Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے ڈیفنس اے تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کی خبر وائرل ہوئی واقعہ کی تصدیق کیلئے مختلف طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی، بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس کی وجہ سے گہری چوٹ آئی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر تک متاثرہ لڑکی کا علاج اتفاق اورجنرل اسپتال میں کیا گیا اور 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور اس طرح کی خبروں سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں …

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا اشتعال دلا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیاجس سے مشتعل افراد نے جلاو گھراو اور توڑپھوڑ کی۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چند روز قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’پنجاب کالج‘ کے خواتین کے لیے مخصوص گلبرگ کیمپس میں فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ کو اُسی کالج کے ایک سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ساتھ احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے یہ دعوے بھی سامنے آئے کہ کالج کی انتظامیہ مبینہ طور پر اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس اس حوالے سے دستیاب تمام شواہد بھی ختم کر دیے ہیں،اُن کے کالج کے مالکان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مقامی میڈیا پر بھی یہ خبر نشر نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

    ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

    پنجاب کالج کی انتظامیہ نے ایسے تمام تر الزامات کی تردید کی اور پولیس کے مطابق اُن کا موقف تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا، کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات میں پنجاب حکومت اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

  • پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    لاہور: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بتایا ہے کہ پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے ہائبرڈ بیج کے متعلق سوال کیا کہ محکمہ زراعت نے چاول کا منظور شدہ ہائبرڈ بیج خریدا مگر اطلاعات کے مطابق یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے تنیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، اور کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، اگر ہم محمکے میں بہتری چاہتے ہیں تو اس طرح کے ہائبرڈ بیج کی خریداری کو ٹھیک کریں تاکہ کسانوں اور محکمے کو نقصان نہ ہو۔

    حنا بٹ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، پیداوار میں کمی کی وجہ مو سمیاتی تبدیلی ہوسکتی ہے، پھر بھی ہم بیج کے معیار کو بہتر بنائیں گے اور اسمگلنگ والا بیچ استعمال نہ ہو۔

  • لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    لاہور کے ایک نجی کالج میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔ کمیٹی نے متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین سے ان کے گھر پر تین گھنٹے تک ملاقات کی اور اس معاملے میں 36 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب کی تشکیل کردہ ہائی پاور کمیٹی نے منگل کو اس کیس کی انکوائری میں دن گزارا۔ سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تمام عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز عارف چوہدری، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ جاوید، اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان، اور دیگر شامل تھے۔
    متاثرہ طالبہ اور اس کے والدین نے واضح کیا کہ 2 اکتوبر کو بچی اپنے گھر میں بیڈ سے گری، جس کے بعد وہ پہلے جنرل اسپتال اور پھر 3 اکتوبر کو کینٹ میں موجود برین اینڈ سپائن کلینک میں ڈاکٹر صابر حسین کے پاس علاج کروانے گئیں۔ 4 اکتوبر کو انہیں ماڈل ٹاؤن لاہور کے اتفاق اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بچی کی حالت کی شدت کے باعث وہ آئی سی یو میں بھی رہیں۔ انہیں 11 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے بتایا کہ وہ 3 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کالج سے باقاعدہ چھٹی پر رہی ہیں، اور اس دوران سوشل میڈیا پر ان کا نام جھوٹے واقعات سے جوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا زیادتی کا واقعہ پیش نہیں آیا اور وہ اس بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔متاثرہ طالبہ اور اس کے والدین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اس واقعے میں ملوث کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
    اس معاملے میں غلط معلومات اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف انکوائری کے لیے ایف آئی اے نے سائبر کرائم سیل کی 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے، تاکہ اس واقعے کی حقیقی صورت حال کا پتہ لگایا جا سکے۔یہ رپورٹ حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کی کوشش ہے۔

  • لاہور پریس کلب میں سینئر فلم جرنلسٹ ساجد یزدانی کے اعزاز میں تقریب

    لاہور پریس کلب میں سینئر فلم جرنلسٹ ساجد یزدانی کے اعزاز میں تقریب

    لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر فلم جرنلسٹ سید ساجد یزدانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت نامور فلم ساز سید نور نے کی جبکہ ممتاز فلم جرنلسٹ طاہر سرور میر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض طارق کامران نے سرانجام دیئے جبکہ لاہور پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے میزبان کی حیثیت سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ساجد یزدانی کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی قرار داد بھی پیش کی جسے سید نور سمیت شرکا نے سراہا۔امجد عثمانی نے کہا صحافت ادب و ثقافت سے ہی نکھرتی ہے، سید نور جیسے فلمی لیجنڈ کی لاہور پریس کلب آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سید نور لاہور پریس کلب کی اعزازی رکنیت کے مستحق ہیں،انھوں نے کہا کہ میں یہ تجویز صدر ارشد انصاری کی قیادت میں گورننگ باڈی کے سامنے رکھوں گا اور امید ہے کہ گورننگ باڈی اسے سند قبولیت بخشے گی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت لائبریری کمیٹی کے رکن سلمان رسول کو حاصل ہوئی جس کے بعد شرکا نے ساجد یزدانی کی صحافتی خدمات اور شخصیت پر روشنی ڈالی۔ گفتگو کرنے والوں میں مشفق راٹھور، احتشام سہروردی، گوشی خان، شہباز انور خان، طاہر اصغر، آفتاب خان، شہزاد فراموش، طاہر بخاری، جاوید آفتاب، سید بدر سعید اور ظہیر شیخ شامل تھے۔ لائبریری کمیٹی کے رکن میم سین بٹ، سینئر صحافی اقبال جکھڑ اور متین سعید سمیت صحافیوں اور شوبز سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر لائبریری کمیٹی کے برزگ رکن طارق کامران نے ظہیر کاشمیری کے تعارف سے مزین پورٹریٹ لاہور پریس کلب کو تحفے کے طور پر دیا جسے لائبریری میں آویزاں کر دیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کر لی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کر لی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے کی پابندی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا-ڈی جی ایل ڈی اے کو 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی-لاہورمیں روڈز کے گڑھے پر کرنے کیلئے ترقیاتی اداروں کوباہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ اورسی ایم انیشیٹو کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو لاہور شاپ اینڈڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8.2کلومیٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ،حسین چوک،ایم ایم عالم روڈ،منی مارکیٹ اوردیگر علاقوں سے گزرے گی۔5ٹرام بیک وقت چلائی جائیں گی، ہرسٹاپ پر ہر دو منٹ کے بعد ٹرام میسر ہو گی۔کریم بلاک تا موٹر وے خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی-داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری سٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیاگیا-اجلاس میں سینیٹرپرویزرشید،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہدبخاری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اوردیگر ارکان بھی موجود تھے-

  • قاسم،سلیمان کا اباعمران قید تنہائی میں،رہا کیا جائے،جمائما کو عمران کی یاد ستانے لگی

    قاسم،سلیمان کا اباعمران قید تنہائی میں،رہا کیا جائے،جمائما کو عمران کی یاد ستانے لگی

    سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما عمران خان کے حق میں ایک بار پھر بول پڑیں

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پرپوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو جیل میں سہولیات واپس لیے جانے اور بیٹوں سے بات نہ کروائے جانے پر پریشان ہیں، جمائما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میرے بیٹوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک کے حوالے سے سنگین اور تشویشناک پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی حکام نے ان کے اہل خانہ اور وکلاء کی طرف سے ان سے ملنے جانے والے تمام دورے روک دیے ہیں۔ انہوں نے تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کر دی ہیں۔ ذاتی ملاقاتیں منقطع کرنے کے علاوہ، اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، 10 ستمبر کو ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان، جو برطانوی ہیں اور لندن میں رہتے ہیں، کو ان کی ہفتہ وار کالیں روک دی گئیں۔ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے اب عمران خان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بند کردی ہے اور اسے اب کسی بھی وقت اپنے سیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل کے باورچی کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وہ اب مکمل طور پر الگ تھلگ ہے، قید تنہائی میں، بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس کے وکلاء اس کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں فکر مند ہیں۔

    جمائما کا مزید کہناتھاکہ یہ کارروائیاں عمران کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی (پی ٹی آئی) کے اراکین اور حامیوں کو اور پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن کو خاموش کرنے کی کوشش میں مسلسل نشانہ بنائے جانے کے تناظر میں سامنے آئیں۔ عمران کے بھتیجے، حسن نیازی، جو ایک عام شہری ہیں، اگست 2023 سے فوجی حراست میں ہیں۔ حال ہی میں، عمران خان کی بہنیں، عظمیٰ اور علیمہ خان، جنہوں نے ان کی طرف سے بات جاری رکھی تھی، کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے وہ فی الحال جیل میں بند ہیں، باوجود اس کے کہ ان کی قید کی کوئی مناسب یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔اس سال جون میں صوابدیدی حراست سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پایا کہ عمران کو غیر قانونی اور من مانی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور اس نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ فوری طور پر، ہم عمران خان کی رہائی، ان کی بہنوں اور بھتیجے کی رہائی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹوں کے اپنے والد کے ساتھ رابطے کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاکہ انہیں یقین دہانی ہو سکے۔ وہ ٹھیک ہے اور اس کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جا رہی ہے۔

  • ایس سی او اجلاس،خطے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرے گا،مریم نواز

    ایس سی او اجلاس،خطے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرے گا،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔محمد نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا۔موثر ڈپلومیسی کےلئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتھک محنت کی، خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کے لیے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔ فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے،ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرا اعظم شریک ہوں گے، چین اور کرغزستان کے وزرا اعظم پاکستان پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوں گی،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

  • پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر آج دوسرے روز بھی لاہور سمیت کئی شہروں میں طلبا و طالبات نے احتجاج کیا،

    حکومت پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر رکھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کسی لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی ، ابھی تک کوئی لڑکی سامنے نہیں آئی،ایسا کوئی وقوعہ ہوا ہی نہیں تا ہم طلبا یہ بات تسلیم کرنے کوتیار ہی نہیں اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبا نے آج احتجاج کیا ہے،لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے طلبا نے احتجاج کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی،نجی کالج کے خلاف یونیورسٹی طلبہ بھی سڑکوں پر آگئے ، جی سی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے ہراسسگی معاملے پر مال روڈ پر احتجاج کیا، طلبا و طالبات نے جی سی یونیورسٹی سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی ، جی پی او چوک پر ریلی کے شرکاء نے نعرے بازی کی اور نجی کالج کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری ایکشن لے،ظہور الٰہی روڈ گلبرگ میں بھی طلبا کا احتجاج جاری ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ ،وہ ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں کہ ہم تھک کر واپس چلے جائیں گے لیکن ہم ہر صورت احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور واپس نہیں جائیں گے،ہم اپنی سوچ رکھتے ہیں ہم ظلم اور زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے آئے ہیں، ہمیں راستہ دیا جائے تاکہ جس کیمپس میں زیادتی ہوئی ہے ہم وہاں جا سکیں،

    پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کالج کے طلبہ احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں، ملتان کے بوسن روڈ پر طلبہ نے کالج کی عمارت میں توڑپھوڑ کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے، گجرات میں طلبا نے مین جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ہے، رائیونڈ میں بھی طلبا سڑکوں پر نکل آئے او ر احتجاج ریکارڈ کروایا،مظفر گڑھ میں بھی طلبا نے احتجاج کیا،جہانیاں میں طلبہ کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جب کہ ظفروال میں طلبہ نے میں ٹائرز کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کردیا، انصاف کی فراہمی اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جب کہ پولیس تحقیقات کے مطابق واقعےمیں کوئی سچائی نہیں اور سکیورٹی گارڈ واقعے سے انکاری ہے جب کہ اور زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے، پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پولیس کو دیئے جائیں.

  • پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں کو ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں کو ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی

    اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے رپورٹ عدالت میں پیش کی،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کی سات دن کے لئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔نظر بندی کی سات روزہ مدت مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے،نظر بندیوں کے حکم نامے کی معیاد پوری ہونے پر غیر موثر ہو چکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کی

    درخواست گزار نعیم اللہ وغیرہ کے وکلاء نے دلائل دئیے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس مسلسل ہراساں کر رہی ہے،عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔،عدالت نظر بند کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

  • علیمہ خان کے خلاف درج مقدمات،عدالت نے آئی جی کو کیا طلب

    علیمہ خان کے خلاف درج مقدمات،عدالت نے آئی جی کو کیا طلب

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی.

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں، عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی

    علیمہ خان پر پنجاب میں 10، عظمیٰ خان پر 5 مقدمے درج
    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر درج مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق علیمہ خانم پر پنجاب کی حدود میں 10 جبکہ عظمی خان پر 5 مقدمات درج ہیں،
    علیمہ خانم پر لاہور میں 7 جبکہ عظمی خان پر لاہور میں 3 مقدمات درج ہیں، علیمہ خانم کے خلاف اٹک میں 2 جبکہ راولپنڈی میں ایک مقدمہ درج ہے، عظمی خان کے خلاف ضلع اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، جسٹس علی ضیا باجوہ نے علیمہ خانم کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان نے درخواست دائر کی ہے جس میں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا،علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کی بہنوں‌نے احتجاج پر اکسایا، دھماکا خیز مواد فراہم کیا،،شریکِ ملزم کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا،

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی