی بھرپور خوشیاں مبارک ہوں۔ استحکام پاکستان پارٹی تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتیں یکساں حقوق کی حامل ہیں اور بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں۔ دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔ ملکی ترقی اور اہم شعبوں میں ہندو برادری اور اقلیتوں کی نمایاں کارکردگی لائق تحسین ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا مینارٹی ونگ بھی دیوالی کا تہوار بھرپور طریقے سے منائے گا۔

    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،دیوالی روشنیوں کا تہوار ، امن، خوشحالی اور خوشی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان میں دیوالی کی خوشیاں منانا مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی عکاس ہے، دیوالی تاریکی پر روشنی کی فتح، برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہےپاکستان میں دیوالی کا تہوار منانا ہمارے ثقافتی تنوع کی علامت ہے،آئین ِ پاکستان تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی