Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد  گرفتار

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کردئیے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق زہریلا دھواں دینے والی 234 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 72 بند کردی گئیں جبکہ ایسی گاڑیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے بھی ہوئےلیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں ایک راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیئے گئے۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، ان کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے V۔ 20 ممالک کوکلائمیٹ ایکشن ڈیٹابینک قائم کرنے کی تجویز دی ہے،رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار خطوں سے تعلق رکھنے والے 70 ممالک پر مشتمل تنظیم وی ٹوئنٹی (V20) کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

    افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ڈیٹا بینک کا قیام واقعی ماحولیاتی خطرات، اقتصادی نقصانات اور وی ٹوئنٹی گروپ کے رکن ممالک کی مالیاتی لچک پیدا کرنے کی ضروریات کے اعداد و شمار کو یکجا کرنے کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا، انہوں نے وی ٹوئنٹی گروپ کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ جامع آب و ہوا کے اعداد و شمار تک رسائی سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں بشمول ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرضوں کے بدلے فطرت کے تبادلے، قرضوں میں ریلیف یا مالی سال کے خاتمے کے لیے تنظیم نو کے لیے بہتر طریقے سے بات چیت کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

  • لاہور میں  پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا

    لاہور میں پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا

    لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل کیلئے پیٹرول مانگنے والے نے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور موبائل لے کر فرار ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات 26 اکتوبر کی سہہ پہر گلشن اقبال میں ہوئی، سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مقتول احسان علی کو سلام کیا اور مبینہ طور پر پیٹرول مانگا۔احسان علی اپنی موٹر سائیکل سے پلاسٹک کی بوتل میں پیٹرول نکال رہا تھا کہ ملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی اور مقتول کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔ مقتول احسان علی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹک شاپ بنا رکھی تھی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول بظاہر ایک دوسرے سے واقف تھے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

  • چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نئے چیف آرگنائزر کا اعلان کیا

    چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نئے چیف آرگنائزر کا اعلان کیا

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں فعال بنانے کے لئے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مسلم لیگ (ق) نے اپنی تنظیم نو اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد کی تقرری کا مقصد پارٹی کے ناراض کارکنوں کو منانا، تنظیم سازی کو فروغ دینا، اور پارٹی کی مختلف ونگز کو متحرک کرنا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر امجد کو بیرون ملک پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ عالمی سطح پر پارٹی کی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ق) ایک بانی جماعت ہے، اور اسے بھرپور انداز میں فعال کرنا ہر عہدے دار اور کارکن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی قریبی روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔چوہدری شجاعت حسین نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پارٹی کے پیغام، منشور، اور پروگرام کو نہ صرف کارکنوں بلکہ عام آدمی تک بھی مؤثر طریقے سے پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔یہ اقدام مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ایک نئے عزم کے تحت سامنے آیا ہے، جس کا مقصد پارٹی کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرنا ہے۔ سیاسی حالات کی موجودہ پیچیدگیوں کے پیش نظر، یہ فیصلہ اہمیت رکھتا ہے اور پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

  • محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، سلیکٹرز نے بڑی محنت کی، بابر اعظم نے خود کہا کہ بیٹنگ میں بہتری کے لئے وہ مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے، بابر اعظم پاکستان کا اثاثہ ہے، ایسے کھلاڑی بار بار نہیں آتے،ہ سب مینٹور اور سلیکٹرز کی رائے تھی کہ رضوان کو کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا جائے، ینگ ٹیلنٹ اور ڈومیسٹک کرکڑز کو عزت دینا ہو گی-

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی دو سو سے چار سو کرکٹرز کی کھیپ پر ہماری ساری توجہ ہونی چاہیے، جو سپورٹ چاہیے وہ ہم دیں گے، آخری دو ٹیسٹ میں عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز اور ٹیم نے بڑی محنت کی، امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مجھے امید ہے کہ موجودہ کمبی نیشن بہترین رزلٹ دے گا، ٹیم کے تمام گیارہ کھلاڑیوں کو کپتان نہیں بنا سکتے، کسی کھلاڑی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اگر سلیکٹرز نہ کھلائیں تو وہ اس کے خلاف ہوجائے۔

    پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کا وائٹ بال میں مستقبل روشن ہے، کوئی بھی کرکٹ ہو، وائٹ بال میں فٹنس اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس طرح گراؤنڈ اسٹاف نے ملتان اور پنڈی میں محنت کی، نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

    کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ٹینلٹ کو عالمی سطح پر لے کر جانا اولین ہدف ہے، ہمارا فوکس لانگ ٹرم پر ہے، کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہو گی، نتائج اللہ پر چھوڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا گروپ ہے، یہ جانتا ہوں میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم کے سارے 15کھلاڑی میرے کپتان ہیں۔

  • دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی جانب سے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی خود آج 3 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا تھا اور اب انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد رضوا ن آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے بابراعظم، نسیم شاہ، محمد رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    ون ڈے اسکواڈ کے 7 کرکٹر بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوں گے جبکہ بقیہ ون ڈے سکواڈ کے بقیہ کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے، پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

    بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    کینگروز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں، ٹیم میں سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر شامل ہیں ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    اسی طرح عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی جبکہ 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےدورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا –

    باغی ٹی وی : فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا،لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 707 پر جا پہنچا، لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔

    لاہور میں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے اسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں، سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں، ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو دنیا کا آلودہ شہر بنانے والی فیکٹریاں مسمارکر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحول کے اسکوارڈز نے مزید 4 انڈسٹریل یونٹس گرادئیے ، یہ فیکٹریاں مسلسل محکمہ تحفظ ماحول کے نوٹسز کے باوجودایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کررہی تھیں، محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے 941 گاڑیاں چیک، جن میں سے دھواں دیتی 234 گاڑیوں کے چالان ، 72 بند جبکہ 503,000 روپے کے جرمانے کیے گیے۔

    معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں 1 جبکہ راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گیے وزیراعلی مریم نواز شریف نے محکمہ تحفظ ماحول کوکسی بھی دباٶ کے بغیرانسداد اسموگ کے لیے مکمل کیپسٹی میں ایکشن لینے کی ہدایت ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہوریوں کو اب اپنے شہر کو اسموگ فری بنانے کے لیے ان ایکشن ہونا پڑے گا، لاہوری انسداد سموگ ایکشن پلان کا حصہ بنتے ہوئے نہ خود اسموگ کا باعث بنیں اور نہ کسی اور کو اپنا شہر گندا کرنے دیں، کسی بھی اسموگزدہ سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، کسی کو بھی اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں، اسموگ موت ہے اور اس سے بچنا ہرشہری کا حق ہے، اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں، آج شروع کریں گے تو 8 سے 10 سال تک فرق نمایاں ہوگا۔

    اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …

  • ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی –

    باغی ٹی وی : لاہور کے مقامی ہوٹل میں کالجوں، یونیورسٹیوں کی طالبات، مختلف طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ خواتین کے کل پاکستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، یہ فیک نیوز کو فیک کہتے ہیں تو عوام نہیں مانتے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، یقین سے کہتا ہوں کہ ترمیم آج نہیں تو کل واپس ہو جائے گی، وکلا اس کے خلاف ہیں اور جماعت اسلامی بھی عدالت جائے گی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں 77برسوں سے معیاری تعلیم دستیاب نہیں، دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں پاکستان کی ایک جامعہ بھی شامل نہیں، پونے دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صرف 19لاکھ نوجوان یونیورسٹیوں میں موجود ہیں جوعمر کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا …

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پرائمری سطح پر ڈھائی لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ڈھنگ کی تعلیم میسر نہیں، حکومت پنجاب مزید 14ہزار اسکولوں سے جان چھڑا کر انہیں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، چاروں صوبوں کی مجموعی تعلمی بجٹ دو ہزار ارب ہے، اس کے باوجود بھی یہ عوام کو تعلیم نہیں دے رہے ہیں جماعت اسلامی ملک میں ایک نصاب، ایک نظام کے تحت تعلیم چاہتی ہے، حکمرانوں نے تعلیم تجارت بنا دی ہے، عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ معیاری تعلیم ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں دستیاب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال صحت اور امن کی ہے، مجموعی طور پر مایوسی کی فضا قائم ہے، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ حالات سے تنگ ہو کر ملک نہ چھوڑیں، یہ مسائل کا حل نہیں، منظم جدوجہد کریں، ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے اور ہمیں مل کر اس طبقے سے جان چھڑانی ہے جو بیوروکریسی اور جاگیرداروں کی صورت میں وسائل پر مسلط ہے۔

    پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ ٹیکس بھی نہیں دیتے، یہ آئی پی پیز، شوگر، ادویات، آٹا، گندم مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں ہر حکمران پارٹی میں موجود اور نظام میں سرایت کر چکے ہیں، یہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں کرنا چاہتے، یہ بلدیاتی نظام اور اسٹوڈنٹس یونین کو بحال نہیں کرتے. شخصیت نہیں پوری پارٹی بہترہونی چاہیے اور یہ صرف جماعت اسلامی کی صورت میں موجود ہے، نوجوان اندھی تقلید نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں بلکہ عوام کی تائید سے حکومت میں آنا چاہتے ہیں، ہم چور دروازے سے نقب نہیں لگانا چاہتے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے فارم 47سے متعلق بیانیہ پر کمپرومائز کر لیا، وہ اب نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسی نظام کے تحت نئے الیکشن ہی ہو جائیں تو کیا حاصل ہوگا۔

    ڈیرہ غازی خان: کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کا ایکشن، "کالی” قرار دی گئی خاتون بازیاب

    امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں خواتین کے بے شمار مسائل ہیں، انھیں وراثت میں حق نہیں ملتا، ہراسمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے ایشو ہیں، زینب زیادتی کیس کے موقع پرمطالبہ کیا تھا مجرم کو سرعام پھانسی دیں، اس وقت سبھی پارٹیوں نے مل کر مخالفت کی بدقسمتی سے ہمارے یہاں اسٹیبلشمنٹ اور اشرافیہ اپنے آپ کو ریاست سمجھتی ہے، اسلامی نظام قائم ہو گا تو عوام کی رائے اور عدل کی بنیاد پر ہوگا۔

    تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید، ناظمہ ضلع لاہور عظمیٰ عمران بھی موجود تھیں، جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کے زیراہتمام سیشن میں ملک بھر سے خواتین نے آن لائن بھی شرکت کی۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کمشیر ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا کراچی میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ دن کے پہلے نصف حصہ میں شمال مغرب  سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹھہ، حیدر آباد، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی گرمی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا ہے جس دوران زیریں سندھ میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ، اس دوران قومی ٹیم کے مستقبل کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے بھی محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کی گئی،محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    قومی ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹر ل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

  • پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا اعزاز،5 بچے ڈاکٹر

    پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا اعزاز،5 بچے ڈاکٹر

    پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مرزا انصر رزاق کا منفرد اعزاز، 26 سالہ سروس کے دوران سخت محنت سے اپنے بچوں کو ایم بی بی ایس کروانے والے ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے مشکل حالات میں بھی بچوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دی،

    پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے اپنے پانچ بچوں کو ڈاکٹر بنا کر ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے، ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کے بچوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی اور چھوٹی بیٹی حبیبہ نے بھی ایم کیٹ کے امتحان میں 96 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میڈیکل یونیورسٹی کے لئے کوالیفائی کیا،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انصر رزاق کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے اپنے بچوں کو میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ اس موقع پر انصر رزاق کی بیٹیاں ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر نویرا، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹر محمد علی رضا، اور ڈاکٹر محمد حسن بھی موجود تھیں۔آئی جی پنجاب نے انصر رزاق اور ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی کامیابیوں پر سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی کہانی پورے محکمہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے، انکے تمام بچوں کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالرشپس بھی فراہم کی گئیں

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل