لاہور کے ایک نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر بنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر سوشل میڈیا پر اسی روز پھیلائی گئی جب ایک نئے سوشل میڈیا پیج کی تخلیق کی گئی، جس نے جلد ہی ہلچل مچادی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پیج ایک طالبہ کی جانب سے تخلیق کیا گیا، جس نے زخمی لڑکی کے بارے میں معلومات کو مبینہ طور پر زیادتی کے واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی۔ یہ اقدام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، جس کے نتیجے میں کالج میں افراتفری پھیل گئی۔تحقیقات میں شامل ایف آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سوشل میڈیا پیج سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے مجموعی طور پر 950 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کرلی ہے، جو اس معاملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجی کالج کے طلباء کو دیگر کالجز کی تنظیموں نے احتجاج کے لیے اکسایا۔ اس احتجاج کے دوران، نجی کالج کے کیمپس نمبر 10 میں والدین کی آڑ میں کچھ شرپسند افراد داخل ہوئے، جنہوں نے گرلز کالج میں توڑپھوڑ کی۔ اس دوران، توڑپھوڑ کرنے والے افراد نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔حکومتی ذرائع نے اس معاملے کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات میں تیزی لائیں اور ان تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں جو اس واقعے میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ، متاثرہ طالبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
Category: لاہور
-

لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کی تحقیقات، سوشل میڈیا پیج کا پردہ فاش
-

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
باغی ٹی وی : عمران خان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا اور عدم پیروی کے باعث نظر ثانی درخواست خارج کر دی، سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع دیا لیکن کیس پر دلائل نہیں دیے گئے، ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی لہٰذا نظرثانی درخواست خارج کی جاتی ہیں۔
-

پی ٹیآئی سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ججز اوران کی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں-
باغی ٹی وی : عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ ججز اوران کی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں آئینی ترمیم سے جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں،تحریک انصاف سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے، پی ٹی آئی نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اوراب وہ وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں، پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے …
عظمی بخاری نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی عیسی کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے ہیں، آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے-
زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری
-

جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری
لاہور: عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں-
باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کرنے کا اختیار حاصل نہیں، آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہےکل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا تو مہاتما 45 منٹ اپنے رونے روتا رہا، بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،سپریم کورٹ کا اختیار صرف فیصلے جاری کرنا وضاحتیں جاری کرنا نہیں، آئینی ترامیم پر اتفاق رائے اچھی بات ہے لیکن تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے–
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈ سیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے، جن لوٹوں سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے ان کو اب غدار کہتے شرم آنی چاہیے جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور 9 مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔
26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
-

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ
لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی : رواں برس نومبر میں زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان پلئیرز کو موقع ملنے کا امکان ہے-
آرام کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گازمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 24 نومبر سے ہونا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔
سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر سلیکشن پر غور کررہی ہے، جس کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگااس سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
واضح رہے کہ انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہےسیریز کے دوسرے میچ میں کامران غلام، نعمان علی اور ساجد خان کو موقع فراہم کیا گیا تھا جنہوں نے ملتان ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی
-

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی خطرناک حد تک بڑھ گئی-
باغی ٹی وی : صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کا معیار خراب ہونے لگا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا اے کیو آئی 409 ریکارڈ کیا گیا ہے151 سے 200 انڈیکس مضر جبکہ 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 اے کیو آئی سے اوپر فضائی آلودگی خطرناک قرار دی گئی ہے۔
شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔
بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی حوالے سے شہریوں نےلاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو نہ کافی قرار دے دیا ہے-
القاعدہ کا حماس سے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
-

چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی
کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آ نے کےامکانات ہیں ،بھارتی ٹیم 10 سے 12 گھنٹے بعد میچ کھیل کر پاکستان چھوڑ دے گی اور میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی۔
باغی ٹی وی : نجی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اس حد تک لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا قیام نئی دہلی، امرتسر یا موہالی میں رکھے اور میچ کھیلنےپاکستان آجائے اور میچ کھیل کر رات کو واپس بھارت چلی جائے، پاکستان چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات اور ملٹی پل ویزہ دینے کو تیار ہے۔
خبررساں ادارے نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران بھی دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا اب یہ معاملہ بھارتی بورڈ ،بھارتی حکومت کے سامنے رکھے گا عام طورپرپاکستان، بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزہ دیتا ہے لیکن پاکستان نے ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے تو ہم چارٹرڈ فلائٹ کا بھی انتظام کرنے کو تیار ہیں،آئی سی سی کے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک تجویز یہ آئی ہے کہ بھارت کا ایک میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرایا جائے جس پر پاکستان نے حامی بھر لی ہے۔
امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل
-

پنجاب کالج معاملہ،جھوٹی خبریں پھیلانے والے 4ملزمان گرفتار
پنجاب کالج معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
واقعہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے،ٹیم پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹل میں ہلاک ہونے والی طالبہ کے واقعے پر جھوٹی خبروں کی تحقیقات بھی کریگی،کمیٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی قیادت میں تمام اکاونٹس کی تحقیقات چھان بین کریگی، ڈائریکٹر سائبرآپریشن ایف آئی اے لاہوربھی اس کمیٹی کا حصہ ہونگے،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چارملزمان جھوٹی خبریں پھیلانے کےالزام میں گرفتارکئے گئے ہیں،ایک ملزم سرکاری ملازم ہے ، انکوپارلیمنٹ سے گرفتارکیا گیا ہے، اڑتیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا
پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش
ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل
پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ
راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ
مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب
پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل
لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج
لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ
پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج
پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار
-

عاقب جاوید کا پی سی بی میں ذمے داریوں کے باعث لاہور قلندرز کیساتھ سفراختتام پزیر
لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میں ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا-
باغی ٹی وی : 52 سالہ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں،عاقب جاوید نے جون 2016ء میں لاہور قلندرز کو جوائن کیا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020ء سے 2023ء کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے، جن میں سے 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔
لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ میرا قلندرز کے ساتھ ایک ناقابلِ فراموش سفر رہا، جو یادگار لمحا ت اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے،ان برسوں میں مجھے قلندرز کے ویژن پر کام کرنے کا موقع ملا، خاص طور پر پلیئرز ڈیولپمنٹ پرو گرام (پی ڈی پی) جو میرے دل کے قریب رہا ہے، نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا میرے لیے انتہائی اطمینان بخش رہا ہے۔
قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ میں عاقب بھائی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ان برسوں میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان پر فخر کر سکتے ہیں، قلندرز کے ویژن اور فلسفے کو بلند کرنے میں ان کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے لے کر پی ڈی پی کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما تک، عاقب کی میراث ہمیشہ قلندرز کے لیے باعث فخر ہے۔
پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول
-

جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت ملتوی،عمران خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے
عدالت کے حکم پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر ملزمان میں فرد جرم کیلئے چالان کی نقول تقسیم کردی گئی ہیں تاہم جیل میں سماعت نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو نقول نہ دی جاسکی جس کے باعث اس کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے 28 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں،عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لئے 30 اکتوبر کو طلب کر لیا ،
دوران سماعت عمران خان کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں جن میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کرانے، وکلاء کی ملاقات اور ذاتی ڈاکٹر سے طبی معائنے سے متعلق درخواستیں شامل ہیں،عدالت نے تینوں درخواستوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان سے ملاقاتوں پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، آج بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے ملاقات طے ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملنے کی بجائے پھر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گیا،بعد ازاں پی ٹی آئی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا ،
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا
مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے
وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں
نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی