Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ

    پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے نکلوانے کے لئے پی ٹی آئی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے، کبھی امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کروائی جاتی ہے کبھی امریکی صدر کو خط، کبھی اسرائیلی اخبار میں آرٹیکل، اب تو پی ٹی آئی نے حد ہی کر دی، ملک دشمنی میں تو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن عبور کر لی تھی، اب پی ٹی آئی نے ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے الحاق کر لیا

    پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنما شہباز گل نے ایکس پر کہا کہ ناروے کی سینٹر پارٹی اور تحریک انصاف درمیان انسانی حقوق جمہوریت اور آذادی اظہار رائے پر مشترکہ کوششیں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ناروے کی سینٹر پارٹی نے عمران خان اور دوسرے بے گناہوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری بند کرنے جا مطالبہ کیا ہے۔ ناروے کی سینٹر پارٹی کی کور کمیٹی مشترکہ طور پر پاکستان میں جاتی انسانی حقوق کی پامالی کی مزمت کی ہے۔ نارو ے کی سینٹر پارٹی کے چئیرمین جو کہ ایک نامور international Humanrights Lawyer ہیں ، وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور ان سے وکالت نامے پر دستخط لیں گے اور خان کا کیس انٹرنیشل فورمز پر لڑیں گے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہزاد کہتے ہیں کہ شہباز گل کا ناروے والا فراڈ ،
    کل جبران الیاس سے زلفی بخاری تک ناروے سے ایک بڑی کامیابی پر گھنگرو باندھ کر ناچ رہے تھے یوں شو کر رہے تھے جیسے اب پاکستان کا ناطقہ بند ہو جائے گا اور پھر اعلان کیا ناروے کی پارٹی Partiet Sentrum سے انسانی حقوق پر ڈیل کر لیا ہے ،اور یوتھیا اکاؤنٹ نے اسے ناروے کی پارلیمنٹ کا سربراہ لکھا جبکہ
    اس پارٹی نے پچھلے الیکشن میں پورے ناروے سے ٹوٹل سات ہزار ووٹ لیے تھے ، اس کا سربراہ دہشت گردوں کا وکیل رہا ہے

    آئیے اس پارٹی کی حقیقت آپ کو بتاتے ہیں

    شہباز گل نے اس پارٹی کے سربراہ Geir Lippestad سے معاہدے پر سائن کئیے سب سے پہلے تو یہ سن لیجیے کہ یہ پارٹی Partiet Sentrum کی ناروے میں وہی حیثیت حاصل جو پاکستان میں کسی تانگہ پارٹی کو حاصل شیدے ٹلی کی پارٹی اس سے بڑی اور یہ مفتاح جیسی پارٹی جو 2020میں بنی اسکا سربراہ Geir آج تک کبھی پارلیمان کا ممبر نہی بنا بس ایک کونسلر رہا ہے اس پارٹی نے سات ہزار ووٹ لیے تھے،اس کا سربراہ Geir وکیل تھا اس کی وجہ شہرت ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد Anders Behring Breivik جس نے دوہزار گیارہ جولائی میں ناروے میں 77بچے مار دئیے تھے اسکا وکیل ہونا ہے ،یہ سکینڈے نیویا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا بچے سمر کیمپ میں تھے اور یہ نسل پرست دہشت گرد تھا ،جس Geirسے کل شہباز گل ملا وہ اس سفید فارم نسل پرست دہشت گرد کو ذہنی مریض ثابت کر رہا تھا اسکی وکالت فیل ہوئی اسے اکیس سال سزا ہوئی اس کے علاوہ بھی کچھ نسل پرست گوروں نے تارکین وطن کو مارا ان کا وکیل بھی یہ تھا ناروے کی بار کاؤنسل نے مشترکہ طور پر اس کی رکنیت کینسل کرنے کی درخواست دی تھی کہ یہ وکیلوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے ،اس نے نئی پارٹی بنائی اسے پاکستانی ووٹوں کی ضرورت ناروے میں کافی پاکستانی ان میں یوتھیے بھی جو اس کی پارٹی میں گے اور پھر یہ شہباز گل سے معاہدہ کروا دیا اور ایسی سوشل میڈیا کمپین چلائی کہ جیسے انقلاب ناروے سے آ رہا جبکہ جیسے نو مئی والے یہ پی ٹی آئی والے ویسی ہی وہ ناروے والی پارٹی اس کی ناروے کی پارلیمان میں ایک سیٹ نہی ہے اس سے بڑی سیاسی پارٹی ڈنمارک میں ایک پاکستانی سکندر کی جسکا باپ نون لیگ ڈنمارک کا صدر ہے،یوتھیوں کے ناروے فراڈ پر پوری تفصیل میں نے لکھ دی اسے ہر یوتھیے کی ٹائم لائن پر پہچانا آپ کا کام تھا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ناروے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی پارٹی کے ساتھ الحاق کر لیا آج صبح سے شہباز گل نے بتایا تھا کہ ناروے سے بڑی خبر آئی گی، بڑی خبر یہ ہے کہ ناروے کی ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی Partiet Sentrum سے PTI کا الحاق ہوگیا۔کیا اب بھی کوئی شک باقی ہے؟

  • موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    لاہور: معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیا شامل تھے،استاد طافو خان نے گلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگر نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحر علی بگا اور سجاد طافو ان کے قریبی رشتے دار ہیں گلوکار طارق طافو مرحوم طافو خان کے فرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔

    1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان ​ چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے، استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا،6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا-

    پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    طافو خان کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔

    سعودی عرب،پاکستان کے بعد عمان،قطر کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

  • مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو کی باز گشت ابھی بھی جاری ہے، مناہل ملک کی ویڈیو پر پاکستان کے متنازعہ ترین شخصیت،ماضی میں خود "ویڈیو لیک” کے حامل شخص مفتی قوی میدان میں آئے ہیں اور مفتی قوی نے مناہل ملک کے حوالہ سے بڑا انکشاف کیا ہے

    مفتی قوی ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ وہ مناہل اور ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات پر رہنمائی حاصل کرنے کیلئے رابطے میں رہتی ہیں،مفتی قوی نے مناہل ملک کی ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وائرل نازیبا ویڈیو اصلی ہے، فیک نہیں ہے، مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ویڈیوز کو دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ فیک ہے، مناہل کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، غلطی تسلیم کرے اور کہے کہ یہ میری غلطی ہے، حماقت ہے،مفتی قوی کا مزید کہنا تھاکہ مناہل ملک اپنی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حالات کا مقابلہ کریں،اگر فیک کہیں گے تو اس سے کیا ہو گا، ویڈیو لیک کرنے والوں تک پہنچنا ہے اور ملزمان کو گرفت میں لانا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ویڈیو اصلی ہے،

    واضح رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک نہیں بلکہ 10 انتہائی نازیبا اور فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں،مناہل ملک نے ویڈیو لیک ہونے پر کہا تھا کہ یہ ویڈیو فیک ہیں اور وہ قانونی کاروائی کریں گی

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    صحافی و کالم نگار مقدس فاروق اعوان کی پنجاب کالج مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے

    خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان اردو پوائنٹ سمیت کئی اداروں میں کام کر چکی ہیں، پاکستان کے قومی اخبارات میں بھی انکے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں، مقدس فاروق اعوان سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے کی وجہ سے مقدس فاروق اعوان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا،اردو پوائنٹ کے ذیشان عزیز پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، ذیشان عزیز اور مقدس فاروق اعوان نے درج مقدمے میں ضمانت منظور کروا لی ہے،دوسری جانب پولیس نے مقدس فاروق اعوان کے گھر پر چھاپے بھی مارے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مقدس فاروق اعوان نے پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کی شاید واحد خاتون صحافی ہوں جو رات گئے گھر پر چھاپے اور مقدمات کا سامنا کر رہی ہوں، عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے

    صحافی مغیث علی ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہتے ہیں کہ افسوسناک صورتحال، ایک خاتون صحافی کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، آوازیں دبانےکیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال ہورہےہیں، ہمارے پیارے دوست جو اس وقت خوش ہیں اور جبر کا سامنا نہیں کررہے انہیں یاد رکھنا چاہئے ہوائیں ایک جیسی نہیں رہتیں، وقت بدلتا ہے،ضرور بدلے گا،کم از کم سانس لینے کی آزادی تو دیں، یا سانس بھی چھیننا چاہتے ہیں؟ عدلیہ کا شکریہ کہ وہ اس گھٹن زدہ ماحول میں آخری اُمید ہے، بہادر ججز کو سلام۔۔۔!!!

    قبل ازیں گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب کالج میں جنسی زیادتی کے واقعہ پر فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں درج مقدمے میں سینئر تجزیہ کار و رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کی ضمانت منظور کر لی ہے

    علاوہ ازیں پنجاب کالج پروپیگنڈہ ریپ کیس میں پولیس نے سوشل میڈیا پرمہم چلانے والے 16 افراد گرفتار کرلیے ہیں، فیک نیوز پھیلانے والے 138اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں جبکہ توڑپھوڑ اور تشدد میں 40 طلبہ ملوث تھے جن کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،

    پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا ایک نیا گروہ سرگرم ہوگیا ہے، پولیس ابھی تک موبائل فون سروس معطل کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔

    ڈاکوؤں کا یہ گروہ سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات کرتا ہے اور کروڑوں روپے لوٹ لیتا ہے۔ لاہور کا پوش علاقہ ڈیفنس ایسے ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے جہاں ڈاکو دوران ورادت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکوؤں کا پانچ رکنی یہ گروہ جیمرز کی مدد سے واردات کی جگہ اور اس کے گرد و نواح میں موبائل سروسز معطل کردیتا ہے۔ حال ہی میں، ڈیفنس اے میں شہری مبشر کے گھر پر ہونے والی ایک واردات میں انہوں نے دو ڈیوائسز کا استعمال کرکے موبائل سگنلز کو ناکارہ کیا اور صرف آٹھ سے دس منٹ میں پینتیس تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور نقدی ملا کر ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی۔

    آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق، اس گروہ میں ایک ادھیڑ عمر شخص بھی شامل ہے جو اسی طرح کی وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے۔ یہ گروہ رہائشیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرکے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور اس کے منفرد طریقے کی وجہ سے یہ ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے، جبکہ پولیس کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔

    "کیا پولیس کبھی ان ڈاکوؤں کو پکڑے گی؟” ڈاکوؤں کا دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال واقعی خطرناک ہے،یہ گینگ تو پورے شہر کے لیے خطرہ بن سکتا ہے،ڈیجیٹل دنیا کے دور میں ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں، حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں،پولیس کو بھی خاطرخواہ کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی معلومات کا خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • نومئی مقدمات،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ دوں گا،جج

    نومئی مقدمات،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ دوں گا،جج

    مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی

    چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے ،ہراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے بھی دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج عدالت ضمانتوں پر فیصلہ کر دے گی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،تفتیشی افسران نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،اے ٹی سی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت تمام مقدمات میں ضمانتیں خارج کی ہیں

    سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری نے بعد از گرفتاری ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ، ملزمان نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثانیہ عاشق جبین کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثانیہ عاشق جبین کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کے سروس اینڈ جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ثانیہ عاشق کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسپیشل اسسٹنٹس آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ثانیہ عاشق کو اسپیشل ایجوکیشن کے لیے معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری نوجوان لیڈر کو حکومت میں زیادہ متحرک کردار دینے کے عزم کا عکاس ہے، جس سے حکومت کے اسپیشل ایجوکیشن سیکٹر میں کارکردگی کو مزید فروغ ملے گا۔
    ثانیہ عاشق نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بطور ایم پی اے پنجاب اسمبلی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مریم نواز کے ساتھ مختلف سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں کام کرتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ثانیہ عاشق کی تقرری سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بہتری آئے گی اور خصوصی بچوں کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی ہے، جس سے وہ صحت اور تعلیمی شعبوں میں بھرپور مہارت رکھتی ہیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی کے ارکان کو روٹی، آٹا، اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ایک ملاقات کے دوران دی گئی، جس میں سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اور سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیض نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔مریم نواز نے اس ملاقات میں ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور سی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اور آٹا سب سے سستا ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے روٹی اور آٹے کے نرخ میں کمی اور استحکام کے لیے سیاسی اور انتظامی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوامی خدمت کا ایک مثالی معیار قائم کیا جائے گا، اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک باقاعدہ قیمت کنٹرول کا نظام اور علیحدہ محکمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کی تعریف کی اور کاشتکاروں کے لیے کیے گئے تاریخی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ اقدامات پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور معاشی بہتری کی کوششوں کا حصہ ہیں، جس کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ ہدایت اور اقدامات عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت اقدام ہیں، جو لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

  • نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    دبئی : پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں

    دبئی ائیر پورٹ پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی قونصل خانہ کے افسران نے استقبال کیا ۔ میاں نواز شریف امارات ہلز دبئی میں اپنی بیٹی اسما نواز کے گھر رہائش پذیر ہیں ۔میاں نواز شریف کل شام امارات ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گئے ،

    نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 625 سے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران موجود ہیں،دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے،اسی دورے کے دوران نواز شریف امریکا بھی جائیں گے

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • لاہور ہائیکورٹ:لڑکی کے ساتھ زیادتی و ویڈیو بنانے والے ملزم کی اپیل خارج

    لاہور ہائیکورٹ:لڑکی کے ساتھ زیادتی و ویڈیو بنانے والے ملزم کی اپیل خارج

    لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کی سز ا کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ نے خارج کردی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس امجد رفیق نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے گھناؤنے کام کے مجرم عبد الباسط کی عمر قید کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی، تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ملزم کی اس حرکت کومعصوم غطلی نہیں سمجھا جاسکتا، پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، اس سےقبل مجرم ڈکیتی اورکریمنل کیسز میں ملوث رہا ہے، مجرم بچپن سے متاثرہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، میڈیکل کرنےوالی لیڈی ڈاکٹرنے بتایا کہ لڑکی کے ساتھ ریپ ہوا، مجرم نے متاثرہ لڑکی کی ماں سے تعلق بنایا، متاثرہ لڑکی کو نشہ آور چیز دیکر ریپ کیا اور ویڈیو بنائی، مجرم بار بارمتاثرہ لڑکی کونازیباویڈیو لیک کرنےکی دھمکی دیتا، مجرم بار بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کرتا رہا، متاثرہ لڑکی کی طبعیت خراب ہونے پر نشتراسپتال لایا گیا، اسپتال میں لڑکی نے اپنے والدین کو واقعے سے متعلق بتایا، مجرم کے خلاف ملتان میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا، مجرم کو ٹرائل کورٹ نے 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی

    دفتر میں خاتون ساتھی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم کو دس برس قید کی سزا
    دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے دفتر میں کام کرنے والی ساتھی کے ساتھ بداخلاقی کے جرم میں ملزم کو دس سال قیدکی سزا سنائی ہے، سیشن عدالت کے جج رفاقت علی قمر نے فیصلہ سنایا عدالت نے ملزم کو دس سال قید کے ساتھ پچاس ہزار جرمانے کی بھی سز اسنائی،ملزم محمد رمضان پر الزام تھا کہ اس نے اپنی کولیگ کے ساتھ دفتر میں زبردستی بد اخلاقی کی،واقعہ لاہور کے تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں پیش آیا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کے ملزم کو گرفتار کیا تھا،دوران سماعت متاثرہ خاتون کے وکیل سید ابرار حسین نے عدالت میں دلائل پیش کئے اور ملزم کے خلاف گواہان کو پیش کیا ، سرکاری وکیل اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے بھی ملزم کے خلاف اہم شہادتیں پیش کیں،عدالت نے شواہد اور گواہان کی روشنی میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے10سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کی تحقیقات، سوشل میڈیا پیج کا پردہ فاش

    پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار