Baaghi TV

Category: لاہور

  • مائرہ  قتل کیس  میں ملزمان  اشتہاری قرار

    مائرہ قتل کیس میں ملزمان اشتہاری قرار

    سیشن کورٹ لاہور نے ڈیفنس کی رہائشی خاتون مائرہ کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

    عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ڈیفنس کی رہائشی مائرہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، اس لیے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر کے اُنہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے،عدالت نے ملزمان طاہر جدون، ظاہر جدون اور محمد وسیم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    مقتولہ کے والد محمد ذوالفقار اور والدہ شبانہ تبسم کے بیانِ حلفی بھی عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں، مقتولہ کے وارثان نے برطانیہ سے ایمبیسی کے ذریعے تصدیق شدہ بیانِ حلفی بھجوائے، وارثان نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے بیانِ حلفی دینے کی تصدیق بھی کی، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج ہے۔مائرہ کو تین مئی2021 میں لاہور میں قتل کیا گیا تھا،ایف آئی آر کے مطابق مائرہ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔

    مائرہ ذوالفقارکوکیسے قتل کیا گیا؟ کرائےکے قاتل کون تھے؟ماسٹرمائینڈ کون؟خطرناک حقائق سامنے آگئے
    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے
    مائرہ ذوالفقار قتل کیس: عدالت نے ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا
    مائرہ ذوالفقارکوکیسے قتل کیا گیا؟ کرائےکے قاتل کون تھے؟ماسٹرمائینڈ کون؟خطرناک حقائق سامنے آگئے

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل ہو نیوالی مائرہ لندن میں قانون کی طالبہ تھی، وہ ملازمت کے لیے پہلے لندن سے دبئی اور پھر لاہور منتقل ہوئی جہاں اس کے کلاس فیلو ظاہر جدون نے جعلی نکاح نامے پر اسے کرائےکا مکان لےکر دیا۔ذرائع کے مطابق جس گھر میں مائرہ قتل ہوئی اس کی بالائی منزل پر رہنے والی دوسری لڑکی اقرا بینک میں کام کرتی ہے، مائرہ کی اقرا سے دوستی فیس بک پر ہوئی تھی دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں، پولیس کے مطابق مائرہ کےکمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب پر  کرپٹ افسران کی پشت پناہی کا الزام

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب پر کرپٹ افسران کی پشت پناہی کا الزام

    پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈی جی پر بدعنوان افسران کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا ہے

    محکمہ انسدادِ بدعنوانی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، سہیل ظفر چٹھہ، کے خلاف ایک سنگین شکایت درج کروائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ محمد سلطان نے الزام عائد کیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ نے ساہیوال اور پاکپتن میں محکمہ عمارت و شاہرات کے بدعنوان افسران کو تحفظ فراہم کیا ہے، جنہوں نے اربوں روپے کا غبن کیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہا شکایات درج کروائیں، لیکن سہیل ظفر چٹھہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈی جی پنجاب کو گرفتار کیا جائے اور ان پر غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ چلایا جائے۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کے ساہیوال اور لاہور کے دفاتر پر چھاپہ مارا جائے، جہاں بدعنوانی کے ثبوت ملیں گے۔

    سنگین الزامات: شکایت میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کا غبن ہوا ہے اور انسدادِ بدعنوانی کے ڈی جی نے ملزمان کی حفاظت کی ہے۔ شکایت کنندہ چاہتے ہیں کہ ڈی جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور انسدادِ بدعنوانی کے دفاتر پر چھاپہ مارا جائے۔درخواست وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ہے،

    رابطہ کرنے پر درخواست گزار نے بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف درخواست دینے پر مجھے ایڈیشنل ڈی جی وقاص نے فون پر دھمکیاں دی اور کہا کہ تم میرے دفتر آؤ میں تمہیں دیکھ لوں گا اور مجھے ڈرانے کی کوشش کی، میں نے ضلع اوکاڑا سے سیاست کا اغاز کیا ہے اور یہاں سے میں نے سیاست کرنی ہے میں یہاں پہ سرکاری محکموں میں کرپشن نہیں ہونے دوں گا اور عوام کو انصاف کے لیے دن رات کوشش کروں گا ، مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش صرف اس لیے کی جا رہی ہے کہ میں کرپٹ اور رشوت خور لوگوں کے خلاف خاموش ہو جاؤں،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب اگر اتنا ایماندار ہے تو میری درخواستوں کی سماعت کیوں نہیں کر رہا اس کو چاہیے کہ انصاف کرے نہ صرف کے چوروں اور ڈاکوؤں کا ساتھ دے،مجھے فون پر سنگین دھمکی دی گئی ہے جس کی میں اڈیو کلپ بھی ساتھ لگا رہا ہوں آڈیو کلپ سننے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ایڈیشنل ڈی جی وقاص نے درخواست گزار کو ڈرایا اور دھمکایا ہے

    رپورٹ. زبیر قصوری،اسلام آباد

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

  • بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا چچا گرفتار

    بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا چچا گرفتار

    لاہور میں خواتین اور کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    باٹا پور کے علاقہ میں بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا چچا گرفتار کر لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے اور یہ چچا کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں،گرفتار ملزم محمد لطیف نے گھر میں بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،درندہ صفت ملزم کو پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ باٹا پور میں کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،

    دوسری جانب ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 19 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 6 موبائل فون، 5 موٹرسائیکلیں و 50000 نقدی برآمد کی گئی ہے، ڈولفن سکواڈ نے 06 خطرناک ڈکیے گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 15 پستول، 04 رائفلیں درجنوں کارتوس، گولیاں و میگزینز برآمد کی گئی ہیں،ہیلپ لائن پر موصول 974 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 44 اشتہاری سمیت 73 عادی مجرمان، 35 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب،بیئر کین، ہیروئن، چرس، آئس برآمد کی گئی ہے،230 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 235 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 29 ون ویلنگ, 03 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتارکئے گئے،ڈولفن سکواڈ نے 13 جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز کو بھی قابو کیا۔کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 123 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

  • 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

    16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،خطرناک اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ملزم فہد محمود نے لاہور ائرپورٹ سے یونان فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم گزشتہ 16 سال سے گجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم کے خلاف سال 2008 میں تھانہ کینٹ، گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے

    پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے

    پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانے والے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے 57 اساتذہ گزشتہ 5 برسوں میں واپس نہ آئے

    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا کہ یونیورسٹی کے 57 اساتذہ کئی برسوں سے غیر حاضر ہیں، جب ان کے بارے معلومات لی گئی تو انکشاف ہوا کہ اساتذہ پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک گئے تھے اور وہ واپس نہیں آئے،پی ایچ ڈی اور ایچ ای سی کی اسکالرشپ پر بیرون ممالک جانیوالے اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث یونیورسٹی کو 26 کروڑ 93 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے،اساتذہ نے ٹیچنگ اسکلز اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے اسکالر شپس لی تھیں

    2019 سے 2023 کے دوران بیرون ملک جانے والے اساتذہ پی ایچ ڈی مکمل ہونے کے بعد بھی واپس نہیں لوٹے، اساتذہ کا تعلق یونیورسٹی کے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کیمپسز سے ہے،42 اساتذہ کو اسکالر شپ کی مد میں 16 کروڑ روپے دیے گئے، 2 خواتین سمیت 15 اساتذہ کو اسکالر شپ میں 10 کروڑ 73 لاکھ روپے دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی کے اساتذہ کو ڈگری مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک آنا تھا، اساتذہ کو واپس آکر اپنی یونیورسٹی میں 5 سال خدمات انجام دینا تھی، ان اساتذہ میں لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں، اساتذہ مکینکل، الیکٹریکل، بیسک ہیومنیٹیز، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن، سول انجینئرنگ کے شعبوں سے وابستہ تھے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 اساتذہ سے اسکالرشپ کی رقم واپس لینے کےلیے کیس ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو بھجوا دیے گئے، سنڈیکیٹ نے 30 اساتذہ کو نوکری سے برخاست کرنے اور اسکالر شپ کی رقم واپسی کی سفارش کردی، 12 اساتذہ سے وصول کی جانے والی رقم کا تخمینہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔

  • پنجاب میں نجی طبی کالجوں کے تعداد میں اضافہ تشویشناک

    پنجاب میں نجی طبی کالجوں کے تعداد میں اضافہ تشویشناک

    حکومت پنجاب نے صوبے میں نجی شعبے کے طبی اور ڈینٹل کالجوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں تقریباً 40 نئے نجی طبی کالج قائم کیے گئے ہیں، جن کے قیام میں ضرورت اور مساوات کا خیال نہیں رکھا گیا۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے، محکمہ صحت و طبی تعلیم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پانچ ممتاز ماہرین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی نجی شعبے میں طبی تعلیم کے رجحانات کا جائزہ لے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کی عملی حیثیت کا تجزیہ کرے گی۔کمیٹی کو دس دنوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے بھر میں طبی وسائل کی متوازن تقسیم اور معیاری طبی تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔

  • عوام کو حکومت، پارلیمنٹ، اور اسٹیبلشمنٹ سے مایوسی کا سامنا ہے۔ لیاقت بلوچ

    عوام کو حکومت، پارلیمنٹ، اور اسٹیبلشمنٹ سے مایوسی کا سامنا ہے۔ لیاقت بلوچ

    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے چکوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور ملک میں جاری اقتصادی بحران اور حکومتی ناکامیوں کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ایک چھوٹی سی جماعت عوام کی کمائی لوٹ رہی ہے اور عوام کو حکومت، پارلیمنٹ، اور اسٹیبلشمنٹ سے مایوسی کا سامنا ہے۔لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کی موجودہ سرگرمیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں تاجروں کے ساتھ مل کر احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے 14 دن کے دھرنے کے بعد ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی راہ اپنائی ہے۔” اس اقدام کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا اور عوام کی مشکلات کی طرف توجہ دلانا ہے۔
    نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا آغاز چکوال سے کیا جائے گا۔ ان کا ٹارگٹ 5 کروڑ ووٹرز اور ممبرز حاصل کرنا ہے، جس کا مقصد جماعت کی عوامی بنیاد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کا عوامی ایجنڈا اس وقت گھر گھر میں موجود ہے اور جماعت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ‘حق دو عوام کو’ تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس تحریک کا مقصد عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور حکومت کی ناکامیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
    لیاقت بلوچ نے اتحادی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین عدم اعتماد کی بھی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے حکمران عوام کو ڈیلیور نہیں کر رہے اور ان کی کارکردگی ناقص ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے صاف شفاف انتخابات کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ موجودہ متنازع الیکشن کمیشن اب عوام کو مطمئن نہیں کر سکتا۔آخر میں، لیاقت بلوچ نے تنخواہ دار طبقے پر عائد اضافی ٹیکسوں کی مخالفت کی اور کہا کہ ان پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جو کہ معاشرتی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر شدید ردعمل

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر شدید ردعمل

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہم سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ قیصر اور ان کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈروں کے ساتھ مذاکرات یا بات چیت کی ضرورت ہے، اور ہمیں ان کا چہرہ دیکھنے کی بھی کوئی خواہش نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ "اللہ کا شکر ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان واپس آئے، وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی، اور نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں، اور جو مشکلات آپ کے نالائق اور بدبخت لیڈروں نے پیدا کی تھیں، شہباز شریف انہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    انہوں نے نواز شریف کو قوم کی شان اور عزت قرار دیتے ہوئے کہا کہ "نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں، نہ کہ آپ کے لیڈر کی طرح جو ایٹم بم گرانے کی بات کرتے ہیں۔ آپ کے لیڈر دوبارہ گنتی کے نام پر ایسے بھاگتے ہیں جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے۔”یہ ردعمل اسد قیصر کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا حکومت سے مذاکرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور دسمبر تک موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ قیصر نے مزید کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔یہ تناؤ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال کی پیچیدگی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

  • جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا شدید ردعمل، بجلی کے بھاری بلوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات پر تنقید

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا شدید ردعمل، بجلی کے بھاری بلوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات پر تنقید

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کچھ روپے کی کمی خیرات کے مترادف ہے، جبکہ عوام کو اپنے حقوق ملنے چاہئیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کے دوران کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "آج ملک کے ہر تعلیمی ادارے میں منشیات پہنچ چکی ہیں، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
    حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام خاموش بیٹھے رہے تو حکمران انہیں اسی طرح بھیک دیتے رہیں گے۔ انہوں نے تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکسوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر غور و فکر کرنا ضروری ہے۔بجلی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا ہے اور ہر دور میں آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کی موجودگی نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات پڑھے لکھے جاہلوں کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں اور ملک کی طرز سیاست کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات اور تبدیلیاں وقت کی ضرورت ہیں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔حافظ نعیم الرحمٰن کی تقریر نے حاضرین میں گہرا تاثر چھوڑا اور ملکی مسائل کے حل کے لئے نئے نظریات کی ضرورت پر زور دیا۔

  • پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے تاریخی رہائشی منصوبہ: مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کا آغاز

    پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے تاریخی رہائشی منصوبہ: مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کا آغاز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کا اپنا گھر ہونے کا خواب پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ اعلان اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخوت کی خدمات کا دائرہ کار نہایت وسیع ہے اور انہوں نے ملک میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ ملاقات کے دوران، مریم نواز نے پنجاب کے "اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا۔ ان کے مطابق، پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر سال اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو اپنے گھر کا مالک بنانا ہے۔

    مریم نواز نے عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈیز دینے اور آسان ماہانہ اقساط مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا، جو نہ صرف کم آمدنی والے افراد کے لیے گھر کا خواب پورا کریں گے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پروگرام ملکی تاریخ میں سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ ہوگا، جس سے نچلے طبقے کے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔مریم نواز نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر لوگوں کو اپنا گھر فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیہات میں 10 مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک رہائشی پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، جو کہ ایک اہم قدم ہے جس سے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع ملے گا۔یہ پروگرام پنجاب کی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد صوبے کے کمزور طبقوں کو بہتر رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس پالیسی کو عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے اور اس سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ معاشرتی انصاف کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔