Baaghi TV

Category: لاہور

  • عالیہ حمزہ کی ضمانت میں توسیع،شامل تفتیش ہونے کا حکم

    عالیہ حمزہ کی ضمانت میں توسیع،شامل تفتیش ہونے کا حکم

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے عالیہ حمزہ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی گئی،عالیہ حمزہ اپنے وکیل ڈاکٹر عمران کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں

    عوامی مزاحمت تب تک جاری رہے گی جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جاتا،عالیہ حمزہ
    عدالت پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگانا،پی ٹی آئی کا جھنڈے لہرانا منع ہے، لیکن دنیا نے دیکھا کہ تخت لاہور کیسے لرزہ ، اب بات پی ٹی آئی سے آگے پوری قوم پر آگئی ہے ،ظلم قوم سمیت ہمارے لیڈر کے ساتھ ہوا ہے ، آپ نے ان کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، لیکن قوم اب بھی بانی پی ٹی آئی کے نعرے لگا رہی ہیں ،علی امین گنڈاپور کو آپ نے چیلنج کیا، وہ آکر عوام سے مل کر اور بول کر چلا گیا ، ان میں سے ایسا کوئی نہیں کر سکتا پورے پاکستان میں، یہ تو لاہور میں بھی نہیں نکل سکتے ،عوامی مزاحمت تب تک جاری رہے گی جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جاتا،لوگ کئی کلومیٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ میں آئے، آپ نے اپنی مرضی کی جگہ دی ، بارہ سے پندرہ گھنٹوں میں ہم نے جلسہ کر کے دکھایا ،8 فروری کو بھی لوگ نکلے، آپ سارے اداروں کو استعمال کرکے پھر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ،

    لاہور جلسہ کا وقت ختم،گنڈا پور لاہور نہ پہنچ سکے،پولیس کا ایکشن،داخلی راستے پھر بند

    لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار

    جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟

    حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید

    جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

    پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

    پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس،ڈی جی ایف آئی اے ریکارڈ سمیت طلب

    عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس،ڈی جی ایف آئی اے ریکارڈ سمیت طلب

    لاور ہائیکورٹ ،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو کے خلاف درخواست کی درخواست ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو عظمی بخاری کے کیس کے مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی بیرون ملک روانگی کا مکمل ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ سرکاری سطح پر میٹنگ کے لیے چائنہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی نے کب واپس آنا ہے۔ وکیل نے کہا کہ یہ ہم ہیڈ آفس سے چیک کر کے بتا دیتے ہیں کہ وہ واپس کب آ رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایک اتھارٹی ملک سے باہر جاتی ہے اس کا این او سی ہوتا ہے اجازت ہوتی ہے اپ کو کچھ علم نہیں۔عدالت کو چیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے خود پیش ہوں انکے بورڈنگ پاسز، ٹریول ہسٹری پیش کی جائے۔

    وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلک جاوید کے اکاونٹ سے ایک اور ٹویٹ کیا گیا۔فلک جاوید کے تمام ٹویٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ یہ بتائیں آپکا تفتیشی کہاں ہے آپکی رپورٹ کہاں تک پہنچی۔اپنے ڈی جی کو بتا دیجیے گا عدالت سے کھیلنا اتنا آسان نہیں۔ایف آئی اے کو عادت ہے لوگوں کو آفس بلا کے پکڑنے کی خود آفس سے باہر نہیں نکلتے۔ وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل رات فلک جاوید نے ویڈیو پیغام دیا کہ وہ پشاور میں ہیں اور ایف آئی اے کہتی ہے ہمیں پتا نہیں ہے کہ فلک جاوید کہاں ہے ہم پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایف آئی اے ہر بار بغیر تیاری کے آتا ہے اگلی سماعت پر اپ کے ڈی جی سے اگلی سماعت پر پوچھیں گے۔سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    فلک جاوید جیسی حرکتیں کرتی عورت کہلوانے کے لائق بھی نہیں، عظمیٰ بخاری
    عدالت پیشی کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فلک جاوید اور اسکے پورے خاندان کے ڈوب مرنے کا مقام ہے یہ جیسی حرکتیں کرتی عورت کہلوانے کے بھی لائق نہیں،مرد بھی ایسی حرکتیں نہیں کرتے، جب قانون ایکشن لے تو یہ مظلومہ بن جاتی ہے، اس کا باپ بھی یہی حرکتیں کرتا رہتا، میں کوئی حکومتی اختیار نہیں استعمال کر رہی، دیکھنا چاہتی ہون عدالتوں سے کیا فیصلہ آتا ہے، جلسے کے دوران اس نے سی ایم کے بارے کیا گندی گفتگو کی سب نے دیکھی، انکے گھروں میں ایسا رواج ہے، میری ویڈیو بھی انہوں نے جعلی ٹویٹ کی اور پھر ڈیلیٹ کی، کیوں ڈیلیٹ کی، عظمیٰ بخاری ڈرنے والوں میں سے پیدا نہیں ہوئی، آج مجھے ڈیڈی یاد آئے، اگر میرے والد صاحب زندہ ہوتے تو میں دیکھتی اظہر صدیق عدالت میں گُھستا کیسے ہے،

    عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، ڈی جی ایف آئی اے عدالت طلب

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی،ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے،

    عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

    عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست

    شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

  • چین کی کامیابیاں ہمارے لیے   قابل تقلید ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چین کی کامیابیاں ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات،چین کے قومی دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ چین کے 75ویں قومی دن پر پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔پنجاب کے لوگ چینی بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث فخرہے۔ چینی قوم نے نہ صرف ترقی اور اختراع کی بلندیوں کو چھو لیا بلکہ عالمی برادری کی طرف دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا ہے۔ پاور کوریڈور سے لے کر عام شہریوں کے دلوں تک چین نے گھر کرلیا ہے۔ چین کی عظمت امن، تعاون اور انسانیت کی بھلائی کے غیر متزلزل عزم میں مضمر ہے۔ ہم عظیم چینی قوم کا احترام کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اعتماد، احترام اور روشن مستقبل کے مشترکہ ویژن سے منسلک ہے۔ چین سے ہمارا رشتہ برادرانہ محبت، باہمی احترام اور غیر متزلزل اعتماد کا ہے ۔پاک چین تعلقات وقت کی کسوٹی پر جانچے اور پرکھے ہے۔ برادر ملک چین کی شاندار کامیابیوں کو فخر کے ساتھ مناتے ہیں، چین کی کامیابیاں ہمارے لیے بھی حوصلہ افزائی اور قابل تقلید ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،دونوں ممالک خوشحالی اور پر امن مستقبل کی طرف، ہاتھ تھام کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دعا ہے کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی رہے۔چین نے قابل ذکر معاشی تبدیلی لاکر کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا،ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور انڈسٹری کے شعبے میں چین نے دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ ہر عالمی بحران میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔کورڈ جیسی وبائی بیماری ہو یا قدرتی آفات ،چین نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضرورت مند ممالک کے لیے وسائل مہیا کئے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر، چین نے مستقل طور پر امن و ترقی کو فروع دیا۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کے لیے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگوں مستفید ہورہے ہیں ۔چین ایک ایسے رہنما کے طور پر ابھرا ہے جس کا وژن سرحدوں سے ماورا ہے، چین سب کے لیے بہتر اور مساوی دنیا کی تعمیر کے علمبردار کے طور پر ابھر رہا ہے۔پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں جیسی گہری اور پہاڑوں جیسی مضبوط ہے۔پاک چین دوستی کا بانڈ محض اسٹریٹجک مفادات پر مبنی نہیں ، یہ دل اور روح کارشتہ ہے،پاک چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد، اور ایک دوسرے کی خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں۔ محمد نواز شریف نے پاک چین دوستی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد قرار دیا۔محمد نواز شریف چینی عوام کے ساتھ برادرانہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہر عالمی فورم پر چین ایک سچے اور وفادار دوست کے طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ معاشی مدد ہو، سفارتی حمایت ہو یا بحران کے وقت مدد، چین نے ہمیشہ حقیقی معنوں بھائی ثابت کیا ہے۔ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایک اہم ترین ثبوت چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ہے،سی پیک محض ایک منصوبہ نہیں ۔ دو قوموں کے لیے امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے اقتصادی ترقی تک رسائی کا قابل قدر اقدام سر انجام دے رہا ہے ۔ سی پیک پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پنجاب مثبت معاشی تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔ مضبوط صنعتی بنیاد اور متحرک افرادی قوت کے ساتھ، پنجاب چینی سرمایہ کاری کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔ چین سے شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی پیکج دے رہی ہے،پنجاب کو چینی کاروبار کے لیے ایک پسندیدہ مقام بنانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف

    چین کے قونصل جنرل ژاو شریں نے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا،نواز شریف آئی ٹی سٹی ،کینسر ہسپتال، ائیر ایمبولینس، اپنی چھت… اپنا گھر پروگرام کا خصوصی ذکر کیا، ژاو شریں کا کہنا تھا کہ سولر پینل پروگرام سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا -حکومت پنجاب عوام کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے ، ژاو شریں نے پاک چین دوست زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ یہ میرا نہیں ہمارا دن ہے, تقریب میں مہمانوں کی شرکت پاک چین تعلقات کے استحکام کی دلیل ہے-

    تقریب میں عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے،تقریب میں چینی فنکاروں نے روایتی چینی ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ، چینی قونصل جنرل اور دیگر نے ملکر عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ، تقریب میں چینی موسیقی، دھرتی سے محبت کے گیت اور ڈریگن شو بھی پیش کئے گئے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگربھی موجود تھے

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • غیرت کے نام پر ملزم نے بیوی اور بہن کی جان لے لی

    غیرت کے نام پر ملزم نے بیوی اور بہن کی جان لے لی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، غیرت کے نام پر دو خواتین کی جان لے لی گئی

    واقعہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں پیش آیا ،جہاں ملزم نے گھر میں‌موجود اپنی ہی بیوی اور بہن کو قتل کر دیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 25 سالہ حنا اور 24 سالہ سحرش کے طور پر ہوئی، شان نامی ملزم نے دونوں خواتین کو گولیاں مار کر قتل کیا، حنا شان کی بیوی اور سحرش شان کی بہن تھی

    پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم شان کو اپنی بیوی اور بہن کے کردار پر شبہہ تھا، ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اس نے انہیں قتل کیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات میں تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دو خواتین کے قتل پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے،

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • ادویات پر 18 فیصد  سیلز ٹیکس، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض پریشان

    ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض پریشان

    لاہور(باغی ٹی وی رپورٹ)حکومت کا ادویات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مریضوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ مریضوں کو اپنی دوائیں خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ادویات پر 18 فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کے بعد متعدد ضروری ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا ہے، جس نے عام عوام اور خاص طور پر مریضوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کم از کم ادویات جیسی بنیادی ضروریات پر ٹیکس عائد نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس کا براہِ راست اثر ان کی صحت اور زندگیوں پر پڑ رہا ہے۔

    لاہور کے میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق، حکومت نے جِلدی بیماریوں کی ادویات، طاقت بڑھانے والی دوائیں، ملٹی وٹامنز، کیلشیم سپلیمنٹس، ملک پاوڈر، شوگر کی تشخیصی اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر بوڑھے افراد، شوگر کے مریض، بچوں اور کمزور افراد ہو رہے ہیں۔

    ایک میڈیکل اسٹور مالک کا کہنا تھا: "پہلے مریض ہفتوں کی دوا خریدنے آتے تھے، مگر اب وہ چند دنوں کی ادویات ہی خریدنے پر مجبور ہیں، کیونکہ قیمتوں میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ مریضوں کے لیے تمام مہینے کی ادویات لینا ممکن نہیں رہا۔” خاص طور پر شوگر کے مریض، جو اپنی حالت کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل دوا اور شوگر اسٹرپس پر انحصار کرتے ہیں، ان کے لیے اس نئے ٹیکس نے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

    ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہربل، ہومیوپیتھک ادویات، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت یہ اقدام غیر قانونی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ادویات بنیادی صحت کی ضروریات میں شامل ہیں اور ان پر ٹیکس عائد کرنا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ڈرگ ایکٹ کے مطابق ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا، حکومت کو فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔”

    ادویات پر بڑھتے ہوئے ٹیکس اور قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے مریض جو اپنی بیماریوں کی وجہ سے پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھے، اب ان کے لیے ادویات خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ ایک مریض کے لواحقین نے کہا: "حکومت کو صحت جیسی بنیادی ضروریات پر ٹیکس نہیں لگانا چاہیے، اس کا بوجھ ہم جیسے عام لوگوں پر پڑتا ہے جو پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔”

    مریضوں، میڈیکل اسٹور مالکان اور ماہرین کا متفقہ مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ادویات پر عائد کیے گئے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت اور علاج معالجہ عوام کا بنیادی حق ہے، اور ادویات پر ٹیکس عائد کر کے حکومت عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے۔ عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد اس ٹیکس کو ختم کرے تاکہ مریضوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

  • پنجاب میں وزراء کے درمیان اختیارات کا تنازع: عظمی  بخاری کی  مریم نواز سے قلمدان کی تبدیلی کی درخواست

    پنجاب میں وزراء کے درمیان اختیارات کا تنازع: عظمی بخاری کی مریم نواز سے قلمدان کی تبدیلی کی درخواست

    لاہور: پنجاب کی اطلاعاتی وزیر عظمیٰ بخاری نے چیف منسٹر مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ وہ انکا قلمدان تبدیل کریں، کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب مسلسل ان کے وزارت کے امور میں مداخلت کر رہی ہیں۔ یہ اطلاعات "دی اسکوپ” (TS) کے ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔وزارت اطلاعات اور چیف منسٹر کے سیکرٹریٹ کے متعدد اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ عظمی بخاری جلد ہی اپنی جگہ بدل سکتی ہیں۔ اندرونی ذرائع کے مطابق، عظمی بخاری نے اپنے شکوے کے حل کے لیے چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے، خاص طور پر 150 ملین روپے کی ڈیجیٹل اشتہارات کی تقسیم میں طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کے معاملے پر، جو ایک ایسی کمپنی کو دیے گئے ہیں جو کہ مریم اورنگزیب کے قریبی رشتے دار سے منسلک بتائی جاتی ہے۔

    عظمی بخاری نے مریم نواز کو بتایا کہ "لوگ سوال کر رہے ہیں کہ چیف منسٹر اس بدعنوانی سے بے خبر کیسے ہو سکتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اسکینڈل نہ صرف میری ساکھ کو متاثر کر رہا ہے بلکہ آپ کی بھی۔” بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اورنگزیب کے کہنے پر دو سیکرٹریز اور دو ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز (DGPR) کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور تیسرا بھی جلد ہی جانے والا ہے۔
    عظمی بخاری نے نئے قلمدان کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق مریم نواز ، مریم اورنگزیب کو نئے اطلاعاتی وزیر کے طور پر مقرر کرنے پر غور کر رہی ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کے موجودہ ترجمان سید کوثر کاظمی کو خصوصی معاون کے طور پر ترقی دی جا سکتی ہے تاکہ وزارت کے امور مریم اورنگزیب کے زیر نگرانی چلائے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب کے درمیان تنازع اس وقت بڑھ گیا جب مریم اورنگزیب نے وزارت کے آپریشنز میں مداخلت شروع کی۔ دونوں وزراء حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کے بہاؤ میں آنے والے بڑے فنڈز پر کنٹرول حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مریم اورنگزیب نے 150 ملین روپے کی رقم کو حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت چینل 7 پر تشہر کے لیے منتقل کیا، بغیر طے شدہ منظوری کے طریقہ کار کی پیروی کیے۔ یہ اشتہارات 15 سے 22 مارچ 2024 تک چلائے گئے تھے، جن کی دستاویزات درست طریقے سے مکمل نہیں کی گئی تھیں اور انہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز (DGPR) سے درکار SPL نمبر نہیں ملا۔ مریم اورنگزیب کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، DGPR کے اہلکاروں نے درست دستاویزات کے بغیر فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا، جس نے وزارت کے اندر کشیدگی کو جنم دیا۔ کئی اہلکاروں، بشمول DGPR کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد طارق اسماعیل اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبدالناصر نے ادائیگیوں کی منظوری دینے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور قومی احتساب بیورو (NAB) کی جانب سے قانونی جانچ پڑتال کا خدشہ موجود ہے۔بعد میں DGPR کے دفتر نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) سے اشتہارات کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرنے کی درخواست کی، یہ واضح کرتے ہوئے کہ چینل 7 سے حاصل کردہ اسکرین شاٹس یا جزوی ثبوت کافی نہیں ہوں گے۔ یہ درخواست DGPR کی جانب سے عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

    اس کے بعد، سیکرٹری اطلاعات دانیال گیلانی اور DGPR روبینہ افضال خان کو ان کی غیر تعمیری درخواستوں کی بنیاد پر اپنے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے، اور وہ DGPR کے پروٹوکولز کو نظرانداز کرتے ہوئے ادائیگی کو انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ انہیں چینل 7 کو اشتہار کی جگہ دینے کے بدلے 30 ملین روپے کا کمیشن ملا ہے۔دوسری طرف، احمد عزیز تارڑ، جو گریڈ-20 کا بیوروکریٹ ہے اور فرح گوگی بدعنوانی کے اسکینڈل سے منسلک ہے، کو دانیال گیلانی کی جگہ سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا اور انہیں DGPR کے اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔ اس اقدام نے یہ قیاس آرائی پیدا کی ہے کہ اورنگزیب ممکنہ طور پر اس طاقت کے ڈھانچے کی نقل کرنا چاہ رہی ہیں جو گوگی کے تحت قائم تھا، جہاں ان کی وفادار بیوروکریٹس کو ان لوگوں کے متبادل مقرر کیا جا رہا ہے جو غیر تعمیری طور پر ہٹائے گئے تھے۔اس کے بعد، تارڑ کو بھی شاہن شاہ فیصل عظیم سے تبدیل کر دیا گیا، جنہیں DGPR اور سیکرٹری اطلاعات کے اضافی چارج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ "اب شاہن شاہ فیصل بھی جلد ہی ہٹائے جانے والے ہیں،” DGPR کے ایک سینئر اہلکار نے TS کو بتایا۔

  • حکومت کا ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،عوام پریشان

    حکومت کا ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،عوام پریشان

    لاہور: حکومت کی جانب سے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیے جانے سے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات پر ٹیکس نہ لگایا جائے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق، حکومت نے جلدی امراض، طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز، کیلشیم، ملک پاؤڈر، شوگر اسٹرپس، اور ہربل ادویات پر ٹیکس نافذ کیا ہے، جس کا براہ راست اثر ان مریضوں پر پڑا ہے جو مستقل بیماریوں میں مبتلا ہیں، خصوصاً بزرگ افراد، کمزور مریض، اور بچے۔ پہلے یہ لوگ ایک سے دو ہفتے کی دوا خرید لیتے تھے، لیکن اب انہیں صرف ایک یا دو دن کی دوا خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
    ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہر نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر ٹیکس لگانا سراسر ظلم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے مطابق ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا، اور حکومت کا یہ اقدام قانونی لحاظ سے بھی درست نہیں ہے۔مریضوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے لیے بنیادی ادویات کی خریداری مزید مشکل نہ بنے۔یہ صورت حال ملک کے صحت کے نظام پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے، اور اگر حکومت نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا تو مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد کی بازیابی، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد کی بازیابی، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے والد، جاوید اقبال خان، کو پولیس کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اب اپنے گھر واپس آ گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے 20 ستمبر کو پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کے دوران وحدت کالونی میں جاوید اقبال کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ صنم جاوید نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔
    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ کمشنر لاہور نے لاہور جلسے کے تناظر میں 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں، جو کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ صنم جاوید کی والد کی بازیابی نے پی ٹی آئی کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور اس واقعے کی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

  • تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد  مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم گرفتار

    تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم گرفتار

    لاہور: محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    باغی ٹی وی : نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے،پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کیا ہے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہےملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔

    وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے برآمد کیا جانیوالا نایاب عقاب جسمانی طورپر صحت مند ہے اور مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے زائد ہے، برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کئے جاچکے ہیں، متعددجانوروں اور پرندوں کا علاج کراکے اُن کی جان بچالی گئی۔

  • آئی سی سی  انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    لاہور: آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد نے کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے دورے کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا،وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور وینیو کا جائزہ لیا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ،کمرشل، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکیورٹی، ایچ آر ، ٹکٹنگ، لاجسٹک اور انفرا اسٹرکچر کے سربراہان شامل تھے۔

    آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو مختلف ٹاسک دئیے اور پلان تیار کیا آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لیے پرامید ہے اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراؤنڈ،کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جب کہ راولپنڈی وینیو کے لیے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہوگا۔