Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

    پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

    پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں آج جلسہ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کی اجازت ملی،پنڈال خالی ہے، ابھی تک جلسہ گاہ میں چند شرکا پہنچے ہیں، پی ٹی آئی قیادت بھی ابھی تک جلسہ گاہ نہ پہنچ سکی،جلسہ کا وقت شروع ہو گیا، جلسہ شروع نہ ہو سکا

    پی ٹی آئی کو کاہنہ سبزی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی،کرسیاں لگ گئی ہیں، رات گئے تک انتظامات کئے گئے تھے، منڈی کی طرف آنے والا راستہ بند کر دیا گیا تھا، پنڈال سج چکا ہے ،کینیٹنر کی بڑی تعداد موجود ہے، ڈی جے سسٹم بھی موجود ہے، کرسیان‌بھی لگائی گئی ہیں، ابھی کی صورتحال کے مطابق کرسیاں خالی ہیں،کارکنان آہستہ آہستہ آ رہے ہیں، خواتین بھی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، کارکنان کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کی وجہ سے پہنچنے میں مشکلات ہو رہی ہیں، چھ بجے تک جلسے کا وقت ہے عوام پہنچ جائے گی، حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، لیکن لوگ آئیں گے،جلسے کا تین بجے کا وقت تھا،پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں جلسہ کرے گی، لاہور میں کاہنہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے،جلسے میں پی ٹی آئی کے ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے،جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور ،میانوالی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور ،میانوالی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

    صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 65 کارروائیاں کیں، جن میں 63 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں امجد ،شیر ،زباب اور باز خان شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے ، ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،بہاولپور اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 2570 گرام، دستی بم 04، ڈیٹونیٹرز 3، سیفٹی فیوز وائر 18 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 30، میگزین 07،، موبائل فون 02، 22109 روپے نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 980 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 32622 افراد کو چیک کیا گیا، 102 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 79 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 88 بازیابیاں کی گئیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پرکال کریں

    تحریک انصاف کے خلاف آئین توڑنے کے مقدمات ہونے چاہئے،ملک احمد خان

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

  • تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

    تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی کوئی ایک سڑک بھی بند نہیں تمام تر راستے کُھلے ہیں

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں تحریک فتنہ فساد کا جلسہ ہے، جلسے کی تو کوئی بات تو نہیں ہوگی فتنہ فساد ہی ہوگا، مویشی منڈی کو تحریک انصاف سبزی منڈی کہہ رہی تھی چلیں کوئی بات نہیں، انھوں نے صبح کو پل کے نیچے کنٹینر پھنسا دیا، اب کہیں گے ہمارے خلاف سازش ہوگئی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ہے کہ کنٹینر سے کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، بندے انھوں نے خود لانے ہیں، ہم ان کی خاطر تواضع پوری طرح کریں گے، رات کو ایک مرتبہ پھر تحریک فساد کا طریقہ دیکھا انھوں نے شیشے توڑے اور جلاؤ گھیراؤ کیا، کیا آگ لگانا بھی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈنڈا بردار فورس اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں، ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے،آفیشل وٹس ایپ گروپ علی امین گنڈاپور کا ہے اس پر سب موجود ہے، سرکاری ملازموں کو یہاں پر لا کر حاضریاں لگائیں گے، ہمارے سرکاری ملازمین تو مصروف ہیں وہ کام کررہے ہیں،

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو ایئر ایمبولینس کے ساتھ واپس بھجوادیں گے، ایک ہزار ارب کے مقروض صوبے کی 1122 لے کر یہ آرہے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا ہے ، باقی بھی سارے بیمار ہوگئے ہیں، کل انتظامیہ کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت نے ملاقات کی تھی انھوں نے کہا تھا کہ گنڈاپور جلسے میں معافی مانگیں گے، کل سے ناکامی کی فضاء سے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ چاہتے ہیں یہاں پر حالات خراب ہوں گولی چلے تو ایسا تو نہیں ہوگا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، جلسہ گاہ پر اسٹیج کی ذمہ داری ان کے اپنے پاس ہے،

    مریم نواز اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے، بیرسٹر سیف
    دوسری جانب مشیر خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف نے عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی بلڈ پریشر پر قابو رکھیں،ڈاکٹروں کی ٹیم کو ہر وقت مریم نواز کے پاس ہونا چاہیے،پنجاب میں عوام کا سمندر دیکھ کر شریف خاندان کے اوسان خطا ہے،پنجاب انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہو چکی ہے ،پنجاب انتظامیہ نے خود ہی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا شروع کی،اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور راستے بند کرنا شرمناک اقدام ہے،جلسہ ناکام بنانے کے لئے پنجاب حکومت سرگرم ہو چکی ہے، مریم نواز اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں جلسہ کرے گی، لاہور میں کاہنہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے،جلسے میں پی ٹی آئی کے ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے،جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے ہیں،پنڈال میں ابتک 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگ چکی ہیں، پنڈال میں لائٹیں، ڈی جے، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سےنہ گزرنے کے باعث تاحال پنڈال میں نہیں پہنچ سکا ہے،پنڈال میں کھانے پینے کی اشیار، پارٹی پرچموں اور ٹوپیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں،

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

  • بیوہ کی دوسری شادی پر سرکاری نوکری ختم نہیں ہو گی، عدالت

    بیوہ کی دوسری شادی پر سرکاری نوکری ختم نہیں ہو گی، عدالت

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم شوہر کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہو سکتی۔

    لاہور ہائی کورٹ نے خاتون زویا اسلام کی اپیل پر تحری فیصلہ جاری کیا ہے، عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو دوسری شادی پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نےفیصلےمیں کہا کہ بیوہ شادی کر سکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ ایک عورت کا بنیادی حق ہے، بیوہ کو دوسری شادی کی بنیاد پر نوکری سے نکالنا شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے،جس قانون کی بنیاد پر بیوہ کو نوکری سے نکالا گیا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ اور بیوہ کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے اور بیوہ زویا اسلام کی اپیل کو منظور کرتی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سرکاری ملازم شوہر کی وفات کے بعد نائب قاصد کی نوکری 2020ء میں ملی، شوہر اسلام کی بیوہ ہونے کی وجہ سے سرکاری نوکری ملی،2021ء میں دوسری شادی کی جس کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کیا گیا،عدالت برطرفی ختم ہونے کے احکامات جاری کرے،

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    لبنان میں پیجرز دھماکوں کے پیچھے کون؟،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل

    پیجر دھماکوں میں بھارت کا بھی ہاتھ نکلا،

  • پاکستان میں ایک ہی دن میں‌پولیو کے تین مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

    پاکستان میں ایک ہی دن میں‌پولیو کے تین مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

    پاکستان میں ایک دن میں پولیو کے تین نٰئے کیسز سامنے آگئے

    بلوچستان، سندھ، اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا،بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بچہ وائرس کا شکار ہوا ،سندھ میں کراچی کیماڑی کے رہائشی بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی، خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے بچے میں بھی پولیو وائرس نکل آیا،پولیو نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے بھی نئے تین نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی

    وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہمات میں خلل نے وائرس کے پھیلاؤ کو موقع فراہم کیا ہے، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو دگنا کیا جا رہا ہے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے تاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور انسداد پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں۔یہ صورتحال پولیو کے خلاف جاری مہم کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور پاکستان کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کا امکان ہے 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیںصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہےپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

    ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    آئین وقانون کی بالادستی، انصاف کو یقینی بنایا جائے،سنی تحریک

  • پی ٹی آئی کا جلسہ: جگہ ایک بار پھر تبدیل، کاہنہ میں مشروط اجازت

    پی ٹی آئی کا جلسہ: جگہ ایک بار پھر تبدیل، کاہنہ میں مشروط اجازت

    ضلع انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے این او سی کے تحت پی ٹی آئی کو قصور روڈ پر کاہنہ کے قریب جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کئی شرائط عائد کی ہیں، جن میں علی امین گنڈا پور کی جانب سے اپنے بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ شامل ہے۔ اگر علی امین گنڈا پور معافی نہیں مانگتے تو این او سی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک کا وقت فراہم کیا ہے۔
    پنجاب حکومت نے مزید واضح کیا ہے کہ جلسے میں کسی ادارے یا اعلیٰ شخصیات کے خلاف بیان بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر پی ٹی آئی اس بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کرواتی تو اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے اس معاملے میں پی ٹی آئی کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جلسے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • کیا آپ واشنگ مشین کا دودھ پی رہے ہیں؟ پنجاب میں حیران کن انکشاف

    کیا آپ واشنگ مشین کا دودھ پی رہے ہیں؟ پنجاب میں حیران کن انکشاف

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ)کیا آپ واشنگ مشین کا دودھ پی رہے ہیں؟ پنجاب میں حیران کن انکشاف

    تفصیل کے مطابق چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں میں غذائی کمی اور ناقص دودھ کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پنجاب میں خالص دودھ کی کمیاب ہوتی صورتحال پر ان کے خدشات بے جا نہیں ہیں، کیونکہ صوبے بھر میں جعلی اور مضر صحت دودھ کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں ایک اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی دودھ پکڑ کر سپلائی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ لاہور کے داخلی راستوں پر فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندی کے دوران، 10 ہزار لٹر جعلی دودھ، 2 ہزار لٹر گاڑھا محلول، ڈیٹرجنٹ، پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز موقع پر تلف کیے گئے۔ اس کارروائی میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ملاوٹی دودھ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور السر، کینسر، اور دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ عوام کو یہ سفید زہر بڑے پیمانے پر فروخت کیا جا رہا ہے اور خالص دودھ کا حصول ایک خواب بن چکا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹس کے مطابق رواں سال لاکھوں لیٹر دودھ چیک کیا گیا ہے اور غیر معیاری دودھ کی بھاری مقدار تلف کی گئی ہے، تاہم اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے سخت سزاؤں کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

    وزیر خوراک بلال یاسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور سزاؤں میں تبدیلی کی سفارشات بھیجی ہیں۔ عوام کو امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے ان صحت دشمن عناصر کو کسی رعایت کے بغیر کیفر کردار تک پہنچائیں گی۔

  • پنجاب پولیس کا لاہور جلسے کے موقع پر مفرور 3,700 افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کا لاہور جلسے کے موقع پر مفرور 3,700 افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب پولیس نے 9 مئی کے روز مفرور 3,700 افراد کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائیں گی۔ پنجاب پولیس نے اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیموں کو مامور کیا ہے، جو مفرور افراد کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں گی۔

    حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا مقصد جلسے کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور مفرور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنا ہے۔ یہ اقدام پنجاب میں بڑھتی ہوئی قانونی بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لئے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔پنجاب پولیس کی یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس کے ذریعے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • پنجاب پولیس کا لاہور جلسے کے موقع پر 3,700 مفرور افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کا لاہور جلسے کے موقع پر 3,700 مفرور افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے نو مئی کے مفرور 3,700 افراد کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس کی کارروائیوں کے لیے تفصیلی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، پنجاب پولیس نے مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان گرفتاریوں کا عمل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جائے گا، تاکہ مؤثر انداز میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا سکے جو نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔
    پنجاب حکومت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائیاں لاہور جلسے کے موقع پر متوقع ہیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت مفرور افراد کی گرفتاری کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں، پولیس نے مختلف سیکیورٹی اقدامات بھی کیے ہیں تاکہ جلسے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکومت کا عزم ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
    پنجاب پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں، تاکہ موثر کارروائی کی جا سکے۔ یہ معاملہ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا ہے جب ماضی میں ہونے والے مظاہروں اور عوامی اجتماعوں کے دوران پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔پولیس کی یہ نئی حکمت عملی نہ صرف مفرور افراد کی گرفتاری کے لئے ہے بلکہ یہ عوامی اعتماد کو بحال کرنے کی بھی کوشش ہے، تاکہ لوگ محسوس کریں کہ حکومت ان کی حفاظت کے لئے سرگرم عمل ہے۔